Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ انگلینڈ کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں دکھایا جائیگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ انگلینڈ کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں دکھایا جائیگا

    جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دکھایا جائے گا

    پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے اور ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے،ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے اور آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے،پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا، فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے جس میں سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے،چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین کے مطابق انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ، مقامی کمیونٹی کا ورلڈکپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے۔

  • اسلام آباد میں لاقانونیت کی انتہا، پولیس اڑھائی تولے سونا لے اُڑی

    اسلام آباد میں لاقانونیت کی انتہا، پولیس اڑھائی تولے سونا لے اُڑی

    اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں لاقانیت کی انتہا۔ شریف وسادہ لوح شہری خواتین کو تنگ کرنا پولیس نے وطیرہ بنالیا۔ ابن سینا روڈپر واقع ذاتی فلیٹ پر رہائشی خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے گھرپر تھانہ رمنا پولیس نے نوٹوں کی چمک اور نجی پراپرٹی ڈیلر کے کہنے پرچند روز قبل ریڈ کر کے بجرم(496بی) 371A/اور371Bت پ درج کر کے جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔

    گھر سے دوران تلاشی اڑھائی تولہ سونا۔ موبائل فون۔ ریکارڈنگ ریسیور۔ ایل سی ڈی ۔ قیمتی عروسی جوڑے سمیت قیمتی اشیاء پولیس اہلکار لے گے۔ جس کی تحریری درخواست انسپکٹر جنرل آف پولیس کو دی گئی تاہم ابتک کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    مسماة فریدہ بی بی زوجہ آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل میری غیر موجودگی میں تھانہ رمنا پولیس نے ایک نجی پراپرٹی ڈیلر طارق خان کی ایماء پر میرے گھر میں ذاتیات کر کے فرضی ریڈ کیا گھر میں میری فیملی ممبرز سگی کزنز موجود تھیں۔ جن کو تھانہ رمنا پولیس اہلکاروں نے موقع پر تشدد بھی کیا اور اٹھا کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا
    جس دن پولیس اہلکاروں نے میرے گھر ریڈ کی اس دن میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی .اس کی تصدیق کے لیے میرے فون کی لوکیشن بھی نکلوائی جا سکتی ہے میری کزن سمیت مجھے بھی جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا
    مجھ پر جسم فروشی کے دھندہ کا الزام لگا کر میری عزت ونفس کو مجروع کیا گیا اور میری غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی سمیت قیمتی اشیاء بھی پولیس اہلکار لے گے۔جسکی تحریری درخواست انسپکٹرجنرل آف پولیس عامر ذوالفقار خان کو دی ہے۔ جھوٹی کارروائی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے

  • منڈی بہاؤالدین کے ڈاکٹر کا عظیم کام

    منڈی بہاؤالدین کے ڈاکٹر کا عظیم کام

    منڈی بہاؤالدین کے ڈاکٹر رفیق امجد صاحب اور ان کی فیملی کا انتہائی خوش آئند اقدام
    رپورٹ (کاشف تنویر )🖋️✍️یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر، حوصلہ اور ترغیب کا لمحہ ہے کہ ہمارے لائق ڈاکٹر رفیق امجد صاحب نے اپنا کارنیا عطیہ کرکے دو جانوں کو نابینا ہونے سے بچایا ہے۔ ڈاکٹر رفیق امجد صاحب کے کورنیا ان کی موت کے فوراً بعد دوبارہ حاصل کیے گئے اور گوجرانوالہ میں دو نوجوان لڑکیوں میں کامیابی سے پیوند کاری کی گئی۔ ڈاکٹر صاحب اور ان کے خاندان کی طرف سے کتنا خوبصورت اشارہ اور سچا انسان دوست نقطہ نظر ہے۔ اس کی آنکھیں کسی کو اس کی زندگی سے آگے دیکھنے کی خدمت کرتی تھیں۔ شاید یہ ایسے ہی لوگوں کے لیے ہے جو بابا بلھے شاہ نے کہا تھا۔ بلھے شاہ اسیں مرنا ناہیں، گور پیا کوئی ہور- یہ واقعی صدقہ جاریہ اور آخرت کی زندگی میں ثواب کا ذریعہ ہے۔ یہ ہم سب کے لیے ان خطوط پر سوچنے اور انسانیت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تحریک کا ذریعہ بھی ہے۔ اللہ ان کی روح کو جنت میں جگہ دے۔ آمین
    #haqeeqikhabar

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک میں شامل کر لیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک میں شامل کر لیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان کو دنیا کے چھ جنگ زدہ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جو شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں پاکستان کو عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ تنازعات اور سخت میکرو اکنامک پالیسی حالات ان کی معاشی پیداوار پر اثر انداز ہوں گے

    نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کوواشنگٹن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی، وفاقی وزیر خزانہ نے ایک اور طویل المدتی بیل آؤٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی دلچسپی ظاہر کی، وزارت خزانہ نے اس ملاقات کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات کا پیکیج اب نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہے

    آئی ایم ایف 2024 کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ازور نے کہا تھا کہ میرے خیال میں اس مرحلے پر جو چیز اہم ہے وہ اصلاحات کو تیز کرنا ہے، اصلاحات کے ڈھانچے کو دوگنا کرنا ہے تاکہ پاکستان کو ترقی کی مکمل صلاحیت فراہم کی جا سکے، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے خطے سے متعلق اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ خطے کے لیے 2024 کے لیے معاشی پیش گوئی پر نظر ثانی کی گئی ہے کیونکہ تنازعات، کچھ معیشتوں میں سخت پالیسی ترتیب اور ہائیڈرو کاربن کی کم پیداوار کی وجہ سے شرح نمو پر اثر پڑ رہا ہے،مغربی کنارے اور غزہ کے علاوہ مینا "مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ” اور پاکستان کی 6 معیشتوں کو 2024 کے آغاز میں تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، یہ عراق، پاکستان، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن ہیں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے ،پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ جوڑنا جو خانہ جنگی سمیت سنگین تنازعات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کے عالمی امیج کے لیے اچھا نہیں ہوسکتا ہے اور سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اس سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے معاملات کو ناقص طریقے سے سنبھالنے کا پتا چلتا ہے۔

    آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم جنوری 2024 سے 8 مارچ 2024 کے درمیان مسلح تنازعات کے مقام اور ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ کے ذریعے جنگ سے متعلق کم از کم 25 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں تو کسی ملک کو جنگ میں سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں سول اور مسلح افواج پر دہشت گرد حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس میں چینی شہریوں پر مہلک حملہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 5 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے تنازع نے پہلے سے ہی چیلنجنگ ماحول کو مزید خراب کر دیا ہے اور بحیرہ احمر کے ذریعے جہاز رانی میں رکاوٹوں نے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کٹوتی اور تنازعات کے اثرات آہستہ آہستہ کم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ درمیانی مدت میں یہ تاریخی اوسط سے نیچے رہیں گے،رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلح تنازعات، ہائیڈرو کاربن پر انحصار اور مسلسل ساختی چیلنجز کے پس منظر میں خطے اور پاکستان کے لیے معاشی نمو کا نقطہ نظر غیر مساوی بحالی کی علامت ہے۔ 2023 میں سکڑنے کے بعد 2024 میں پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں مسلسل مثبت بنیادی اثرات سامنے آئیں گے۔

    پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.6 فیصد تھی اور 2 فیصد کی کم شرح نمو کا مطلب ملک میں مزید بے روزگاری اور غربت تھی جو افراط زر کی مسلسل لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ سخت معاشی حالات کے باوجود، آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مانیٹری پالیسی کو سخت رکھے – ایک ایسی پالیسی جس نے پہلے ہی صنعتی پیداوار اور حکومت کے بجٹ پر بھاری اثر ڈالا تھاجہاں افراط زر کا دباؤ برقرار رہتا ہے، وہاں مانیٹری پالیسی کو سخت رہنا چاہئے اور مصر، قازقستان، پاکستان، تیونس، ازبکستان کی طرح اعداد و شمار پر منحصر نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیے، جبکہ افراط زر کی تبدیلی کے خطرات کا قریب سے جائزہ لینا چاہیے،پاکستان میں افراط زر کی شرح مارچ میں کم ہو کر 20.7 فیصد رہ گئی جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے شرح سود میں کمی کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے پھر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی قرض دہندہ نے کہا کہ اگر افراط زر توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے تو ممالک کو احتیاط سے پیش رفت پر نظر رکھنی چاہیے اور اگر حالات سازگار ہوتے ہیں تو جلد ہی مانیٹری پالیسی میں نرمی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

    ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی افراط زر کی شرح 24.8 فیصد اور آئندہ مالی سال کے لیے 12.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بیرونی شعبے میں استحکام حاصل کرنے کے حکومتی دعوے کے برعکس آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی شعبے کے بفرز خراب ہو چکے ہیں،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیرونی بفرز میں کمی آئی ہے جس سے زیادہ تر یورو بانڈ کی ادائیگیوں سمیت جاری قرضوں کی ادائیگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سے ممالک کا کریڈٹ رسک گزشتہ سال کے دوران کم ہوا ہے اور یہ 2023 کے اوائل کی سطح کے قریب ہے لیکن وہ لبنان، پاکستان اور تیونس کے لیے پریشان کن سطح ایک ہزار بنیادی پوائنٹس سے زیادہ پر ہیں،عالمی قرض دہندہ کا کہنا ہے کہ مقامی فنانسنگ پر مسلسل انحصار سے خود مختار بینکوں کے گٹھ جوڑ میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ مصر اور پاکستان میں خود مختار قرضوں میں بینکوں کا پہلے ہی زیادہ حصہ ہے،ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق بینکوں نے اپنی بیلنس شیٹ کا اوسطا تین چوتھائی حصہ سرکاری قرضوں میں لگایا ہے۔ زیادہ قرضوں کی ضروریات میں کوئی کمی نہیں ہوسکتی ہے ، کیونکہ آئی ایم ایف نے بھی اگلے مالی سال کے لیے جی ڈی پی بجٹ خسارے کا 7.3 فیصد پیش گوئی کی تھی،گزشتہ 4 دن سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک بار پھر گرنے لگی تھی، حالانکہ اس کی رفتار سست تھی۔ واشنگٹن میں بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ روپے کی قدر میں 6 سے 8 فیصد کی حد سے زیادہ کمی کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے

    صحافی و اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اہل وطن کسی دھوکے میں نہ رہیں آئی ایم ایف نے پاکستان کو دنیا کے ان چھ جنگ زدہ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جو شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں پاکستان کو عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا ہے یہ صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ ہمارے امیر حکمران اپنے خرچے کم کریں

     

  • آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر سخت احکامات جاری کردیے گۓ۔

    آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر سخت احکامات جاری کردیے گۓ۔

    آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پر زہر یلے مشروبات کی تیاری،فروخت اور استعمال کی روک تھا م،ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے سخت احکامات جاری کردئیے۔

    تفصیلات (شان رسول سے )

    آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر زہر یلی شراب کی تیاری، فروخت اور استعمال کی روک تھا م، ہو ائی فائرنگ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کے حوالے سے چاروں ضلعی سربر اہان پولیس کو سخت احکامات
    جا ری کر دیے۔انہوں نے ہدایات جا ری کیں کہ زہر یلی شراب کی تیا ری اور فروخت میں ملوث افراد کی قبل از وقت نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف مربوط کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

    اورمنشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دی جائیں۔

    آرپی او فیصل آباد نے کہا کہ ماضی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور زخمی ہونے کی وجہ سے مستقل معذوری کا شکار ہوئے لہذا سی پی اوفیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔

    پتنگ بازی کے حوالے سے کہیں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او/ایس ڈی پی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کا اہم قومی فریضہ ہے

    عید الفطر کے موقع پر سٹرکوں پر رش بڑھنے کی وجہ سے منچلے ہلڑ بازی اور ون ویلنگ شروع کر دیتے ہیں۔ون ویلنگ، ہلڑبازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور انہیں پابند سلاسل کیا جائے اس سلسلہ میں ٹاؤن ایس پیز،ایس پی پٹرولنگ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پولیس گشت کو موثر بنائیں رش والی جگہوں پرسکیورٹی کے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

    مناسب ٹریفک انتظامات عمل میں لائے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش نہ آئیں اس سلسلہ میں قبل از وقت ٹریفک پلان جاری کیے جائیں۔ ہائی ویز،تفریحی مقامات،پارکس،رش والی جگہوں پر گشت کو یقینی بنایا جائے۔اور مشتبہ افراد پر کڑی نظررکھی جائے۔

    فورس کو بریف کریں اورہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

  • بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس، ویڈیو بنانیوالے میاں بیوی کو بھجوایا گیا جیل

    بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس، ویڈیو بنانیوالے میاں بیوی کو بھجوایا گیا جیل

    بھائی کے ہاتھوں بہن ماریہ کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کے ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز اور اسکی بیوی کو عدالت پیش کی گیا، دونوں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ دونوں ملزمان میاں بیوی سے تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    دوران تفتیش ماریہ کے بھائی اور بھابھی سمیرا بی بی قتل کا واقعہ چھپانے کے جرم کے مرتکب پائے گئے،دونوں ملزمان کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 201 کے تحت چالان کیا گیا ہے،ملزمان محمد شہباز اور سمیرا بی بی کے 2 بیٹیاں جنت بی بی عمر 2 سال اور شیر خوار زینب بی بی عمر 3 ماہ ہے،شیرخوار بیٹی زینب بی بی جس کی عمر 3 ماہ ہے۔ اپنی ماں سمیرا بی بی کیساتھ جیل میں رہے گی

    واضح رہے کہ  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • مضر صحت کھانا، آزاد کشمیر کی ہزاروں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    مضر صحت کھانا، آزاد کشمیر کی ہزاروں طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    ماہ رمضان میں طالبات کی جان سے کھیلا جانے لگا، مضر صحت کھانے کی فراہمی،طالبات بیماریوں کا شکار،کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، ہاسٹل انتظامیہ پیسے کمانے لگی تا ہم طالبات کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں

    آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی ہزاروں طالبات کی جان کو خطرہ، ریاستی مشنری گھی پی کر سو گئی ہے، صحافی امجد بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گذشتہ تین روز سے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات اور کالجز کی تین درجن سے زائد طالبات کے پیغامات ملے۔ طالبات کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز میرپور، کوٹلی یونیورسٹی ،باغ ویمن یونیورسٹی،آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد،پوسٹ گریحویٹ کالج فار گرلز، ماڈل ساٙئینس کالج مظفرآباد سمیت درجنوں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات نجی ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں مضر صحت اور باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

    شکایت کرنے پر ہاسٹلز سے نکالنے اور والدین کو شکایات کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، طالبات نے باسی کھانوں اور گندے باورچی خانوں کی درجنوں تصاویر بھی ارسال کی ہیں۔ ریاستی اور ضلعی مشنری نجی ہاسٹلز کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے، کئی طالبات ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں طالبات فاسٹ فوڈ کھانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ہزاروں معصوم طالبات کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔

    طالبات کو دیا جانے والا باسی کھانا نہ صرف نقصان دہ بلکہ اسکا ذائقہ بھی بدل چکا ہوتا ہے، باسی کھانے سے صحت کے مسائل پیدا ہو تے ہیں،ہاسٹل انتظامیہ فیسیں تو پوری لیتی ہے لیکن طالبات کو ساتھ باسی کھانا کھلا رہی ہے، طالبات نے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اکثر طالبات پڑھنے کی بجائے ہسپتالوں میں علاج کروا رہی ہوں گی، کئی گھروں‌کو لوٹ جائیں گی تو کئی طالبات جو باہر کے کھانے نہیں کھا سکتی وہ باہر دستر خوان پر جا کر کھانا کھا رہی ہوں گی، ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے، انہیں پابند کیا جائے کہ وہ طالبات کو تازہ کھانا دیں اور معیاری خوراک دیں،

    پارلیمنٹ ہاؤس،لاجز کا پانی مضر صحت ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اوچ شریف:مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت،فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    کھانسی کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد 

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین بارے حیرت انگیز انکشاف

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی

    بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کاروائی

    بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا

    سی ٹی او لاہور نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا،سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، تین ماہ کے دوران بغیر لائسنس 01 لاکھ 52 ہزار 651 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی،بغیر ہیلمٹ 55 ہزار موٹرسائیکل سواروں جبکہ 06 ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ،آج بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ،کم عمر ڈرائیورز پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،

    کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کی موٹرسائیکل چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں،

    بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی نہیں لگائی،ڈی سی لاہور کا عدالت میں جواب

    ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کیلئے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو شیئر 

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    واضح رہے کہ چند سال قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دیا تھا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔

  • Slot Machines and Their Properties Free Slot Machines

    Play Free Online Slots at Recommended Casinos. Even though many of you may be familiar with online slots, there are still many who haven’t played before. If you are one of those who haven’t been interested in playing casino games before, then playing for free slots online is the right place to begin. While real money playing slots is best for experienced gamblers playing for fun on your computer is also an excellent way to try casino games without having to risk too much money. You can choose to play for free online slots or with real money.

    What you need to be aware of about free slot machines before you can play for real money: It is important to understand the paytable options available on free casino slots machines. These paytable ranges are accessible on all machines, not just a handful of. It is recommended to play for free when you don’t know the machine’s code. There are numerous paytable options for machines that are free to play. Some machines provide very low payouts, whereas others offer huge payouts. Before you play a real-money slot machine, make sure you read the terms.

    Classic Slots and. Video Slots: There’s a difference between classic and video slots. This is the amount of spins you get per minute. You are familiar with classic slots. They offer five spins per minute. When playing video slots, however the number of spins per minute is lower aposta confiança 1xbet than five. Some video slots games allow players to double their bets after you make your first win but not on classic slots. Classic slots pay considerably better than video slots which is why it will depend on what you are hoping for in a slot game.

    Payouts in Real Money Vs Payouts in Free Slot Machines The jackpot that is given out in casino games is basically 1xbet argentina what you’ll be winning. Although you can win large amounts of money playing for free, your chances of winning the jackpot are low. On the other hand the jackpots that you can win in live casino games are larger. You can play for the jackpot to earn the highest payouts from a slot machine.

    The chances of winning jackpots on slot machines at casinos are a part of what make playing these games so exciting. It is important to understand how the odds work to ensure that you have the most chance of winning the prize you desire. You can learn about this information online, by visiting websites that provide information on how the odds of a certain game is calculated. For those who have played before, the odds could seem familiar. While you may know which games have the highest winnings, there are additional aspects that you may be able to take advantage of. For instance, certain slot machines offer higher winnings when game winners play several times.

    Slots with symbols: You might have seen a picture of a machine that has icons on it. Some machines have distinct symbols or pictures printed on the screens. These symbols are called video slots and are not found in traditional casinos. They are only used in video casinos. Video slots are not part of the land-based casinos. It is crucial to know how video slots function in order to maximize the benefits of them.

    Mobile slots Mobile slots are very popular as they can be played from any location. Many companies offer these games as an alternative to traditional casinos. Mobile casinos allow players to move their machines from one location to another, which allows players to spend more time play and win.

    Free reel systems: Some slot machines have reels that can be combined. These reels are equipped with electronic components that enable you to win huge jackpots. The reels usually come with four or three stop buttons that cause the reels stop when the proper amount of coins are collected. When a player presses a button the computer detects the button press and gives the player a winning bet.

  • آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہداہات پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر نفری کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہداہات پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر نفری کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہداہات پر تمام پولنگ اسٹیشنز پر نفری کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات(شان رسول سے )

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایات پر الیکشن 2024؁ء کو پر امن بنانے کے لیے ریجن فیصل آباد کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ہائے کے پولنگ اسٹیشنز پر نفری کو تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیے گۓ ۔

    ریجن فیصل آباد میں کل 6868پولنگ اسٹیشنز جن میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3994حساس پولنگ اسٹیشنز 2179انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز 695شامل ہیں۔

    ریجن فیصل آباد کے کل 6868پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے حوالے سے کل 7ایس پیز،34ڈی ایس پیز،204انسپکٹرز 676سب انسپکٹر،1195اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،1263ہیڈکنسٹیبلان ،1063لیڈی کنسٹیبلان 10722کنسٹیبلان شامل ہیں جبکہ 69ریزرو پولیس اور 59ایلیٹ ٹیمیں الیکشن 2024؁ء کو پر امن بنانے کے لیے موجود ہونگی اسطرح 1700سے زائد کیمرہ جات حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر نصب کیے گئے ہیں ہر ڈسٹرکٹ اورریجن فیصل آباد میں نگرانی کے لیے کنٹرول رومزتشکیل دیے گئے ہیں۔

    ا آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کیے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ ضابطہ اخلاق پر عملد رآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-