Baaghi TV

Author: +9251

  • ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں ایک شو میں موجود تھی اس میں‌ہمایوں سعید بھی تھا ، ہم سب بتا رہے تھے کہ ہمیں عید پر کیا زیادہ کھانا پسند ہے اور ہمارے گھر میں کیا کیا بنتا ہے جیسے ہی میں نے کہا کہ مجھے بریانی کھانا بہت پسند ہے تو ند یاسر نے کہا کہ اب کی نہ کراچی والی بات، اس میں پر تپ گئی کہ کراچی لاہور کیا ہوتا ہے بھئی ہم سب پاکستانی ہیں. کیا بات کررہی ہوں، بریانی خالی کراچی والے نہیں کھاتے ہم بھی کھاتے ہیں.

    ” کراچی والوں نے کئی بار پنجابیوں کا مذاق اڑایا اور ان پر پورے پورے ڈرامے بنائے” ہم تو خون کے آنسو نہیں روئے، آپ بھی نہ روئیں ، بلکہ ہم تو خوش ہیں تم لوگ بھی خوش رہو اور یہ کراچی اور لاہور والی بحث نہ کرو یہ بنتی نہیں ہے. انہوں نے کہاکہ کراچی لاہور والے ہم بعد میں ہیں پہلے ہم پاکستانی ہیں. ہم ہر جگہ پاکستان کی نمانندگی کرتے ہیں اپنے ہی ملک میں کراچی لاہور ہو گا تو پھر باہر والوں سے کیا گلہ. یوں ایمان علی نے سنا دی کھری کھری ندا یاسر کو.یاد رہے کہ ایمان علی کا شمار منہ پھٹ اداکارائوں میں ہوتا ہےان کے دل میں جو بھی ہوتا ہے وہ بول دیتی ہیں .

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    فلم ”باربی“ کوپنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے نمائش کی اجازت مل گئی

  • پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

    سٹیج اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خان کے گھر گزشتہ روز تھانہ نشتر کی پولیس کی ریڈ ہوئی ، خوشبو پر سٹیج اداکارہ نیلو خان پر قاتلانہ حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام ہے ، اداکارہ نیلو خان کی جانب سےایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہےکہ جب خوشبو کے گھر ریڈ ہوئی تو وہ اپنے ہی گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہو گئیں. نیلو خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر ایک ہفتہ قبل اداکارہ خوشبو خان کی جانب سے فائرنگ کروائی گئی تھی جس میں معجزاتی طور پر بچ گئی تھی. نیلو خان کا دعوی ہے کہ ٹک ٹاک پر خوشبو خان کی جانب سے انہیں ،ندا چوہدری،خوبصورت کیف،نگار چوھدری،کو برا بھلا کہا گیا،اور گالیاں دی گئیں.جس کے بعد عامر گجر نامی اٹھائی گیرے نے نیلو خان کو فون پر گالیاں دیں۔جس کی ریکارڈنگ بھی پولیس کو مہیا کر دی گئی ہے۔

    تاہم چند روزقبل سٹی 42 کو ایک انٹرویو میں خوشبو خان نے کہا کہ تھا مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، میں ان الزامات کی قلعی دس محرم کے بعد ایک پریس کانفرنس کرکے ضرور کھولوں گی اور نیلوخان و دیگر کی کیا حقیقت ہے اور کیوں یہ میرے پیچھے پڑی ہوئی ہیں یہ بھی بتائوں گی اور میں ہر چیز کا ثبوت بھی پیش کروں‌گی ، بغیر ثبوت کے کوئی بھی بات نہیں کروں گی.

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا …

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  • سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ

    گزشتہ روز ملتان روڈ پر واقع اسٹوڈیو میں تماثیل تھیٹر میں گیارہ اگست سے شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ "میرا نام جوکر” کے گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی۔ گانے کی موسیقی معروف میوزک ڈائریکٹر عابد علی نمبو اور شہباز علی نمبو نے ترتیب دی ہے۔ جبکہ اداکار شکیل چن نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس موقعہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ کے پروڈیوسر و رائٹر ڈائریکٹر قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بین ایک ٹکٹ میں ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کا مزا لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی پجھتر سالہ تاریخ میں پہلی بار فلم سے ہٹ کر اسٹیج ڈرامے کے لئے بھی گانے ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    ”گانوں کو ڈرامہ کی کہانی کہ مناسبت سے بنایا گیا ہے تاکہ ڈرامہ بینوں کو حقیقت کا گمان ہو”۔ قیصر ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم شائقین کو معیاری تفریح فراہم کریں. اور مجھے خوشی ہےکہ تماثیل تھیٹر اس میں‌ کافی آگے ہے اور فیملیز کے لئے تھیٹر ڈرامہ بناتا یہی وجہ ہے کہ فیلمیز بھی تماثیل تھیٹر میں آنا پسند کرتی ہیں. یاد رہے کہ میوزک ریکارڈنگ کے موقعہ پر اداکار بلال چوہدری، میوزک ڈائریکٹر عابد علی نیمبو ،شہباز علی نمبو، وحید جٹ ،ٹھاکر لاہوری اور محمد قربان بھی موجود تھے۔

    گلوکارہ شاہدہ منی کے گھر مجلس عزاء کا اہتمام

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا …

    لانگ پلے”شاد باد منزل مراد” کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  • برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے پیٹر رابنسن کی ایویشن حکام سے  ملاقات

    برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے پیٹر رابنسن کی ایویشن حکام سے ملاقات

    برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے پیٹر رابنسن کی ایویشن حکام سے ملاقات

    برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے پیٹر رابنسن کا دورہ پاکستان اور ایویشن حکام سے اسلام آباد میں ملاقات جبکہ پیٹر رابنسن ایوی ایشن سیکیورٹی انٹرنیشنل آپریشنز میں ایوی ایشن سیکیورٹی معاونت کے سربراہ ہیں. ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان کے مطابق پیٹر رابنسن نے سیکرٹری ایویشن سیف انجم، ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضٰی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار سے ملاقات کی ہے.

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امیور بالخصوص دو طرفہ ایویشن امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ پیٹر رابنسن نے حالیہ پاکستان سول ایویشن بل اور پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا اور ان ملاقاتوں میں تربیت، معاونت اور آلات کے ذریعےپاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی امداد کی فراہمی پر بھی غور ہوا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حالیہ دورہ اسلام آباد ائرپورٹ کے تناظر میں مستقل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور ان ملاقاتوں میں رسمی روابط کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مسٹر رابنسن کل 03 اگست کو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

  • مانسہرہ؛ 95 سالہ دولہا بابا زکریا دلہن بیاہ لے آئے

    مانسہرہ؛ 95 سالہ دولہا بابا زکریا دلہن بیاہ لے آئے

    مانسہرہ میں 95 سالہ دولہے کا نکاح ہوگیا جبکہ احسان اللہ نسیم کے مطابق 7 بیٹے 5 بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں والا جن کی تعداد 90 سے اوپر بتائی جا رہی ہے، مانسہرہ کے 95 سالہ بابا زکریا دلہن بیاہ لے آئے اور انکا نکاح مولانا غلام مرتظی نے پڑھایا خیال رہے کہ پہلی بیوی 2011ء میں انتقال کرگئی تھی.

    نسیم کے مطابق بابا جی کافی عرصے سے مسلسل شادی کی کوشش کررہے تھے اور پہلے تو بیٹے نہیں مان نہیں رہے تھے لیکن بالآخر چھوٹے بیٹے وقار تنولی نے باباجی کی خواہش پوری کر دی اور انہیں سرائے عالمگیر گجرات سے دلہن مل گئی جنہیں بابا جی بیاہ کر لے آئے ہیں.


    اس پر ایک صارف نے لکھا کہ سعادت مند اولاد وقار تنولی کو سلام،
    13 سال کی تنہائی کاٹنا ایک بزرگ کے لئے کسی سزا سے کم نہیں، دوسرا یہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ مرد اور عورت ایک دوسرے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں انہیں شرعی طریقے سے رشتے میں باندھنا نیک اور اچھا عمل ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر

    ایک اور صارف نے لکھا کہ بابا جی کو نئی دلہن بہت بہت مبارک ہو۔اللہ پاک ان کی اولاد میں مزید اضافہ فرمائے، علاوہ ازیں اس خبر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا اور کشھ صارفین تو کہہ رہے کہ نوجوان لوگوں کو دلہن نہیں مل رہی لیکن بابا جان کی خوش نصیبی ہے کہ انہیں کئی سال کی جدوجہد کے بعد دلہن مل گئی ہے

  • منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر گئے، پی ڈی ایم اے

    منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر گئے، پی ڈی ایم اے

    ملک کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کم نہ ہوسکیں ہیں، اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اور ملک میں جاری مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مختلف شہروں میں متاثرین کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، علاوہ ازیں لوگوں کے مکانات، مویشی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئے ہیں۔

    پاکپتن کے علاقوں میں سیلابی ریلوں میں پھنسے لوگ پلاسٹک کے ٹینکوں سے کشتیاں بنا کر متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں حویلی لکھا میں دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پرسیلاب نے ہر چیز تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں سیلابی پانی کے بہاو میں کمی آئی لیکن پانی سے تباہ کاریوں میں کمی نہ آسکی، سیلاب سے درجن سے زائد دیہاتوں میں مال مویشی، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں۔

    علی پور میں محکمہ ایریگیشن کے افسران اور عملے کی لاپرواہی کے باعث فلڈ بندوں کی حالت خستہ ہوگئی، جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے، سیلاب کی صورتحال میں فلڈ بند ٹوٹ سکتے ہیں۔ جبکہ سندھ کے شہر دادو میں کچے کے 30 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں ہیں، امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے پر سیلاب متاثرین نے سڑک کنارے بسیرا کر لیا ہے۔

    گھوٹکی کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ بلوچستان کے شہر جعفرآباد میں بارش کا جمع شدہ پانی تاحال نہ نکالاجاسکا، اور بارش کے پانی کے باعث لوگ مصیبت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر، راوی میں سدھنائی کے مقام پر اور ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھرکے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب کاامکان ہے۔ ترجمان کے مطابق منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں اور راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • وفاقی حکومت کاگوادر یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں.  احسن اقبال

    وفاقی حکومت کاگوادر یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں. احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور کی گوادر یونیورسٹی نہ تو سی پیک کے تحت ہے اور نہ ہی کسی سرکاری فنڈنگ کی ہے، حکومت نے گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کی ہے۔ جبکہ لاہور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام پر وفاقی حکومت کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کوئی بھی گوادر کو لاہور یا کہیں نہیں لے جا سکتا، اگر وہ کر سکتے تو بہت پہلے یہ کام کر چکے ہوتے اور صرف لاہور میں پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کے قیام سے مطمئن نہ ہوتے۔ لاہور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ یونیورسٹی نہ تو سی پیک کے تحت ہے اور نہ ہی کسی سرکاری فنڈنگ کی ہے۔ یہ کسی نے پرائیوٹ یونیورسٹی کا چارٹر منظور کروایا ہے جسکا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    جبکہ اپنی ٹویٹ میں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کردی ہے، اور اس کے نئے سینکڑوں ایکڑ پہ مشتمل کیمپس کی تعمیر کے لئے فنڈنگ بھی جاری کی ہے۔

  • امریکی کانگریس؛  اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

    امریکی کانگریس؛ اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

    امریکی کانگریس میں اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے جبکہ اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی ہے اور اس قرارداد کی تائید کنندگان میں الہان عمر،راشدہ طلیب، آنڈرے کارسن شامل رہے اور اس کا مقصد اسلام کو دنیا کےعظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ جون کے آخر میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔ جس پر پوری مُسلم دنیا نےغم وغصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم دوسری جانب عالمی ادارے فچ نے دوسری بار امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی ہے، اور کہا ہےکہ پچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے جس کے باعث ایسا کیا گیا ہے.

    عالمی ایجنسی فچ ریٹنگز نے امریکہ کی دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کر دیا ہے، امریکی کریڈٹ ریٹنگ مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔ فچ ترجمان کے مطابق امریکہ میںپچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہےامریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اس کریڈٹ ریٹنگ کی کمی کو من پسند اور2018سے 2020 کے پرانے ڈیٹا پر مبنی قراردے دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    جبکہ اس کے علاوہ کم کریڈٹ ریٹنگ امریکی حکومت کے لیےمزید قرضوں کا اضافہ کرسکتی ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی گئی ہے۔

  • افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے. حناربانی کھر

    افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے. حناربانی کھر

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو دے دیے، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا خواہشمند نہیں، افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ بہت ضروری ہے، افغانستان سے آنے والوں کے بائیو میٹرک لیے جاتے ہیں، امن کی بات اس وقت ہوتی ہے جب امن کی امید ہو۔

    حنا ربانی کھر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بہت کوششیں کیں، دہشت گردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے، امن مذاکرات کی کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہے، ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے کئی بار ڈسے ہوئے ہیں، ہم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خواہشمند نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کوئی مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، افغان خواتین کے حق میں بیان دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ تھا، بلاول بھٹو کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغان باشندوں کو ویزا لے کر پاکستان آنا پڑے گا، افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے، پاکستان نے فی الحال کسی افغان کو مہاجرین کا اسٹیٹس نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو دے دیے ہیں، ایک افغان باشندہ میڈیکل ویزا پر پاکستان آیا اور دہشت گردی میں ملوث پایا گیا۔

  • حکومتی اتحادی جماعتوں کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت

    حکومتی اتحادی جماعتوں کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت

    حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت کردی ہے جبکہ سینیٹ میں بل پیش کرنے پراپوزیشن کا شور شرابا ،نو نو کے نعرے لگا دیئے گئے۔ جبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ہے جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی، جے یو آئی ایف سمیت اے این پی نے بھی اس بل کی مخالفت کردی ہے جبکہ نون لیگ کے افنان اللہ بھی ہم آواز ہوگئے، جبکہ جے یو آئی اور اے این پی نے بھی شدید اعتراض اُٹھادیا۔

    اراکین کا شکوہ تھا کہ آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین کے بارے میں اُنھیں کان و کان خبر تک نہ ہونے دی گئی تھی جبکہ اِسی غصے میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے بھٹو کی لیگیسی کا ذکر کرتے ہوئے بل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے ہیں ۔ رضا ربانی نے مزید کہا ایسا لگتا ہے کہ میں ایوان میں نہیں راج واڑے میں بھیجا گیا ہوں ۔ میری آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

    جبکہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ تاویلیں دیتے رہے ،تاہم ان کی وضاحتیں کچھ کام نہ آئیں۔ جیسے ہی بل پیش کیا گیا ، چیئرمین صادق سنجرانی نے فوری طور پر صورتحال بھانپ لی اوروزیر قانون کو چپ کراتے ہوئے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل دوہزار تئیس کی منظوری دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    علاوہ ازیں اجلاس کے دوران یونیورسٹیوں کے قیام کے بلز پر حکمران اتحاد کے ارکان آمنے سامنے گئے۔ اور پھر ڈپٹی اسپیکر کی کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا۔تاہم ایوان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023کی منظوری دے دی۔