Baaghi TV

Author: +9251

  • ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی  اہم سماعت

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے آفیسر امجد شاہ(ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والد)کے قتل کیس کی سماعت آج کے دن ہوئی۔عدالت نے ملزم کو واپس لانے کی ہدایت دیکر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔عدالتِ عالیہ میں یو اے ای فرار ہونے والے ملزم تقی حیدر کی واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت منسٹری آف فارن افیئرز کے حکام عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ”یو اے ای حکام و دیگر کو ملزم کی واپسی کے لیے 11 اکتوبر کو ریمائنڈر بھیجا ہے”۔درخواست گزار ماہم امجد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر ایک ہی رپورٹ جمع کرا دی جاتی ہے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے حکام کو ملزم کو واپس لانےکی ہدایت کی۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ یو اے ای کے حکام کی جانب سے خط کا جواب موصول نہیں ہوا ہے۔عدالت نے وزارتِ داخلہ اور خارجہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی ملک واپسی کے لیے کوششیں کی جائیں۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ درخواست گزار ماہم امجد کے والد کو 2008ء میں ان کے دفتر کے ساتھی نے قتل کر دیا تھا جو بعد میں متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا۔

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • انسٹاگرام بچوں میں ڈپریشن پیدا کررہا،  مقدمات درج

    انسٹاگرام بچوں میں ڈپریشن پیدا کررہا، مقدمات درج

    درجنوں امریکی ریاستیں میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔ اور انسٹاگرام پلیٹ فارم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس سے نوجوان نشہ آور فطرت کے ذریعے ذہنی صحت کے بحران کا شکار ہورہے۔ کیلیفورنیا اور الینوائے سمیت 33 ریاستوں کی وفاقی عدالت نے کہا ہے کہ فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز کے سنگین خطرات کے بارے میں عوام کو بار بار گمراہ کیا ہے اور جان بوجھ کر چھوٹے بچوں اور نوعمروں کو نشے اور جبری سوشل میڈیا کے استعمال کی طرف راغب کیا ہے۔


    روئیٹرز کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ڈپریشن، اضطراب، بے خوابی، تعلیم اور روزمرہ زندگی میں مداخلت اور بہت سے دیگر منفی نتائج سے منسلک ہے۔ یہ مقدمہ بچوں اور نوعمروں کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ بائٹ ڈانس کی ٹک ٹاک اور گوگل کی یوٹیوب بھی سوشل میڈیا کی لت کے حوالے سے بچوں اور اسکولوں کے اضلاع کی جانب سے دائر کیے گئے سیکڑوں مقدمات کا موضوع ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی
    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
    جبکہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے نوجوانوں اور نوجوانوں کو راغب کرنے، مشغول کرنے اور بالآخر پھنسانے کے لئے طاقتور اور بے مثال ٹکنالوجیوں کا استعمال کیا ہے۔ ”اس کا مقصد منافع ہے۔” مقدمے میں مختلف قسم کے علاج کا مطالبہ کیا گیا ہے ، جس میں کافی شہری سزائیں بھی شامل ہیں۔ میٹا نے کہا کہ اس نے نوجوانوں کو آن لائن محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ میٹا نے ایک بیان میں کہا، "ہم مایوس ہیں کہ صنعت بھر کی کمپنیوں کے ساتھ نتیجہ خیز طریقے سے کام کرنے کے بجائے، جو ایپس نوجوان استعمال کرتے ہیں ان کے لئے واضح، عمر کے مطابق معیار ات تیار کرنے کے بجائے، اٹارنی جنرل نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے۔

  • پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب ہوگئے ہیں۔یہ مقابلہ ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا جس کے 24 ممالک کے ماڈلز نے حصہ لیا جہاں عامر شاہ کو اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس بارے میں عامر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے بہت بڑے انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا جو میرے لئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ”میں فیشن / ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام بنانا چاہتا ہوں ”. انہوں نے کہا کہ رن وے ماڈل یونیورس 2023 کا مقابلہ جیتنا میرے کیرئیر کی ایک شاندار شروعات ہے .انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک فیشن ماڈلز ہیں ، جن کو نہ صرف میں سراہتا ہوں بلکہ ان کو فالو بھی کرتا ہوں میری کوشش ہے کہ میں بھی اپنے کام کو اتنا بہتر بنائوں کہ مجھے بھی فالو کرنے والے ہوں.

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • قاسم علی شاہ  الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    قاسم علی شاہ الحمرا آرٹس کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر قاسم علی شاہ کانجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کااظہار کیا تھا

    جبکہ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا اور فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش بھی کی ہے ۔

  • پراسیکیوٹر جنرل  اور ڈپٹی چیئرمین نیب کی مراعات کیلئے وزارت خزانہ کو سفارشات پیش

    پراسیکیوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین نیب کی مراعات کیلئے وزارت خزانہ کو سفارشات پیش

    وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ڈپٹی چیئرمین نیب کو مراعات کیلئے وزارت خزانہ کو سفارشات کر دیں۔ سید احتشام قادر کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش کردی گئی ہیں جبکہ وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ مراعات کے علاوہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو دیگر مراعات بھی دی جائیں۔

    تاہم اس حوالے سے وزارت قانون کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ و مراعات کیلئے وزرات خزانہ کی رضا مندی لازمی ہے۔ وزارت خزانہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مراعات کیلئے کابینہ سے منظوری لے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    جبکہ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 11 اکتوبر کو سید احتشام قادر شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی اور وزارت قانون نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات ہائیکورٹ کے جج کے برابرکرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اوگرا ( آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی ) نے یکم اکتوبر سے مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ اوگرا نے اس حوالے سے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور اس ک نوٹیفیکشن ے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ اس اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بجلی مہنگی ہو نے کا باعث بنے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ
    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    اس سے قبل گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظو ری دے دی تھی اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو و کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تھی جبکہ ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا تھا

  • اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

    لاہور میں خواتین اور بچوں کی اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے سے تقریبا 9 افراد کو اغوا کر لیا گیا اور پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شیرا کوٹ سے تین کمسن بہن بھائیوں کو اغوا کیا تھا جن میں 11 سالہ عنبرین، 8 سالہ امداد علی اور 5 سالہ حیدر علی شامل ہیں جبکہ اغوا کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے مزید بتایا کہ چوہنگ سے ماں اور اسکے دو بچوں 5 سالہ مزمل اور 2 سالہ مہ جبین کو بھی اغوا کیا گیا۔ ایمن بی بی اور بچے چیچہ وطنی سے لاہور پہنچے تھے۔

    تاہم پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فیصل ٹاؤن سے 13سالہ حمیرا جبکہ ہنجروال میں 12 سالہ اکبرعلی کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا تھا اور کوٹ لکھپت میں 7 سالہ لڑکی صفیہ کو بھی محلے میں کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات تو درج کر لئے لیکن کسی مغوی کو اب تک بازیاب نہ کروایا جا سکا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    خیال رہے عوام اس حوالے سے کافی پریشان ہے اور پولیس کی ناکامی پر کافی تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ملزمان کو ابھی تک نہیں پکڑا اور پنجاب پولیس کا اتنے بڑے شہر میں مجرمان کیلئے کھلے عام آزادی خطرناک اور تشویش ناک ہے.

  • پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں  نے بھی عمران خان کو خیرباد  کہہ دیا

    پی ٹی آئی خواتین گروپ کی اہم رہنماؤں نے بھی عمران خان کو خیرباد کہہ دیا

    عندلیب عباس، سعدیہ رانا اور سمیرا احمد نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے اور سابق وزیر اعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس ،سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا.

    جبکہ عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اورسمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کے بعد ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی بہنوں کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں تاہم عندلیب عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ایک بارپھر اکٹھے ہوگئے ہیں، ہمیں سب بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، آج عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، لوگوں نے موٹر سائیکلیں بیچ کر بجلی کے بل دیے، غریب آدمی بچوں کی فیس دے یا مکان کا کرایہ دے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    جبکہ عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں، غربت سے تنگ لوگ ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہمیں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے اور سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ہم ملک کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ سمیرا بخاری نے کہا کہ ہم اپنے ملک کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں، ہم عوام کےمسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ملک کن حالات سے گزر رہا ہے۔

  • 9 مئی  ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری

    9 مئی ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری

    نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے ملزماں کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے جبکہ نگراں پنجاب حکومت نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آئی جی پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب جو جیل ٹرائل سے متعلق سمری بھجوائی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی۔ جیل ٹرائل منظوری سیکشن 21 کی ذیلی شق ٹو بی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1999 کے تحت دی گئی۔

    تاہم یاد رہے کہ 9 مئی کو مختلف اضلاع میں 35 کیسز درج کئے گئے تھے اور مقدمات لاہور، راولپنڈی، اٹک، سرگودھا اور فیصل آباد میں درج کئےگئے ہیں اور لاہور، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتیں جیل ٹرائل کریں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معیشت کی بحالی؛ چین کا بڑی اصلاحات کے بجائے مالیاتی طاقت کا انتخاب
    بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف
    ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
    جبکہ واضح رہے کہ مہینے ہفتے نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث رہنماؤں اور کارکنان کے جیل میں ٹرائل کا حکم دیا اور ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کرنے میں پریشانی سے بچنے کے لیے کیا گیا.

  • ڈائریکٹر حسن عسکری کینسر کے مرض میں‌مبتلا

    ڈائریکٹر حسن عسکری کینسر کے مرض میں‌مبتلا

    پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ڈائریکٹر آغا حسن عسکری جو کہ بظاہر صحت مند نظر آتے تھے لیکن ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔چند روز پہلے حسن عسکری کی طبعیت خراب ہوئی تو انہوں نے شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔شوکت خانم۔ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں لیکن ان کے مزید علاج معالجے بارے فیصلہ بورڈ کرے گا۔

    یاد رہے کہ ”حسن عسکری کا شمار نہایت کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے ”جنہوں نے اردو اور پنجابی کی بے شمار سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں جن میں چون پسینہ،ہیرا،طوفان،وحشی جٹ،آخری میدان،قانون،سلاخیں،جینے کی سزا،جٹ دا کھڑاک،آگ،اک دوجے کے لئے،دوریاں،تلاش،میلہ،شیر دل،اچھا شوکر والا،دل کسی کا دوست نہیں،جنت کی تلاش،عبد اللہ دی گریٹ اور تیرے پیار میں سمیت بے شمار شامل ہیں۔1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم”وحشی جٹ” نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں اس فلم نے پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی سمت بھی متعین کی ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ حسن عسکری کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی