Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ اب شادی کے لئے ہیں تیار، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق ہے، میں اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں ہر انسان کو اپنا اچھا سوچنے کا حق ہوتا ہے. میرے ساتھ میری پہلی شادی کے رشتے میں جو بھی ہوا میں اس کو اب بھول کر آگے بڑھ چکی ہوں اور اب میں اپنی زندگی کو اپنے طریقے سے گزارنے کا حق رکھتی ہوں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے ایک دوست کی تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ کیا مجھے اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟. انہوں نے مزید لکھا کہ میری پہلی ملاقات اس لڑکے سے دوبئی میں‌ہوئی اور یہ اٹلی میں رہتے ہیں ،

    ہماری بہت اچھی دوستی ہے ہم ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں . ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہیں لہذا میری میرے دوست کے ساتھ بہت اچھی بانڈنگ ہے. شادی کا ابھی ہم نے سوچا نہیں لیکن ہو بھی سکتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں. انہوں نے کہا کہ جس رشتے میں‌عزت ہواس میں پیار ہوتا ہے اور جس رشتے میں عزت نہ ہو وہاں‌پیار نہیں ہو سکتا.

  • فلموں میں‌کاسٹ کریں تو کام کرنے کے لئے تیار ہوں نشو بیگم

    فلموں میں‌کاسٹ کریں تو کام کرنے کے لئے تیار ہوں نشو بیگم

    اداکارہ نشو بیگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے کوئی کاسٹ نہیں کرتا ، میں نہیں جانتی کہ ان کا کراجی ٹیریا کیا ہے. وہ کیسے کاسٹ کرتےہیں اور مجھے کیوں کاسٹ نہیں کرتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے پہلی ہی فلم میں ہیروئین بننے کا موقع میسر آیا اس کے بعد میری مسلسل تین فلمین‌سپر ہٹ ہوئیں. میں نے تین کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کی تو میرا نام ہر طرف گونجنے لگا. نشو بیگم نے کہا کہ میں نے اپنے وقت کے تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا، ہر ہیرو بہت خوبصورت

    تھا اور خوبصورت اداکاری کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ محمد علی ، شاہد ، ندیم سب کمال کے اداکار تھے. ہمارے دور کی ہیروئینز بھی بہت اچھی اداکاری کرتی تھیں، سب ہی بہت خوبصورت تھیں. انہوں نے کہا کہ آج اگر مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گی کیونکہ فلموں میں‌کام کرنا میری پہلی محبت ہے. آج بھی جب ماضی کو یاد کرتی ہوں تو دلکش یادیں تازہ ہوجاتی ہیں. وہ بہت خوبصورت وقت تھا، خوشی یہ ہے کہ آج بھی مجھے لوگ بہت پیار کرتے ہیں.

  • نشو کا ڈانس اور شائقین کی تالیاں

    نشو کا ڈانس اور شائقین کی تالیاں

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو کے اعزاز میں دو روز پہلے ایک تقریب رکھی گئی جس میں انہوں نے اپنے گانے پر رقص کیا، انہیں جب سٹیج پر بلایا گیا توانہوں نے اپنے مشہور گیت وے سب توں سونیا ہائے وے من مونیا ، پر رقص کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، نشو نے اسی انرجی سے ڈانس کیا جو انرجی فلم کے گیت میں دیکھنے کو ملی. نشو نے کالے رنگ کا فراک زیب تن کر رکھا تھا. اس موقع پر سینئر اداکارہ پنہ بھی موجود تھیں جو کہ اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ و رقاصہ تھیں ، انہوں نے بھی نشو کے ڈانس کو بہت سراہا. دوسری طرف فلمسٹار رنگیلا کی بیٹی

    بھی موجود تھیں جنہوں نے نشو کو بہت سراہا. یاد رہےکہ فلمسٹار نشو نے ستر کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ندیم کے ساتھ فلم بازی میں‌کام کیا پہلی ہی فلم نے کامیابی حاصل کی اور نشو راتوں رات کامیاب اداکارائوں کی فہرست میں کھڑی ہو گئیں. انہوں نے اپنے دور کے تمام سپر ہٹ ہیروز کے ساتھ کام کیا اور نام کمایا. انہوں نے نیلو، زیبا، دیبا و دیگر کی موجودگی میں اپنا مقام بنایا اور ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہیں جو کسی کا بھی اداکاری میں مقابلہ کر سکتی ہیں.

  • ماضی کی نامور اداکارہ نشو کو ٹربیوٹ

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو کو ٹربیوٹ

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شاکر علی میوزیم اور نیشنل کونسل آف آرٹس نے ٹریبیوٹ پیش کیا. اور اس موقع پر جرار رضوی ، حسن عسکری و دیگر موجود تھے، اداکارہ کے مشہور گیتوں‌ پر رقص پیش کی گیا، اس کے علاوہ اس شو میں ریما ، رانی اور انجمن کو بھی ٹربیوٹ پیش کیا گیا ان کے مشہور گیتوں پر ڈانس کیا گیا. نشو اس موقع پر بہت خوش تھیں انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی اپنے پرانے فنکاروں کو پسند کرتے ہیں. جرار رضوی نے کہا کہ ستر کی دہائی میں نشو نے کام شروع کیا اور آتے ہی سپر ہٹ

    فلمیں دیں انہوں نے خود کو ایک بڑی اداکارہ بہت جلد منوا لیا تھا. حسن عسکری نے کہا کہ میں نے نشو کے ساتھ بہت ساری فلموں میں‌کام کیا، اور اس کے بعد ان کی بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو کے ساتھ بھی بہت کام کیا. یہ پوری فیملی ہی بہت زیادہ باصلاحیت ہے. نشو کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہال میں‌موجود تھی جب وہ سٹیج پر آئیں تو ان کے لئے تالیاں بجائی گئیں.

  • سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی جوڑی کو فلم غدر میں بہت زیادہ سراہا گیا. اس میں ان کی جوڑی کو دیکھ کر شائقین کو ایسا لگا کہ جیسے یہ ایک حقیقی جوڑی ہے. شائقین ان کو دوبارہ اور بار بار دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا تاہم اب کہا جا رہا ہےکہ فلم غدر کا سیکول بننے جا رہا ہے جس میں‌یہ دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے.
    لیکن اس سے پہلے اس فلم کو 4K ریزولوشن اور Dolby Atmos آڈیو فارمیٹ میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی میں گزشتہ روز اس فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ور امیشا اور سنی دیول اس موقع پر ایک ساتھ

    دکھائی دئیے. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول سینما ہال میں کھڑے ہیں اور وہ ہال میں موجود اپنے مداحوں کو اسی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ سنا رہے ہیں. اور وہ ڈائیلاگ ہے’’ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا، اور زندہ باد رہے گا‘‘. اس موقع پر سنی دیول نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے لئے کام کرتے رہیں گے. امیشا پٹیل نے بھی کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ شائقین ان کی اور سنی کی جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    اداکارہ کاجول جو کہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکارہ مانی جاتی ہیں، وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی کھائی دیتی ہیں، انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ محبت کی شادی کی، دونوں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بسر کررہےہیں لیکن کاجول کی ایک پوسٹ نے کر دیا ہے سب کوحیران اور پریشان. کاجول نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر لکھا کہ میں کچھ عرصہ کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں. میں اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی کچھ پرانی پوسٹیں بھی ڈیلیٹ کر دیں. کاجول کی اس پوسٹ کے بارے مختلف قسم کے اندازے لگائے جا رہے ہیں زیادہ تر لوگوں‌کا یہی کہنا ہے کہ

    شاید کاجول اور اجے کے درمیان کچھ مسائل چل رہے ہیں جو کہ شدت اختیار کر گئے ہیں. اس لئے کاجول نے لکھا ہے کہ وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں. تاہم اس ھوالے سے کاجول اور اجے کی طرف سے خاموشی ہے ، اور اداکارہ نے بھی اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا اور وہ ان کے ساتھ کیا مسائل ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں.

  • سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارہ علی خان اور وکی کوشل دونوں کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے دھوم مچا رکھی ہے اس فلم کا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کی تشہیر کے دوران وکی نے بتایا کہ ہم دونوں فلم کی تشہیر کے لیے احمد آباد سے اندور اور مزید کئی شہروں کا سفر کر رہے تھے، اس دوران ایک جگہ ائیر پورٹ پر سارا خان نے کچھ منٹوں کے لیے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں نیند لی اور جب اٹھی تو وہ تکیہ لائونج سے اٹھا کر اپنے ساتھ ہی لے گئی. وکی نے بتایاکہ سارا نے یہ تکیہ لائونج سے چرایا تھا.اور اس کے بعد جہاں جہاں سفر کیا وہیں اس تکیے کو اپنے ساتھ رکھا.

    دوسری طرف سارا علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ کنجوس ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ابوظہبی میں تھیں، اور رومنگ چارجز پر 400 روپے خرچ کرنے کے بجائے، اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاٹ اسپاٹ تک رسائی کی درخواست کی۔یاد رہے کہ وکی اور سارا کو فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے میں بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • چیٹ جی پی ٹی کی طرف سے بوگس قانونی حوالے دیکر بہکانے پر امریکی عدالت میں وکلا کی معذرت

    چیٹ جی پی ٹی کی طرف سے بوگس قانونی حوالے دیکر بہکانے پر امریکی عدالت میں وکلا کی معذرت

    ایک امریکی عدالت میں ایک کیس میں غلط اور فرضی حقائق کا حوالہ دینے پر ناراض جج کو تحریری معذرت پیش کرتے ہوئے دو وکلاء نے جمعرات کو چیٹ جی پی ٹی پر الزام لگایا کہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے عدالتی تحقیقات میں فرضی قانونی تحقیق کو شامل کرنے کے لیے انہیں دھوکہ دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق، مین ہٹن امریکا کی وفاقی عدالت میں اٹارنی اسٹیون اے شوارٹز اور پیٹر لو ڈوکا کو ایک ایئر لائن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر ممکنہ سزا کا سامنا ہے جس میں ماضی کے عدالتی مقدمات کے حوالے شامل تھے جو شوارٹز کے خیال میں حقیقی تھے، لیکن حقیقت میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹ کے ذریعے ایجاد کیے گئے تھے۔

    شوارٹز نے غلط حوالوں کے انکشاف کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کولمبیا کی ایئر لائن ایویانکا کے خلاف 2019 کی فلائٹ میں ہونے والے ایک حادثے سے متعلق مقدمے کی حمایت میں سابقہ قانونی نظیروں کی تلاش کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا تھا۔ چیٹ بوٹ، نے کئی ایسے معاملات تجویز کیے جس میں ہوا بازی کے حادثات شامل تھے جنہیں شوارٹز اپنی قانونی فرم میں استعمال ہونے والے معمول کے طریقوں سے تلاش نہیں کر پائے تھے۔

    مسئلہ یہ تھا کہ ان میں سے کئی کیسز حقیقی نہیں تھے یا ملوث ایئر لائنز ایسی تھیں جن کا وجود ہی نہیں تھا۔ شوارٹز نے امریکی ڈسٹرکٹ جج پی کیون کاسٹل سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حوالہ جات درست ہونے کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ تحقیق کرنے میں "بُری طرح ناکام” ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ "غلط فہمی کے تحت کام کر رہے تھے ۔۔۔ کہ ویب سائٹ یہ کیس کسی ایسے ذریعہ سے حاصل کر رہی ہے جس تک میری رسائی نہیں ہے۔”

    انہوں نے کہا، "میں نہیں سمجھتا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی خود کیسز بنا سکتا ہے۔” جج کاسٹیل اس غیر معمولی واقعہ پر حیران اور پریشان نظر آئے اور مایوس ہوئے کہ وکلاء نے جعلی قانونی حوالوں کو درست کرنے کے لیے فوری کارروائی نہیں کی جب انہیں پہلی بار فضائی کمپنی ایوانکا کے وکلاء اور عدالت کی طرف سے اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ایوانکا نے مارچ میں بوگس کیس قانون کی نشاندہی کی تھی۔ شوارٹز نے کہا، "میں مخلصانہ طور پر معافی مانگنا چاہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غلطی کے نتیجے میں اسے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر نقصان اٹھانا پڑا ہے اور "شرمندہ، ذلت آمیز اور انتہائی پچھتاوا” محسوس کیا ہے۔ جج نے کہا کہ وہ وکلاء پر قانونی پابندیوں کے حوالے سے آئندہ کی تاریخ میں فیصلہ کریں گے۔

  • تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

    تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

    تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

    طوفان میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر نے کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ساحل پر نہانے اور تفریح کے لیے جانے سے گریز کیا جائے، حکومتی فیصلے پر متعلقہ ادارے عمل درآمد کرائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جبکہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کر کے پاکستانی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان بائپر جوائے مکران کے ساحل کی طرف آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث سمندیر طوفان میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے، ماہی گیر 12 جون سے سمندر میں نہ نکلیں جب تک سسٹم بحیرہ عرب سے گزر نہ جائے۔

  • چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی پر مشتمل چھینہ گروپ کا رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اورملک غضنفرعباس چھینہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

    نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے چھینہ گروپ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چھینہ گروپ کی جانب سے رواں ماہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کیے جانے کا امکان ہے، چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جبکہ اس سے قبل بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے ویڈیو بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔