Baaghi TV

Author: +9251

  • نرملا دیش پانڈے؛  عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نظریہ کی چمپئین

    نرملا دیش پانڈے؛ عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نظریہ کی چمپئین

    پیدائش:19 اکتوبر 1929ء
    ناگپور
    وفات:01 مئی 2008ء
    نئی دہلی
    رہائش:ناگپور
    شہریت:بھارت
    برطانوی ہند
    مادر علمی:ساورتی بائی پھالے پونہ یونیورسٹی
    اعزازات:
    ستارۂ امتیاز
    پدم وبھوشن

    تحریک آزادی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    نرملا دیش پانڈے بہت کم عمری میں جنگ آزادی کی تحریک سے جڑ گئی تھیں اور تیئس برس کی عمر ميں جنگ آزادی کے عظیم مجاہد ونوبھا بھاوے کی ’ بھودان تحریک‘ (رضاکارانہ طور زمین عطیہ کرنے کی تحریک) سے منسلک ہوئی ہيں اور ملک کے مختلف حصوں میں چالیس ہزار کلومیٹر کا مارچ کیا۔
    عدم تشدد کا فروغ
    ۔۔۔۔۔۔۔
    پانڈے نے تاعمر امن، عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نظریہ کو فروغ دیا، پورے جنوبی ایشیاء میں اس کی تشہیر کی اور جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی دوستی کو قائم کرنے کے لیے کام کیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی رشتوں میں تلخی کو کم کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ غیر شادی شدہ رہیں۔
    تصانیف
    ۔۔۔۔۔
    کئی کتابوں کی مصنفہ نرملا دیش پانڈے نے ناول، ڈرامے اور سفر نامے بھی لکھے۔
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    انہيں تین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔ نرملا کو پہلے 1997ء اور پھر 2004ء میں دوسری مرتبہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا اور اعلٰی شہری اعزاز ’پدم وبھوشن‘ اور راجیو گاندھی سدبھاؤنا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یکم مئی 2008 کو 79 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ پاکستانی حکومت نے بھی ان کو اعلیٰ شہری اعزاز نشان امتیاز سے نوازا۔

  • یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا

    یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا

    یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا جبکہ امریکی عہدیداروں نے سی این این کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے آج یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائلوں کو روکا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ میزائل ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے جو یمن میں جاری لڑائی میں مصروف ہیں۔


    جبکہ دوسرے عہدیدار کے مطابق تقریبا 2-3 میزائلوں کو روکا گیا۔ بعد ازاں جمعرات کو پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے تصدیق کی کہ یو ایس ایس کارنی نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے تین زمینی حملوں کے میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔

    تاہم سی این این نے لکھا کہ انہوں نے کہا، یہ کارروائی مشرق وسطی میں تعمیر کردہ مربوط فضائی اور میزائل دفاعی ڈھانچے کا ایک مظاہرہ ہے اور ہم اس اہم خطے میں اپنے شراکت داروں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جب بھی ضروری ہو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ہم زمین پر موجود کسی شہری کو جانتے ہیں۔
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    تاہم رائڈر نے کہا کہ پینٹاگون اس وقت یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میزائل اور ڈرون کس چیز کو نشانہ بنا رہے تھے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل یمن سے داغے گئے تھے اور بحیرہ احمر کے ساتھ شمال کی طرف بڑھ رہے تھے، ممکنہ طور پر اسرائیل کے اہداف کی طرف تھے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں حماس کے دہشت گرد انہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایران طویل عرصے سے حماس کا حامی رہا ہے جبکہ یو ایس ایس کارنی بدھ کے روز نہر سوئز کے راستے بحیرہ احمر میں داخل ہوا تھا۔ امریکی فلیٹ فورسز کی کمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں سمندری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

  • آرنلڈ شوازنیگر  کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک حیران کن انکشاف کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک بار بیرون ملک تھیں کسی ایونٹ میں‌شرکت کے لئے گئی ہوئی تھیں‌، وہ ایک ہوٹل میں بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ تھا ، انہوں نے کیا دیکھا کہ ہالی وڈ‌اداکار آرنلڈ شوازنیگر بھی وہاں موجود ہیں، شلپا نے مزید بتایا کہ آرنلڈ شوازنیگر میرے پسندیدہ فنکار ہیں ، میں‌نے ان کو دیکھا تو رہ نہ سکی ، میں ان کی طرف بھاگی میں ہیل پہنی ہوئی تھی وہ ہیل اتار دی اور ننگے پائوں ان کی طرف گئی . میں نے ان کے ساتھ تصویر لینا چاہی.

    لیکن ان کے باڈی گارڈ‌نےمجھےدھکا دیدیا، یہ سب میرے شوہر دور بیٹھے دیکھ رہے تھے ، انکو بہت غصہ آیا انہوں نے باڈی گارڈ‌کو بتایا کہ یہ انڈٰین اداکارہ ہیں‌لیکن انہوں نے تب بھی تصویر نہ لینے دی. اداکارہ کہتی ہیں کہ ”اس چیز سے میرا بہت دل ٹوٹا اس کے بعد فیصلہ کر لیا کہ اب کسی مداح کو تصویر لینے سے منع نہیں کروں گی”. انہوں نے کہا کہ ہم اگلے دن جس تقریب میں‌گئے اسی میں‌آرنلڈ شوازنیگر بھی موجود تھے ان کو سب بتایا کہ کل کیا ہوا انہوں نے معذرت کرتے ہوئے میرے ساتھ تصویر بنائی .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا میں احتجاج کیا رہا ہے. پاکستانی سلیبرٹیز جم کر تنقید کررہی ہیں اور دنیا بھر کی خاموشی اور بے حسی پر سوال اٹھا رہی ہیں. اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ میں‌فلسطینیوں کی حمایت میں‌لکھاکہ ان پر اتنا ظلم ہو رہا ہے ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے . فلسطینیوں‌کو جینے کا حق ہے ان سے یہ حق نہیں‌چھینا جانا چاہیے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے دنیا کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائے.

    ارمینا رانا خان اورگلوکار عاصم اظہر نے بھی شدید مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دل ہل کر رہ گیا ہے یہ سب دیکھ کر ایک ہی دن میں‌پانچ سو افراد مار دئیے گئے ، ہسپتال پر حملہ کیا گیا.” شرم کریں اسرائیل والے اور شرم کریں ان کو بڑھاوا دینے والے.”

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

    بالی وڈ کے معروف نقاد کے آر کے (کمال راشد خان ) بھی برس پڑے ہیں اسرائیلوں اور ان کے ظلم پر. انہوں نے حال ہی میں فلسطینیوں کے حق میں‌ ایک ٹویٹ کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 500 فلسطینی شہید ہوئے، اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں’۔ ‘آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے’۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوئی کس مذہب کی پیروی کرتا ہے اس چیز سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے کہ انسان تو ہیں نا. انسانیت کی قدر کی جانی چاہیے اور جو اسرائیل کی جانب سے ظلم و ستم کیا جا رہا ہے اسکو بند ہونا چاہیے.

    ”فلسطین میں‌ہسپتالوں پر بم پھینکے جا رہے ہیں شرم کا مقام ہے” اسرائیل کی اس بربریت پر انسانیت کانپ اٹھی ہے لیکن دنیا والے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. یوں کے آر کے نے اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف کھل کر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل والے ہی انسان ہیں باقی اور کوئی انسان نہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے  روم نے اعزازی شہریت کا فیصلہ کرلیا

    وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے روم نے اعزازی شہریت کا فیصلہ کرلیا

    اٹلی کی سیاسی رہنما ، ماہر قانون اور روم کی سابق میئر ورجینیا راگی نے کہا ہے کہ جیل میں قید وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیلئے اگلے سال کے اوائل تک کو روم کی اعزازی شہریت مل جائے گی جبکہ واضح رہے کہ 52 سالہ اسانج 2019 سے لندن کی انتہائی سکیورٹی والی بیلمارش جیل میں قید ہیں اور سنہ 2010 میں خفیہ امریکی فوجی ریکارڈ اور سفارتی کیبلز کے اجرا کے معاملے میں امریکہ میں مطلوب ہیں۔

    تاہم ان کے حامی ان کے مقدمے کو صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر سیاسی حملے کے طور پر دیکھتے ہیں اور واشنگٹن کا کہنا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے اجراء نے زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا لہذا انہیں ایٹرنل سٹی کا شہری بنانے کی تحریک کی قیادت بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی فائیو اسٹار موومنٹ سے تعلق رکھنے والی ورجینیا راگی نے کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کو ریلیف بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز
    کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    2016 سے 2021 کے درمیان روم کے سٹی ہال کو چلانے والی ورجینیا راگی نے رائٹرز کو بتایا، “اسانج آزادی اظہار کی علامت ہیں جو کسی بھی حقیقی جمہوریت کے لیے ضروری ہے جبکہ انہوں نے کہا، ایک صحافی کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے انہیں برسوں سے، خوفناک حالات میں اپنی آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔

  • غزہ پر بمباری  مزید دہشتگردی لائے گی جمائمہ گولڈ سمتھ

    غزہ پر بمباری مزید دہشتگردی لائے گی جمائمہ گولڈ سمتھ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی ہے انوں نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے ک مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ”غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی”۔جمائمہ گولڈ سمتھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو سراہا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جمائمہ نے نہایت ہی بیلنس بات کی ہے. ، کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ جمائمہ نے ہمت دکھا کر اتنی بات کر دی ہے لیکن دنیا بھر میں بہت ساری سلیبرٹیز ایسی ہیں جو فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے سے گریزاں ہیں. یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی نے فلسطینیوں کے خلاف کچھ روز پہلے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی تھی .

     

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ شادی دو انسانوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جس کو چلانا اور چلانے کے لئے کوشش کرنا دونوں اطراف کی برابر کی ذمہ داری ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ میرے لئے تو پیچیدہ ہو چکا ، میرا شادی کرنے کا تجربہ کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں رہا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ شوبز کی شادیاں ہی ناکام ہوتی ہیں، شعبہ کوئی بھی ہو ، شادی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے . ہم اس رشتے کی ناکامی کا زمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دے سکتے.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، ”آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں”، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے یہ کہوں‌ گی کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور یہ سوچ کر کریں کہ اس رشتے کو چلانے کےلئے اپنا بیسٹ دینا ہے. باقی اگر رشتہ نہیں بھی چلتا تو مایوس نہیں‌ہونا چاہیے. یاد رہے کہ صبا حمید کی اذدواجی زندگی کے معاملات بہت خوشگوار نہیں رہے ہیں شاید اسی لئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس رشتے کو پیچیدہ قرار دیدیا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • پیپلزپارٹی نے الیکشن بارے شکوک کا ظہار کردیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن بارے شکوک کا ظہار کردیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا، آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بھی انتخابات پر شک ہے کیونکہ الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا ہے اور ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔

    واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں ہے اور راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی لیکن ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لےگئی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سےگئے ہیں واپس جیل جانا پڑےگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مسلم لیگ نواز میں مشاورت کا فقدان
    نواز شریف کو ریلیف بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز
    کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے


    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں‌اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر خان مہر کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر شاہ بھی موجود تھے

  • ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    فلم ’گینگز آف واسع پور‘ اور سیزیز ’مرزا پور‘ اور’فقرے 3‘ میں جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج ترپاٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ، میری پرورش ایک چھوٹے سے گائوں میں ہوئی، میں نے اپنے والد کو پائوں میں‌زخموں کے باوجود کھیتوں میں‌کام کرتے دیکھا. مجھے بہت شہرت ملی ہے میں مانتا ہوں‌لیکن زہنی طور پر آج بھی ایک غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی کسی ہوٹل میں‌کھانا کھانے جاتا ہوں تو میں ان سے ریکویسٹ‌کرتا ہوں کہ مجھے کھانا زیادہ نہ دینا ورنہ ضائع ہو گا، لیکن کیا کروں کہ وہ زیادہ کھانا دے دیتے ہیں اور مجھے پھر زیادہ کھانا پڑتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور میں نے کیسی مشکلارت دیکھیں یہ چیزیں بتانا پسند نہیں کرتا”، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسی باتیں سن کر سمجھتے ہیں کہ شاید ایسی باتیں بتانے والا ہمدردی سمیٹ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے یہ لازمی دیکھتا ہوں کہ کہانی پیغام کیا دے رہی ہے. اور میرا کردار کیسا ہے اس میں‌اداکاری کا کتنا مارجن ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت