Baaghi TV

Author: +9251

  • مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

    نامور اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں مہوش حیات بتا رہی ہیں کہ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی لڑائی ہو گئی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں پرفیوم ایسا لگاتی تھی کہ سب کو پتہ چل جاتا تھا خوشبو سے کہ مہوش حیات سیٹ‌پر آگئی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جس کے ساتھ میری شادی ہو وہ دل والا ہو ، چاہے گورا ہو یا کالا ہو، اس پر ہمایوں سعید نے کہاکہ یہ سیٹ پر اکثر کہا کرتی ہے کہ مجھے تو گورے لڑکے اچھے لگتے ہیں. اس پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمایوں سعید جھوٹ بول رہا ہے میں نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ” شادی ایک بہت ہی اہم فیصلہ ہوتا ہے اس سے ہماری اگلی زندگی جڑی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ایسے فیصلے کئے جانے چاہیں”. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں‌کیا جانا چاہیے، جلد بازی کے فیصلوں سے ہمشہ نقصان ہی ہوتا ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات وہ اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے ابھی تک پاکستان میں حالیہ دور میں‌سب سے زیادہ بزنس کیا ہے، اور مہوش حیات کو باکس آفس کی اسی لئے کوئین بھی کہا جاتا ہے.

     

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ہونے والے واقعہ پر جیا بچن بول پڑی

    بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ہونے والے واقعہ پر جیا بچن بول پڑی

    بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 2 خواتین کو برہنہ کر کے سر عام گھمانے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی وڈیو چند روز قبل سامنے آئی پوری دنیا میں اس واقعہ کو لیکر بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے. بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران خواتین کے ساتھ کیے جانے والے شرمناک سلوک پر بالی وڈ شخصیات شدید برہمی کا اظہار کررہی ہیں.جیا بچن بھی اس واقع پر بول اٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت اس واقعہ کے بعد شرما گئی ہے اور پوری دنیا اس واقعہ پر بات کر کے بھارت پر تھو تھو کررہی ہے ، اور حکومت ہے کہ اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے.

    ”پارلیمنٹ ہاوس میں بیٹھ کر حکومت صرف اپنی مضبوط اپوزیشن کے خلاف بات کرتی ہے”۔انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں بھارتی حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے وہاں کیا ہو رہا ہے، اس بارے میں بات نہیں کی جاتی۔جیا بچن نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو جو کچھ حکومت کے پاس بچا ہے وہ بھی نہیں رہے گا، یوں جیا بچن نے لیا حکومت کو آڑھے ہاتھوں اور خواتین کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کرنے والوں کو سنا دیں کھری کھری.

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • واسع چوہدری بہت جلد مزاحیہ پروگرام کا حصہ بنیں گے

    واسع چوہدری بہت جلد مزاحیہ پروگرام کا حصہ بنیں گے

    اداکار و میزبان واسع چوہدری جو کہ مذاق رات کے نام سے دنیا ٹی وی پر ایک شو کررہے تھے ، کئی سال تک یہ شو کرنے کے بعد انہوں نے اور انکی اس شو کی پوری ٹیم نے پروگرام چھوڑ دیا ہے اور اس سے بھی ایک بہترین آفر پر سماء ٹی وی میں چلے گئے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ واسع چوہدری اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد سماء ٹی وی چینل سے مزاحیہ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ واسع چوہدری کے ساتھ افتخار ٹھاکر، قیصر پیا اور اکرم اداس بھی ہوں گے . واسع چوہدری نے مذاق رات پروگرام کو بہت اچھے سے ہوسٹ کیا. ان سے پہلے اس شو کو نعمان اعجاز ہوسٹ کررہے تھے. نعمان اعجاز نے بھی پروگرام اچھی طرح ہوسٹ کیا لیکن ان کا انداز شاید شائقین کو بہت نہ بھایا.

    ”واسع چوہدری اس شو کے ہوسٹ کے طور پر بہت فٹ بیٹھے” ، واسع کی میزبانی کا انداز نہایت ہی زبردست ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کو انکی پوری ٹیم کے ساتھ ہی سماء ٹی وی پر بلا لیا گیا ہے. ، اب دیکھنا یہ ہے کہ واسع چوہدری مذاق رات سے کتنا مختلف پروگرام کرتے ہیں اور شائقین ان کے نئے انداز کو کتنا پسند کرتے ہیں.

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • افتخار ٹھاکر کا تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج

    افتخار ٹھاکر کا تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج

    ورسٹائل اداکار افتخار ٹھاکر تیراکی کرنے والے ماہروں کو مقابلے کا کھلا چیلنج دیدیا ہے اور انہوں نے دعوی بھی کیا ہے کہ وہ بہترین تیراکی کرنے والے ہیں جو کہ کسی بھی تیراکی کرنے والے ایتھلیٹس کا مقابلہ کر سکتے ہیں. انہوں نے ایک واقعہ کا سنایا اور کہا کہ ایک دفعہ میں نے گہرائی میں جا کر اتنا طویل غوطہ لگایا کہ سوئمنگ پول کے اردگرد جمع لوگ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر پریشان ہو گئے تھے۔ میں گہرائی جا کر تیراکی کرنے والا خطرناک تیراک ہوں اور اگر سارے پاکستان سے کوئی مقابلہ کرنا چاہے تو میں اس کےلئے تیار ہوں ۔

    انہوں نے بتایا کہ ”پاکستان سے جتنے بھی اتھیلیٹ انٹر نیشنل مقابلوں کے لئے جاتے ہیں وہ آخری پریکٹس نشتر ہسپتال میں کرتے ہیں” جو نیچے کی طرف 28فٹ اور لمبائی میں 78فٹ ہے ۔ میں اتفاق سے ایک دفعہ وہاں سے گزرا تو ڈاکٹرز سات فٹ کا بیرئیر لگا کر نہا رہے تھے اور انہوں نے مجھے جگت کی کہ آ جائیں نہا لیں میں نے پھر اپنی تیراکی کا وہاں بہترین مظاہرہ کیا جس کی اعتراف وہاں موجود ایتھلیٹس کو کرنا پڑا .

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے جو کہ سینئر اداکار سریش اوبرائے کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اس وقت زیادہ شہرت سمیٹی جب ایشوریا رائے کے ساتھ ایک فلم کی، ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا، ایشوریا رائے اور اداکار سلمان خان کی ان دونوں ان بن چل رہی تھی، سلمان خان کو ہر وہ انسان ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا جو ایشوریا رائے کے قریب تھا یا اس کے ساتھ کام کر رہا تھا. سلمان خان نے جب ویویک اوبرائے کو ایشوریا رائے سے دور کہنے کا کہا تو ویویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف ایک پریس کانفرنس کر دی ، جس کا ان کو بعد میں بہت ہی زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا.

    جہاں انڈسٹری نے اس پریس کانفرنس پر کوئی رد عمل نہیں دیا وہیں ایشوریا رائے بھی ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں اور پریس نے ان سے جب ویویک کی پریس کانفرنس کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو امیچور حرکت ہے اور ویویک اوبرائے امیچور ہیں، اس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں‌ ویویک اوبرائے نے کہا کہ ”میں نے جو بھی کیا وہ اپنی دوستی کی خاطر کیا تھا لیکن مجھے بعد میں سمجھ لگی کہ مجھے اس مسئلے میں‌نہیں پڑنا چاہیے تھا، آئندہ کے لئے بہت سبق سیکھ لیا ہے.”

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    اداکارہ نادیہ خان جو آج کل ایک پروگرام کرتی ہیں جس میں ان کے ساتھ روبینہ اشرف اور ماریہ واسطی بیٹھی ہوتی ہیں، یہ تینوں ڈراموں پر اپنے ریویوز دیتی ہیں، اور جس کی اداکاری پسند نہ آئے اسکی خوب دھلائی کرتی ہیں.لیکن نادیہ خان نے سہیل احمد کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں انہوں نے جیون نگر ڈرامہ پر ریویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کاشف نثار نے اپنا کام بہت ہی اچھے انداز سے کیا ہے. انہوں نے جو ماحول بنایا ہے وہ مصنوعی نہیں لگ رہا ہر کوئی اپنے کردار میں بہت فٹ بیٹھا ہے. اور جہاں تک سہیل احمد کے ہیجڑا بننے کی بات ہے تو وہ اس کردار میں بہت سوٹ کئے ہیں، ہجڑا تو کوئی بھی بن جاتا ہے.

    ”گیٹ اپ تو میک اپ آرٹسٹ دے ہی دیتا ہے، لیکن اس گیٹ اپ کا سوٹ‌کرنا بھی ایک اہم بات ہوتی ہے” اور سہیل احمد ہیجڑے کے گیٹ اپ میں اپنے کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں سہیل احمد واقعتا ایک بہت بڑے فنکار ہیں اور کاشف نثار کی ہدایتکاری تو ہمیشہ سے ہی کمال رہی ہے وہ ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ ان سے اچھا کام کرنے والا کوئی نہیں ہے وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. یاد رہے کہ جیون نگر ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ رابعہ بٹ ادا کررہی ہیں اور سہیل احمد بھی اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں اور وہ کردار ایک ہیجڑے کا ہے.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

    بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری بیٹی ایشا دیول کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بھی باونسر کی ضرورت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ایشا دیول بہت ہی مضبوط لڑکی ہے، اس انٹرویو میں ایشا بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کوئی بھی کام غلط ہو رہا ہوں برداشت نہیں ہوتا ، ایک بار زبان سے سمجھا لیتی ہوں نہ سمجھے ہوئے تو پھر میں دوسرے طریقے سے سمجھاتی ہوں اور پٹائی کر دیتی ہوں. ہیما مالنی سے میزبان نے نے کہا کہ ایک بار دھرمیندر نے بھی کوئی سوال کرنے پر کسی کو تھپڑ دے مارا تھا ، ایسا کیوں ہوا؟ تو ہیما مالنی نےکہا کہ اس وقت جو دھرمیندر نے تھپڑ مارا تھا وہ بہت ضروری تھا.

    کیونکہ کچھ لوگوں کو تھپڑ کی زبان ہی سمجھ میں آتی ہے، ”دھرم نے اس شخص کو بہت سمجھایا” لیکن اس نے پھر وہی حرکت کی ہیما مالنی نے کہا کہ ہماری پوری فیملی اصول پسند ہے ، اور اصولوں پر ہی چلنا پسند کرتی ہے اگر کوئی ایسانہ کرے تو اسکو سمجھاتے ضرور ہیں اس کے بعد بھی وہ نقصان کی حد تک اصول کو توڑے تو پھر غصہ آنا نیچرل ہے. یاد رہےکہ ہیما مالنی نے دھرمیندر کے ساتھ شادی کی ، دھرمیندر نے ہیما کے ساتھ دوسری شادی مسلمان ہو کر کی تھی.

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

  • آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ

    (نُماٸندہ شان رسول فیصل آباد سے)

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ۔روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری۔(آرپی او)

    امروز آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ڈی پی اوجھنگ ملک طارق محبوب اور ڈی سی جھنگ عبد اللہ خرم نیازی نے ان کا استقبال کیا۔ڈی سی آفس جھنگ میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ڈی پی اوجھنگ اور ڈی سی جھنگ نے کمشنر فیصل آباد اور آرپی او فیصل آباد کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا تمام حساس جلوسوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔جلوس کی برآمدگی سے قبل روٹس کی ٹیکنیکل کلیننگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ مناسب تعداد میں نفری تعینات کی جا ئے،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرسے چیکنگ عمل میں لائی جائے ا ور جلوسوں کے منتشر ہونے تک پولیس جوان و افسران مستعدد اور چاک و چابند رہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے قائم کردہ کنٹرول اورجلوسوں کے روٹ ہائے وزٹ کیے اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی جھنگ بھی موجود تھے آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چھت ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں کو متعدد وقت اور متیعنہ روٹس سے گزارا جائے تاکہ شرکاء اور اعزاء دار پر امن فضاء میں اپنی سر گرمیاں انجام دے سکیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاہم منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے قریبی روابط رکھتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جا ئیں۔

    رات کے جلوسوں میں لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا جائے۔روٹس کی صفائی و ستھرائی قبل ازوقت کروائی جائے اور ایمر جنسی سروسز ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔جلوس سے متعلق تمام پولیس افسران روابط میں رہیں تاکہ بہتر کوارڈینیشن سے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے،علاوہ ازیں سپروائزری پولیس افسران وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک کریں،بریف کریں اور ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔۔

  • جڑانوالہ  : سمارٹ سٹی دفتر ایس پی جڑانوالہ کرائم کنٹرول کے لیے کیمرہ جات کی مانیٹرنگ شروع

    جڑانوالہ : سمارٹ سٹی دفتر ایس پی جڑانوالہ کرائم کنٹرول کے لیے کیمرہ جات کی مانیٹرنگ شروع

    (شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد سے)

    جڑانوالہ فیصل آباد میں کرائم کنٹرول کے لیے سمارٹ سٹی قائم کی گئ جس میں پہلےکل 15کیمرے لگے ہوئے تھےجن میں سے 8 فعال تھے اور بقایاخراب تھے

    SPجڑانوالہ اور اس کی ٹیم نے تمام خراب کیمرے رپیئر کروا کر اس کا دوبارہ ویو سمارٹ سٹی میں بحال کروایااور مزید11عدد نیو کیمرے، 2عدد کیمرے نیا بازا علی پلازہ ٹاور،3عدد کیمرے مرکزی قصر بتول امام بارگاہ چوک میں،2عدد کیمرے سینما چوک اور4عدد ڈیفنس ویو میں نصب کروا کر ان کا ویو سمارٹ سٹی میں بحال کروایا۔

    اب شہر جڑانوالہ میں ٹوٹل 26 کیمرے کا ویو سمارٹ سٹی جڑانوالہ میں آ رہا ہے۔ سمارٹ سٹی SP آفس میں 24گھنٹےکیمرہ جات کی نگرانی کی جاتی ہے۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔اور بذریعہ وائر لس کنٹرول مشکوک افرادکوچیک کروایا جاتا ہے ۔ اور ناکہ جات پر موجود ملازمان کی ڈیوٹی کو بھی الرٹ کیا جاتا ہے ۔

    مزیدگشت کو موثر بنانے کےلیے بذریعہ Tavlایپ وہیکلز گشت ، ڈولفن سکواڈ ، ایلیٹ فور س جڑانوالہ ڈویژن میں موبائلز گشت ہائے کو بھی مانیٹر کیا جاتا ہے ۔

  • گپی گروال کی فلم ” جنے لاہور نہیں ویکھیا“ کی شوٹنگ لاہور میں نومبر میں ہو گی

    گپی گروال کی فلم ” جنے لاہور نہیں ویکھیا“ کی شوٹنگ لاہور میں نومبر میں ہو گی

    انڈین پنجابی ایکٹر گپی گریوال کی فلم جنے لاہور نئیں تکیا میں پاکستانی اور انڈین فنکار کام کریں گے ، گپی گریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں نومبر میں‌کریں گے. بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار و اداکار گپی گروال کی فلم ” جنہیں لاہور نہیں ویکھیا“ کی شوٹنگ کے لئےپیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغازاکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکار شریک ہوں گے۔ مکمل ہونے کے بعد فلم کو پاکستان ، بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    گپی گریوال اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں انہوں نے ویڈیو لنک پر لاہور کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے یہاں کے لوگوں سے بات کرنا ان کے درمیان آنا ، میری بہت خواہش ہے کہ میں‌جلد سے جلد لاہور پہنچ جائوں ، لاہوریوں سے میرا دل کا رشتہ ہے. جنے لاہو نئیں ویکھیا ایک اچھے سکرپٹ پر فلم بننے جا رہی ہے جو دونوں ملکوں میں‌یقینا پذیرائی حاصل کریگی .

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں