Baaghi TV

Author: +9251

  • نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی طلبہ سے خطاب میں کہا کہ فارغ التحصیل طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف نے شرکت کی ہے.

    جبکہ چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی ماسٹر کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا تھا تاہم کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں ہیں اور مرکزی کیمپس میں نسٹ کے 7 بنیادی مضامین کے 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی اور تدریس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر نسٹ کی تعریف کی اور کہا کہ نسٹ قوم کے لیے بہترین معمار تیار کررہا ہے، جو قوم کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ؛ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے کہ آج طلباء کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے لہذا جو ایک اہم تبدیلی کی نوید کے ساتھ ذمہ داری کا عندیہ دیتا ہے اور اس نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سرانجام دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا آرمی چیف نے مزید کہا کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں جبکہ قبل ازیں نسٹ آمد پر ریکٹر نسٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

    پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔


    جبکہ انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

  • نگران وزیراعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا

    نگران وزیراعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے جبکہ نگران وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے تاہم واضح رہے کہ طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں اس تعیناتی کے بعد معاون خصوصی کی تعداد 6 ہوگئی تھی جبکہ نگراں کابینہ کی مجموعی تعداد 28 ہوئی تھی اور تاہم خیال رہے کہ طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے اور وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    واضح رہے کہ اب تک طاہرجاوید کا اس بارے میں فلحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے اور اب تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی ایسا کیونکہ کیا گیا ہے کیونکہ حالیہ دنوں ہی انہیں تعینات کیا تھا لیکن اب وہ جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے.

  • الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

    الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا. نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کیا آپ سب کو 2018 میں لیول پلئینگ فیلڈ یاد ہے اور میاں نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا تھا جبکہ نواز شریف پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہےایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چینی میڈیا میں ہمیں بہت بہتر کوریج ملی ہے اور چینی صدر سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے جبکہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو جبکہ چین سے ملاقات میں تسلسل اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رہے گا۔

    جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان بہت جلد ہوجائے گا، لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعتوں کو جتوانے کیلئے بنائی جائے تو پھر تو بات کریں لیکن میں سیاسی باتیں کرنا نہیں چاہتا جبکہ کیا آپ سب کو 2018 میں لیول پلئینگ فیلڈ یاد ہے کونکہ نوازشریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا تھا اور وہ پاکستانی شہری ہیں اور بائیو میٹرک ان کا حق ہے جبکہ نوازشریف پیدائشی پاکستانی ہیں تو انکی بائیومیٹرک کیلئے کونسااضافی اقدام ہوگیا ہے، آپ نادرا جائیں تو کیا وزیراعظم آفس کی اجازت درکار ہوگی۔

    نگراں وزیراعظم انوار کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے کہا جارہا ہے کہ لوگ ن لیگ میں شمولیت کریں گے، کیا بلوچستان کے لوگوں کا ن لیگ میں جاناغیرقانونی ہے، جو جہاں جس پارٹی میں رہنا چاہے انکی مرضی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یوآئی سمیت جو جہاں جانا چاہیں انکی مرضی، میرے دفتر سے کسی نے کہا اس کی پارٹی میں جائیں تو پھر میں جوابدہ ہوں، نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں غیرقانونی مقیم لوگ واپس جائیں اورقانونی دستاویز لے کر آئیں، ہم ایکسرسائز ان کیخلاف کررہے ہیں جو 40 سال سے مقیم ہیں، ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ آپ نے جن جن لوگوں کو لیکر جانا ہے ہمیں بتائیں۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کااظہار کیا ہے اور سی پیک کے دوسرے پارٹ میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی جبکہ چین میں روس، کینیا اور دیگرممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی ہوئی ہے اور کینیا کے صدرسے ارشد شریف کے قتل کیس پربھی بات کی تھی جس پر یقین دہانی کروائی گئی کہ قتل کیس کی کافی حد تک تحقیقات ہوچکی ہے جبکہ جو تحقیقات رہتی ہے وہ بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف
    علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ مختلف ممالک کی قیادت کیساتھ مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی اور چین اور پاکستان میں ایک دوسرے سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہوناچاہیے جبکہ چین سے 20 کے قریب مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیئے ہیں جبکہ ایک عرصے بعد چین کیساتھ اتنی بڑی تعداد میں معاہدے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی چین نے مسئلہ کشمیر میں ہمارے موقف کی حمایت کی ہے اور چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا جبکہ اس کی نئی حکومت مانیٹری کرےہم نےکتنااورکیساکام کیا اور وہ اسے آگے لیکر چلے تاہم جب بھی کوئی حکومت آتی ہے وہ اپنے فیصلے لیتی ہے اور ہمارے فارن منسٹر کا فیصلہ تھا کہ روس کیساتھ میٹنگ ہو، قومیں،مملکتیں ایک دوسرے کیخلاف ہوتی ہیں پھرایک ساتھ بھی ہوجاتی ہیں، اب کے حالات میں چائنہ روس کوآرڈنیشن ہورہی ہے، ماضی میں ان کا ایک رویہ تھا، ہمارابھی تھا، دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔

  • جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛   حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    جعلی پاسپورٹس تحقیقات؛ حکام کی ملی بھگت کا انکشاف

    جعلی پاسپورٹس تحقیقات میں کچھ اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق ایجنٹوں نے حکام بالا کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹس تیارکروائے تھے اور اسی بنیاد پر مشکوک غیرملکی افغان شہریوں نے سعودی عرب کا سفرکیا تھا جبکہ اس معاملے پر وزارت داخلہ کی پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے اور کمیٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایجنٹوں نے حکام بالا کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹس تیارکروائے اور انہی مدد سے یہ سارا کام ہوا ہے اور اس میں فرضی وجعلی ڈیٹا پر شناختی کارڈ بنوائے گئے تھے۔

    تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ فرضی و جعلی ڈیٹا پر بنے شناختی کارڈ کے ذریعے پاسپورٹس کو پراسس کروایا گیا تھا اور مبینہ جعلی پاسپورٹس پرمختلف ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے ویزے لگوائے گئے تھے جبکہ اس معاملے میں بارہ ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ پرمشکوک غیرملکی افغان شہریوں نے سعودی عرب کا سفرکیا تھا اور سعودی عرب نے یہ پاسپورٹس ریاض میں پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ
    یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی نے پاکستان کے 12 ہزار96 مبینہ جعلی پاسپورٹس کے اجراء کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز سعودی حکومت کی شکایت پرکیا گیا تھا اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ پاسپورٹ پرسعودی عرب جانے والوں کی فہرستیں تحقیقاتی کمیٹی کوموصول ہوگئی تھیں

  • غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی مصنفہ اور شاعرہ حبا ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید

    غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا کمال ابو ندا اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں ہیں اور حبا ابو ندا 1991 میں سعودی عرب میں مقیم بیت جرجا کے ایک فلسطینی پناہ گزین خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔


    ان کا خاندان 1948 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران صیہونیوں کی جانب سے جبری طور پر بےگھر کیا گیا تھا۔ حبا نے غزہ یونیورسٹی سے کلینیکل نیوٹریشن میں ماسٹر کیا تھا اور یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بھی ماسٹر ڈگری لی تھی انہوں نے اب تک شادی نہیں کی تھی ۔
    32 سالہ حبا ابو ندا نے” آکسیجن از ناٹ فار دا ڈیڈ” نامی ناول لکھا تھا۔ حبا ابو ندا نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں۔

    هبة أبو ندى کی آخری فیس بک پوسٹ
    سپریم کورٹ نے ملک ریاض نوٹس جاری کر دی
    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف
    نحنُ في غزة عند الله بين شهيد وشاهد على التحرير وكلنا ننتظر أين سنكون.
    كلنا ننتظر اللهم وعدك الحق.
    جبکہ 2 روز قبل انگریزی میں پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم نہ چیخ اور چلا سکتے ہیں ہم اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے نہ مل سکتے ہیں اور نہ ایک دوسرے کے حالات سے آگاہ ہو سکتے ہیں اور ہم موت کے دہانے پر کھڑے ہیں اور کسی بھی وقت مر سکتے ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے. شعیب شاہین

    شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے. شعیب شاہین

    تحریک انصاف کے ترجمان اور معروف وکیل شعیب شاہین نے مسلم لیگ نواز کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم اور مفرور شخص کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گزشتہ 16 ماہ میں ملک کو بد ترین مہنگائی دی، آج شریف برادران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کرکے اور اپنا بیانیہ تبدیل کرکے پاکستان واپس آئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے کی اجازت دیں تو وہ ن لیگ سے بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

    سپریم کورٹ نے ملک ریاض نوٹس جاری کر دی
    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    تاہم خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم گزشتہ روز دبئی سے پہلے اسلام آباد پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا تھا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں ہے، قوم کی خدمت کرنا چاہتاہوں، ہمیں ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا۔

  • سپریم کورٹ نے ملک ریاض سمیت دیگر کو  نوٹسز جاری کر دیئے

    سپریم کورٹ نے ملک ریاض سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

    سپریم کورٹ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی زمین کے لیے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کراچی (بی ٹی ایل کے) کی جانب سے طے شدہ 460 ارب روپے کی قسطوں کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک سے رقم بھیجنے والے ملک ریاض اور ان کے اہل خانہ، کمپنیوں اور دیگر افراد کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

    بزنس ریکارڈ کے مطابق سپریم کورٹ نے 21 مارچ 2019 کو اپنے حکم کے ذریعے زمین کے لیے 460 ارب روپے مقرر کیے تھے، جس مدت کے اندر اس کی ادائیگی کی جانی تھی، اس کی ادائیگی کا طریقہ کار میں واضح تھا کہ اگر مسلسل دو قسطیں یا تین قسطیں ادا نہیں کی گئیں تو یہ ڈیفالٹ ہوگی اور بحریہ ٹاؤن کے سابقہ، موجودہ ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز اور پروموٹرز مذکورہ رقم کے ضامن تھے۔

    تاہم بحریہ ٹاؤن کے وعدے کے پیش نظر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ 460 ارب روپے کی طے شدہ رقم میں سے صرف 60.72 ارب روپے ادا کیے گئے جن میں سے بحریہ ٹاؤن نے 24.26 ارب روپے ادا کیے اور الاٹیوں نے تقریبا ایک ارب روپے ادا کیے ہیں.

    تاہم واضح رہے کہ بزنس ریکارڈ میں مزید لکھا ہے کہ بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کراچی کی نمائندگی کرنے والے سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ رقم بیرون ملک سے بھیجی گئی اور ایک معاہدے کے مطابق ادا کی گئی اور وہ اس سلسلے میں ضروری دستاویزات جمع کرائیں گے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 21 مارچ 2019 کے رضامندی کے حکم نامے کے مطابق ملک ریاض حسین ولد ملک عاشق حسین، احمد علی ریاض ولد ملک ریاض حسین، ملک ریاض حسین کی اہلیہ بینا ریاض اور ارشد ملک کے بیٹے زین ملک نے ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں ادائیگی کی گارنٹی دی تھی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کمپنی کا اسرائیلی پولیس کیلئے یونیفارمز بنانے سے انکار
    لہٰذا چونکہ مذکورہ بالا افراد کا مفاد متاثر ہوسکتا ہے اس لیے انہیں نوٹس جاری کیے جائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے 136 ملین برطانوی پاؤنڈ (تقریبا 35 ارب روپے) کی رقم بھیجنے والوں کو بھی نوٹس جاری کرنا مناسب ہوگا۔

    بزنس ریکارڈر نے مزید لکھا کہ یہ; فارچیون ایونٹ لمیٹڈ، مبشرہ علی ملک، بینا ریاض اور ثنا سلمان، احمد علی ریاض، مشریک بینک، الٹی میٹ ہولڈنگز ایم جی ٹی لمیٹڈ، پریمیئر انویسٹمنٹ گلوبل لمیٹڈ اور ویڈلیک بیل ایل ایل پی کو بھی نوٹس ز جاری کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے دفتر کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں رجسٹرڈ ڈاک اور پاکستانی سفارت خانے/ ہائی کمیشن یا پاکستانی قونصل یٹ کے ذریعے بھی نوٹس بھیجیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔ اس نے واضح کیا کہ التوا کی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا ، اور اگر کوئی وکیل حاضر نہیں ہوسکتا ہے تو وہ یا اس کا موکل متبادل انتظام کرے گا ۔

  • کمپنی کا اسرائیلی پولیس کیلئے یونیفارمز بنانے سے انکار

    کمپنی کا اسرائیلی پولیس کیلئے یونیفارمز بنانے سے انکار

    ملبوسات بنانے والی ایک ہندوستانی کمپنی نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیل کے مہلک حملوں کے بعد تناظر میں اسرائیلی پولیس کیلئے یونیفارمز بنانے سے انکار کردیا جبکہ جنوبی ریاست کیرالہ کے کنور ضلع میں قائم میریان اپیرل پرائیویٹ لمیٹڈ“ 2015 سے اسرائیلی پولیس افسران کے لیے ملبوسات فراہم کر رہی ہے اور اس ہفتے اس نے اپنے اتنے بڑے گاہک سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹر تھامس اولیکل نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ معصوم عام لوگوں کا قتل ہے اور کمپنی نے اس فیصلے کا اعلان وسطی غزہ کے العہلی العربی اسپتال پر بمباری کے بعد کیا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

    جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک نے اس بمباری کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے حالانکہ اس نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں مریض اور وہ لوگ بھی شامل تھے جو روزانہ ہو رہے اسرائیلی فضائی حملوں سے بچنے کیلئے اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے تھے، اولیکل نے کہا کہ اسپتال پر حملے اور 500 بے گناہ لوگوں کی ہلاکت نے واقعی ہمیں پریشان کر دیا ہے۔

  • سائفر کیس  میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا  امکان

    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کل ہوگی اور جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے جبکہ سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کا امکان ہے۔

    جبکہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت 17 اکتوبر کو ہوئی تھی اور اس سماعت میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تھی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی تھی۔

    تاہم ریاستی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ایف آئی اے کی ٹیم بھی تفتیشی افسر کے ہمراہ عدالت آئی تھی جبکہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بٹ ، خالد یوسف اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود تھے تاہم واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو ہی سائفر کیس کے حوالے سے سابق پرنسپل سیکرٹری اور مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آیا تھا اور انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوج کیخلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا، سائفر سے متعلق اسپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی تھی۔

    تاہم اعظم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اپنے تحریری بیان میں بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملہ فوج کو ٹارگٹ کرتے ہوئے سیاسی مقاصد اورعدم اعتماد میں بچنے کے لیے پلان بنایا، عمران خان اداروں پر تحریک عدم اعتماد میں مدد کے لیے ڈباؤ ڈالنا چاہتے تھے جبکہ اعظم خان نے تحریری بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی کاپی حاصل کی اور بعد میں کہا کہ کاپی گم ہو گئی ہے، عمومی طور پر سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے، 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا، ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف نےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا. فیاض الحسن چوہان
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    علاوہ ازیں انہوں نے اپنے تحریری بیان میں مزید کہا کہ فارن سیکرٹری نے کہا 9 مارچ کو سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مارچ کو سائفر کے ڈاکومنٹ کا معائنہ اور اس پر رائے دی تھی، شاہ محمود قریشی سائفر کا عمران خان کو آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیر اعظم نے سائفر کو امریکی بلنڈر کہا اور اس پر اپوزیشن اور اداروں کے خلاف مؤثر بیانیہ بنانے کا کہا کی جب عدم اعتماد آئی تو سائفر کو اس سے جوڑنے کی بھی ہدایت کی۔