Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانیوں کی عوام نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ

    پاکستانیوں کی عوام نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ

    لاہور: پاکستانیوں کی اکثریت نئے الیکشن چاہتےہیں:سروے روپورٹ میں مختلف علاقوں کے حوالے سے مختلف حقائق سامنے آگئے ہیں،دوسری طرف اسی سروے مٰں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں عوامی خدمات کے دعوے کررہے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ عوام ہی کی اکثریت ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آتی ہے۔

    پاکستان میں ان دنوں شدید سیاسی گرما گرمی ہے جس نے ملک کو بے یقینی کی کیفیت سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے۔

    موجودہ سیاسی صورت حال پر گیلپ پاکستان نے 3 اور 4 اپریل کو عوامی آرا پر مشتمل ایک سروے کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے 800 گھرانوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔

    سروے کے نتائج بھی ان ہی کی آرا کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔عوامی سروے کے دوران ملک کی اکثریت نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    سروے کے مطابق 54 فیصد لوگ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے جب کہ 46 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    سندھ کے 57 فیصد اور پنجاب میں 55 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا میں 60 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی حکومت کی ساڑھے 3 سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 40 فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔

    3 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو ملکی مفاد کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔

    اس اقدام کے بعد سیاسی حلقوں اور قانونی ماہرین کی اکثریت اسے غیر آئینی اقدام قرار دے رہی ہے۔

    تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد وزیر اعظم نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی جسے فوری منظور بھی کردیا گیا۔

    سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 68 فیصد پاکستانی بھی قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے حامی ہیں۔

    پاکستان میں امریکا مخالف آرا نہیں بات نہیں، تازہ ترین سروے میں بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت امریکا کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔سروے کے دوران 72 فیصد عوام نے امریکا کو پاکستان کا دشمن قرار دیا ۔

  • خاتون اول اور فرح خان پراپوزیشن ارکان کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہوں:عثمان بزدار

    خاتون اول اور فرح خان پراپوزیشن ارکان کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہوں:عثمان بزدار

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خاتون اول اور فرح خان پربے بنیاد الزامات کو قطعی مسترد کرتا ہوں اور علیم خان، چوہدری سرور سمیت اپوزیشن ارکان کے الزامات کی تردید کرتاہوں۔

    عثمان بزدار نے بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں تقرروتبادلےمیرٹ اورقواعد و ضوابط کےمطابق ہوتے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں

    علیم خان ،چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کےبے تاج بادشاہوں کا ایک وطیرہ رہا ہے ،سیاسی میدان میں مات کھائیں تو حریفوں اوراداروں پر الزامات لگاتے ہیں ، سیاسی میدان میں شکست خوردہ من گھڑت الزامات لگاکرخفت نہیں چھپا سکتے۔

    منی لانڈرنگ اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ جب سیاسی میدان میں مات کھائیں تو بلیک میلنگ کے لیے اپنے حریفوں اور اداروں پر بے سروپا الزامات لگانے لگ جاتے ہیں

    سیاسی میدان میں شکست خوردہ عناصر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی خفت نہیں چھپا سکتے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کا ٹور آج مکمل ہوا ، پاکستان کےلیےعالمی سپورٹس ایونٹس کےدروازے کھل جائیں گے، اپنی ٹیم، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ،پولیس اوردیگراداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • مکۃ المکرمہ:بھکارن کےپاس1لاکھ17ہزار  ریال اورسونےکےزیورات:سعودی جان کرحیران

    مکۃ المکرمہ:بھکارن کےپاس1لاکھ17ہزار ریال اورسونےکےزیورات:سعودی جان کرحیران

    مکہ: مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک ایشیائی عورت کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔سعودی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ صورتحال دیکھ کر بہت ہی حیران ہوئے کہ لوگ کس طرح فریب سے مال کماتے ہیں

    محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام کے مطابق ایشائی بھکارن کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے۔

    گداگر عورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ایک لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو اس نے لوگوں سے مانگ کر اکھٹی کی تھی۔

    اس حوالے سے محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ورگداگروں کو رقم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو غلط ہے اس طرح وہ افراد جو نادانستہ طور پر پیشہ بھکاریوں کو رقم دیتے ہیں۔

    محکمہ انسداد گداگری کے بقول ایسے لوگ دراصل اس برائی کے فروغ دینے کا غیر اختیاری حصہ بن جاتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح حق دار افراد کا حق بھی تلف ہوتا ہے۔

    یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ دنیا میں بھکاری بننا مجبوری سے زیادہ پیشہ وری ہوچکا ہے، پاکستان میں بھی کچھ ایسے واقعاتملے ہیں لیکن عرب ملکوں خصوصا سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ صدقات وخیرات دیتے ہیں اور اس دوران پیشہ وربھکاری بھرپورفائدہ اٹھاتے ہیں

     

  • امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے میچ کے دوران افطار کیسے کیا؟ ویڈیو وائرل:دیکھ کرایمان تازہ

    نیویارک :امریکی باسکٹ بال کھلاڑی نے میچ کے دوران افطار کیسےکیا؟ ویڈیو وائرل:دیکھ کرایمان تازہ ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر رمضان المبارک سےمتعلق ایسی بہت سی ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ سب کو متاثر کر دیتی ہیں۔

    کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ بھی رہ جاتے ہیں۔

     

     

    https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1510648793418670086?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510648793418670086%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F04%2F639925%2F

    ایسی ہی ایک ویڈیوامریکا کے باسکٹ بال پلئیر کی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلئیر باسکٹ بال کے میدان میں موجود ہے کھیل جاری ہے جبکہ وہ کچھ کھا بھی رہے ہیں۔

    باسکٹ بال پلئیر کیری ایرونگ ہے، جنہوں نے گزشتہ سال اسلام قبول کیا تھا، اس وقت کیری امریکی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ کیری ایرونگ کا باسکٹ بال میچ جاری تھا کہ اسی دوران کیری ایرونگ کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے اور روزہ افطار کرنے لگے۔

    ایک مسلمان کھلاڑی کے لیے روزے میں میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے، مگر کیری نے روزے کی حالت میں نہ صرف میچ کھیلا بلکہ افطار بھی کیا۔

    پلئیر کیری کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کے ہاتھ میں چمچ ہے جس سے وہ اپنا روزہ کھول رہے ہیں اور ساتھ ہی انکی نظریں مینچ پر ہے۔مسلسل کھانے کے بعد وہ جلد ہی میچ کے لیے گراؤنڈ کی جانب بھاگتے ہیںَ

    یاد رہے کہ نومسلموں میں رمضان المبارک کا احترام بہت زیادہ پایا جاتا ہے ، یہی وجہ ہےکہ دنیا بھر کے بڑے بڑے مقابلوں میں مسلمان کھلاڑی روزے رکھتے ہیں اور افطاری کے وقت نہ صرف روزے کی افطاری کا بندوبست کرتے ہیں بلکہ نماز بھی بڑے اہتمام کے ساتھ پڑھتے ہیں

     

  • میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کشمیریوں میں پریشانیاں بڑھنے لگیں

    میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کشمیریوں میں پریشانیاں بڑھنے لگیں

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے کہا ہے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ اور غصہ پایا ہے اوروہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن نے اپنے اور میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے ایک بیان میں پیغمبر اسلامﷺ کی پیاری بیٹی خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کو وفات کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حضرت فاطمہ الزہراءرضی اللہ عنہا نے اپنی زندگی تقویٰ، پرہیزگاری اور سادگی کے ساتھ گزار کر مسلمانوں کو سیدھا راستہ دکھایا۔

    بیان میں خاتون جنت کو صدیوں سے خواتین کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ ان کی زندگی تمام مسلمان خواتین ،بیٹیوں، بہنوں اور ماوں کے لیے ایک مثال ہے۔ انجمن اور میر واعظ نے بیان میں مسلم خواتین پر زور دیا کہ وہ اس راستے پر چلیں جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے لیے منتخب کیا تھا ۔

    انجمن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میرواعظین کشمیر صدیوں پرانی روایت کے مطابق 3رمضان المبارک کو حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی وفات کی برسی پر تاریخی آستانہ عالیہ نقشبند صاحب میں منعقدہ محفل کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا کرتے تھے اور انکی مبارک زندگی پر روشنی ڈالتے تھے لیکن عمر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برس سے مسلسل نظر بندی کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

  • فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

    فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

    اسلام آباد:فرح خان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل ،اطلاعات کے مطابق خاتون اول کی قریبی دوست سمجھے جانے والی فرح خان پاکستان سے دبئی جاچکی ہیں جہاں سے ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، گزشتہ روز علیم خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں ان کا ذکر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فرح خان کو متعدد مقامات پر خاتون اول کے ساتھ دیکھا جاتار ہا ہے جس کے باعث وہ ان کے کافی قریبی سمجھی جاتی تھیں تاہم اب ان پر سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے فرح خان پر کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پنجا ب میں تین کروڑ روپے دے کر ڈی سی تعینات ہوتا ہے ۔خبریں آ رہی ہیں کہ فرح خان کے شوہر احسن جمیل 31 مارچ کو ہی امریکہ جا چکے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے مذکورہ فیملی پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں پیسے لینے کا الزام لگا یا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

  • پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    پڈعیدن :چند دن پہلے ریلوے ٹریکس پر حملوں کے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ پڈعیدن میں ریلوے ٹریک پردھماکے کی خبر آگئی
    پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔؎

    پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا، ریلوے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل خوف و ہراس پھیل گیا۔جمعرات کو ریل کی پٹڑی پر پہلا دھماکہ کوٹری خورشید کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ہوا جن سے پٹڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔

    خورشید کالونی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان آنے جانے والی ٹرینوں کو کوٹری اور بھولاری پر روک دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کے معائنے کے بعد آس پاس سرچ آپریشن کیا گیا اور ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کرایا۔بعد میں مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے 9 انچ ریلوے ٹریک ٹوٹ گ

  • ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    اسلام آباد: ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت میں شامل وزراء کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ‏کابینہ ڈویژن نے ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ تمام سابق وفاقی وزراء، وزیر مملکت، معاونین خصوصی اور مشیران اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں فوری واپس کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر سابق کابینہ ارکان نے سرکاری گاڑیاں واپس کردی ہیں جبکہ بعض وزراء نے وزیراعظم سے سرکاری گاڑیوں کا استعمال جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

     

    یاد رہے کہ اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد 15 روز تک کابینہ اراکین کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ اتوار تیرہ اپریل کو صدر مملکت کی جانب سے اسمبلی تحلیل کردینے کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے البتہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، جس کی روشنی میں نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کریں گے۔

    کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے 4 مشیران اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا:اہم فیصلےمتوقع

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا:اہم فیصلےمتوقع

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہی ہوگا:اہم فیصلےمتوقع ،اطلاعات کے مطابق چند روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کے بجائے 16 اپریل کو طلب کرنے کا جو اعلان ہوا تھا وہ واپس ہوگیا ہے اور آج ہی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ اجلاس آج شام سات بجے کے بعد ہوگا

    یاد رہے کہ کل ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیاتھا

    ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کل کا اجلاس موخر کرنے کی وجہ بتائی گئی تھی کہ ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے اس لیے اب اجلاس آئندہ ہفتے کو ہوگا۔

    وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے پیش نظر تحریک انصاف نے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں پارٹی امیدوار چودھری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا۔ غیر حاضری یا خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا انتباہ کر دیا۔

    تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے جاری کئے گئے۔ جس میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے، پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پرویز الہی کو ووٹ دیں۔

    ارکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ووٹنگ کے روز غیر حاضری بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی، الیکشن کے روز غیر حاضر رہنا یا خلاف ووٹ دینے پر آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائرکئے جائیں گے۔ منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کی فوٹج بھی ریکارڈ کا حصہ بنالی گئی۔