Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور دو روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر ایک بار کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تاہم گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے ہے تاہم خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی گئی ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جبکہ یاد رہے کہ آج اسٹاک ایکس چینج 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

  • نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا. میاں جاوید لطیف

    نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا. میاں جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلےکیے ہیں‌اور 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلے کی تھے جبکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا۔ابھی تو بہت چیزیں باقی ہیں جن پر پردہ ڈالا ہوا ہے لیکن وقت آنے پر یہ پردہ اٹھ بھی سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے جبکہ ہم قانونی تقاضے پورے کریں گے اور نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہرایک کیلئےدروازے کھلے رہنے چاہئیں لیکن دہشت گردوں کیلئے نہیں۔
    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔ راجہ عامر عباس
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی تھی اور جیسا کہ آج درخواست پر سماعت بھی ہوئی اور یہ جو ضمانت ملی ہے اس بارے ناقدین کا کہنا ہے یہ بہت کم وقت کیلئے ہے لہذا نواز شریف کو ایک بار جیل جانا ہوگا.

  • میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے . اختر مینگل

    میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے . اختر مینگل

    بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے 40 یا 50 گز دور راکٹ آکر گرے ہیں، جو گولیاں میرے گھر پر آکر لگی ہیں وہ ہیوی مشین گن کی گولیاں ہیں، وڈھ شہر میں کافی لوگ اپنی کو خطرہ محسوس کر رہے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں حیرانگی ہے بلوچستان میں ایپکس کمیٹی کی پہلی بار میٹنگ بلائی گئی اور اس میں جو مسئلہ زیر بحث آیا وہ وڈھ کا تھا اور بلوچستان میں کئی ایسے قبائلی جھگڑے ہوچکے ہیں جن میں کئی لوگ مارے جاچکے جبکہ ابھی بھی وہ قبائلی جھگڑے جاری ہیں، لیکن وہ مسائل ایپکس کمیٹی میں زیر بحث نہیں آتے۔

    تاہم خیال رہے کہ وڈھ میں مینگل قبیلے کے دو مسلح گروپ کئی ماہ سے مورچہ بند ہیں اور اس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تاہم بھاری ہتھیاروں سے دونوں گروپ ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وڈھ بلوچستان کے ضلع خضدار کی ایک تحصیل ہے جو کوئٹہ شہر سے تقریباً 368 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وڈھ میں مینگل قبیلے کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے قائد سردار اختر جان مینگل کی آبائی رہائش گاہ ہ بھی ہے اور وڈھ میں دراصل زمین کا تنازع ہے اور کاغذات میں یہ زمین اختر مینگل کے والد عطاء اللہ مینگل اور ان کے خاندان کے نام پر ہے۔ تاہم میر شفیق مینگل اور ان کے قبائل نے وہاں مبینہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    اختر مینگل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ایپکس کمیٹی نے وہی فیصلہ کیا جو دوسرے فریق کی ڈیمانڈز تھیں، میاں شہباز شریف کی بھی جب حکومت تھی، تب ہم ان سے ملے تھے تو وہ یہی کہتے تھے کہ فلانی جگہیں مورچے آپ لوگ خالی کریں، اُس (فریق) کے جو لوگ ہوں گے وہاں پر بیٹھے رہیں گے.
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔ راجہ عامر عباس
    دوسری جانب شفیق مینگل نے کچھ عرصہ قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اختر مینگل نے ان کی آبائی جائیدادوں، دکانوں اور ہوٹلوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ مینگل قبیلے کے ان دو خاندانوں کے درمیان کئی دہائیوں سے رسہ کشی چلی آ رہی ہے تاہم اس میں شدت 20 سال قبل پرویز مشرف کے دور میں دیکھی گئی تھی جب پہلی بار سردار اختر مینگل اور میر شفیق مینگل کے حامی زمین کے تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے تھے۔ اس وقت قبائلی عمائدین کی مداخلت کی وجہ سے معاملہ تصادم تک نہیں پہنچا تھا۔

  • نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔   راجہ عامر عباس

    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔ راجہ عامر عباس

    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا لیکن بالآخر جیل جانا ہو گا، سابق نیب پراسیکیوٹر راجہ عامر عباس نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے بتا دیا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ کا موقع مل جائے گا لیکن بالآخر انہیں جیل جانا پڑ جائے گا، انہوں نے سینئر اینکر مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے پراسیکیوٹر کا وہاں کام ہی نہیں ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ اسی عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فورا واپس آنا چاہئے، اور اسی عدالت نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف نہیں آئیں گے تو ہم انہیں مفرور قرار دے دیں گے، اس کاروائی کے بعد اسی عدالت نے انہیں مفرور قرار دیا تھا لیکن اب نواز شریف جیل جائیں گے اور اس کے بعد ان کا وکالت نامہ سائن ہوگا اور اسکے بعد عدالت دیکھے گی کہ کیا کرنا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    کیا پاکستان کا ورلڈ کپ میں مزید آگے جانامشکل ہے؟
    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    سابق نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے اور عدالت کے سامنے ہے اور یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کوئی مجرم باہر ملک چلا گیا اور یہ جو بیل کیلئے اپلائی کیا گیا یہ تو جہاز کے زریعے آنے پر یعنی جہاز سے اترتے ہی گرفتار نہ جائے لیکن اس کے علاوہ بھی انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے اور اس کے بعد انہیں دوسری ضمانت کیلئے اپلائی کرنا ہے.

  • ثناء جاوید نے وزن کم کیوں‌کیا ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ثناء جاوید نے وزن کم کیوں‌کیا ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید جو کہ نہایت ہی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں . انہوں نے حال ہی ندا یاسر کے مارننگ شو میں‌شرکت کی ، ثناء جاوید کے ساتھ احسن خان بھی موجود تھے ، دونوں کا آج کل ڈرامہ سکون آن ائیر ہے، اس میں ان کی جوڑی بہت پسند کی جا رہی ہے. ندا یاسر نے ثناء سے پوچھا کہ آپ کی وزن میں‌نمایاں‌کمی نظر آرہی ہے ، کیا آپ ڈائٹنگ کررہی ہیں؟ تو ثناء کے جواب سے پہلے احسن خان نے جواب دیا اور کہا کہ میں‌نے شوٹنگ کے دوران دیکھا ہے کہ ثناء صرف بسکٹ اور چپس ہی کھاتی تھیں ، اس پر ثناء نے کہا کہ نہیں‌وہ میں‌نہیں کھاتی تھی بلکہ ڈائریکٹر کھاتے تھے. بلکہ میں‌تو ڈائٹنگ کررہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میرا وزن بڑھ گیا ہے . میں اب صرف صحت مند غذا کھاتی ہوں تاکہ میری شخصیت کی خوبصورتی برقرار رہے.

    انہوں نے کہاکہ ”سکون ڈرامہ کی کہانی روٹٰین کی کہانیوں سے بالکل ہٹ کر ہے” اس لئے مجھے جب یہ پراجیکٹ آفر ہوا تو میں‌نے فورا ہاں کردی اور احسن خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی پوری ہو گئی ہے .یاد رہے کہ سکون ثناء جاوید کی شادی کے بعد ان کا پہلا ڈرامہ ہے. شائقین ان کو بہت پسند کررہے ہیں.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • کیا  پاکستان  کا  ورلڈ کپ میں مزید آگے جانامشکل ہے؟

    کیا پاکستان کا ورلڈ کپ میں مزید آگے جانامشکل ہے؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی نے قومی ٹیم سے متعلق ایک اور اہم پیشگوئی کردی ہے اور پاکستان اس وقت ورلڈ کپ میں 3 میچز کھیل چکا ہے جبکہ اس میں قومی ٹیم کو نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی ملی اور بھارت کے خلاف میچ میں بدترین شکست ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ اب قومی ٹیم جمعہ (20 اکتوبر) کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، بھارت سے شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ورلڈ کپ میں مزید آگے جانے کو مشکل قرار دیا اور سارو گنگولی نے اپنے وقت میں ماضی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں پاکستان ایک مختلف ٹیم تھی، اور یہ پاکستان ٹیم اس ٹیم جیسی نہیں ہے جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔

    خیال رہے کہ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ ہینڈل کو نہیں کرسکتی ہے اور اس بیٹنگ لائن کے ساتھ پاکستان کا اس ورلڈ کپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا جبکہ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل سارو گنگولی نے پیشگوئی کی تھی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جاسکتی ہیں لیکن آپ اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    جے یو آئی (س) نے عالمی تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا
    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    یاد رہے کہ گنگولی نے 4 ٹیموں کا نام لینے کے بعد کہا تھا کہ میں سیمی فائنل کے لیے 5 ٹیموں کا انتخاب کروں گا اور اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کروں گا اور سارو گنگولی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے تاکہ ایڈن گارڈنز میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو۔

  • کراچی میں دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023”

    کراچی میں دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023”

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023“ (سکھر چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا۔
    پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول کور کیا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مثبت چہرہ سامنے آیا، جو قابل ستائش ہے،ہم آج تک میڈیا کی مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ” پاکستان کے ادارے اپنا کام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے”، ان اداروں پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن کام کوئی نہیں ہو رہا ہے، پاکستان کے تمام ثقافتی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ آرٹس کونسل کراچی کام کرے اور دوسرے نہ کریں۔پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حیدر آباد، ملتان، اسکردو، گوادر سمیت دیگر شہروں سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ آپ ہمارے شہر کب آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے، آرٹس کونسل لاہور اور کشمیر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) منعقد کیا۔

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • پورے کپڑے پہننے والی یمنہ ایوارڈ جیت گئی خلیل الرحمان قمر

    پورے کپڑے پہننے والی یمنہ ایوارڈ جیت گئی خلیل الرحمان قمر

    خلیل الرحمان قمر جو ہر کسی پر تنقید کرنا اپنا فرض‌سمجھتے ہیں لیکن ان پر اگر کوئی تنقید کرے تو وہ برداشت نہیں کرتے. انہوں نے حال ہی میں‌ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈز پر جم کر کر دی ہے تنقید. لکس سٹائل ایوارڈز میں‌صبا قمر نے نہایت ہی بولڈ لباس زیب تن کر رکھا تھا . ان کے لباس کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی ہوئی . اسی طرح سے دیگر آرٹسٹوں اور ماڈلز نے بولڈ ملبوسات زیب تن کئے. خلیل الرحمان قمر نے لکس سٹائل ایوارڈ ز میں آنے والی فنکارائوں کے ملبوسات پر تنقید کی ہے.

    انہوں نے کہا ہے کہ ننگے کپڑے پہن کر آنے والیاں‌رہ گئیں اور پورے کپڑے پہن کر آنے والی یمنہ زیدی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ‌اپنے نام کر گئی . انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج بھی کام کو ترجیح دی جاتی ہے اور جو جسم کی نمائش کرتی ہیں ان پر کام کرنے والیوں کو فوقیت دی جاتی ہے. یوں‌خ”لیل الرحمان قمر نے اپنے فنکارائوں پر خوب کی ہے تنقید”. یاد رہے کہ اس بار بہترین اداکارہ کا لکس سٹائل ایوارڈ یمنہ زیدی کو ملا ہے جبکہ بہترین ایکٹر کا ایوارڈ فیروز خان کو ملا. فیروز خان کو ایوارڈ‌دئیے جانے پر سوشل مٰیڈیا پر خاصی تنقید کی گئی.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • کاجول کو کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی کی یاد ستانے لگی

    کاجول کو کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی کی یاد ستانے لگی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول جن کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے 1998 کو ریلیز ہوئی تھی ا س میں انہوں نے انجلی کا کردار کیا تھا . کاجول فلم کے پہلے ہاف میں‌ ایک ٹام بوائے کا کردار کرتی دکھائی دیں اور فلم کے سیکنڈ ہاف میں‌ایک بھارتی ناری کا کردار کرتی دکھائی دی جو ساڑھیاں‌پہنتی ہے ماں باپ کی فرمانبردار ہے. فلم کی ریلیز کو حال ہی میں‌25 سال مکمل ہوئے ہیں، ایسے میں کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی کے روپ میں‌نظر آرہی ہیں،

    اس وڈیو کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا ہے کہ ” میں 25 برس پیچھے چلی گئی ہوں لیکن مجھے فٹبال نہیں مل سکی”۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ساتھ بہت ساری یادیں اور محبتیں جڑی ہوئی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہر کوئی میری طرح اس فلم کو آج بھی بہت پسند کرتا ہے. یاد رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے ایک کامیاب ترین فلم تھی جس میں کاجول کے ساتھ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے کام کیا تھا .فلم کی ریلیز کو 25 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی یہ فلم شائقین کے زہنوں پر نقش ہے اور اسکا میوزک آج بھی مقبول ہے.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • جے یو آئی (س) نے عالمی  تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا

    جے یو آئی (س) نے عالمی تنظیموں کی فلسطین پر خاموشی کو دوغلا پن قرار دے دیا

    جمعیت علما اسلام (س)کے امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ آج فلسطینی عوام پر ہونے والی ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کے دوغلے معیار اور منافقانہ رویے کا بین ثبوت ہے۔ خدارا مسلم ممالک کے حکمران اپنے مفادات اور مجبوریوں سے نکل کر علی الا علان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کو غاصب صہیونی اسرائیلی ریاست سے نجات دلائیں۔


    جبکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں خدمات مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید ساری زندگی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی توانا آواز رہے۔ انہوں نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں سمیت مظلوم کشمیری، افغانی اور برمی مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور اسی جرم کی پاداش میں انہیں ملک اور اسلام دشمن عناصر نے شہید کردیا۔ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے مخفی نہیں۔ ان کے لازوال کردار کے بدولت پاکستان کے آئین میں اسلامی شقوں کا اضافہ ہوا۔ انکی ساری زندگی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدو جہد میں گزری۔ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھیں جائیں گی۔

    مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کی عقیدتو ں کا مرکز ہے اس سے کسی بھی حال سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر جاری وحشیانہ ظلم و جبر پر اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ کے نام نہاد حکمرانوں کی خاموشی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ گزشتہ پون صدی سے مظلوم فلسطینیوں کی جان و مال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی اقوام عالم کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی ادارے منصفانہ طرز عمل کو پروان چڑھائیں، اب وقت ہے کہ ناجائز قابضین و جابرین کی پشت پناہی کو چھوڑ کر حقیقی حریت پسندوں کی آواز کو سنیں اگر اب بھی مظلومین کی آواز کو سن کر داد رسی نہ کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ اقوام عالم مسئلہ فلسطین کے پرامن اور قابل قبول حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    مولانا حامد الحق نے مسلم دنیا بالخصوص پاکستان ،سعودی عرب،قطر،ایران ،ترکی اوردیگر مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہر قسم کا سیاسی ،اخلاقی،مالی اور جانی تعاون پیش کریں۔کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر پیر حبیب الرحمن درخواستی، مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا سید محمد یوسف شاہ، شمالی پنجاب کے امیر پیر عبد القدوس نقشبندی، جنوبی پنجاب کے امیر مولانا اسعد درخواستی، ترجمان مولانا عبد الصمد درخواستی، مجلسِ احرار کے سربراہ مولانا سید کفیل شاہ بخاری، قاری سعید احمد ، مفتی ممتاز ، مولانا رحمت الرحمن درخواستی، پیر اکبر ساقی، قاضی خلیل احمد ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا عبد الرحمن جامی کے علاؤہ جمعیت کے دیگر رہنماؤں اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔دریں اثنا جمعیت علماء اسلام (س) جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر سے اراکین شوری نے شرکت کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب فرمایا۔