Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک اور عثمان مرزا۔ نوجوان جوڑے پر جنسی عمل کیلیے تشدد٫ویڈیو وائرل

    ایک اور عثمان مرزا۔ نوجوان جوڑے پر جنسی عمل کیلیے تشدد٫ویڈیو وائرل

    اسلام آباد:ایک اور عثمان مرزا۔ نوجوان جوڑے پر جنسی عمل کیلیے تشدد٫ویڈیو وائرل،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے پھرایسے واقعات کی خبریں‌ آارہی ہیں‌جن میں ظالم لوگ مردوزن کواپنے سامنے جنسی عمل کرنے پرمجبور کرتے ہیں ، جیسے کہ چند ہفتے قبل اسلام آباد میں‌ مرزا عثمان نے حرکت کی تھی

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بداخلاق شخص نوجوان جوڑے کو ڈنڈے مار کر جنسی عمل کروارہا ہے ، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان جوڑے کو زبردستی ایک شخص جنسی عمل کے لیے مجبور کر رہا ہے ۔ نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جا رہا ہے

    یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور اس کے پیچھے کون ظالم شخص ہے اس کی تلاش جاری ہے، تاہم یہ بات قابل افسوس ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں اس قدر بے حسی اور بداخلاقی عروج پر جہاں ایک ظالم شخص میاں بیوی یا مردوزن سے اپنے سامنے جنسی عمل کرواتا ہے اورپھراس کی ویڈیو بنا کروائرل کرتا ہے

     

    https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1465731077557964815?t=YaykjSH4uNvtO_fK2jBzvQ&s=19

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں اس سے پہلے مرزا عثمان نامی درندہ بھی ایسی حرکات کرچکا ہے اس واقعہ کے متعلق ایس ایس پی انوسٹیگیشن عطا الرحمان کی سربراہی میں قائم ہونے والی پولیس کی ٹیم نے اپنے تفتیشی چالان میں کہا تھا کہ عثمان مرزا نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے نہ صرف انھیں حبس بےجا میں رکھا بلکہ ان کو زنا کرنے پر بھی مجبور کیا۔

    پولیس کی تفتیشی ٹیم نے اس چالان میں متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیانات کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے جو انھوں نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے دیے تھے۔

    مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ملزم عثمان نے اسے اپنے منگیتر کے ساتھ جنسی عمل کرنے کا کہا اور ایسا نہ کرنے پر اجتماعی زیادتی کرنے کی دھمکی دی۔‘متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم عثمان کے دوست بھی یہی دھمکی دی رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اس مقدمے کے مرکزی ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادریس قیوم بٹ، فرحان شاہین اور عطا الرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ عمر بلال مروت ضمانت پر ہیں۔

    اس چالان میں پولیس نے لڑکی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کمرے میں موجود زیادہ تر افراد نے اس کے منگیتر پر تشدد کیا اور اسے برہنہ ہونے پر مجبور کیا، جس کے بعد ملزمان نے انھیں آپس میں جنسی عمل کرنے پر بھی مجبور کیا۔‘

    متاثرہ لڑکی نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’کمرے میں موجوہ افراد اس کے جسم کے مختلف حصوں کو چھوتے رہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔‘

    جنسی ہراساں
    پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا ہے جس میں انھوں نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ 18 اور 19 نومبر 2020 کی درمیانی رات میں یہ ویڈیو بنائی گئی تھی۔

    پولیس کی جانب سے اس مقدمے کی تفتیش کے بعد جو چالان عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر ویڈیو بنانے والا موبائل فون اور ڈرانے کے لیے استعمال کیا گیا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

    اس چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم اس پستول کا لائسنس پیش نہیں کر سکا جس پر الگ سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    اس چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم عمر بلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے لیے، جس میں سے چھ لاکھ روپے عثمان کو دیے گئے جبکہ باقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی۔

     

  • ویرینٹ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی:سندھ میں‌ پھرپابندیاں

    ویرینٹ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی:سندھ میں‌ پھرپابندیاں

    کراچی:ویرینٹ اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی:سندھ میں‌ پھرپابندیاں ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اومی کرون کے خطرات کے پیش نظر بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہنگامی بنیادیوں پر اقدامات شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا نئے ویرینٹ کو پھیلائو کو روکنے کے لیئے 10 دنوں میں اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو انتظامات اور اقدامات کا حکم دیا ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ ممتاز شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی والوں کو سختی سے نمٹا جائے، کورونا پھیلائو کو روکنے کے لیے ویکسنیشن عمل دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر تیز کی جائیں اور رپورٹ جمع کروائی جائے۔

    کورونا ایس او پیز سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کے حکمنامہ کے مطابق سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈویژن میں ان ڈور ڈائننگ کے لئے 70 فیصد کی اجازت ہو گی، سینما ہالز میں ویکسینیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی ۔

    محکمہ سندھ کے مطابق کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، لاڑکانہ، میرپور خاص 300افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں بھی 3 سوسےزائد کے شادی بیاہ کےاجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکمنامے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی اداے بدستور کھلے رہیں گے، کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی، سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا، کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے، کراچی ڈویژن، سانگھڑ اورسکھر اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا، نئی پابندیاں 15 دسمبتر تک نافذ العمل رہیں گی۔

     

     

  • یہ بات طئے ہے کہ اگرای وی ایم پر الیکشن نہ ہوئے حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دے گی: فواد چودھری

    یہ بات طئے ہے کہ اگرای وی ایم پر الیکشن نہ ہوئے حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دے گی: فواد چودھری

    اسلام آباد:یہ بات طئے ہے کہ اگرای وی ایم پر الیکشن نہ ہوئے حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دے گی:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر نہیں ہوئے تو وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے اگلے تمام ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانا لازمی ہیں اور اگر الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر نہیں ہوتے تو حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈ نہیں کر سکے گی کیونکہ قانون صرف ای وی ایم پر انتخابات کو مانتا ہے۔

    اس حوالےسے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر قانون کا بھی یہی ماننا ہے کہ بادی النظر میں حکومت الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تب ہی فنڈ دے سکے گی جب وہ الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے لہٰذا ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے اور اب سے حکومت انہی انتخابات کو فنڈ کر سکے گی جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے منعقد ہوں گے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے لاہور میں ووٹ خریدنے کی ویڈیو پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں جس طرح سے ووٹ کی خریداریاں ہوئیں، اگر اس وقت اس پر تیزی سے عمل کیا جاتا تو آج ان انتخابات میں یہ صورتحال نظر نہ آتی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں جہاں انتخابات حکومت سازی کی بنیاد ہوتے ہیں، وہاں انتہائی اہم ہے کہ الیکشن کا سسٹم شفاف ہو اور اس پر تمام لوگوں کو اعتماد ہو لہٰذا الیکشن کمیشن کا مضبوط اور مؤثر ہونا بہت ضروری ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو سینیٹ انتخابات کے ساتھ ساتھ لاہور میں ووٹ چوری کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

     

  • موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    کراچی : موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے صوبہ سندھ کے صدر سردار بابر علی عباسی نے ایک نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایسے حقائق سے پردہ اٹھایا جو ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کے ساتھ کراچی ڈویزن کے صدر محمد اسحق عباسی بھی موجود تھے ۔ سردار بابر علی عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے ۔ خان صاحب کی حکومت میں ملک کے غریبوں کے لئے کوئی قانون نہیں ہے ۔ لوگ بےروزگاری اور بھوک کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسرے ملک کے ایک دہشت گرد کے لئے قانون پاس کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے ساتھ ایک زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک کشمیری ہوں اور مجھے فخر ہے اور جو ظلم و ستم وہاں ہو رہا ہے پاکستانی حکومت اور میڈیا نے تو آنکھیں بند کی ہوئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے اور عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کی گورنمنٹ کو کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں سال میں ایک بار کشمیر ڈے مناتے ہیں اور اس دن تقریریں کی جاتی ہے علاوہ اس کے کشمیر کا نام بھی نہیں لیا جاتا ۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت جس مشکل میں ہیں مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے اس کے علاوہ بے روزگاری نے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہمارا منشور ہے کہ فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی غریبوں کو انصاف دلائے گی مہنگائی سے ، رشوت سے ، ظلم سے ، جبر سے ،زیادتی سے ۔
    مستقبل میں ہماری پارٹی ایسے محب وطن پاکستانی سامنے لائے گی جن کی جڑوں مین پاکستان ہے یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ امریکا اور یورپ سے امپورٹ ہوئے لوگ اقتدار مین آتے ہیں اور حکومت کے مزے لوٹتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہی نہیں کی غریب عوام کے مسائل کیا ہیں ۔ خان صاحب کے ارد گرد بڑے مافیا کے لوگ بیٹھے ہیں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرضے لئے جا رہے ہیں اور ملک کو اندر ہی اندر کھوکھلا کیا جا رہا ہے ۔
    فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کا منشور ہی یہی ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہو

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی

    لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،خوشخبری 15 دسمبرکوسنائی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ ڈیزل کی قیمت 142 روپے62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت116 روپے 53 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔

     

     

     

    اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔

     

     

    ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ کا ایک ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا تھا۔

    ٹویٹر پر شیئر کیے گئے کلپ کے کیپشن میں مزمل اسلم نے لکھا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

    مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہو گی۔

     

  • جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکرچلوں گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

    جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکرچلوں گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ:جام کمال میرےبھائی ہیں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا:اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جام کمال سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں گیں

    وزیراعلی بلوچستان نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سینٹ کو ہٹانے کی باتوں میں حقیقت نظر نہیں آرہی،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے اثرات بلوچستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں،

    وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نارض لوگوں کے تحفظات کا خاتمہ کرکے مزکرات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ناراض لوگوں سے مزکرات بلوچستان کے مفادات میں کر رہے ہیں،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزکرات کے معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا ہے ،وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ مزاکرات کے لئے اپوزیشن نے بھی ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

     

  • ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا پراپرٹی ويريفيکيشن سينٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا پراپرٹی ويريفيکيشن سينٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام

    اسلام آباد :ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا پراپرٹی ويريفيکيشن سينٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام ،اطلاعات کے مطابق ايڈمنسٹريٹر ايم-سی-آئی و ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے پراپرٹی ويريفيکيشن سينٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام کیا ہے جس پراہل اسلام آباد بڑے خوش اور ڈی سی کے لیے دعا گو ہیں

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ايڈمنسٹريٹر حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام غير قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز اور پراجيکٹس اسلام آباد کی حدود ميں کسی قسم کی اشتہاری مہم نہيں لگا سکتی،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی یاد رہے کہ کہيں پر بھی اشتہار لگانے کے لیے متعلقہ ادارے يعنی سی-ڈی-اے کا اين و سی لازمی ہے اس کے علاوہ گزارہ نہیں ہے

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل ميں لائی جاۓ گی اور ایسی اور ايسی کمپنی، پراجيکٹ يا سوسائٹی ديگر اشتہاری مہم بھی نہيں چلا سکتی،

  • تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری ہے : بلاول بھٹو زرداری

    تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری ہے : بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔

    بلاول بھٹو نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، جس کی ہم پچھلے3سال سے مخالفت کررہےہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہرشعبےمیں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے، ہرپاکستانی کومعلوم ہےکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےنام پرگیم کھیلا جارہا ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتےہیں، ای وی ایم آر ٹی ایس ٹو ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، ہم نےکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کاپارلیمنٹ میں اپنانمائندہ ہوناچاہیے، یہ کیسےہوسکتاہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائےاورنتیجہ پشاورمیں نکلے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کےسامنےجھک چکی ہے، یہ لوگ کون ہوتےہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنےوالے؟ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزاملنی چاہیے، جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوشہیدکیاان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال قیدکی سزاسناؤ۔

  • ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات

    لاہور:ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور اہم معاملات پرگفتگو بھی کی ہے

    ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہبازشریف نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ساتھ ہی شہبازشریف کی ایرانی وفد کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا

    ایرانی قونصل جنرل رضانذیری نے شہبازشریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے پاس آنے میں تاخیر ہوئی لیکن آج ملاقات پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے:ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں آئے ابھی 20دن ہوئے تھے کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کا انتقال ہوا تھا:

    ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے اس موقع پر مزید کہاکہ میں جاتی امراءمیں میاں نوازشریف کے پاس انکی زوجہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گیا تھا: یہ ہماری روایات ہیں جن کے تحت ہم گزشتہ کئی صدیوں سے قائم دائم چلتے آرہے ہیں:

    شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ہم آپکے اور ایرانی قوم کے شکر گزار ہیں :شہبازشریف نے کہ ایران کا دورہ مجھے آج بھی یاد ہے :میں ایران میں مشہد کے دورے پر صفائی سے بہت متاثر ہوا تھا

    شہبازشریف نے کہا کہ میں نے مشہد کی صفائی کے متعلق وہاں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لی تھی:ہم نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے لاہور میں باہمی اشتراک سے جدید طرز پر مذبحہ خانہ قائم کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پاک ایران دوستی کا ثبوت ہے

     

     

     

  • کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

    کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

    کراچی: سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملیر کورٹ نے لڑکی کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو 16 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ٹک ٹاکر ہدیٰ بتول مبین کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی تاہم والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔
    16 سال ٹک ٹاکر ہدی بتول کے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج تھا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے اغوا کے مقدمے میں ہدی بتول کو کورنگی قیوم آباد سے بازیاب کروایا تھا۔ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مبین نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔ لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔