Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا کیلئے مختص فنڈز میں 40 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں:بدانتظامی بڑا مسئلہ رہا

    کورونا کیلئے مختص فنڈز میں 40 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں:بدانتظامی بڑا مسئلہ رہا

    اسلام آباد : کورونا اخراجات سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں وزیراعظم کی جانب سے دئیے گئے کرونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائیگا، آئندہ ہفتے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئینگی

    رپورٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی، مالی بدانتظامی پائی گئی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب روپے کی بے ضابطگیاں،یوٹیلٹی اسٹورز پر غیرمعیاری آٹے کی خریداری سمیت 5.2 ارب روپے کی بےضابطگیاں ہوئیں اوراین ڈی ایم اے میں 4.8 ارب روپے کے اخراجات میں قوانین کی

    کورونا اخراجات سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین،بیمہ شدہ افراداورای اوبی آئی کےپنشنرزمیں پیسےتقسیم ہوئے، وینٹی لیٹرزکی خریداری خلاف ضابطہ کی گئی، زرعی شعبےکیلئے 50 ارب کی سبسڈی جاری نہیں ہوئی، چین سے 40 لاکھ ڈالرکی امدادکی فراہمی میں تاخیرکی گئی، کیش کی فراہمی کےدوران مانیٹرنگ نظام میں کوتاہیاں دیکھی گئیں،

    کورونا اخراجات سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزکی جانب سےغیرمعیاری فلورملزسےآٹاخریداگیا، یوٹیلیٹی سٹورز نے کمزور طبقے کو سبسڈی منتقلی کا طریقہ کار وضع نہیں کیا۔ اشیاکی خریداری میں رولزکی خلاف ورزی اورمعیاریقینی نہیں بنایا گیا، وباکےدوران حکومت نے 1200ارب سےزائدکامالیاتی پیکج دیا، وینٹی لیٹرزکی خریداری میں 9لاکھ 94 ہزارڈالرکانقصان ہوا، وینٹی لیٹرز 9لاکھ 94 ہزارڈالرمہنگےخریدےگئے، نیب کوتمام معاہدوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق چین سےسامان کی خریداری میں پیپرارولزکی خلاف ورزی کی گئی، ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی خریداری میں 4کروڑ 25لاکھ روپےکی بے ضابطگی کاانکشاف ہوا ہے۔ احساس کیش پروگرام میں 13لاکھ 20 ہزارلوگوں کوفنڈزسےمحروم رکھاگیا، یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے 50ارب کی سبسڈی مختص کی گئی، 80فیصدفنڈز جاری نہیں ہوئے،

    یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئےمختص 50ارب میں سے صرف 10ارب جاری ہوئے، بجلی کے 100ارب کےریلیف پیکج میں سے 15 ارب جاری کیےگئے، زرعی شعبےکیلئے 50 ارب کی سبسڈی جاری نہیں ہوئی، چین سے 40 لاکھ ڈالرکی امدادکی فراہمی میں تاخیرکی گئی۔

    ادھر کورونا وبا کے دوران مال بے ضابگیوں‌ کے حوالے سے اپوزیشن کا ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ، اکثررہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی اور بیڈ گورننس کی وجہ سے اتنا بڑا نقصان ہوگیا ہے جس کا بوجھ قوم پر ڈال دیا گیا ہے

     

     

  • PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    لاہور:PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائنزپی آئی اے کے پائلٹس کی شراب نوشی نے جہاں مسافروں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالا ہے وہاں پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی بھی ہوئی ہے ، اب ایشو یہ ہے کہ کیا پاکستانی پائلٹس ہی شراب نوشی کرتے ہیں یا اس کی مشروط اجازت ہے ،

    ویسے اس شعبہ سے منسلک لوگ جانتے ہیں‌ کہ پائلٹ کی ملازمت اور مسلسل کئی گھنٹے محو پرواز رہنا بھی ایک مسئلہ ہے ، اس کی وجہ سے ہی یہ پائلٹس اکثروبیشتر تھک ہار جاتے ہیں‌، پھران پائلٹوں کو آرام کی شدید ضرورت ہوتی ہے ،اس مقصد کے لیے "آرام” کرنے کے لیے کسی چیز کے مشروب سے "علاج” کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس دوران ایک پائلٹ ایک انوکھی صورتحال میں ہوتا ہے جہاں وہ اکثر الگ تھلگ رہتا ہے، اور واقف ماحول سے ہٹا دیا جاتا ہے جو بوریت یا تنہائی سے باہرشراب پینے کی خواہش میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یہ ایک بہت زیادہ مسئلہ ہے جہاں شراب پینا بہت متنازعہ ہو چکا ہے۔ فلائٹ کے عملے کے کچھ ارکان شراب پینے میں ملوث ہیں، کچھ حد کے اندر اور کچھ زیادہ ہی پی جاتے ہیں۔ چونکہ پاکستان میں شراب پر پابندی ہے، اس لیے اس پر کافی سخت ایکشن لیا جاتا ہے

    پی آئی اے کے پائلٹ شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے چند واقعات یہ ہیں۔

    کیپٹن جاوید مظفر، ایک بہت ہی سینئر B-747 پائلٹ رہےہیں‌ ، پیرس سے اسلام آباد کی پرواز میں بہت زیادہ نشے میں تھے۔ بعد میں اس پائلٹ کو پی آئی اے کی خدمات سے برخاست کر دیا گیا۔
    کیپٹن تہرانی، پی آئی اے کے ایک اور سینئر پائلٹ B-747، جو شراب نوشی کا عادی اور شرابی بھی تھا پرواز کے دوران نشے میں دھت پکڑا گیا اور بعد میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
    کیپٹن عمران عزیز، سینئر B-777 پائلٹ کو میٹروپولیٹن پولیس نے مانچسٹر میں ہوائی جہاز سے ہوٹل کے شیف سچاس کی شکایت پر اٹھایا کیونکہ اس نے پرواز سے ایک رات پہلے اسے بہت زیادہ شراب پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز (ڈی ایف او) نے گراؤنڈ کیا تھا لیکن مانچسٹر پولیس نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر رہا کر دیا تھا۔

    ایک اور واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پی آئی اے کے فرسٹ آفیسر طاہر یوسف کو ناروے کے حکام نے نشے میں دھت پکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور بعد ازاں پی آئی اے کی نوکری سے برطرف کر دیا۔

    ایئربس 310 کے کیپٹن 54 سالہ کیپٹن عرفان فیض کو لیڈز ایئرپورٹ پر نشے میں دھت ہونے کے شبے میں گرفتار کرنے کے بعد شراب سے متعلق ہوا بازی کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالتی سماعت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب اسے جہاز کے کاک پٹ میں گرفتار کیا گیا تو وہ شراب کی قانونی حد سے چار گنا زیادہ تھا۔ کیپٹن فیض، جو پرواز سے پہلے اپنے پیروں پر غیر مستحکم تھے اور شراب کی بو بھی لے رہے تھے، پاکستان کے قومی کیریئر پی آئی اے نے انہیں برطرف کر دیا۔

    کیپٹن عمر خیام B-777 کے کپتان کا 21 مارچ 2019 کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز PK-791 میں بریتھ اینالائزر شرابی ہونے کا مرتکب قرار دیا ، پائلٹ کو نشے میں ہونے کے شبہ میں ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں خون اور پیشاب کے مناسب ٹیسٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسے ٹیسٹنگ سسٹم میں تکنیکی خامیوں کی وجہ سے کلیئر کر دیا۔

    کاک پٹ کے عملے اور کیبن کریو کے کچھ دیگر واقعات بھی نشے میں دھت ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن ان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

    تاہم، 26 نومبر 2021 کو، پی آئی اے کے کیپٹن عامر آفتاب، جو سابق ڈائریکٹر فلائٹ سیکیورٹی اسٹینڈرڈز بھی ہیں، مبینہ طور پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں نشے میں دھت پائے گئے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق، انہوں نے ایک پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے یوٹیوب پر اپنے بلاگ میں اس واقعے کی اطلاع دینے کے چند گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا۔

    سینکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا بڑا جرم ہے۔ پاکستان سی اے اے اور ایئر لائنز کو پرواز کے دوران شراب پینے کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کچھ حکمت عملی کے ساتھ آنا چاہیے۔ کچھ حکمت اختیار کرنی چاہیے جوکچھ اس طرح‌ بھی ہوسکتی ہے

    پرواز کے عملے کو پرواز سے پہلے شراب پینے کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا
    تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر بریتھ اینالائزر اور خون کی جانچ کی سہولت منظور شدہ طبی عملے کے ذریعےپرواز سے پہلے عملے سے یہ عہد لینا کہ وہ اڑنے کے قابل ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو ایسے عملے کے ارکان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنی چاہیے جو اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو کہ بعد کے مراحل میں ایئرلائن کے ساتھ ساتھ ملک کا منفی برانڈ امیج بناتا ہے۔

     

  • سابق جسٹس شوکت صدیقی کا وکالت کا لائسنس قاضی فائزعیسیٰ نے بحال کردکھایا

    سابق جسٹس شوکت صدیقی کا وکالت کا لائسنس قاضی فائزعیسیٰ نے بحال کردکھایا

    اسلام آباد :سابق متنازعہ جج جسٹس شوکت صدیقی کا وکالت کا لائسنس قاضی فائز عیسیٰ نے بحال کردکھایا، اطلاعات کے مطابق سابق متنازعہ جج جسٹس شوکت صدیقی کے وکالت نامے کو بحال کرنے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عسیٰ نے اہم کردار ادا کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے درپردہ کافی عرصے سے کوششیں جاری تھیں ، جس کےلیے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مشورہ دیا گیا کہ پہلے وہ سپریم کورٹ کے وکلا کی انرولمنٹ کمیٹی کے سامنے اپنا کیس رکھیں ، پھرہی وکالت کے لائسنس کی بحالی کے لیے کچھ کیا جاسکتا ہے

    ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے وکلا کی انرولمنٹ کمیٹی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا۔ اب شوکت عزیز صدیقی بطور وکیل اپنی وکالت پھر سے شروع کریں گے۔شوکت صدیقی کا شمار اسلام آباد اور پنڈی کے بہترین فوجداری وکیلوں میں ہوتا ہے

     

     

     

    یاد رہے کہ سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی ملازمت کے دوران ریاستی اداروں پر سنگین الزام تراشیاں کی تھیں، شوکت عزیز کی الزام تراشیوں کا براہ راست فائدہ قومی سلامتی کے اداروں کے مخالفین ، بھارت اور ایسے آئی ایس آئی کی مخالف عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پہنچ رہا تھا

    اس دوران مصدقہ اطلاعات کے بعد جب شوکت عزیز صدیقی اپنے چند محسنوں کو سیاسی فائدہ دینے میں بہت حد تک آگے نکل چکتے تھے اور اداروں پران کی طرف سے سنگین الزامات نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کی دشمن عالمی قوتوں کو بہت زیادہ کمک دی اور ان کو پاکستان کے ان اداروں کے خلاف ایک زبان دی توعوامی رد عمل نے شوکت عزیز صدیقی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا

    پھر عوامی ردعمل اور شوکت عزیز صدیقی کے سنگین الزامات اور پھران الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے کےبعد پاکستان کے صدر عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کردیاتھا ۔وزارت قانون نے اس سلسلے میں جمعرات کو نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔

    سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرینس کی سماعت کے بعد انھیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی اور صدر کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا تھا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئےتھے ۔کونسل نے جسٹس صدیقی کو آئین کی دفعہ 209(6) کے تحت برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018ء کو راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک اجتماع میں خطاب کے دوران میں ملک کے حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا سنگین الزام عاید کیا تھا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اور ان کے خلاف ریفرینس دائر کیا گیا تھا ۔اس پر انھوں نےبھی اپنا جواب داخل کیا تھا۔

    سپریم جوڈیشل کونسل کا یکم اکتوبر کو اجلاس منعقد ہوا تھا اور اس نے جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف دائر ریفرینس کا جائزہ لینے کے بعد انھیں تفاق رائے سے عدالتِ عالیہ کی منصفی کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی اور اپنی یہ سفارش آج ہی حتمی منظوری کے لیے صدر عارف علوی کو بھیجی تھی۔اس پر صدر نے انھیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    جس کے بعد سے لیکر اب تک وہ قوتیں جو شوکت عزیز صدیقی سے قومی اداروں کے خلاف ایک کمک لے رہے تھے اس کوشش میں تھے کہ سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا وکالت نامہ بحال کروا کران کے ذریعے میڈیا وار کرکے اپنے مفادات اور اپنے الزامات کو تحفظ دیا جاسکے ، جس پرآج یہ قوتیں واقعی کامیاب ہوگئی ہیں

     

     

     

     

  • بلاول بھٹو نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

    بلاول بھٹو نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایک بار پھر نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بلاول بھٹو زرداری نے بھی منظوری دے دی۔ ٹاؤن سسٹم پھر سے بحال ہو جائے گا ۔
    تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں نئےبلدیاتی نظام کی منظوری دے دی، جس کے بعد کل نئے بلدیاتی نظام کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
    پاکستان پیپلزپارٹی بل کی منظوری کے حوالے سے پُرامید ہے اور بتایا جارہا ہے کہ منظوری کے بعد مجوزہ بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
    نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میں ضلع کونسل اور ڈی ایم سی کے نظام کو ختم کر کے صوبے کے ہر ڈویژن میں ٹاؤن سسٹم نافذ کیا جائے گا، کراچی میں ضلع کونسل اورڈی ایم سیزکی جگہ 25 ٹاؤنز تشکیل دیے جائیں گے، جو جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 18 تھے۔
    نئےبلدیاتی نظام میں میئرکراچی کو مزیداختیارات دیے جائیں گے جبکہ یونین کونسل کے چیئرمینز بھی بااختیار ہوں گے۔  نئےنظام میں میونسپل سہولیات کو ایک پلیٹ فارم میں یکجاکیاجائےگا۔
    پاکستان پیپلزپارٹی نے نئےبلدیاتی نظام میں ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کی تجاویزکو بھی شامل کیا ہے۔

  • کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا۔

    کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا۔

    لندن :کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا۔،اطلاعات کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کے کھرب پتی معروف شخص ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ‌کردیا ہے

     

     

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف لندن ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے یہ ثآبت ہونے پر کہ ملک ریاض نے کرپشن اور دو نمبری سے پیسہ کمایا ، لٰہذا عدالت کسی کرپٹ آدمی کو برطانیہ میں رہنے کا استحقاق نہیں دے سکتی اس لیے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کا ویزہ 10 سال کے لیے کینسل کیا جاتا ہے

    ۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن عدالت نے پاکستان کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی ملٹی پل ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی، کرپشن اور کمرشل بے ضابطگی کے الزامات پر رائل کورٹ آف لندن کی جج نے پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کی اپیل مسترد کی،

    ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف عدالت نے برطانوی ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار ایشیا کا پراپرٹی ٹائیکون ہے،درخواست گزار اور ان کا بیٹا بحریہ ٹاون نامی کمپنی چلا رہے ہیں،

     

    عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ان کی کمپنی پر کرپشن اور کمرشل بے ضابطگیوں میں ملوث رہی ہے،برطانوی عدالت نے ویزہ منسوخی کو کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے،

    واضح رہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کا 10سال کا ملٹی پل ویزہ برطانوی ھوم آفس نے منسوخ کر رکھا ہے، ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی پہلی اپیل17نومبر 2020کو خارج ہوئی تھی جبکہ عدالت نے 10 سال کا ملٹی پل برطانوی ویزا بحال کرنے کی دوسری اپیل بھی خارج کرتے ہوئے ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

     

     

    یاد رہےکہ پہلےبرطانوی کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی منی لانڈرنگ پکڑی،آج برطانوی عدالت نے کرپشن پر ویزہ منسوخ کیا،

    یہ بھی یاد رہے کہ 2019 میں برطانیہ نے ملک ریاض اور اسکے بیٹے کا دس سالہ ملٹی پل ویزہ منسوخ کر دیا تھا ، جس کے خلاف بہت مہنگے وکلا کی ٹیم کے ساتھ اپیل کی گئی جو اب مسترد کر دی گئی ھے

     

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پراظہار تشویش:حالات مزید بگڑگئے

    کل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پراظہار تشویش:حالات مزید بگڑگئے

    سرینگر:مقبوضہ جموں وکشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کے بعد سے ہماری تحریک آزادی کا عنوان شہداکے خون سے لکھا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس تحریک کو فوجی طاقت کے بہیمانہ استعمال سے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔ ترجمان نے سیاست دانوں، تاجروں، وکلائ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباءاور علمائے دین سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل تحقیقاتی ایجنسی کے مسلسل چھاپوں میں اضافے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جابرانہ ہتھکنڈے ماضی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی انکاکشمیریوں کی مضبوط اور پرامن مزاحمتی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    ترجمان نے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی کشتیاں جلا دی ہیں اور ہم غیر قانونی بھارتی قبضے سے مکمل آزادی کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں نسل کشی، بلا جواز گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بار پھر سرینگر کی تاریخی مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج صبح ایک بار پھر قابض انتظامیہ اور بھارتی پولیس نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا اور وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے آنے والے لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

     

     

    انجمن جامع مسجد سے متعلق قابض انتظامیہ کی پالیسی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ نے مرکزی جامع مسجد کی جبری بندش کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں اور طاقت کے بل پر مذہبی حقو ق سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں۔

    انجمن اوقاف نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی 5اگست2019سے مسلسل گھر میں غیر قانونی نظربندی کی بھی شدید مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے مذہبی اور پر امن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انجمن نے جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے بھی کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بی بی سی کے دفتر کے باہر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ کشمیری انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بی بی سی کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سرینگر میں قائم جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے پروگرام کوآرڈینیٹر خرم پرویز کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔

     

     

     

    انہوں نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ این آئی اے نے 22نومبر کو خرم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں نئی دلی منتقل کردیاگیا۔

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مودی حکومت کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ، خواجہ محمد سلیمان ، ٹرید کونسل برمنگھم کے صد ر Ian Scott ،سٹاپ دی وار کولیشن برمنگھم کے سیکریٹری جنرل سٹورٹ رچرڈسن ،رانا رب نواز، چوہدری اکرام الحق اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

     

     

  • ماہانہ فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد

    قصور/ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد۔تمام ریسیکو اہلکاروں نے شرکت کی*
    پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسیکو 1122 تحصیل پتوکی کے تمام اہلکاروں کا ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ اور تحریری امتحان کا انعقاد ریسیکو 1122 کے آفس میں ہوا۔جسکی قیادت ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل ‛ اسٹیشن کوآرڈینٹیر محمد اعجاز اور شفٹ انچارج تنویر ساجد نے کی۔فزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان میں تمام ریسیکو اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی مشقیں اور تحریری امتحان بھی پاس کرنا ضروری تھا۔ اس موقع پر ریسیکو اینڈ سیفٹی آفیسر پتوکی میڈم رابعہ خلیل کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسیکو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے اور تحریری امتحان کے ذریعے اہلکاروں کے علم میں مزید اضافہ کرنا ہے۔تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو بہتر انداز میں ریسیکو کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سروسز فراہم کی جاسکے۔

    *کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ مہر بشارت صدیقی باغی ٹی وی قصور*

  • ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں من مانا اضافہ،بسوں میں خود ساختہ جعلی کرایہ نامہ آویزاں

    ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں من مانا اضافہ،بسوں میں خود ساختہ جعلی کرایہ نامہ آویزاں

    کراچی : ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں من مانا اضافہ،بسوں میں خود ساختہ جعلی کرایہ نامہ آویزاں

    سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے پور ے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کے من مانے اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے من مانے اضافوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کو کوئی اختیار نہیں کہ از خود کرائے مقرر کر کہ لوٹ مار کا بازار گرم کر لیں ، حکومت نے گزشتہ دس سالوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کرائے نامہ کی لسٹ بھی جاری نہیں کی گئی جس کے مطابق پر مسافر کو فی کلومیٹر کس حساب سے کرایہ لیاجاتا ہے اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں کوئی ٹکٹ دینے کا نظام ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنیدلا کھانی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ والوں کی جانب سے سو سے لیکر دو سوروپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے پہلے سے آخری اسٹاپ تک کرایوں میں بیس روپے تک اضافہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلتی ہے جبکہ کرایوں میں اضافہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کی مد میں لیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کام ہے کہ وہ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر عمل درا?مد کویقینی بنائے اور جو کرایہ حکومت نے فی کلومیٹر یا فی دس کلومیٹر تک مقرر کر رکھا ہے وہی عوام سے لیا جائے اور کرائے نامے کی لسٹ ہر پبلک ٹرانسپورٹ میں آویزاں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں کے لوگوں کے لیئے حکومتی سطح پر کوئی ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں ہے جس کو سستی اورآرام دہ سواری کہا جا سکے، پبلک ٹرانسپورٹ کے نام پر کراچی کے لوگ ٹوٹی پھوٹی اور کئی سال پرانی بسوں یا پھر چنچی رکشہ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اربوں روپے کا ٹیکس دینے والے شہر کی عوام ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کیوجہ سے مہنگے کرائے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور پرانی بسوں پر سفر کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے کیونکہ یہ عوام کا دیرینہ اور اہم ترین مسئلہ ہے .

  • نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار

    نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار

    کراچی : نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار ۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے زخمی بچے کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا ۔

    بن قاسم تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع عائشہ اسپتال کے قریب سے نومولود بچے کے جھلسی ہوئی حالت میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچہ شدید زخمی حالت میں ملا ہے جو کہ آگ سے جھلسا ہوا تھا، بچے کو نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو ئے ہیں، تاہم اس ححوالے سے پولیس تفتیش کررہی ہے ۔

  • شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو پھندا لگا کر قتل کردیا

    شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو پھندا لگا کر قتل کردیا

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو پھندا لگاکر قتل کردیا، پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا .

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر ایل ون مکان نمبر ایک تین میں خاتون کی پھندا لگی لاش کی موجودگی کی اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 26 سالہ لاریب زوجہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر ذوالفقار نے پھندا لگاکر قتل کیا ہے تاہم پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔