Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب متاثرین کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی. وزیر خزانہ

    سیلاب متاثرین کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی. وزیر خزانہ

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آدھی رقم وفاق اور آدھی صوبائی حکومتیں دیں گی جبکہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کی امداد حکومت کی ذمہ داری ہے اور اچھے کام کی نیت کی جائے تو اللہ اس میں برکت ڈالتا ہے جبکہ امداد مستحق خواتین کا حق ہے۔

    وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں 80 ارب روپے تقسیم کیے گئے، یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی گئی، 100 ارب روپے کی امداد سیلاب متاثرین کا حق ہے، ان متاثرین کو بھولانہیں جانا چاہئے، ان کی مکمل بحالی کیلئے 16.3ارب روپے کی ضرورت ہے، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
    رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
    گرفتاری کے ایک دن بعد ہی غلام سرور کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، ہم 15جولائی تک ماسٹر پلان مکمل کریں گے، اس کے لئے آدھا حصہ وفاق اور آدھا صوبہ ڈالے گا، گھروں کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس میں سے 25 ارب روپے وفاق دے گا، فنانس بل پاس ہونے سے پہلے اس حوالے سے ترامیم لائی جائیں گی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کے فورمنصوبے کے لئے 40 ارب روپے درکار ہوں گے، ابتدائی طور پر3 ارب وفاق اور3 ارب صوبائی حکومت ڈالے گی، اسکولوں کی بحالی کے لئے11.9 ارب روپے کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبے مساوی رقم دیں گے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں نہیں کامیاب نہیں ہورہے۔ جبکہ جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ جیسے لوگ سسٹم میں ہیں۔ تاہم صحافی نے کہا کہ ہم صحافی ہیں، ہمارا کام سوال کرنا ہے۔ اس پر وزیر خزانہ طیش میں آگئے اور پہلے خود صحافی کی طرف بڑھے اور تھپڑ مارنے کی بھی کوشش کی، پھر اپنے سیکیورٹی گارڈ کو کہا کہ اس کا موبائل لے کر پھینک دو۔

    بعد ازاں صحافی نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے انہیں تھپڑ بھی مارا۔ صحافی شاہد قریشی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد باہر نکلے تو میں بحیثیت صحافی پہلے سے ہی موجود تھا۔ صحافی نے مزید بتایا کہ میں وزیرخزانہ سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں نہیں ہوپارہا، وزیراعظم شہبازشریف بھی فرانس میں موجود ہیں تو کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔ جبکہ صحافی کے مطابق اسحاق ڈار نے بات کو دوسری جانب موڑنے کی کوشش کی اور کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں بتادیا ہے اور خطاب کیا ہے۔

    صحافی نے بتایا کہ میں نے اسحاق ڈار سے دوبارہ کہا کہ سر میں نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق پوچھا ہے، جس پر اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے گارڈز کو کہا کہ اسے پکڑو۔ صحافی کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے مجھے پکڑا اور اسحاق ڈار میری طرف بڑھے اور مجھے تھپڑ رسید کردیا، اور گارڈز سے کہا کہ اس کا موبائل لے لو اور اس کا پیچھا کرو اور اسے سبق سکھاؤ۔ صحافی کے مطابق سیکیورٹی گارڈز پارلیمنٹ کے دوسری منزل تک میرے پیچھے آئے، لیکن میں جان بچا کر نکل گیا اور اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہوں۔

  • جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار

    جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے نے جعلی افغان پاسپورٹ پر ترکی کے راستے اٹلی جانے کے خواہشمند مسافر کو طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کے فراہم کردہ جعلی افغان پاسپورٹ پر ترکی کے راستے اٹلی جانے کے خواہشمند مسافر کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کردی ہے.

    تاہم رپورٹ کے مطابق محمد اسحاق نامی مسافر کو اٹلی کی جعلی امیگریشن اسٹیمپ لگا کر افغان پاسورٹ 5 ہزار نارویجن کرون کے عوض حاجی گل نامی افغان ایجنٹ نے فراہم کیا تھا جبکہ ملزم کو ایجنٹ نے اٹلی کی دیگر سفری دستاویزات بھی فراہم کی تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
    گرفتاری کے ایک دن بعد ہی غلام سرور کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کا عمل شروع کیا جائے گا اور مزید ایسے لوگوں بارے تفتیش کی جائے گی جو ایسے کام میں ملوث تاکہ انہیں بھی گرفتار کیا جائے. جبکہ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ملزمان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں تلاش کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے اندرونی طور پر بھی آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ انتظامیہ میں سے ملوث اہلکار یا افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکے اور یہ دھندے کو بند کیا جاوے .

  • سونیا حسین نشئی بن گئیں

    سونیا حسین نشئی بن گئیں

    اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ ایک نشئی کا روپ دھارے ہوئے ہیں، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے چھوٹے چھوٹے بال ہیں۔ اور انہوں نے اپنے کانوں میں سیگریٹ لگا رکھا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک نیا پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے روٹین سے ہٹ کر ایک بار پھر کریکٹر ملا ہے۔ ڈرامہ سیریل سراب میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر تھا ،ایک بار پھر مجھے الگ اورمنفرد کردار کرنے کا موقع میسر آیا ہے

    جس کےلئے میں اس نئے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ ”سونیا حسین نے ہمیشہ روٹین سے ہٹ کر کردار کئے ہیں وہ مقابلے کی دوڑ میں خود کو الگ رکھتی ہیں” اور اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری سے حیران کر دیتی ہیں۔ عید الاضحی پر ان کی فلم دادال ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے ایک باکسر کا کردار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کیا۔ فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن سونیا کی اداکاری شائقین کو یاد رہ گئی ہے۔ سونیا نے جو تصاویر شئیر کی ان کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سونیا ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے والی ہیں۔
    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

  • فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    اداکارہ سارا خان نے اپنے انٹرویو میں باندھ دئیے ہیں اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل۔ انہوں نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے مجھے برینڈ ز کا بہت زیادہ کریز نہیں تھا لیکن جب سے فلک سے شادی ہوئی ہے انہوں نے مجھے برینڈڈ چیزیں دلا دلا کر خراب کر دیا ہے۔ میں بھی اب دیکھتی ہوں کہ فلک جو چیز لایا ہے وہ کونسے برینڈ کی ہے۔ انہوں نے مجھے منہ دکھائی میں ایک گھر تحفے میں دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے حال ہی میں ایک گھر تحفے میں دیا ہے۔ فلک جہاں بھی جاتے ہیں واپسی پر میرے لئے مہنگے تحفے لاتے ہیں۔ حالانکہ میں نے بھی بہت کمایا ہے

    لیکن فلک نے کبھی نہیں کہا کہ تم اپنے پیسو ں سے اپنی چیزیں خریدو،سارا نے کہا کہ فلک مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اس کا اظہار وہ مجھے تحفے دے کر کرتے ہیں۔ اس انٹرویو میں فلک شبیر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی ہے میری بیوی کا ہے اور وہ ڈیزور کرتی ہے کہ اسکے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، اسکو تحائف دئیے جائیں۔ میری اہلیہ میرا بہت خیال رکھتی ہے۔سارا ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہے۔

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

  • لاپتہ آبدوز کا ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ دریافت

    بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’افسوس کہ ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔ کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’”اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں

    کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام لوگ سچے ایکسپلورر تھے جنہوں نے مہم جوئی کا ایک الگ جذبہ دکھایا۔ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملازمین کے لیے انتہائی افسوسناک وقت ہے جو اس نقصان پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اس انتہائی تکلیف دہ وقت میں ان خاندانوں کی رازداری کا احترام کیا جائے۔”

    خیال رہے کہ پانچوں افراد کی موت کی تصدیق سے کچھ دیر قبل ہی سمندر کی تہہ میں ملبہ ملنے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے۔ جو ملبہ دریافت ہوا اس میں ٹائٹن کا لینڈنگ فریم اور پچھلا حصہ شامل ہے۔ فی الحال یہ تفصیل سامنے نہیں آئی کہ ملبے کو نکالنے کیلئے آپریشن کس نوعیت کا ہوگا اور پانچوں افراد کی لاشیں مل سکیں گی یا نہیں۔

    اس سے قبل کی خبر کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
    ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
    بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
    جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
    رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
    سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیش رفت میں بڑے انتباہات ہیں، یہ ملبہ کچھ خاص ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ کچھ بھی نہ ہو۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے پچھلے کچھ دنوں سے زیادہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کی ہیں البتہ اس خبر کی ٹوئٹ ان کی جانب سے کی گئی ہے اس لیے یہ اہم بھی ہو سکتا ہے۔ رواں ہفتے ماہرین سے بات کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہے ٹائٹن بیرونی ڈھانچے کے دباؤ کو سہنے میں ناکامی کی وجہ سے پھٹ گیا ہو اور دریافت ہونے والا ملبہ اسی کا ہو تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا.

  • فرانس میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

    فرانس میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی

    فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پانچویں علاقے میں بدھ کے روز دھماکے میں 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ان میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔یہ دھماکا تاریخی وال ڈے گریس فوجی اسپتال کے قریب ہوا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پیرس کے پولیس سربراہ لوراں نونیز نے صحافیوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کل تیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور دولاپتا ہیں۔متاثرہ عمارت کے ملبے سے ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    پیرس پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت کا سامنے والا حصہ سڑک پر گر گیا تھا اور بہت سے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے موقع پر موجود تھے۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اس سے قبل علاقے کے میئر نے ٹویٹر پر گیس دھماکے کا اعلان کیا تھا۔فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے بتایا کہ پیرس کے پانچویں علاقے رو سینٹ جیکس میں جارڈن ڈو لکسمبرگ اور سوربون یونیورسٹی کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    انھوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹروں نے پیرس کے بائیں کنارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکے کے بعد گنبدوں والی پینتھیون یادگار سے دھواں بلند ہونے لگا تھا جس کے بعد آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس پولیس کی ترجمان لبنیٰ عطا کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ کا تعیّن کرنا قبل از وقت ہوگا اور وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ آگ گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔

  • ناردرن بائی پاس؛ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا

    ناردرن بائی پاس؛ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا

    ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا ہے جبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی نہیں بچ سکے۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    ایس ایچ او منگھوپیر تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور اہلکارارسل شوکت کاابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، اس نے گلشن معمار تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا، لیکن وہ اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لے جا رہا تھا، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش جاری ہے

    یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کو گزشتہ 12 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈاکو عوام کو لوٹ مار کے دوران قتل بھی کردیتے ہیں، پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، خواتین کے پرس اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔

  • چیئرمین سینیٹ مراعات بل؛ سینیٹر تاج حیدر نے  بغیر پڑھے دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

    چیئرمین سینیٹ مراعات بل؛ سینیٹر تاج حیدر نے بغیر پڑھے دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ مراعات کے بل پر بغیر پڑھے دستخط کرنے کو غلطی قرار دے دیا ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل پر دستخط کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے سیشن میں اس کی منسوخی کے لیے بل پیش کریں گے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اس بل کی سپورٹ نہیں کریں گے، یہ ظلم عظیم ہے جبکہ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے اس بل پر دستخط کیے، انہیں دستخط نہیں کرنے چاہیے تھے تاہم یاد رہے کہ دو روز قبل ایوان بالا نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات اور الاؤنسز کے بل کو اسپیکر قومی اسمبلی سے علیحدہ کرنے کے بل پر دستخط کیے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ بل میں کسی نئی چیز کی منظوری نہیں دی، بل پاس ہونے سے قومی خزانے پر ایک روپے کا بھی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کے بل سے قومی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

    جبکہ سینیٹ سے منظور کردہ بل کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ ایک لاکھ تین ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کر دیا گیا، چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کیلئے ایک بار کے اخراجات ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیے گئے۔ علاوہ ازیں دفتر سے پانچ میل سے زیادہ سفر پر 10 روپے فی کلومیٹر کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے 300 اور نجی کار کیلئے 400 روپے فی کلومیٹر الاؤنس ملے گا۔ اور سفر کے دوران رکنے پر 1750 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے ملیں گے، چیئرمین سینیٹ چارٹرڈ جہاز پر بیرون ملک جاسکیں گے اور ساتھ میں چار اہلخانہ بھی سفر کر سکیں گے۔

  • عمران خان  سے ٹکٹ لینےوالاکوئی نہیں ہوگا. فیصل واؤڈا

    عمران خان سے ٹکٹ لینےوالاکوئی نہیں ہوگا. فیصل واؤڈا

    سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک ایک نیاگروپ بنائیں گے جبکہ وہ ابھی استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاگھرخالی ہوجائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینےوالےہوں گےلینےوالاکوئی نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبھارت کےحوالےسےجنرل باجوہ کانام لیکرباتیں کیں، وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی، سائیکل چلانےوالوں کو جہازدے دیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    سابق وزیرنے کہا ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا،ایسےلوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گےلیکن کسی کونہیں دیں گے۔ جبکہ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جب کہا کہ انصاف کا جھنڈا انکےہاتھ میں ہے جبکہ اس وقت وہ فارغ ہوگئے تھے اور شاہ محمودقریشی کہیں جانےکیلئےجگہ ڈھونڈرہےہیں لیکن مل نہیں رہی۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے جیل سے رہائی کے بعد کہا تھا کہ آج بھی انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے جبکہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ میں اس تحریک کا حصہ ہوں جو ایک خود دار، خود مختار اور حقیقی طور پر آزاد پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔

  • آزاد جموں و کشمیر میں بھی مالی سال 24-2023  کا بجٹ پیش

    آزاد جموں و کشمیر میں بھی مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش

    سینئر موسٹ وزیر و وزیرخزانہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کرنل (ر)وقار احمد نورنے مالی سال 24-2023 کے لیے 2کھرب 32 ارب،4کروڑ70لاکھ روپے حجم کا تاریخی ٹیکس فری عوام دوست بجٹ ایوان میں پیش کر دیا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 42 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص کی گئی ہے۔جبکہ نظر ثانی میزانیہ مالی سال 23-2022، 1کھرب،56ارب94کروڑ 70لاکھ روپے بھی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہ وپینشن میں کیے جانے والے اضافہ کے مطابق حکومت آزادکشمیر بھی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوے اضافہ پر غور کرے گی۔ مالی سال 2023-24کا بجٹ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر ووزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نورنے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں غیر ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ 1کھرب 90 ارب 4کروڑ 70لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لیے 7ارب 56کروڑ 69لاکھ روپے، بورڈ آف ریونیو کے لیے 1ارب 67کروڑ 20لاکھ روپے، سٹیمپس 4کروڑ 40لاکھ روپے، لینڈ ریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ 5کروڑ 13لاکھ روپے، ریلیف و بحالیات 1ارب 99کروڑ 22لاکھ روپے، پنشن کے لیے 35ارب، تعلقات عامہ کے لیے 37کروڑ 93لاکھ، عدلیہ کے لیے 3ارب1کروڑ 14لاکھ روپے، داخلہ (پولیس) کے لیے 8ارب 13کروڑ 72لاکھ روپے، جیلخانہ جات 32کروڑ 69لاکھ روپے، شہری دفاع 39کروڑ 86لاکھ روپے،

    علاوہ ازیں آرمڈ سروسز بورڈ کے لیے 10کرو ڑ8لاکھ روپے، مواصلات و تعمیرات عامہ کے لیے 6ارب 20کروڑ 67لاکھ روپے، تعلیم کے لیے 40ارب 13کروڑ 30لاکھ روپے، صحت عامہ کے لیے 17ارب 52کروڑ 60لاکھ روپے، سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر و ٹرانسپورٹ کے لیے 18کروڑ 32 لاکھ روپے، مذہبی امور کے لیے 26کروڑ 62لاکھ روپے، سماجی بہبود و امور نسواں کے لیے74کروڑ 66لاکھ روپے، زراعت کے لیے 1ارب 6کروڑ 16لاکھ روپے، لائیو سٹاک و ڈیر ڈویلپمنٹ کے لیے 96کروڑ 46لاکھ روپے، خوراک 37کروڑ 24لاکھ روپے، سٹیٹ ٹریڈنگ 14ارب53کروڑ 40لاکھ19ہزار روپے، جنگلات، وائلڈ لائف وفشریز کے لیے 1ارب 78کروڑ 56لاکھ روپے، کوآپریٹیو 2کروڑ 55لاکھ روپے، توانائی و آبی وسائل 10ارب64کروڑ 29لاکھ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیے 81کروڑ 74لاکھ، صنعت،لیبر ومعدنی وسائل 27کروڑ 82لاکھ روپے، پرنٹنگ پریس 15کروڑ 60لاکھ، ابریشم 14کروڑ 2لاکھ، سیاحت 17کروڑ 69لاکھ، متفرق 31ارب 34کروڑ 93لاکھ81ہزارروپے ،Capital Expenditureکے لیے 4ارب روپے شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
    خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
    لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
    صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
    آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے آمدن کا کل تخمینہ1کھرب 66ارب45کروڑروپے ہے جس میں ان لینڈ ریونیو 44ارب روپے،لینڈ ریکارڈ اینڈ سٹیلمنٹ 15کروڑ روپے، سٹیمپس 40کروڑروپے، آزادجموں وکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی 6کروڑ 50لاکھ روپے، آرمڈ سروسز بورڈ 4کروڑروپے، لا اینڈ آرڈر 14کروڑ 50لاکھ روپے، داخلہ (پولیس) 24کروڑ روپے، جیل خانہ جات 8 لاکھ روپے، موصلات و تعمیرات عامہ 65کروڑروپے، تعلیم 28کروڑ روپے، صحت 16کروڑروپے، خوراک 40کروڑروپے، زراعت 1کروڑ 10لاکھ روپے، وائلڈ لائف و فشریز 7کروڑ 50لاکھ روپے، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ 4کروڑروپے، جنگلات 1ارب 20کروڑ روپے، برقیات 25ارب روپے، پرنٹنگ پریس 10کروڑروپے، صنعت 4کروڑ 50لاکھ روپے، لیبر 50لاکھ روپے، ابریشم 50لاکھ روپے، معدنیات 10کروڑ روپے،سیاحت 1کروڑ 20لاکھ روپے، سماجی بہبود 2لاکھ روپے، مذہبی امور 7کروڑ روپے، متفرق 65کروڑ 60لاکھ روپے، فیڈرل ویر ایبل گرانٹ 90ارب روپے،واٹر یوزج چارجز 1ارب 70کروڑ روپے، لون ایڈوانسز اینڈ ایڈ جسٹمنٹ آف اوور ڈرافٹ 90کروڑ روپے، ترقیاتی بجٹ جن شعبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے ان میں زراعت و لائیو سٹاک کے لیے 90کروڑ، سول ڈیفنس /SDMAکے لیے 15کروڑ روپے، ترقیاتی ادارہ جات کے لیے 34کروڑ 50لاکھ، تعلیم کے لیے 4ارب 30کروڑ، ماحولیات کے لیے 15کروڑ،جنگلات /واٹر شیڈ کے لیے 80کروڑ روپے، وائلڈ لائف و فشریز کے لیے 7کروڑ 50لاکھ روپے، صحت عامہ کے لیے 3ارب روپے، صنعت و معدنیات کے لیے 52کروڑ روپے، آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے لیے 28کروڑ روپے، گورننس /متفرق کے لیے 1ارب 35کروڑ روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے 3کروڑ روپے، انفامیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ کے لیے 20کروڑ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 80کروڑ روپے، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیے 3ارب 70کروڑ روپے، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے لیے 2ارب 46کروڑ 50لاکھ روپے، توانائی و آبی وسائل کے لیے 4ارب 30کروڑ روپے، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے 2ارب 40کروڑ روپے، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کے لیے 55کروڑ روپے، سماجی بہبود وترقی نسواں کے لیے 30کروڑ روپے، سپورٹس اینڈ یوتھ اینڈ کلچر کے لیے 50کروڑ روپے، سیاحت کے لیے70کروڑ روپے، جبکہ موصلات و تعمیرات کے لیے 14ارب 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔