Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی ڈائریکٹرز کبھی بھی پاکستانی ڈرامے کو مات نہیں دے سکے صبا حمید

    بھارتی ڈائریکٹرز کبھی بھی پاکستانی ڈرامے کو مات نہیں دے سکے صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے اورہمیشہ ہی اچھا رہے گا. پاکستانی ڈراموں کو دیکھ کر بھارتیوں نے بھی اچھا ڈرامہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے، ان کے ڈراموں میں آج بھی مصنوعی پن نظر آتا ہے وہ لوگ کہانی پر کام نہیں کرتے اور معاشرتی حقیقتوں کو نہیں دکھاتے. جبکہ ہمارے ڈرامے میں‌حقیقت کا رنگ نمایاں ہوتا ہے. ہمارے ڈرامہ میکرز کا کام کرنے کا انداز بہت اچھا ہے. جن کو بھارتی چاہ کر بھی کاپی نہیں کر سکے نہ ہی کر سکتے ہیں. صبا حمید نے مزید کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میں‌یہ کہنا چاہوں گی.

    کہ ہمارے سکرپٹس پر کام ہونے والا ہے ، ”ہمیں اپنے سکرپٹس کو مزید بہتر کرنا ہو گا” ، ہماری بعض کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو حقیقت کے قریب نہیں ہوتیں‌، اور ڈرامہ اب پیار محبت عشق سے نکلنا چاہیے، دوسری طرف چند ایک جو روٹین سے ہٹ کر ڈرامے بن رہے ہیں وہ کمال ہیں جنکے لئے میں ڈرامہ میکرز اور اداکاروں دونوں کو داد دوں گی . یاد رہے کہ صبا حمید نے پاکستان ٹی وی کے سنہرے دور میں‌کام کیا ہے اور ان کا کام آج بھی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • دو سلائس کی بھوک ہو تو ایک کھاتا ہوں جاوید شیخ

    دو سلائس کی بھوک ہو تو ایک کھاتا ہوں جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں کھانے پینےکے معاملے میں‌بہت احتیاط کرتا ہوں. مجھے اگر دو سلائس کی بھوک ہوتی ہے تو ایک سلائس کھاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں مہمانوں کی خاطر مدارت بہت زیادہ کرتا ہوں اگر میرے گھر کسی نے آنا ہو تو میں ان کے لئے کھانا خود بناتا ہوں. جاوید شیخ نے مزید کہا کہ میں جنک فوڈ سے بہت پرہیز کرتا ہوں.کولڈ ڈرنکس نہیں‌پیتا. میں اگر شوٹنگ کے سلسلے میں‌باہر کے ملک میں جاتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں‌ہوٹل میں رہنے کی بجائے کسی فلیٹ میں رہوں تاکہ میں فریش اور صحت مند کھانا بنا سکوں. انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اپنی صحت کو پہلے رکھنا چاہیے باقی سارے معاملات بعد کے ہونے چاہیں.

    ”جاوید شیخ نے مزید کہا کہ کھانے میں‌احیتاط انسان کو بہت ساری بیماریوں سے نجات دلا سکتی ہے.” ہم اکثر کھانے پینے میں‌احیتاط نہیں کرتے جسکی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج اچھی فلمیں بن رہی ہیں اچھا کام ہو رہا ہے. نئے لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں. سب ہی میرے پسندیدہ ہیں کسی ایک کا ایک نام لینا زیادتی ہوگی.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • قمری پرندے کے شکار پر پابندی

    قمری پرندے کے شکار پر پابندی

    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی پرندہ قمری ان پرندوں میں سے ایک ہے جن کا شکار تمام افزائش اور نقل و حمل کے ممالک میں منع ہے کیونکہ اس کی کم تعداد کے بعد اسے عالمی سطح پر معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ لہذا ضرورت سے زیادہ شکار کی وجہ سے خاص طور پر یورپ میں اس پرندے کی افزائش نسل کے علاقوں میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

    جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شکارکے شوق کی مشق کرنے اور فطری” پلیٹ فارم پر لائسنس کی درخواستیں وصول کرنے کے اجازت نامے کی مدت جمعہ 9/1/2023 کو شروع ہوئی، جو31 جنوری 31/2024 جاری کی۔ شکار کے لائسنس جاری کرنے کا مقصد شکار کو منظم کرنا اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو مدنظر رکھنا، ضابطوں کے مطابق حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ماحولیاتی نظام سے نکلتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ انہوں نے وضاحت کی کہ پائیدار جنگلی شکار کی مشق میں صرف وہ انواع شامل ہیں جنہیں شکار کرنے کی اجازت ہے اور اس کا اعلان ویب سائٹ اور فطری پلیٹ فارم پر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکام نے انکشاف کیا کہ پرندوں کی 29 اقسام ہیں جن کے شکار کی اجازت ہے، جن میں 24 پرندوں کو 1 ستمبر 2023 سے 30 نومبر 2023 تک موسم خزاں کے دوران شکار کرنے کی اجازت ہے 4 ایسی اقسام ہیں جن کے شکار کی موسم سرما میں یکم دسمبر 2023 سے 31 جنوری 2024 تک اجازت ہے اور اس دوران معدومیت کےخطرسے دوچار پرندوں کے شکارکی اجازت نہیں۔

  • میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی

    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی

    اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد کچھ عرصہ کے لئے اداکاری سے بریک لے لیا تھا ، ایک بار پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں کبھی بھی اقربا پروری کا شکار نہیں ہوئی ، اور کبھی یہ بھی نہیں ہوا کہ میرے حصے کا رول کسی پرچی کو دے دیا گیاہو. انہوں نے کہاکہ انڈسٹری میں اقربا پروری سال ہا سال سے چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ، بھئی کونسا ماں باپ چاہے گا کہ ان کے بچے آگے نہ بڑھیں، ہر ماں باپ اپنے بچے کو آگے بڑھنے کےلئے نہ صرف مدد کرتا ہے بلکہ وسائل بھی مہیا کرتا ہے.

    انہوں نے زور دیکر کہا کہ ”یہ تو کام دینے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم جس کو کام دے رہے ہیں اس کے ٹیلنٹ کی وجہ سے دے رہے ہیں یا صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان بچے کے والدین کتنا بڑا نام ہیں” یا انہوں نے ماضی میں کتنا اچھا کام کیا. غنا علی نے کہا کہ ہم سب اپنا اپنا کام کررہےہیں کسی کی قسمت زیادہ تیز ہوتی ہے وہ جلدی کامیاب ہوجاتا ہے کوئی کامیابی حاصل کرنے کےلئے لمبا سفر طے کرتا ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

     

  • شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار

    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار

    اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جلدی یا لیٹ شادی ہونے پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے میرا خیال ہے کہ جلدی یا لیٹ جب بھی کسی کو اچھا جیون ساتھی مل جائے وہ شادی کر سکتا ہے، اصل بات ہے اچھا جیون ساتھی ملنے کی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں محبت کو صرف میاں بیوی اور گرل فرینڈ بوائے فرینڈ تک محدود کر کے رکھ دیا ہے حالانکہ محبت تو ہر رشتے کے ساتھ ہو سکتی ہے ، ماں کے ساتھ بہن کے ساتھ بھائیوں کے ساتھ. کیوں ہم نے محبت کے معنی کو ہی محدود کر کے رکھ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہترین دوست کے ساتھ شادی کی ہے.

    ”اگر انسان کی شادی اسی کے بہترین دوست کے ساتھ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوش نصیبی کی بات ہو نہیں سکتی”. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ آج ہر طرح کا موضوع ڈسکس کیا جا رہا ہے ڈراموں کی کہانیوں میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی شرائط پر کام کرنے والا انسان ہوں جب بھی مجھے کوئی سکرپٹ سمجھ میں آتی ہے فورا کر لیتا ہوں ، میں‌طبیعت کا سادہ ضرور ہوں لیکن کام کے معاملے میں‌بہت زیادپ پروفیشنل ہوں.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی

    ملک میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور مختلف شہروں میں فی کلو 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، جب کہ چینی نے بھی اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

    جبکہ فروخت کنندہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مر رہا ہے، کسی کو ان کی فکر نہیں، مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اور اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں روز بروز پر لگ رہے ہیں، جب کہ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث متوسط طبقہ اور کم آمدنی والے افراد کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے تاہم ادھر کراچی میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 178 روپے کلو جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں 185 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے اور یوں ٹھٹھہ میں بھی آٹا 160 روپے کلو جب کہ چینی 180 میں فروخت ہورہی ہے، عوام نے نگراں حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے، ایک طرف پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب چینی کی اسمگلنگ بھی زورو شور سے جاری ہے۔

    علاوہ ازیں بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، اور سکھر میں چینی ڈبل سینچری کو کراس کررہی ہے، جب کہ دالوں اور کوکنگ آئیل کے ریٹ 60 روپے کلو بڑھ گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی بلوچستان سے افغانستان روزانہ ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کی جا رہی ہے، اور یہ اسمگلنگ پولیس لیویز کسٹم اور دیگر اداروں کے ہوتے ہوئے اسمگل کی جاتی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ہر روز چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    جبکہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کسٹم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے دو مختلف کاروائیوں میں 20 ٹرکوں میں لوڈ ہزاروں بوریاں چینی برآمد کر لیا جس کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی جاتی ہیں اور یہ کاروائیاں مزید بھی جاری رہے گی، تاہم ذرائع کے مطابق ملک کے اندر منافع خور ذخیرہ اندوزی بھی کر رہے ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر چینی کی غیر قانونی طور پر ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں۔

  • انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان

    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان

    پاکستان فٹ بال فیڈریشنکی جانب سے ایشین فٹ بال کانفیڈریشن ( اے ایف سی ) انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ پی ایف ایف کے مطابق قومی سکواڈ کے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، حسن علی اور عثمان علی، ڈیفنڈرز محمد سہیل، محب اللہ، حسیب احمد خان، محمد سفیان، سید عبداللہ شاہ، مامون موسیٰ خان، سعید خان اور عبداللہ اقبال، مڈ فیلڈرز میں محمد حیان خٹک، محمد طحہٰ، زید عمر، نظام الدین، عالمگیر غازی اور ہارون حامد،فارورڈز میں شائق دوست، معین احمد، محمد وحید، محمد ولید، حمزہ احمد اور فرید اللہ شامل ہیں۔


    جبکہ خیال رہے کہ خیال رہے کہ اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 6 ستمبر سے بحرین میں شروع ہوگا جبکہ قومی سکواڈ 4 ستمبر کو راونہ ہوگا، پاکستان گروپ ڈی میں میزبان بحرین،جاپان اور فلسطین کے ساتھ شامل ہے جبکہ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 ستمبر کو جاپان کےخلاف کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

  • لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

    لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی 22 ویں سالانہ نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے شائقین اپنے پسندیدہ فنکار کو ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں. جن نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں. ٹیلی وژن کی نامزدگیاں. بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک.ہم تم.،میرے ہم نشیں،دل،مومن،نقار خدا،کیسی تیری خود گرزی،دوبارہ،سنگ ماہ،فراڈ،بدزت،چوراہا،دراڑ،عشق پاگل کرے،تیری راہ میں،چوہدری اینڈ سنز،بادشاہ بیگم،حبس،بیٹیاں،ایک تھی لیلیٰ،موڑ مہراں،صنف آہن،عشق لا،بختاور،میرے ہمسفر،بارہواں کھلاڑی،بہترین ٹی وی اداکار،شہریار منور- صنف آہن
    احسن خان – فراڈ،محسن عباس حیدر – سیانی،بلال عباس خان۔ دوبارہ،دانش تیمور- کیسی تیری خودگرزی
    میکال ذوالفقار- چوراہا،یاسر حسین- ایک تھی لیلیٰ،عمران اشرف – چوہدری اینڈ سنز،فرحان سعید- بادشاہ بیگم،دانیال ظفر- بارہواں کھلاڑی،احد رضا میر- ہم تم،فیروز خان- حبس،زاویار نعمان اعجاز- بختاور،محمد احمد- بیٹیاں،فیصل قریشی- دل مومن،فرحان سعید- میرے ہمسفر،فیروز خان- اے مشت خاک،اذان سمیع خان- عشق لا،احسن خان- میرے ہم نشیں،بہترین ٹی وی اداکارہ،عاطف اسلم- سنگ ماہ،رمشا خان – صنف آہن،رمشا خان- ہم تم،اقرا عزیز- ایک تھی لیلیٰ،صبا قمر- فراڈ،سجل علی- عشق لا،کبریٰ خان- سنگ ماہ
    عائزہ خان – چوہدری اینڈ سنز،امر خان – دراڑ،کبریٰ خان- صنف آہن،انمول بلوچ- سیانی،یمنیٰ زیدی- بختاور،یمنیٰ زیدی- عشق لا،عروہ حسین – بدذات،حبا بخاری- میرے ہم نشیں،ہانیہ عامر- سنگ ماہ
    ہانیہ عامر- میرے ہمسفر،زارا نور عباس- بادشاہ بیگم،اشنا شاہ- حبس،حدیقہ کیانی- دوبارہدورفشاں سلیم- کسی تیری خودگرزی،مدیحہ امام- چوراہا،بہترین ٹی وی لانگ سیریلدل آویز،بے پناہ مشکل،تم کہاں جاؤگے،بیٹیاںوہ پاگل سی،سیانی،فاسق،پرستان.یہ نہ تھی ہماری قسمت.بہترین ٹی وی پلے.میرے ہمسفر
    کیسی تیری خودگرزی.فراڈ.سنگ ماہ.دوبارہ.حبس.صنف آہن .دراڑ.بد ذات،بختاور،تیری راہ میں.چودھری اینڈ سنز،عشق لا،میرے ہم نشیں.دل مومن،ہم تم،ایک تھی لیلیٰ،چوراہا،بادشاہ بیگم،بارہواں کھلاڑی
    فلم،سال کی بہترین فلم.،جوائے لینڈ،کملی،عشرت: میڈ ان چائنہ، لندن نہیں جاؤں گا.پردے میں رہنے دو،قائد اعظم زندہ باد،سال کے بہترین فلمی اداکار،خالد احمد- انتظار،حمزہ خواجہ۔کملی،علی جونیجو- جوائے لینڈ،فہد مصطفیٰ۔ قائداعظم زندہ باد،ہمایوں سعید- لندن نہیں جاؤں گا۔،فیروز خان- ٹچ بٹن،محب مرزا- عشرت: میڈ ان چائنہ،عمران اشرف- دم مستم،علی رحمان خان – پردے میں رہنے دو،

    فرحان سعید- ٹچ بٹن،گھبرانا نہیں ہے،انتظار،ٹچ بٹن،دم مستم،سال کی بہترین فلم اداکارہ،راستی فاروق- جوائے لینڈ،امر خان- دم مستم،صبا قمر۔کملی،صنم سعید- عشرت: میڈ ان چائنہ،کبریٰ خان- لندن نہیں جاؤں گا،سونیا حسین – ٹچ بٹن،علینہ خان – جوائے لینڈ،ثمینہ احمد- انتظار،ماہرہ خان- قائداعظم زندہ باد،ایمان علی – ٹچ بٹن،ہانیہ عامر- پردے میں رہنے دو،مہوش حیات – لندن نہیں جاؤں گا،فلم پلے بیک سانگ آف دی ایئر،عشق دے سائے- ٹچ بٹن،یار چڑھ گیا- لندن نہیں جاؤں گا،عشرت آیا رے- عشرت: میڈ ان چائنہ،رب کے بندے- قائد اعظم زندہ باد،ماہیا وی ماہیا- لندن نہیں جاؤں گا،ٹک ٹاک-عشرت: میڈ ان چائنہ،مرجانیے- لندن نہیں جاؤں گا،لوٹا رے- قائد اعظم زندہ باد،میں نئیں بولدی- ٹچ بٹن.جٹ- ٹچ بٹن،کچی مٹی دے- ٹِچ بٹن،احسان ہے تمہارا- ٹچ بٹن،چل چلیں- پردے میں رہنے دو،وی پردیسیا- لندن نہیں جاؤں گا،اکھیاں- پردے میں رہنے دو،پیلا رنگ- پردے میں رہنے دو،خوبصورت چہرہ – ٹچ بٹن.مینو تو- کملی.تو ہیر میری- دم مستم

  • بھارت میں ہر فنکارکو عاجز پایا شکیل صدیقی

    بھارت میں ہر فنکارکو عاجز پایا شکیل صدیقی

    معروف اداکار شکیل صدیقی جن کو عمر شریف نےتھیٹر کی دنیا میں‌متعارف کروایا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌بھی اپنے فن کا لوہا منوایا. شکیل صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا. اس میں‌انہوں نے کہا کہ میں نے کام کے حوالے سے بھارت میں‌بہت زیادہ پروفیشنلزم دیکھا ہے. وہاں‌تمام بڑے اور چھوٹے فنکاروں میں بہت زیادہ عاجزی ہے وہ سب ایک دوسرے کا احترام کرتےہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے سے بڑے فنکار کو جگتیں لگائیں لیکن کبھی کسی نے برا نہیں منایا . میں‌نے کبھی جگت احترام کے دائرے سے نکل کر کسی کو نہیں‌لگائی، ہمیں کبھی یہ سکھایا ہی نہیں گیا. میرے استاد معین اختر اور عمر شریف ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے آج جو بھی ہوں ان کی وجہ سے ہوں.

    شکیل صدیقی نے کہا کہ سنیل شیٹی نے مجھے ایک بار اپنے گھر بلایا میری بہت آئو بھگت کی ، میرے کام کی تعریف کی . انہوں نے یہ بھی کہاک ہ نسیم وکی ، افتخار ٹھاکر یہ سب بہت اچھا کام کرنے والے لوگ ہیں سہیل احمد نے احتجاجا سٹیج چھوڑا سٹیج والوں‌کو اپنی حرکتیں ٹھیک کرنی چاہیں. اچھا سٹیج دکھائیں گے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ پر چھاپے پڑیں .

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ٹی وی شو پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی اس پروگرام کے ہوسٹ محسن عباس حیدر نے ان سے پوچھا کہ انہوں‌ نے فواد خان کی ماں کا کردار کرنے کےلئے کیسے حامی بھر لی ؟ تو ریشم نے کہا کہ بلال لاشاری نے مجھے قائل کر لیا تھا کہ یہ کردار آپ کو کرنا چاہیے اور ویسے بھی میں فواد خان کی ماں نہیں بنی ، جس بچے کی ماں بنایا گیا وہ بڑا ہو کر فواد خان بنتا ہے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے میرے پاس چوائس ہوتی تو یقینا میں دارو نتنی کا کردار کرنا چاہتی ، میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں‌کردار کرنے کی اہلیت ہے. ریشم نے کہا کہ میرا ڈرامہ امر بیل کو انڈیا میں کاپی کیا گیا اور سری دیوی نے میرا کردار لمحے میں‌ادا کیا.

    ”انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ عالیہ بھٹ نے جو فلم گنگو بائی کی ہے یہ بھی میرے ایک کردار سے متاثر ہے” اور میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں. میں‌سمجھتی ہوں کہ عالیہ بھٹ نے بھی اچھے سے کردار نبھایا ہے ریشم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے کئے ہوئے کردار انڈیا کی ہیروئنز بھی بعد میں‌کرتی ہیں،

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے