Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: اسلام آباد میں اچانک 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔

    اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔

    اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری کا وفاقی دارالحکومت آمد پر استقبال کیا۔اس موقعے پر دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔او آئی سی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم کی آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    حسین ابراہیم طٰہٰ سمیت دیگر مہمان 19 دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کی غرض سے 3روز کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت رہیں گے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری

    بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری

    اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے ،

    پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے اور گیس بحران کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دسمبرکے شروع میں دی تھی جس کا آغاز10 دسمبر کوکیا گیا

     

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت پر کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں اور ہر گاؤں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ اب 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

  • موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان:بچے استاد خوش،والدین پریشان:چھٹیاں ہی چُھٹیاں

    موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان:بچے استاد خوش،والدین پریشان:چھٹیاں ہی چُھٹیاں

    لاہور: موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان:بچے استاد خوش،والدین پریشان:چھٹیاں ہی چُھٹیاں ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔

     

     

    وزیر تعلیم و سکول کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی کورونا ویکسین لگوائیں اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔قبل ازیں پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر کو نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ پر قابو نہیں پایا جا رہا۔

    دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں حالیہ اضافہ ہر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں پنجاب میں اسکولوں سے متعلق کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک پنجاب میں اسکولز بند کرنے جا رہے ہیں۔

    اس پر عدالت نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت ہے، پنجاب حکومت اس کا نوٹیفکیشن پیش کرے۔ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے اقدامات سے اسموگ میں بہتری آئی گی۔

    دوران سماعت کمیشن نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاویز عدالت میں پیش کر دیں، جس میں سی ٹی او کی جانب سے کھلاڑیوں کو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں رکھنے اور پھر ہوٹل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے چند دن پہلے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک چُھٹیوں پرچاروں صوبوں کا اتفاق ہوگیاہے،

    لیکن دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے حوالے سے ہونے والی سماعت میں عدالت نے حکومت سختی سے ہدایت کی کہ حکومت چُھٹیاں کرنے کا اعلان کرے ورنہ عدالت خود اعلان کردے گی جس کے بعد صوبائی وزیرتعلیم نے 23 دسمبر سے 4 جنوری 2022 تک چھٹیوں‌کا اعلان کردیا ہے

  • خانیوال:ضمنی انتخاب میں حسب سابق مُردے ن لیگ کوووٹ ڈال گئے:ووٹ کوعزت دے کر”مُردہ غائب ہوگیا

    خانیوال:ضمنی انتخاب میں حسب سابق مُردے ن لیگ کوووٹ ڈال گئے:ووٹ کوعزت دے کر”مُردہ غائب ہوگیا

    اسلام آباد :ووٹ کوعزت اورنوازشریف سے محبت زندہ باد:خانیوال میں مُردے بھی ن لیگ کوووٹ ڈال گئے،اطلاعات ہیں کہ خانیوال میں مُردوں نے بھی مردانگی دکھائی ہے اور ووٹ کوعزت دینے کا بھرم قائم رکھا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کوحسب روایت مُردے بھی ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پرپہنچ گئے

    ادھر اس حوالے سے ان خبروں کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اجلاس میں ہونے والی دلچسپ گفتگو سے بھی ہوگئی جہاں وزیراعظم کو بتایا گیاکہ ‘خانیوال میں ایک مردہ بھی ووٹ کو عزت دیتے ہوئے ن لیگ کے حق میں‌ حسب روایت حسب سابق ووٹ ڈال گیا’

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ بھی ووٹ ڈال گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

    اجلاس میں مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں، شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں، اب عدالتوں کا کام ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ترجمانوں کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی اور ارکان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ ن لیگ کو ووٹ ڈال گیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نا رک جائے لیکن انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے۔

    دوسری طرف اس وقت خانیوال میں رانا سلیم کی جیت پرجہاں ن لیگی مبارک دے رہے ہیں وہاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی مبارکباد دے رہے ہیں، یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ رانا سلیم جو کہ پچھلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرلڑے تھے پارٹی کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے تھے مگرجب نشاط ڈاہا کی وفات کے بعد ٹکٹ بیگم نشاط ڈاہا کو دیا گیا تو پی ٹی آئی کے ہزاروں نظریاتی کارکنان نے اس فیصلے کو مسترد کردیا اورپھراپنا ووٹ احتجاجا رانا سلیم کو دے کرلوٹے ازم کی سیاست کو دفن کردیا ہے ، یہ وجہ ہے کہ اب بھی رانا سلیم کے ڈیرے میں یہ گفتگو ہورہی ہے کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی ائی نے ہرا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ لوٹا ازم نہیں چلے گا

  • احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    اسلام آباد: احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ 8 فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے، چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، پروگرام میں شمولیت کے لیے کریانہ مالکان کا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کریانہ مالکان نے دھڑا دھڑ اپنے اکاونٹ نیشنل بینک میں‌ کھولنے کے لیے اپلائی کرلیا ہے اوربہت بڑی تعداد اس کھیل میں‌شامل ہوجائے گی

  • کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    لاہور:کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لا الہٰ الا اللہ کا پیغام،،جس کسی کواللہ تعالیٰ توحید کی نعمت سے نواز دیں وہ دنیا میں بھی کامیاب اورآخرت میں بھی کامیاب ، اللہ قران میں فرماتے ہیں کہ "میں اللہ جس کوچاہوں بخش دوں مگرمشرک کو معاف نہیں کروں گا’پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان پراللہ کا احسان ہے کہ وہ کھیل ہی کھیل میں لا الہ الا اللہ کا درس دے جاتے ہیں ،

    ویسے تومحمد رضوان کی زندگی کا ہر پہلواس دعوت توحید سے مزین ہے لیکن بعض ایسی باتیں جو دلوں کے اندرپیوست ہوجاتی ہیں وہ ہمیشہ یاد رہتی ہیں جیسا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ریکارڑ بنانے پرمختلف لوگوں کی طرف خوشیوں بھرے پیغامات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "صرف اللہ سے ہوتا ہے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

    اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا‘۔

     

    خیال رہے کہ محمد رضوان ایک کلینڈر ائیر میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    محمد رضوان کے اس انداز سے نہ صرف پاکستانی اورتمام مسلمان متاثر ہیں بلکہ غیرمسلم بھی متاثر ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌محمد رضوان کی طرح باقی کھلاڑیوں کو بھی دعوت توحید کا احسن انداز میں پیغام دینے کی صلاحیت فرمائیں‌

  • اقلیتی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈویژنل کمشنر زاہد حسین

    اقلیتی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈویژنل کمشنر زاہد حسین

    فیصل آباد (عثمان صادق) ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے کہا ہے کہ مذہبی وقومی تہواروں کو منانے کے سلسلے میں پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں اس سلسلے میں اقلیتی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں مسلم مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹتے ہوئے کہی۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے شاندارماحول کو سراہا اور مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں جاندار کردار ادا کررہی ہے جن کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سرکاری محکموں واداروں میں خدمات انجام دینے والے مسیحی سٹاف کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی بھی خاموش عبادت کا درجہ رکھتی ہے لہذا وہ آئندہ بھی بھرپورعزم کے ساتھ اپنی خدمات کا معیار برقرار رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے ڈویژن بھر میں کرسمس کی تقریبات کے خوشگوار انعقاد کے سلسلے میں جامع اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت کرسمس سستے بازاروں کے انعقاد،گرجا گروں کی سیکورٹی میں اضافہ اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت کے لئے تفریحی مقامات پر بھی خصوصی انتظامات ہونگے۔انہوں نے مسیحی برادری سے کہا کہ وہ احساس تحفظ کے ساتھ نظم وضبط اور ذمہ دارانہ انداز میں کرسمس کی خوشیاں منائیں۔مسیحی رہنماؤں نے کیک کاٹنے کی تقریب کے انعقاد پر کمشنرزاہد حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کرسمس قومی یکجہتی کے ساتھ امن وسلامتی کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس سلسلے میں ہمارا ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک متحد قوم ہونے کی علامت ہے.

  • خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار

    خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار

    کراچی :خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مریض قرنطینہ سینٹرسے فرار ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔مگرپریشانی کی بات یہ ہے کہ یہ مریض فرار ہوگیا ہے اوراس کی فراری کی خبرسُن کرہرکوئی خبردار ہوگیا ہے

    ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ائیرپورٹ سے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا۔

    کراچی سے محکمہ صحت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص میں جینوم سیکوئنسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔حکومت نے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگا رکھی ہے لیکن برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا، قرنطینہ پر سکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ، پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

    ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن انہیں سکورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی۔

    ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی بتانا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 19 میں سے 5 افراد کی جینوم سیکوئنسنگ ابھی ہونی ہے، سکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث اب تک 38 افراد قرنطینہ سے فرار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے آنے والی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں جن کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی اب جینوم سیکوئنسنگ کی گئی ہے جس کے نتائج میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 63 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے۔

  • پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    اسلام آباد :پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پراللہ کے احسانات جاری ہیں ،جہاں ایک طرف ترقی یافتہ ممالک ،کم آبادی اور زیادہ وسائل کےباوجود ابھی تک کورونا کی تباہ کاریوں سے باہرنہیں نکل سکے وہاں دوسری طرف زیادہ آبادی اورکم وسائل والا پاکستان کورونا وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے

    یہ وجہ ہے کہ جہاں دنیا کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں وہاں پاکستانی معیدشت بہتر ہورہی ہے ،ادھر اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر ہوگئی ہے جو نومبر میں ایک سو چھتیس ملین ڈالر تھی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2021-22ء کے پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری چار سو چھپن ملین ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے دو سو تریسٹھ ملین ڈالر کا اخراج ہوا۔

    موجودہ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ محض پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

  • سرکاری ملازمت کرنے والے تعلیم یافتہ اغوا کار گروپ سے تفتیش، اہم انکشافات

    سرکاری ملازمت کرنے والے تعلیم یافتہ اغوا کار گروپ سے تفتیش، اہم انکشافات

    رینجرز قلندر ونگ اور اے وی سی سی کے ہاتھوں گرفتارسرکاری ملازمت کرنے والے تعلیم یافتہ اغوا کار گروپ سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصٓیلات کے مطابق حکام کی جانب سے گرفتار سرکاری ملازمت کرنے والے تعلیم یافتہ اغوا کار گروپ سے تفتیش جاری ہے، ملزم نے بتایا گلشن معمار سے اغواء ہونے والے حمزہ کو قریبی رشتے دار نے شارٹ ٹرم اغوا کا منصوبہ بنایا۔

    گروہ کے ماسٹرمائنڈ عدنان اختر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کی والدہ کو بھی کچھ عرصے پہلے اغوا کیا گیا تھا جس پر فیملی نے پولیس کو بتائے بغیر اغوا کاروں کو خاموشی سے بڑی رقم ادا کی اور خاموشی سادھ لی تھی۔

    عدنان اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ واردات کوسوچ کر حمزہ کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا ، حمزہ کو 26 نومبر کو سائٹ سپر ہائی وے سے اغوا کیا، مغوی کو کئی گھنٹے تک گاڑی میں گھمایا جاتا رہا، جس کے بعد 35 لاکھ تاوان ایدھی سردخانے کے پاس وصول کیےگئے۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ ماسٹر مائنڈ عدنان اختر عدالت میں بطورکلرک کام کرتا ہے جبکہ حماد اور عمیر کسٹم میں سپاہی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ذیشان قادرپولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت اے ایس آئی ہے جبکہ اہلکار مسعود خواجہ اجمیر نگری تھانے کا اہلکار ہے اور زوہیب کے ڈی اے کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا تھا۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ حسان عدنان ایل ایل بی کا سیکنڈ ایئر کا طالبعلم ہے جبکہ حارث اسٹیٹ لائف میں بطورمنیجرکام کررہا تھا۔

    تفتیشی ٹیم گرفتار ملزمان سے مذید تحقیقات کر رہی ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔