Baaghi TV

Author: +9251

  • آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی

    آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی

    نیپیداو:آنگ سان سوچی کو ایک اور کیس میں سزاسنادی گئی،اطلاعات کے مطابق میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کا کیس ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوچی پر یانگون شہر کے سابق وزیر اعلیٰ فایو من تھیئن سے چھ لاکھ روپے نقد اور گیارہ کلو گرام سونا بطور رشوت لینے کے الزامات تھے۔

     

     

    فایو من ایک وقت میں سوچی کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے اکتوبر دو ہزار اکیس میں سوچی کو مذکورہ رقم اور سونا دینے کا اعتراف کیا تھا۔

     

     

    میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے، میانمار کی فوجہ عدالتیں آنگ سان سوچی کو پہلے بھی چھ سال قید کی سزا سنا چکی ہیں، نئے فیصلے کے بعد آنگ سانگ سوچی کی قید کی سزا کا دورانیہ گیارہ سال ہو گیا ہے۔

     

     

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوچی پر قانون کی خلاف ورزی کے متعدد الزامات عائد کیے ہیں ان میں سرکاری رازوں اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر بدعنوانی تک کے الزامات شامل ہیں، ان پر جتنے الزامات لگائے گئے ہیں اس کے تحت مجموعی طورپر ڈیرھ سو برس سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

     

     

     

    اس سے قبل انہیں ملک میں کرونا وائرس وبا کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی درآمد کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا اور چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

    مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ،اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح عقبة جابر نامی مہاجر کیمپ پر ہلہ بولا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے جارحانہ رویے کے باعث ہونے والی ایک جھڑپ میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان احمد ابراہیم اوویدات سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

    ادھر ذرائع کاکہنا ہےکہ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مارچ کے اختتام سے اب تک اسرائیل کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 25 فسلطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں اسرائیلی پولیس اہلکار کئی بار مسجد الاقصیٰ پر ہلا بول کر نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے علاوہ پرتشدد کارروائیوں جیسے نہتے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں برسانے اور آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کا ارتکاب بھی کر چکے ہیں۔

    فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مسجد الاقصیٰ کے باہر بھی حال ہی میں متعدد مرتبہ پرتشدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

  • ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع ترپاٹی میں ایمبولینس ڈرائیور زکی جانب سے 10 ہزار روپے کرائے کے مطالبے پر ایک باپ بیٹے کی میت کو بائیک پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

    دردناک واقعہ بھارت کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال کے باہر کھڑے باپ کو 10 سالہ بیٹے کی میت اسٹریچر سے اٹھاتے اور بائیک پر لے جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈویژنل آفیسر کا بتانا ہے کہ 10سالہ بچے کو شدید گردے اور جگر کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور وہ پیر کی شب انتقال کرگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود ایمبولینسز نے والد سے بچے کی میت گاؤں منتقل کرنے کے لیے 10 ہزار کرایہ طلب کیا جس کے بعد بچے کے والد نے پرائیویٹ ایمبولینس کو بچے کی میت اپنے آبائی گاؤں منتقل کرنے کے لیے بلایا تاہم اسپتال میں موجود ایمبولینس انجمن نے والد کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال اور انجمن انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد:بلاول بھٹو شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا اور کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی۔

    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں حملہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے ہماری فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، پرامن جدوجہد سے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق دلوائیں گے اور ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کے پرامن احتجاج کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

    بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جبکہ صدر، سابق وزیراعظم اور اسپیکر آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے جبکہ ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔

  • کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    لاہور:کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کے بارے میں جہاں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری ہیں وہاں کچھ خطرناک حقائق نے پریشان کردیا ہے

    اس حوالے سے اس حساس معاملے پرسب سے پہلے توجہ مبذول کروانے والے پاکستان کے سینیئر صحافی مبشرلقمان ہیں جنہوں نے ایک انتہائی حساس پہلوکوبیان کرکے واقعہ کی سنگینی سے آگاہ کیا

    مبشرلقمان جو کہ کھرا سچ پروگرام کے میزبان ہیں انہوں نے ایک نجی ٹی وی میں اس حوالے سے اینکرصابرشاہ سے پوچھا کہ ایک خاتون کا اس طرح حملہ کرنا اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں

    مبشرلقمان نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کسی خاتون کی طرف سے خودکُش حملہ دنیا میں کہیں دیکھنے میں نہیں آیا سوائے فلسطین میں

    اس کے جواب میں صابر شاہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک انتہائی حساس پروجیکٹ ہے جس کوامریکہ ،بھارت اور چین اور پاکستان کے دیگرمخالف ملک پسند نہیں کرتے وہ اس بڑے منصوبے کوبرداشت بھی نہیں کرتے ، صابر شاہ کا کہنا تھا کہ ان حالات میں یقینا یہ قوتیں اس منصوبے کوثبوتاژکرنے میں کوشاں ہیں

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں اس منصوبے پراس لیے کام کی رفتار کم کردی گئی تھی کہ سیکورٹی خدشات لاحق تھے اور پھر ہوا بھی ایسے ہی تھا

    اب معاملہ تو ویسے ہی بہت عجیب سا ہوگیا ہے کہ احسن اقبال کے سپرد سی پیک کو کردیا گیا ہے وہ اس کو دشمن سے کس طرح پروٹیکٹ کرسکتے ہیں ، اس کے لیے سی پیک اتھارٹی ہے اس کو فعال کرنا چاہیے ،

     

    خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے، اطلاعات میں اس حوالےسے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت شیری بلوچ کے نام سےکرلی گئی ہے جو دوسرے صوبے سے زولوجی میں ایم ایس کرچکی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور زولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کر رہی تھی خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ڈاکٹر ہے خاتون حملہ آور 6 ماہ سےکراچی میں رہائش پذیرتھی۔

    دوسری جانب جامعہ کراچی خودکش بم دھماکےسےمتعلق رپورٹ پولیس چیف کوارسال کر دی گئی ہے۔ خودکش دھماکےسےمتعلق رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سےبھیجی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق وین کو دوپہر01:55 پر انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی میں نشانہ بنایا گیا دھماکےمیں 3چینی شہری اورپاکستانی ڈرائیورخالدنوازجان سےگئے جب کہ ایک غیرملکی، 2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عینی شاہدین اور تکنیکی شواہد سے واقعہ خودکش دھماکامعلوم ہوتاہے۔

    ادھر انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو ایک خاتون نے کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکا دیکی کے بعد کیا گیا، بارودی مواد لوکل نہیں لگ رہا، اسکول بیگ کی طرح کوئی ڈیوائس بنائی گئی تھی جسے خودکش بمبار نے اپنی بیک پر لگایا ہوا تھا۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ زخمیوں میں ایک غیر ملکی اور ایک رینجرز اہلکار شامل ہے۔

    بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بھاری مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

    بی ڈی ایس حکام کے مطابق ایک میٹر کے فاصلے سے خودکش حملہ کیا گیا، جسم کے اور برقع کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

  • اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اے این پی کی شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اے این پی نے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی۔‘

     

    انہوں نے لکھا کہ قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں ہے۔

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے ادا کرتے رہیں گے۔

    اے این پی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری عمرے کے لیے نہیں جائیں گے امید ہے حکومت قومی یکجہتی کے لیے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب 28 تا 30 اپریل ہوگا ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان اسمبلی بھی ہونگے۔

     

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر جمعرات سے سعودی عرب کا کریں گے جہاں اس دورے میں ان کے بڑے وفد میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کو سرکاری اخراجات پر ایک بڑا وفد اپنے ساتھ لے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    تاہم وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ پر جا رہے ہیں اور ان کے وفد کے تمام ارکان اپنے خرچے پر جائیں گے۔

    میڈیا میں زیر گردش وفد کی فہرست کی وزیر اعظم آفس کے ایک ذریعے نے تصدیق کی، فہرست کے مطابق سرکاری دورے پر 40 افراد وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، ان میں خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں، ان میں سے کچھ برطانیہ اور دبئی سے وزیراعظم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

  • جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی :جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے، اطلاعات میں اس حوالےسے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت شیری بلوچ کے نام سےکرلی گئی ہے جو دوسرے صوبے سے زولوجی میں ایم ایس کرچکی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور زولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کر رہی تھی خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ڈاکٹر ہے خاتون حملہ آور 6 ماہ سےکراچی میں رہائش پذیرتھی۔

    دوسری جانب جامعہ کراچی خودکش بم دھماکےسےمتعلق رپورٹ پولیس چیف کوارسال کر دی گئی ہے۔ خودکش دھماکےسےمتعلق رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سےبھیجی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق وین کو دوپہر01:55 پر انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی میں نشانہ بنایا گیا دھماکےمیں 3چینی شہری اورپاکستانی ڈرائیورخالدنوازجان سےگئے جب کہ ایک غیرملکی، 2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عینی شاہدین اور تکنیکی شواہد سے واقعہ خودکش دھماکامعلوم ہوتاہے۔

    ادھر انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی وین میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا جو ایک خاتون نے کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں دھماکا دیکی کے بعد کیا گیا، بارودی مواد لوکل نہیں لگ رہا، اسکول بیگ کی طرح کوئی ڈیوائس بنائی گئی تھی جسے خودکش بمبار نے اپنی بیک پر لگایا ہوا تھا۔

    کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ زخمیوں میں ایک غیر ملکی اور ایک رینجرز اہلکار شامل ہے۔

    بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بھاری مقدار میں اسٹیل بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

    بی ڈی ایس حکام کے مطابق ایک میٹر کے فاصلے سے خودکش حملہ کیا گیا، جسم کے اور برقع کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں دھماکے سے تین چینی باشندوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی اساتذہ شامل ہیں

  • غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

    غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام

    امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو نے امریکہ کی سرحد تک پہنچنے کے لیے گزشتہ چار دنوں میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے چھ ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہونڈوراس، کیوبا، گوئٹے مالا، نکاراگوا، ایل سلواڈور، کولمبیا، وینزویلا، پیرو، ایکواڈور اور ہیٹی سے ہے۔

    جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار دنوں میں حراست میں لیے گئے چھ ہزار تارکین وطن میں سے دو سو ایسے بچے تھے جن کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ دار موجود نہ تھا اور بھوک کی وجہ سے ان کی حالت بہت خراب تھی۔

    غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں حال ہی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو امریکہ لے جانے کا وعدہ کر کے دھوکہ دیا۔

    یاد رہے، انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا کاروبار لاطینی امریکا میں منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔

    تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • عوام ہمارے ساتھ ، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی:مریم نواز

    عوام ہمارے ساتھ ، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی:مریم نواز

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی نوسر باز ہے، عوام کی طاقت آج بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے، نالائق حکومت سے جان چھوٹ گئی، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، خان صاحب نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، کارکردگی زیرو ہو تو سازش کا ڈرامہ رچانا ہی پڑتا ہے۔

    این اے 128 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے میری تحفے میری مرضی، نہیں بھائی یہ تمہارا خاندانی مال نہیں، تحفے بھی ریاست اورمرضی بھی ریاست کی،

    مریم نواز نے کہا کہ ریاست کوملنے والے تحفے اس نے بازاروں میں جا کر بیچے، دوست ممالک کے تعلقات کو اس نے 18کروڑمیں بیچ دیا، عمران تم نے تحفہ نہیں پاکستان کے تعلقات کو بیچا، جب عدالت نے جواب مانگا توکہتا ہے دوست ملک ناراض ہوجائیں گے۔ کہتا ہے عدالتیں بارہ بجے کیوں کھلیں؟ عدالتیں اس لیے کھلیں تم نے وزیراعظم آفس کوبنی گالہ سمجھ لیا تھا، تمہارے ذاتی ملازمین صدرمملکت، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، گورنرپنجاب نے آئین سے غداری کی، صدرعارف علوی پاکستان آپ کا ڈنیٹل کلینک نہیں، اگرعمران کی نوکری کا اتنا شوق تو استعفی دو اور گھرجاؤ، یہ ایک بارپھراسلام مارچ کا اعلان کررہا ہے، اٹھو،نوازشریف،شہبازشریف کا ساتھ دواوراس سے ملک بچاؤ۔

     

    انہوں نے کہا کہ ایک تھا کورونا وائرس، ایک ہے رونا وائرس، خان صاحب رونا دھونا بند کرو، مردوں کی طرح مقابلہ کرنا سیکھو، امریکا، امریکا کا راگ آلاپ رہا ہے، اس کے دوست عارف نقوی کو امریکا نے پکڑا ہوا ہے، اسی لیے یہ پہلے امریکا، امریکا کا راگ آلاپ رہا ہے، فارن فنڈنگ کے شواہد سامنے آنے پر چیف الیکشن کمشنر کو کہتا ہے استعفی دو، توشہ خان کبھی ریاست مدینہ کا نام لیتا تھا، بیت المال کو کاروبارکا ذریعہ بنادیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ عوام کی طاقت آج بھی (ن) لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دن تک یہ اقتدارسے چمٹا رہا، یہ جانتا تھا ن لیگ اقتدارمیں آگئی تواس کے سارے پول کھل جائیں گے، آخری منٹ تک کبھی اسٹیبشلمنٹ، کبھی آصف زرداری کی منتیں کرتا رہا، جب بات نہ بنی تو جھوٹے کاغذی خط لے آیا، کارکن کے پلے کارڈ پرلکھا ہے نمبرز پورے نہ ہو تو سازش ہوتی ہے، کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو سازشی خط جیسا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے، زندگی کے 22 سال ورلڈکپ، اگلے 22 سال سازشی خط لیکرپھرتا رہے گا۔

  • بھارت:46 لاکھ روپےکا سیاہ گھوڑاپینٹ شدہ نکلا

    بھارت:46 لاکھ روپےکا سیاہ گھوڑاپینٹ شدہ نکلا

    امرتسر:بھارت:46 لاکھ روپےکا سیاہ گھوڑاپینٹ شدہ نکلا،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایک شخص کو حال ہی میں گھوڑوں کے ایک تاجر نے دھوکہ دیا جس نے اسے 22.65 لاکھ روپے میں چمکدار سیاہ گھوڑا خریدنے کا جھانسہ دیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایک بار دھونے کے بعد، گھوڑے نے اپنے ‘اصل رنگ’ دکھائے اور ایک دیسی گھوڑا نکلا۔ رمیش سنگھ نامی یہ شخص پنجاب کے سنگرور ضلع سے کپڑے کا تاجر ہے اور اس نے سٹڈ فارمز میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اچھا سودا ڈھونڈتے ہوئے رمیش کو لہر کلاں گاؤں کے ایک لچھرا خان نے بتایا کہ اس کے دوست اس میں مدد کر سکتے ہیں۔

    لچھرا نے رمیش کو بتایا کہ جتیندر پال سیکھون اور لکھویندر سنگھ کے پاس کالا مارواڑی گھوڑا ہے۔ اس نے رمیش کو یہ بھی باور کرایا کہ اگر وہ کاروبار میں آجاتا ہے تو وہ اچھا پیسہ کما سکتا ہے اور بازار میں کالے گھوڑوں کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

    رمیش کے مطابق اس نے چمکدار سیاہ گھوڑے کے لیے 22.65 لاکھ روپے دینے سے پہلے زیادہ نہیں سوچا اور اسے بیچ کر 5 لاکھ روپے کا منافع کمانے کی امید کی۔ انہوں نے کہا کہ مارواڑی گھوڑے سب سے زیادہ مانگے جانے والے نسل کے ہیں اور مارکیٹ میں ان کی مانگ زیادہ ہے۔

    لیکن، جس چیز کو رمیش نے بہت زیادہ سمجھا وہ بعد میں دھوکہ ثابت ہوا۔ اپنے نئے گھوڑے کو نہلانے کے لیے لے جانے کے بعد، گھوڑے نے اپنا کالا کوٹ کھونا شروع کر دیا اور دیسی گھوڑے کا ہلکا بھورا رنگ ظاہر کیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے آٹھ دیگر لوگوں کو بھی دھوکہ دیا تھا۔ ان میں سنگر کے لہر کے سات اور پٹیالہ سے ایک شخص شامل ہے۔ رمیش کے مطابق، تینوں نے اپنے متاثرین کو دھوکہ دیتے ہوئے ایک ہی طریقہ کار کا استعمال کیا۔

    اس نے کہا کہ وہ اسٹریٹجک طریقے سے شکار سے اس کی کمائی کے بارے میں پوچھتے ہیں اور اسے بڑی میٹھی اور فائدہ مند گفتگو میں شامل کرتے ہیں۔ جس کے بعد وہ اسے گھوڑا خریدنے کے لیے راضی کرتے ہیں۔ "اس طرح میں ان کے جال میں پھنس گیا اور میں اپنے جیسے آٹھ دیگر متاثرین کو جانتا ہوں،