Baaghi TV

Author: +9251

  • عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی   دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی

    عوام پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں سے بیزار ہوگئے . صدر استحکام پاکستان پارٹی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی کی وجہ سے عام آدمی مسلم لیگ ن کے خلاف بیانیہ قبول کرے گا اور عوام تحریک انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دونوں سے بیزار ہوگئے ہی لہذا اب استحکام پاکستان پارٹی ہی ان کی پہلی چوائس ہے۔

    صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کی زیر صدارت ڈویژنل رہنماؤں کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا، ہے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    جبکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، ہر شغص کو 16 ماہ میں حکومت کی “کارکردگی کا پتہ ہے اس لیے وہ اب صرف استحکام پاکستان پارٹی کے بیانیے پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے اس لیے پارٹی رہنما فوری انتخابی مہم شروع کریں اور پارٹی صدر نے پنجاب کے ڈویژنل رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیے اور ہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنما باہر نکلیں اور عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

  • الیکشن کمیشن  نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی

    الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی سہولیات سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی

    الیکشن کمیشن کی عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ایکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مبصرین کو پاکستان میں انتخابات کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت خوش آمدید کہا جائے گا اور انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا ہے اور مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی۔

    جبکہ اسلام آباد میں عالمی مبصرین کو انتخابات کے دوران مدعو کرنے بارے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے اور جس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، ایف بی آر، الیکشن کمیشن کے افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے بھی بطور فوکل پرسنز عالمی مبصرین شرکت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کیا آئین کی خلاف ورزی پر ججز کا احتساب ہوناچاہیے؟
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں شفافیت کے لیے جس حد تک ممکن ہوا، مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے تک رسائی دی جائے گی، وزارت خارجہ نے عالمی مبصرین کو انتخابات میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھجوائے دیے ہیں، الیکشن کمیشن دنیا بھرمیں فارن مشنز کے ذریعے یہ کام ایک ہفتے کے اندر مکمل کرے اور عالمی مبصرین کو ویزوں کی فراہمی کا عمل بھی جلد مکمل کی جائے، ایف بی آرعالمی مبصرین کے تمام الات اور سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قراردے۔ عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کردی۔ ایکشن کمیٹی ہر 15 روز بعد ملے گی اورانتظامات کا جائزہ لے گی۔

  • کیاآ ئین  کی خلاف ورزی پر ججز  کا احتساب ہوناچاہیے؟

    کیاآ ئین کی خلاف ورزی پر ججز کا احتساب ہوناچاہیے؟

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنماء قیصر احمد شیخ سے سوال کیا کہ کیاآ ئین کی خلاف وارزی پر ججز کا احتساب ہوناچاہیے؟ تو اس پر انہوں نے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتساب کون کرے گا اس پر سینئر اینکر نے انہیں جواب دیا کہ ہمارے پاس سپریم کونسل موجود ہے اس پر انہوں نے کہا اس کو چھوڑ دینا چاہئے ( یعنی دوسرے الفاظ میں ججز کا احتساب نہیں ہونا چاہئے)

    سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا کہ تاریخ کو بدلہ بھی جاسکتا ہے اور اگر آج تک تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تو اب احتساب کرلینا چاہئے تو اس کے جواب میں لیگی رہنماء الٹا مبشر لقمان کو کہنے لگے کہ کیا آپ اس کا فیصلہ کریں گے ؟ اس پر اینکرپرسن نے جواب دیا کہ ہماری پاکستانی شہری ہیں اور ہمیں سوال کرنے کا حق ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    متحدہ قومی موومنٹ نے 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردی

    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب نواز شریف واپس آئے تھے اور انہیں ہائی کمیشن ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے کیلئے سی آف کرنے آئے تھے اور اس بارے میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستانی ہائی کمیشن انہیں کہہ رہے تھے اس طر ح کا بیانیہ بنانا ہے اس بارے جب مبشر لقمان نے سوال کیا تو مسلم لیگ ن کے رہنماء قیصر احمد شیخ کے پاس اس کا کوئی مدلل جواب نہ تھا÷

  • متحدہ قومی موومنٹ کا 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    متحدہ قومی موومنٹ کا 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    متحدہ قومی موومنٹ نے 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایم کیوایم 29 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، لیاقت آباد اسٹوڈنٹس گراؤنڈ بی ون ایریا میں ایم کیوایم کا جلسہ ہوگا اور جلسے کی تیاری کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    تاہم اس اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے یکم اکتوبر سے انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، انتخابی مہم کے لیے تمام ٹاؤنز میں جلسے کیے جائیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم اب دیکھنا ہے کہ یہ جلسہ کامیاب ہوگا یا نہیں یہ کہنا تو قبل از وقت ہوگا مگر یہ جلسے الیکشن کی تیاریاں ہیں

  • نواز شریف  واپسی؛ شرمندگی  کے سبب ن لیگ  نے  دیگر جماعتوں کو دعوت نہیں دی.  پیپلز پارٹی

    نواز شریف واپسی؛ شرمندگی کے سبب ن لیگ نے دیگر جماعتوں کو دعوت نہیں دی. پیپلز پارٹی

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ والے بھی سمجھ رہے ہیں کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں غلط کر رہے ہیں اور نواز شریف کی واپسی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا لیکن نواز شریف کی واپسی کیلئے جلسے کیے گئے، ن لیگ نے دیگر جماعتوں کو دعوت نہیں دی، کیونکہ وہ خود شرمندگی محسوس کر رہے تھے کہ کسی نے پوچھ لیا تو کیا جواب دیں گے کہ کیوں واپس آئے، مناکر لائے گئے منواکر آگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ عوام سمجھتے ہیں عمران خان اور نواز شریف میں زیرو پرسنٹ فرق نہیں رہا کیونکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف وہی پرانی غلطیاں دہرا رہے ہیں، مجھے ذاتی طور پر نواز شریف سے اس طرح کی امید نہ تھی، ایک اور ہائبرڈ رجیم کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے التوا کا الزام اس پر آئے گا جو اس سے فائدہ اٹھائے گا، الیکشن کو ڈی ریل کرانے کا ایک ہی راستہ ہے مارشل لاء لگا دیا جائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم نجی ٹی وی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پر اگر لوگوں نے اعتماد نہیں کیا، مطلوبہ سیٹیں نہ لے سکے تو ہم اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے، اپوزیشن کا ایک بہت اچھا کردار ادا کریں گے، تو کیا آپ ن لیگ کے حکومت نہیں بنائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے جواب دیا بالکل۔ ہمارے اور ن لیگ کیلئے یہی مناسب ہے کہ پیپلز پارٹی ان کی اپوزیشن جماعت ہو، جو ان کو سکھائے بھی دھکا بھی دے اور آگے چلائے بھی۔

  • ورلڈکپ؛  پہلی بار پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں‌شکست

    ورلڈکپ؛ پہلی بار پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں‌شکست

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان نے پاکستان کا دیا گیا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا جبکہ اس میچ میں ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے تاہم اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا لیکن یہ بھی واضح رہے کہ گرین شرٹس کو رواں ورلڈکپ میں تیسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 5 میچز کھیلے جس میں 2 میں کامیابی ہوئی جبکہ 3 میچز میں شکست ہوئی۔

    لہذا اب ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے گرین شرٹس کو اپنے بقیہ 4 میچز ضرور جیتنا ہوں گے تاہم یاد رہے کہ چنئی میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور عبد اللہ شفیق 58 رنز بناکر نمایاں رہے اور افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

  • وفاق وعدہ پورا کرے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا ترک کردیں گے. عامر میر

    وفاق وعدہ پورا کرے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا ترک کردیں گے. عامر میر

    پنجاب اور وفاق کے درمیان کپاس کی امدادی قیمت پر تنازعے کے معاملے پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر اور وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے وزیراعظم سے مداخلت کی درخواست کر دی ہے اور ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وفاق نے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا چھوڑ دے گا جبکہ نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کپاس کی فصل اور قیمتوں کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش ہیں اور نگراں پنجاب حکومت نے کپاس کی پیداوار برھانے پر فوکس کیا ہے جبکہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کپاس کی دوگنی پیداوار متوقع کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں عامر میر نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں طے ہوا تھا کہ کسان سے 8500 روپے فی من پر کپاس خریدی جائے گی لیکن اب وفاق اس سے انکار کر رہا ہے، اگر وفاق نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو کسان اگلی دفعہ کپاس کاشت کرنا ہی چھوڑ دیں گے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے سے کاشتکار پریشان ہیں اور اگلے سال وہ اس فصل کو نہ لگانے کا سوچ رہے ہیں لہذا وفاق سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ 8500 فی من پر کپاس لے تاکہ کسان کی مشکلات حل ہوں۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کا روزگار کپاس سے وابستہ ہے اور ہمارے آنے سے پہلے 32 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگائی جاتی تھی، ہماری حکومت نے اس کو بڑھانے بلکہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا، ہر جمعرات محسن نقوی نے تمام ڈی سیز کے ساتھ میٹنگ کی، اس سال ہم نے 45 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ایس ایم تنویر نے کہا کہ وفاق سے ملاقات میں کپاس کی فی من قیمت 8500 مقرر ہوئی تھی، اس قیمت کا وفاق کی طرف سے نوٹفکیشن بھی جاری ہوا، ہر تحصیل میں سہولت بازار لگائے اور جعلی ادویات پر پاپندی لگائی، فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے سوا لاکھ ایکڑ پر اسپرے کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچے ہمارا مستقبل اور انکو پولیو وائرس سے بچانا مشترکہ ذمہ داری . پرویز اشرف
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی، وفاق سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے، وفاقی حکومت کو یہ مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ہماری کپاس کی قیمتیں گر گئی ہیں، ہمارا کسان پریشان ہے، آج سپورٹ نہ کیا تو اگلے سال وہ فصل نہیں لگائے گا، نگراں وزیر زراعت نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں جو کر سکتی تھی سب کیا، وفاقی حکومت وعدہ کے باوجود 8500 فی من قیمت کیوں نہیں لے رہی، وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں سے گزارش ہے کہ سستے داموں کپاس فروخت نہ کریں۔

  • بچے ہمارا مستقبل  اور انکو پولیو وائرس سے بچانا  مشترکہ ذمہ داری .  پرویز اشرف

    بچے ہمارا مستقبل اور انکو پولیو وائرس سے بچانا مشترکہ ذمہ داری . پرویز اشرف

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے، پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو پانچ سال تک پولیو ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروۓ کار لایا جائے گا اور ملک کا ہر طبقہ اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہر گھر تک پولیو ویکسین پہنچانے والے اور عوام الناس میں ویکسین کو لے کر شک و شبہات کو دور کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسپیکر نے پولیو ویکسینیشن کو بچوں کے لئےانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بناتی ہے”۔ انہوں نے اس موقع پر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران شہید ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز انسانی تاریخ کی دوسری بڑی بیماری کے خاتمے کیلئے کام کر رہیں ہیں۔

    علاوہ ازیں اسپیکر نے انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے پرزور اپیل کی کہ قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطروں کو یقینی بنائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فری لانسرز بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    واضح رہے کہ ے کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں پولیو وائرس پر ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں جو شواہد سامنے آے ہیں انکے مطابق اس وائرس کا تعلق افغانستان سے پایا گیا ہے کیونکہ اس خطے میں جنگوں کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں نے نقل مکانی کی ہے اور بڑی تعداد میں افغان باشندوں نے پاکستان میں قیام کیا ہے جن میں سے زیادہ تر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ پولیو وائرس بھی پاکستان میں منتقل ہوا ہے پاکستان کو اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے ۔ اس لیے دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے کہ اس محلق وائرس سے چھٹکارا حاصل کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔

  • فری لانسرز  بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل

    فری لانسرز بینک اکاؤنٹس بارے نیا فریم ورک تشکیل

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی برآمدات اور متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کی غرض سے آئی ٹی برآمد کنندگان کے خصوصی فارن کرنسی (ای ایس ایف سی) اکاونٹس میں برآمدی آمدن رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جبکہ اعلامیہ کے مطابق اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکائونٹس میں موجود رقوم کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کی اجازت دے کر آسانی پیدا کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مرکزی بینک سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق برآمد کنندگان کو ای ایس ایف سی اکائونٹس سے آن لائن ادائیگیوں میں مدد دینے کی خاطر بینکوں کو انہیں ڈیبٹ کارڈز کے اجرا میں سہولت دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں فری لانسرز کو بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اپنے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں زیادہ رقوم رکھنے کی اجازت کے حوالے سے مزید آسانی پیدا کرنے کے لئے ایک نیا فریم ورک تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کے ساتھ اپنی مرضی سے ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ان کے ای ایس ایف سی اکائونٹس کھول دیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    تاہم فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں اور اسٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے تمام ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔

  • فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

    عدالت عظمیٰ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا 6 صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہےجبکہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا ہے اور فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی تھی اور بینچ میں جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی سمیت جسٹس عائشہ ملک شامل تھے۔

    جبکہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پرکالعدم قرار دیا تھا تاہم آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 ڈی ون کو آئین سے متصادم 4 ججز نے قرار دیا ہے جب کہ جسٹس یحیٰی نے اس پر اپنی رائے محفوظ رکھی تھی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چار ججز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 59(4) غیر آئینی قرار دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس عائشہ ملک نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کاسیکشن 59(4) غیر آئینی قرار دیا جبکہ جسٹس یحیٰی آفریدی نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شقوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے تاہم اس تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوگا بلکہ ان کا ٹرائل کرمنل کورٹ یاقانون کے مطابق قائم خصوصی عدالتوں میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ فیصلے کے مطابق 9 اور 10 مئی کے واقعات میں گرفتار افراد کے ملٹری ٹرائل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائیاں غیر قانونی قرار دی جاتی ہیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چار ججز آرمی ایکٹ کا سیکشن 59 غیر آئینی قرار دیتے ہیں، علاوہ ازیں اس تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر نقوی،جسٹس عائشہ ملک آرمی ایکٹ کا سیکشن 59 غیر آئینی قرار دیں تھیں۔

    تاہم اس تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ 9 اور 10 مئی واقعات پر آرمی کورٹس میں چلائے گئے مقد مات غیر مؤثر قرار دیے جاتے ہیں اور کورٹ مارشل سمیت کسی قسم کی بھی کارروائی غیر مؤثر ہے جبکہ مختصر فیصلے کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک نے شقیں غیر آئینی قرار دیں اور عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کی حد تک جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی فیصلے سے اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔