Baaghi TV

Author: +9251

  • بی این پی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل مسترد کردیا

    بی این پی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل مسترد کردیا

    بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی، اور مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی، صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے رخشان ریجن کی تنظیمی صورتحال اور پارٹی کی عوامی مقبولیت اور انتخابی سرگرمیوں سمیت دیگر ایجنڈوں سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل کرنا اور بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنا ناانصافی ہے جسےمسترد کرتے ہیں۔

    جبکہ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی رہنما سردار اسلم بزنجو، حاجی فدا حسین دشتی، عبدالخالق بلوچ ، میر شاوس بزنجو، ڈاکٹر شمع اسحاق منظور اور راہی چراغ بلوچ سمیت ریجن کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی تاہم پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں ردو بدل سے بلوچستان کی اصل ابادی کم ہوگئی جو صوبے کےلیے بہت بڑے نقصان کا باعث بنے گا اور اس گناہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی کابینہ میں بیھٹے قوم پرست وزراء شامل ہیں جنہوں نے وفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ رخشان ریجن کی انتخابی عمل میں پیسوں کا بے دریغ استعمال خطرناک ہے جو نہ صرف سیاسی عمل کے لیے نقصان کا باعث بنے گا بلکہ سماج میں بہت سے منفی اثرات و بگاڑ کو فروغ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ریکوڈک پروجیکٹ رخشان ریجن میں واقع ہے لیکن پسماندگی و لاچارگی کا عملی نمونہ بھی یہی موجود ہے، اشرافیہ طبقہ مراعات و مفادات کے حصول میں مگن ہے تو عوام کو ایک وقت کی روٹی اور ڈسپرین میسر نہیں، رخشان ریجن کے عوام نے 2018 میں قوم پرستوں کو منتخب کیا لیکن انہی قوم پرستوں نے ریکوڈک پروجیکٹ کے خفیہ معاہدے میں حکمرانوں کا ساتھ دیا اور عوام کو اس سے لاتعلق رکھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    تاہم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی رخشان ریجن میں انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس حوالے سے عوامی موبلائزشن کے ساتھ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں الائنس کے حوالے سے بھی پیش قدمی کریگی تاکہ رخشان ریجن میں حقیقی عوامی نمائندوں کو کامیاب کرایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں بڑی جماعت کے طور پر کامیاب ہوگی اور حکومت بنائے گی۔

  • طالب نکئی  سمیت متعدد سیاسی رہنماء آئی پی پی  میں شامل

    طالب نکئی سمیت متعدد سیاسی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں قصور سے طالب نکئی ، ایاز نکئی اور راؤ شاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کر کے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ جماعت ملک کے استحکام کے لئے کام کرے گی جبکہ جہانگیر ترین کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ عام انتخابات دو چار دن آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنے والے رہنما طالب نکئی نے کہا کہ استحکام پارٹی میں شمولیت کا مقصد غریب عوام اور کسانوں کے لئے کام کرنا ہے ۔ اس موقع پر پارٹی صدر عبد العلیم خان نے چیئرمین تحریک کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ساتھیوں ، دوستوں اور بچوں کا نہیں وہ ملک کا بھی نہیں ہے، جب تکبر کی لعنت پڑ جائے تو یہی انجام ہوتا ہے، اصل کرپشن تو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے گی ۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارت جانے کی ملی اجازت

    کرکٹ ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کو بھارت جانے کی ملی اجازت

    حکومت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ دفتر خارجہ نے باضابطہ منظوری سے متعلق پی سی بی کوآگاہ بھی کردیا ہے اور کرکٹ بورڈ نے بھی وزارت خارجہ سے ملنے والی این او سی کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم وزیر خارجہ کی سربراہی میں قائم کردہ ہائی پروفائل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    جبکہ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل سے سیاست کو ان معاملات سے دور رکھا جائے اور پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارت میں سیکیورٹی پر تحفظات ہیں اور پاکستان ٹیم کو حفاظتی سیکیورٹی ملنی چاہئے جسکی ذمہ داری آئی سی سی کو لینی ہوگی.

    خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر حکومت پاکستان نے سیکیورٹی وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ بھی کررکھا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے پاکستان کا وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جلد بھارت جائے گا اور وفد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پی سی بی کے لوگ بھی شامل رہیں گے۔

    علاوہ ازیں سیکیورٹی وفد حکومت تشکیل دے گیجبکہ سیکیورٹی وفد کی بھارت روانگی کا وقت حکومت طے کرے گی تاہم ذرائع کے مطابق وفد کی رپورٹ کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن یاد رہے کہ 2016 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت گیا تھا۔

  • عمران خان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، مقدمہ درج

    عمران خان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، مقدمہ درج

    عمران خان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس آفیسر نے درج ایف آئی آر میں بیان دیا کہ بعدالت جنا ب ہما یوں دلا ور ایڈ یشنل سیشن جج ویسٹ اسلا م آ با د No 283 Dated Islamabad the 05th Day of aug 2023 بحوالہ مند رجہ لیٹر نمبری DSP-L-OPS-2781 مورخہ 05/08/2023 بنا م عمرا ن خان نیا زی ولد اکرام اللہ خان نیازی جس میں صاحب موصوف نے ملز م عمران نیازی کو 03 سال قید اور ایک لا کھ روپے جر ما نہ عا ئد کیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسکن ازاں ملز م عمران خان نیا زی زما ن پا ر ک کینا ل روڈ لا ہو ر پہنچا ہوں ورنٹ متذکر ہ کی تعمیل کر تے ہو ئے ملز م عمرا ن نیاز ی کو حسب ضا بطہ گر فتا ر کر کے تعمیل حکم عدالت ہو ئی.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ایف آئی آر کے متن میں بھی لکھا ہوا اس دوران مسکن ازاں عمران نیا زی کے گھر اند ر سے کچھ افراد نکل آئے اور آ تے ہی یکد م پو لیس پا رٹی کیساتھ مذاحمت و دھکم پیل شر وع کر دی اور حکو مت کے خلا ف نعر ی با زی کر نے لگے – ان میں سے دو افراد جنکے نا م علی ضیا ء اور اویس خان نے مشتعل ہو کر کہا کہ اگر عمرا ن خان کو یہا ں سے گر فتا ر کر کے لے جا نا ہے تو ہما ری لا شوں کے اوپر سے گز ر کر جا نا ہو گا اور پو لیس پا ر ٹی کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے دونوں ملز ما ن با لا نے اپنے دیگر سا تھیوں کی مدد سے وقاس مسیح کی سر کا ری ریفل محمد نو ید کی سر کا ری ریفل زبر دستی چھین لی اور پو لیس پا رٹی پر تا ن لی ان افرا د کو با ر با ر سمجھا یا گیا کے عدالتی حکم کی تعمیل کر نے کیلئے انہیں گر فتا ر کر نے آ ئے ہیں لیکن وہ مزید مشتعل ہو گئے۔

  • 2024 تک پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ مکمل فعال ہونے کا عندیہ

    2024 تک پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ مکمل فعال ہونے کا عندیہ

    سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر لاہور میں چینی قونصل خانہ اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام میڈیا نمائندگان اور چینی قونصلیٹ لاہور کے سفارتکاروں نے پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ، پاکستان میں چین کے سب سے بڑے گارمنٹس یونٹ چیلنج کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ سائٹ پہنچنے پر کمپنی کے ڈپٹی سی ای او ما ڈشنگ نے صحافیوں کو پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم بنارہا ہے جبکہ منصوبے سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی اور 2024 تک منصوبہ مکمل فعال ہونے پر لاہور لوڈشیڈنگ فری ہوجائے گا۔

    ما ڈشنگ کا کہنا تھا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن 1.6 ارب ڈالر سے مکمل کی گئی جوکہ 4000 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی اور لائن سے ٹرانسمشن لاسز کم ہونگے علاوہ ازیں ملک کو اربوں روپے کا اس سے فائدہ ہوگا، چینی گارمنٹس پروجیکٹ چیلنج گروپ کے دورے پر سی ای او مس کیرن چن کا استقبال کیا گیا جسکے بعد ڈپٹی جنرل مینجر سیلز ولید امتیاز چیمہ نے بلائے ہوئے صحافیوں کو بریفنگ دی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    علاوہ ازیں انہوب نے کہا چیلنج پاکستان میں گارمنٹس کا سب سے بڑا یونٹ ہے اور چیلنج کی تمام مصنوعات امریکہ اور یورپ میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں جبکہ منصوبے میں 100 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ دوسرا یونٹ مکمل ہونے پر بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 250 ملین ڈالر ہو جائے گا، بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے سے 3,000 افراد کو روزگار ملا ہے، منصوبہ ملکی معیشت میں بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ سی پیک کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ماہرین کے مطابق سی پیک کا حصہ بننے سے نہ صرف موجودہ معاشی بحران سے نکلا جا سکتا ہے بلکہ ایشین ٹائیگر بننے کا خواب بھی پورا ہوسکتا ہے۔

  • زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے. شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو موقع دیا گیا تو وہ جان لڑا دیں گے اور پاکستان کو عظیم ترین بنائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں کھربوں ڈالرکی معدنیات دی ہیں، زراعت کے شعبے میں انقلاب لے کرآئیں گے۔ جبکہ قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج بدقسمتی سے ٹرین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    جبکہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلسے میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 مہینے کی تھکن اتر گئی جبکہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا جو ملک کی خدمت کرے گا، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو موقع دیا تو 5 سال میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے تھے، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چین سے سی پیک لایا تھا، 30 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن اور سفارش کے بغیر لاکھوں لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، آج انہیں لیپ ٹاپس سےملک بھرمیں روزگارمل رہا ہے، انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کی بنیاد بھی رکھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہندوستان کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور ملک کوایٹمی قوت بنا کر ہندوستان کے دانت کھٹے کیے، نوازشریف نے فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن شروع کیا جبکہ ماضی کی حکومت اورکچھ لوگوں نے مل کرسوات میں دہشتگردوں کوبسنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مہنگائی ہونے کاذمہ دار بنوں، ہمارا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پر تکیہ تھا، ان کی سخت شرائط تھیں، جو شہباز شریف مریضوں کیلئے دوائی لائے گا کیا وہ مہنگائی لائےگا؟۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیفالٹ کے خوف سے نیند نہیں آتی تھی، میری قبر پر لکھا جاتا کہ شہبازشریف کے دور میں ڈیفالٹ ہوئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کا افتتاح

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف پسماندہ علاقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیئے ہوئے ہیں بنوں کی ترقی کا جوسفر سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے شروع کیا تھا اسی وژن کے ہماری جدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میڈیکل کالج میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بنوں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر دوست محمد نے انہیں بریفنگ دی افتتاح کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پورے خیبر پختونخوا کیلئے تحفہ ہے یہاں پورے خیبر پختونخوا کے طلباء تعلیم حاصل کریں گے صحت کا شعبہ ایک معزز اور خدمت کا شعبہ ہے پورے خیبر پختونخوا اور باالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام اس بہترین منصوبے سے فائدہ اٹھائیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    جبکہ انہوں نے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج پر 2006 میں کام شروع ہوا تھا الحمد اللہ آج بنوں میڈیکل کالج مکمل ہوگیا,ہم نے ابھی بھی علاقہ کی ترقی کے لیئے مزید کام کرنا ہے ہماری سیاست کا محور و مرکز اسلامی نظام کے نفاذ ۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی استحکام اور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اسکے اداروں کی عزت وقار اور محبت کے جذبہ کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا ہماری اتحادی حکومت نے سیاست کے بجائے ملک کے وقار اور استحکام کو فوقیت دی اور الحمدللہ آج ہم، سرخرو ہیں انہوں نے کام کی سست روی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے صحت اور تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے,ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے بنوں میڈیکل کالج میں پودا لگاکر شجر کاری کا بھی افتتاح کیا۔

  • ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. مریم اورنگزیب

    ٹرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں اندوہناک ٹرین حادثہ پر عملے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دعا ہے کراچی پریس کلب اسی طرح ترقی کرتا رہے، پریس کلب آنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنی تھی، میں ٹرین حادثے کی وجہ سے سیاسی بات نہیں کروں گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے نے سب کو دکھی کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہید افراد کے لواحقین کے صبر کیلئے دعاگو ہوں اور ان سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریلیف آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ 2002 کا پیمرا آرڈیننس ایک آمر نے بنایا اس پرمشاورت جاری ہے، مشرف کا کالا قانوں نہیں چاہتے، ہم ایساکوئی کام نہیں کریں گے جس سے آزادی رائے پر قدغن ہو، پیمرا آرڈیننس پر ایسی قانون سازی نہیں ہوگی جس پر صحافیوں کو اعتراضات ہوں، میری جماعت اور میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
    طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
    پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس میڈیا پر قدغن نہیں لگے، 12 ماہ کے مشاورتی عمل کے بعد میڈیا کیلئے قانون تیار کیا گیا ہے، جب تک ایک نقطے پربھی اعتراض ختم نہیں ہوگا قانون سازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ملک میں جمہوریت کا تسلسل رہنا بہت ضروری ہے، نگران وزیراعظم کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، آئینی مدت پوری کر کے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر کو ارسال ہوجائے گی۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے  یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین راجہ عرفان عزیز کی ملاقات چیئرمین کا گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں سے گوجر خان میں متعدد موضعوں اور دیگر آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری پر یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کا اظہار تشکر پہنچایا ۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بدھ کے روز گوجر خان کی یونین کونسل موہڑہ نوری کے چیئرمین عرفان عزیز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس سلسلے میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے آئندہ انتخابات میں اعتماد کا اظہار کیا تو علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان میں یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر اور دیگر ملحقہ آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے لیے مین گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔گیس سپلائی لائن کی فراہمی کے اس منصوبے پر 8 کروڑ 55 لاکھ 60 ہزار روپے لاگت آئے گی اور اس سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان، کرسال، میانہ صتحال، ڈھوک میکن، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک سیداں، ڈھوک پھگو، ڈھوک اعتبار، ڈھوک بلوچاں، ڈھوک مائر، اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے عوام مستفید ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مین لائن براستہ کالس ،چک چکوڑہ ،پیر پھلائی ،ٹبی سیداں سوھاوہ روڈ سے بچھانے کا مقصد ان آبادیوں کو بھی گیس کی سپلائی فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔

    چیئرمین یونین کونسل موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز نے گوجر خان بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے کیا۔انہوں نے اپنے اور یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف اور راجہ خرم پرویز اشرف کی جانب سے یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان میں گیس سپلائی لائن بچھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا یونین کونسل موہڑہ نوری کے عوام آپ کے عوام دوست اقدامات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں یونین کونسل موہڑہ نوری کی عوام بھی اسی جذبے سے آئندہ الیکشن میں انہیں بھرپور انداز میں کامیاب کر کہ ایک بار پھر عوام کی خدمت کا موقع فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئند الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی جیت کر عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اشرف، راجہ خرم پرویز اور ان کی پوری ٹیم کو گوجر خان اور بلخصوص یونین کونسل موہڑہ نوری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا موضعات کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو راجہ پرویز اشرف اور ان کی پوری ٹیم کی خصوصی کاوشوں سے پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ راجہ پرویز اشرف کے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور علاقے کو ترقی اور خوشحالی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل موہڑہ نوری کے موضع صابہ شیر خان اور دیگر ملحقہ آبادیوں کے لیے گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے فنڈز منظور کروا کر انہوں نے اہل علاقہ سے کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کر دیا ہے اور حقیقی معنوں میں اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل بیول میں سینئر صحافی شفقت علی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ بھی موجود تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شفقت علی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لیے دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا اچانک زندگی سے بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شفقت علی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

    علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں گزشتہ دنوں وفات پانے والے افراد کے گھروں کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لیے دعا مانگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بیول میں قتل ہونے والے سابق کونسلر چوہدری شکیل کے گھر گئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے چوہدری شکیل کے قتل کی مذمت کی اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

    اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے گوجر خان کی یونین کونسل بیول میں سابق کونسلر و دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گے۔اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے دیرینہ ساتھی راجہ ریاض کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ راجہ ریاض کے اہلخانہ سے یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات، سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا مانگی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے راجہ وسیم عاصم ،راجہ صغیر عاصم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

  • ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ

    ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ

    وفاقی حکومت نے ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہےجبکہ اس کے تحت مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کے سپُرد کیا جائے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بھی آؤٹ سورس کرنے کے منصوبہ پر وزارت ریلویز نے کام تیز کرنے کا حکم دے دیا.

    جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کیرج فیکٹری میں سالانہ 120 بوگیاں بنانے کی صلاحیت ہے اور پھر آؤٹ سورس کے ذریعے مسافر بوگیوں کی تیاری کا کام نجی شعبہ کو فراہم کرنے کا منصوبہ بھی ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ آؤٹ سورسنگ کا مقصد کیرج فیکٹری کی استعداد کو بہتر بنانا ہے، آؤٹ سورس کرنے سے ٹرین آپریشنز کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

    خیال رہے کہ حکام ذرائع نام ظاہر نہ کرنے کہ شرط پر کہا ہے کہ کیرج فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ریلوے کیرج فیکٹریز کے اخراجات کم کرنے کے ساتھ اسکی کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے اور علاوہ ازیں جس کے لئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری لائی جائے گی اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعے سے نئی ٹیکنالوجی فراہم کروائی جائے گی جبکہ ایم ایل1 منصوبے کے تحت بننے والی پٹری کے قابل تیزرفتاربوگیاں بنائی جائیں گی۔