Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    محکمہ داخلہ پنجاب نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

    جبکہ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا تاہم خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانےکااعلان کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ دونوں سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا فورمز پر اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور میں حالیہ اسکینڈل سے متعلق ویڈیو کلپس یا تصاویر کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست واپس کر دی تھی، جبکہ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو یہ بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے کہ برآمد شدہ ویڈیو کلپس اور تصاویر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لیک یا نشر نہ ہوں۔

    علاوہ ازیں یہ درخواست حال ہی میں میڈیا میں ان الزامات کے بعد دائر کی گئی تھی کہ یونیورسٹی میں طالب علموں کو کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہیں اور یہ کہ نامعلوم عناصر طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ تاہم درخواست گزار نے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں قابل اعتراض ویڈیوز اور طالبات کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

  • علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    پسوڑی گانے سے پوری دنیا میں پسوڑی ڈالنے والے علی سیٹھی ایک بہترین گلوکار ہیں پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز بھی ان کی مداح ہیں. علی سیٹھی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے ہی ایک قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کر لی ہے. ان کی اور ان کے دوست سلمان طور کی ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں کے بارے میں‌کہا جا رہا ہےکہ انہوں نے شادی کر لی ہے. لیکن علی سیٹھی اور سلمان طور کی جانب سے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.

    ”دوسری طرف علی سیٹھی کی والدہ جگنو ، نجم سیٹھی اور ان کی بہن میرا سیٹھی نے بھی ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی”. تاہم سوشل میڈیا پر مجمودی طور پر علی سیٹھی کو جہاں‌تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں آٹے میں نمک کے برابر لوگ ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہےہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ کی زندگی ہے اپنے طریقے سے جئیں. یاد رہے کہ علی سیٹھی کی شادی کی خبریں پچھلے 15 گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں لیکن علی سیٹھی اور ان کی فیملی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

    ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نوین وقارنے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ لڑکیوں سے ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہےکہ شادی کیوں نہیں کی، شادی کب کرو گی عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے تم کیا کررہی ہو. لیکن مردوں سے یہ سوال نہیں کیا جاتا ، عجیب بات ہے یہ . نوین وقار نے لڑکیوں سے کہا کہ آپ بالکل پریشان نہ ہوں ، اپنے کیرئیر پر توجہ دیں ، شادی نہیں ہو رہی تو کوئی بات نہیں آپ اپنے خواب پورے کریں جب شادی ہونی ہو گی ہو جائیگی. ایک غلط آدمی کے ساتھ شادی کرکے زندگی برباد کرنے سے بہتر ہے کہ شادی نہ ہی کی جائے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ایک خود مختار عورت جس طرح سے اپنے خواب پورے کر سکتی ہے ویسادوسروں پر انحصار کرنے والی عورت نہیں کر سکتی.” انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جئیں اور شادی نہ ہونے سے تو بالکل پریشان نہ ہوں ، میں سمجھتی ہوں کہ شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے. نوین وقار نے کہا کہ عورتوں سے ہی یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے؟ِ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی . کبھی مردوں سے بھی ایسے سوال کر لیا کریں .

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • ہم نیٹ ورک کی جانب سے ”ہم سے پاکستان“ یوم آزادی مہم کا اجراء

    ہم نیٹ ورک کی جانب سے ”ہم سے پاکستان“ یوم آزادی مہم کا اجراء

    حب الوطنی کے جذبے‘انفرادی و اجتماعی اقدامات کی اہمیت اور پاکستانیوں کے درمیان اتحاد کو اُجاگر کرنے کے لئے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی جانب سے ملک کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی یوم آزادی مہم بعنوان ”ہم سے پاکستان“ کا فخریہ آغاز کیاگیا ہے۔ اُمید کی بحالی اور انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ‘ اس مہم کا مقصد پاکستانیوں کو ذاتی مفادات سے بالاترہوکر قوم کی بہتری میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے انہیں بااختیار بنانا ہے۔”ہم سے پاکستان “مہم کا مقصد اپنی عوام کو اتحاد اور تعاون کی بنیادی اقدار پر دوبارہ ایستادہ کرنا ‘ شہریوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی ترغیب دینا ہے۔

    اس مہم کے ذریعے ایسے پس منظر میں رہنے والے نامعلوم افراد کو تلاش کرکے ان کی کاوشوں کو منظر عام پر لایا جارہا ہے کہ وطن کی محبت میں کی جانے والی ان کی انفرادی کوششیں ‘ ان کے اردگرد زبردست اور مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بن رہی ہیں ۔”ہم ٹی وی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستانی عوام کے دلوں میں پوشیدہ حب الوطنی کی کرن جگمگااٹھے گی” اور آنے والے دنوں میں حب الوطنی کی اس مہم کے ذریعے فخر‘ حوصلہ افزائی اور مشترکہ ملکیت کا احساس پیدا ہوسکے ۔ یہ مہم ناظرین کو درس دیتی ہے کہ تحریک کو عمل میں تبدیل کریں اور ایک مثبت پاکستان کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کریں.

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • صدر مملکت  خط؛  12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت خط؛ 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت خط؛ 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا جبکہ صدر مملکت کا وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائدِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں.


    جاری اعلامیہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر وزیرِ اعظم اور قائدِحزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

    صدرمملکت کا خط میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائدِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، اور آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِحزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے اور وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں.

  • احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو اس کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی اس بنچ کا حصہ ہوں گے، مولوی اقبال حیدر نے 2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی.

    خیال رہے کہ درخواست میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی اور درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،64 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اسکے علاوہ سابق وزیر داخلہ سے تمام مراعات اور تنخواہ واپس لینے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل احسن اقبال نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ ایسی بیان بازی سے گریز کریں گے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ داخلہ کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا تھا ، جسٹس مظہر علی نقوی نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں، آپ الیکشن میں جیتے ہیں اور آپ کو اس ملک کی ترقی کے لیے وہ کرنا چاہیے جو آپ کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اپریل 2018 میں مسلم لیگ (نواز) کے رہنماء احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر نے عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بیان دیا تھا۔

  • غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ

    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے سوا سال میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا، نہ کسی پر منشیات ڈالی نہ کسی کو بلاوجہ جیل میں ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بارے کہا آپ کو چوری کے اوپر تین سال قید ہوئی اور واویلا کیا جا رہا ہے، بڑے بڑے وکلاء کو فیس آفر کی جا رہی ہے کہ آکر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کروائیں۔

    عطاء تارڑ نے کہا کہ پیرنی صاحبہ نے کوئی منتر پڑھا اور سامنے مائیکس گرگئے جبکہ توشہ خانہ کیس میں ایک نہیں دو جج تبدیل کیے گئے، ٹرائل کئی مہینے تک چلا اور اس میں تاخیر ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا گیا، اور جب آپ غیر قانونی کام کریں تو اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔

    لیگی رہنما عطاء یہ بھی کہنا تھا کہ تحفوں سے آنے والی رقوم کو ڈکلیئر کیوں نہیں کیا گیا، کچھ بد نصیب ہیں جو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کے عادی ہیں،جبکہ نو مئی کے روز اپنے ہی ملک میں اپنی ہی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل

    خیال رہے کہ عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ایک جج کیخلاف بین الاقوامی مہم چلائی گئی جبکہ چوری کی ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے اے سی اتار دوں گا۔ جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، سائفر کے معاملے پر من گھڑت کہانیاں گھڑی گئیں جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

  • ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ

    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ

    ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سمیت منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی حکام کےمطابق امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت واشنگٹن ڈی سی بہت جلد ایرانی قیدیوں کو رہا کردے گا اور 10 ارب ڈالر کی منجمد رقم بحال کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ایران پر عائد تمام پابندیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا اور ایران کو 5 امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

    وزارت خارجہ ایران نے جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز کی بحالی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے زیر حراست متعدد ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کردیا جائے گا جبکہ وزارت خارجہ ایران کے مطابق فنڈز کی بحالی کے بعد منجمد فنڈز کے استعمال کے ذریعے تہران کے اختیار میں ہوں گے اور مجاز حکام ان کو خرچ کرنے کے عمل کو سنبھالیں گے کیونکہ وہ ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے موزوں سمجھتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل

    جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنوبی کوریا اور عراق میں 10 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے کا معاہدہ بھی ہوا جس میں عراق کے تجارتی بینک میں رکھے گئے فنڈز بھی شامل ہیں۔ ارنا نیوز ایجنسی کو انٹرویومیں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک اور پھر قطر میں ایک ایرانی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت تہران ان تک رسائی حاصل کرسکے۔

  • چار اداکارائوں کے علاوہ اب کسی اور کو کام ہی نہیں مل رہا نورا فتحی کا شکوہ

    چار اداکارائوں کے علاوہ اب کسی اور کو کام ہی نہیں مل رہا نورا فتحی کا شکوہ

    نورا فتحی جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی سے کیا تھا، تاہم انہیں ساقی ساقی اور دلبر دلبر گانے پر ڈانس سے انڈیا سمیت دنیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔نورا فتحی ہیں کچھ ناراض، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت بالی وڈ میں صرف چار اداکارائیں ہیں جن کو بار بار کام مل رہا ہے. تمام فلم میکرز کی وہی اولین چوائس ہیں ان سے ہٹ کر کوئی کسی اور کو کام دینے کو تیار ہی نہیں ہے. نورا فتحی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں‌ڈانسر ہوں اس لئے مجھے کاسٹ نہیں کیا جا رہا ہے بھئی بالی وڈ میں بہت ساری ایسی ڈانسرز رہ چکی ہیں جنہوں نے ہیروئنز کا کردار کیا اور داد سمیٹی .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو ڈانس آتا ہوں تو یہ تو پلس پوائنٹ ہوتا ہے .میں یہ نہیں کہتی کہ فلم میکرز ان چار ہیروئنز کو کام نہ دیں لیکن ہمیں بھی تو کام دیں نا. انہوں نے کہا کہ ”میری اب کوشش ہے کہ میں‌5 ویں اداکارہ بن جائوں. جس کے بارے میں فلم میکرز سوچیں. ”

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    اداکارہ صرحا کی عدم دلچسپی،زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم رہا

  • زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    زینب شبیر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    باصلاحیت نوجوان اداکارہ زینب شبیر کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی وڈ کی ایک فلم کے گیت جھکما گرے پر ڈانس کررہی ہیں. زینب شبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں . ان کو شادی کی آفرزز بھی آتی رہتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا ابھی شادی کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے میری ابھی توجہ کام پر ہے. اور جو مجھ سے شادی کرنا چاہتےہیں وہ پانچ سال تک صبر کریں. انہوں نے کہاکہ مجھے اگر ایک دن کا دو لاکھ روپیہ ملے اور وہ کوئی فلم یا ڈرامے کے سکرپٹ کے لئے ہو تو فورا ہاں کر دوں گی . یہ بھی نہیں دیکھوں گی کہ فلم یا ڈرامہ کی کہانی کیا ہے اور میرا کردار کیا ہے.

    انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ”میں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہوں جو شوبز میں آئی مجھ سے پہلے کبھی کسی لڑکی نے ہمارے خاندان میں شوبز میں آنے کےلئے نہیں سوچا تھا”. انہوں نے کہا کہ والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتیں تو شاید میں شوبز میں نہ آ پاتی. انہوں نے کہا کہ مجھے سینئرز نے بہت سپورٹ کیا ہے جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں.

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟