Baaghi TV

Author: +9251

  • انٹر بینک؛ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد بحالی ریکارڈ

    انٹر بینک؛ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد بحالی ریکارڈ

    آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹینڈ بائی معاہدے کے بعد معاشی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی ہے اور اب اس میں پہلے سے بہتری نوٹ کی گئی ہے جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا تھا جبکہ تعطیلات سے قبل آخری روز 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔


    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 99 پیسے کی کمی کے بعد 275 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے
    خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3.83 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے
    اُدھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک پر 1250 ارب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز کی طرح اوپن مارکیٹ میں آج بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 280 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ آج 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1023 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 16 ارب روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے کم ہوکر 6622 ارب روپے ہے۔

  • صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی

    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی

    محکمہ ایریگیشن نصیر آباد کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے

    بھل صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے ہیں

    سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا دعویٰ

    ڈیرہ مراد جمالی(منصور مگسی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نصیر آباد میں پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا ہے میر صادق عمرانی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ایریگیشن میں سیکڑوں ملازمین کو میرٹ کے برعکس بھرتی کیا گیا ہے جس میں محکمہ خزانہ کی مبینہ ملی بھگت شامل ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پٹ فیڈر کینال کی صفائی کیلئے 62 ارب روپے منظور کر لیے گئے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ یہ رقم بھی ماضی کی طرح کرپشن کی نذر ہو جائے گی انہوں نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایرگیشن نصیر آباد میں ہونے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی اعلیٰ سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے

  • مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    مجھے جو معاوضہ ملتا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی سمجھیں منوج باجپائی

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ویب سیریز وی فیملی مین میں‌کام کیا ، اس کے حوالے سے خبریں پھیل گئیں کہ مجھے اس کا بھاری معاوضہ ملا ہے ایسا کچھ نہیں ہے. نارمل سا معاوضہ ملا ہے بلکہ جو کہا جا رہا ہے کہ مجھے سلمان خان اور شاہ رخ خان جتنا معاوضہ ملا ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اس ویب سیریز کا جو معاوضہ ملا ہے وہ خانز کو ملنے والے معاوضے کا چوتھائی بھی نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں بالی وڈ کا سب سے سستا مزدور ہوں” مجھے بہت زیادہ اچھا معاوضہ نہیں ملتا. بس جتنا ملتا ہے پھر لے لیتا ہوں . انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کام میں کبھی کوئی کمی نہیں چھوڑی بلکہ ڈائرکٹر کی توقعات کے مطابق بلکہ اس سے بڑھ کر کرتا ہوں. یاد رہے کہ منوج باجپائی اکثر اپنے انٹرویو میں خانز پر طنز لگاتے رہتے ہیں اور کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. ان کا یہ حالیہ انٹرویو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی نظر آتی ہے.

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • پیسہ ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر خرچ کیا سنیل شیٹی

    پیسہ ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر خرچ کیا سنیل شیٹی

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ہی پیسہ بہت سوچ سمجھ کر خرچ کیا ہے، جب ہمارے پاس بہت کچھ نہیں تھا تب بھی پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کرتے آج جب ہمارے پاس بہت آسائشیں ہیں تب بھی بہت سوچ سمجھ پیسہ کہیں‌لگاتا ہیں انہوں نے کہا میری اہلیہ مانا شیٹی ایک بہت ہی سمجھدار خاتون ہیں انہوں نے گھر داری کو بہت اچھے طریقے سے کیا ہے. انہوں نے ہمیشہ مجھے موٹیویشن دی کہ میں قناعت پسندی اختیار کروں. ویسے بھی میرا تعلق جس فیملی سے تھا ہم نے قناعت پسندی پہلے سے ہی سیکھی ہوئی تھی.

    ہمیں عاجزی سے رہنا سکھایا گیا تھا، انڈسٹری میں آیا اتو اسکی چکا چوند سے بہت متاثر ہوا لیکن میں نے اپنا طرز زندگی ویسا ہی رکھا جیسا میں تھا، وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی آسائشیں ہمارے پاس آتی گئیں لیکن ہم نے اپنے معاملات بکھیرے نہین. اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایاہے. انہوں نے کہا کہ ” انسان وہی ہوتا ہے جو اپنا اصل نہیں بھولتا.” یاد رہے کہ سنیل شیٹی نے اپنا فلمی کیرئیر 90 کی دہائی میں شروع کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس دور کے نمبر ون ہیروز میں‌شامل ہو گئے.

     

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • آئٹم سانگ فلموں میں کیوں شامل کیا جاتا ہے سینے ژالے سرحدی کی زبانی

    آئٹم سانگ فلموں میں کیوں شامل کیا جاتا ہے سینے ژالے سرحدی کی زبانی

    اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی جو ایکٹنگ سے زرا دور نظر آتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آئٹم سانگ اسی وقت شامل کیا جاتا ہے جب ڈائریکٹر کو معلوم ہو کہ اس کی فلم میں کوئی خاص بات نہیں ہے. یا بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگوں کی پسند کو پیش نذر رکھتے ہوئے کسی آئٹم سانگ کو فلم میں شامل کیا جاتاہے، میں آئٹم سانگ میں آدھے کپڑے پہننےکے بالکل حق میں نہیں ہوں

    میں نے ایک فلم میں آئٹم سانگ کیا تھا لیکن اس میں ، میں نے کم کپڑے نہیں پہنے تھے،” آئٹم سانگ میں کم کپڑے پہننا ہیروئین کی اپنی مرضی ہوتی ہے، ‘لیکن میں ایسا نہیں کرتی. ژالے سرحدی نے کہا کہ آج تو سوشل میڈیا کا دور ہے آج تو ہر کسی کو کام بھی اس کے سوشل میڈیا پر فالورز دیکھ کر ملتا ہے. میرے ساتھ متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ مجھے کام دے کر واپس لے لیا گیا کیونکہ میرے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالورز نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ آج آرٹسٹ کا فن نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسکی فالونگ دکھی جاتی ہے جو کہ بہت ہی غلط روش ہے.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • دنیا گھومنے کی شوقین ہوں لیکن مستقل رہائش پاکستان میں ہی رہے گی سنیتا مارشل

    دنیا گھومنے کی شوقین ہوں لیکن مستقل رہائش پاکستان میں ہی رہے گی سنیتا مارشل

    اداکار و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں دنیا گھومنے کا شوق رکھتی ہوں. یہی وجہ ہے کہ میں اور میراشوہر پورا سال پیسے اکٹھے کرتے ہیں کام کرکے ، اس کے بعد سیر کرنے نکل جاتے ہیں میری پوری فیملی انگلینڈ میں رہتی ہے، بہن امریکا بھائی کینڈا میں رہتا ہے لیکن میری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ میں کسی باہر ملک میں سیٹل ہو جائوں، میں پاکستان میں بہت خوش ہوں پاکستان میں اگر آپ کے پاس رہنے کےلئے اور زندگی گزارنے کے لئے وسائل ہوں تو اس بہتر کوئی ملک نہیں ہے.

    ”میں کبھی بھی پاکستان کو چھوڑ کر مستقل کہیں‌کسی دوسرے ملک میں رہنے کے لئے نہیں جائوں گی. ”انہوں نے کہا کہ میں جب باہر کے ملکوں میں گھومنے کےلئے جاتی ہوں تو میں دیکھتی ہوں کہ لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں تو یہ جو مجھے پہچان ملی ہے وہ ڈراموں کی وجہ سے ہی ملی ہے. ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں‌مشہور ہیں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ڈرامے کل بھی دنیا بھر میں پسند کئے جاتے تھے اور آج بھی بہت پسند کئے جا رہے ہیں .

     

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

  • عرفی کی فیملی عرفی کے ساتھ نظر آئیں تو میڈیا حیران ر ہ گیا

    عرفی کی فیملی عرفی کے ساتھ نظر آئیں تو میڈیا حیران ر ہ گیا

    بالی وڈ‌ کی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حال ہی میں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نانی ، والدہ اور بہن کے ہمراہ ہیں، عرفی نے اپنی فیملی کے ساتھ میڈیا کے سامنے جب اینٹری دی تو میڈیا حیران رہ گیا کیونکہ انکی ماں بہن اور نانی ان کےساتھ تھی، میڈیا کے حیران ہونے کی وجہ یہ تھی کہا کہ عرفی کے حوالے سے اکثر یہ میڈیا پر خبریں چلتی رہی ہیں کہ ان کی فیملی ان سے ناراض ہیں اور ان سے نہیں ملتی، تاہم عرفی جاوید نے ہمیشہ کہا کہ میری فیملی مجھ سے رابطے میں ہے.

    ”عرفی کا یہ دعوی سچ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ رابطے میں ہے.” عرفی جاوید کی نانی ، والدہ اور بہن کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں. نانی نے روایتی لباد پہن رکھا تھا جبکہ والدہ اور بہن نے زرا روایتی سے ہٹ کر لباس زیب تن کر رکھا تھا . یاد رہے کہ بولڈ ڈریسز عرفی جاوید کی پہچان ہیں اور وہ اس وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنی رہتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی اس قسم کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں تو انہوں نے جیسے زندگی گزارنی ہے وہ اس پر توجہ دیتی ہیں.

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

  • بگ باس کے زریعے اپنی شناخت بنائوں گی عالیہ صدیقی

    بگ باس کے زریعے اپنی شناخت بنائوں گی عالیہ صدیقی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی کنٹسٹینٹ ہیں وہ ہیں آج کل کافی چرچا میں ، بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی میزبانی بھی سلمان خان ہی کررہے ہین، شو میں عالیہ سے سلمان خان نے پوچھا کہ بگ باس میں آئی ہیں‌تو کیا سوچ کر آئی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بہت مشکل حالات سے گزری ہوں میں ان سب کو بھولنا چاہتی ہوں اور بگ باس نے جو مجھے موقع دیا ہے اسکو بھرپور طریقے سے آزمانا چاہتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کو اس شو کے زریعے مکمل طور پر بدلنا چاہتی ہوں ، جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوا میں اس سب کو بھول جانا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ”جب نواز الدین صدیقی کو پتہ چلا کہ مجھے بگ باس میں‌جانے کی آفر آئی ہے تو انہوں نے مجھے بیسٹ وشز دیں”. عالیہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہوں اب میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہوں .انہوں نے کہا کہ بگ باس میں‌آکر بہت مزاہ آرہا ہے امید ہے کہ میں یہ شو جیت کر نکلوں گی.

     

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

     

  • امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بالی وڈ‌ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے 2009 میں ایک فلم کی تھی پا، اس میں ابھیشیک بچن نے امیتابھ بچن کے والد کا کردار ادا کیا تھا، والدہ کا کردار ودیا بالن نے ادا کیا تھا، امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی خوبصورت اداکاری کو بے حد سراہا گیا ، ان کی مقبولیت کا عالم یہ ہوا کہ ان دونوں باپ بیٹے کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں درج کر لیا گیا. اور آج تک باپ بیٹے کی خوبصورت جوڑی کایہ ریکارڈ‌کوئی کوئی فلم نہیں‌توڑ سکی.

    ”اس فلم میں‌امیتابھ بچن نے ایک 13 سالہ بچے کے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک بیماری میں‌مبتلا ہو جاتا ہے” اور بیماری کی وجہ سے وہ تیزی سے بڑھاپے کی طرف جاتا ہے، شائقین نے باپ بیٹے کی جوڑی اور ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی دی. فلم پا آج بھی اپنے بہترین سکرپٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ایک ساتھ بہت کم فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے کریڈٹ پر ایک ساتھ فلم پا ہے جس کو کوئی بھی فراموش نہیں‌کر سکتا. پا جیسی فلم کم از دوبارہ بننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • آج کل سین ہو رہا ہوتا ہے اورایکٹرز فون کے ساتھ لگے ہوتے ہیں سنگیتا

    آج کل سین ہو رہا ہوتا ہے اورایکٹرز فون کے ساتھ لگے ہوتے ہیں سنگیتا

    معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیلی فونز نے بہت کام خراب کر دیا ہے کیونکہ ایکٹرز فون پر لگے رہتے ہیں ان کو ہوش ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کام بھی کرنا ہے، ان کو کہنا پڑتا ہے کہ بھئی سین ہے فون چھوڑ دو، میں اپنے کام کے دوران اپنے فون کو ہاتھ نہیں لگاتی، جب کٹ ہو تب فون کو چیک کرتی ہوں، یہ ٹیلی فون کے سلسلے نے کام کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ کہا کہ آج کی اداکارائیں سب اچھا کام کررہی ہیں لیکن بات ہے توجہ کی .

    میں‌نے اپنے دور میں‌ جب بطور ہیروئین کام کیا تو وقت پر سیٹ پر آتی تھی ، آج بھی وہی روٹین ہے سب سے پہلے اٹھتی ہوں پھر سب کو جگاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بھئی چلو اٹھ جاو کام پر چلو. یہ چیزیں نوجوان نسل میں نہیں ہے.میں نے اپنے کام کا طریقہ کار نہیں بدلہ آج بھی سیٹ پر سب سے پہلے ہوتی ہوں اور میرے آنے کے بعد میرے اسسٹنٹس آ رہے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج کل میری طبیعت کچھ ناساز ہے میں دوائیاں کھا رہی ہوں بہت جلد مکمل صحیتاب ہو جائوں گی .

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا