Baaghi TV

Author: +9251

  • کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم

    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم

    ملکی سالمیت کو مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی اور انہیں عبرت ناک بنائیں گے اور انہیں چن چن اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔

    جبکہ فورم کو خطے کی صورتِحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔فورم نے ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے غزہ-اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کااظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    جبکہ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی،فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    کانفرنس کے شرکاء نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023تک ملک بد ر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔ آرمی چیف نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپورٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

  • ہولی فیملی اسپتال  بندش معاملہ؛ کمشنر راولپنڈی کا پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کے نام  خط

    ہولی فیملی اسپتال بندش معاملہ؛ کمشنر راولپنڈی کا پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کے نام خط

    پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کو وفاق کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے اور خط کے متن میں کہا گیا کہ زچگی اور گائنی کے مریضوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال میں داخل کیا جائے، ہولی فیملی اسپتال میں اپ گریڈیشن کے باعث سروسسز بند کردی گئیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    خط میں مزید کہا گیا کہ راولپنڈی سے منتقل ہونے والے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا اور ان کا اعلاج بھی کیا جائے گا جبکہ انہیں ہر قسم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں.

  • ڈالر آج اچانک مہنگا

    ڈالر آج اچانک مہنگا

    امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی کے بعد مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر 83 پیسے 276 روپے پرچلا گیا ہے تاہم امید کی جاری ہے کہ ڈالر کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور دن بدن اس میں کمی آئے گی تاہم ادھر عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے بہت اچھا کام کررہے اور انہی کی بدولت مافیاء کے خلاف کاروائیوں سے ہر چیز میں کمی آرہی ہے لیکن ڈالر کا یوں اچانک اوپر جانا حیران کن بات ہے.


    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر میں کمی آئی تھی اور یہ سلسلہ جب سے ڈالر مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جاری ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دستاویز کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گاجبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا علاوہ ازیں دستاویز کے مطابق منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے ، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

  • موجاں ای موجاں ایک بہترین فلم ثابت ہو گی افتخار ٹھاکر

    موجاں ای موجاں ایک بہترین فلم ثابت ہو گی افتخار ٹھاکر

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انڈین پنجابی فلم موجاں ای موجاں ایک بہترین پنجابی فلم ثابت ہو گی ، اس فلم میں پاکستانی فنکار ناصر چینیوٹی بھی ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کی فلموں کو پرموٹ کریں . افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور انڈیا میں‌ بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اگر یہ ٹیلنٹ مل جائے دونوں ملکوں کی پنجابی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا .

    انہوں نے کہاکہ ”مجھے کرتار پور آکر بہت اچھا لگا ہے” ہم نے آج ایک کوشش کی ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار مل سکیں اور تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ کامیڈی بالکل بھی آسان کام نہیں ہے. ہمارے ہاں ہونے والی کامیڈی ایک بہترین کامیڈی ہے ہمارے فنکار وں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں‌پاکستانی ہوں. دنیا میں‌جب ہم جاتے ہیں تو ہمیں بہت عزت اور مقام ملتا ہے تو یہ سب کچھ ہمارے ملک کی وجہ سے ہے کیونکہ ہمارے ملک نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    میں نے کبھی انڈین فلموں کی مخالفت نہیں کی سید نور

    پاکستانی فلمساز سید نور نےکرتار پور میں‌صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں سمجھتا ہوں کہ مشترکہ فلمسازی وقتی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انڈین فلموں کی پاکستان میں ریلیز کرنے کی مخالفت نہیں کی ، میں تو ہمیشہ اس بات پر بولا ہوں کہ انڈین فلموں کی وجہ سے پاکستانی فلموں کو شوز کم نہ دئیے جائیں. لیکن جب جب انڈین فلموں کی ریلیز پاکستان میں ہوئی ہے پاکستانی فلموں کو شوز نہیں دئیے گئے جو کہ زیادتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ”میں گپی گریوال کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ ایسا ضرور ہو گا ”. حالات بہت جلد اتنے بہتر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے دونوں فلموں کے فنکار باصلاحیت ہیں، دونوں ملکوں کے فنکار اور فلمساز مل کر کام کریں گے تو دونوں ملکوں کی پنجابی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا. سید نور نے کہا کہ گپی گریوال کا کرتار پور آنا اور ہم سب سے ملنا بہت ہی خوش آئند ہے. سید نور نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میری فلم للکارا سنگھ ان لاہور بھی ایک بہترین فلم ہو گی ، اور دونوں ملکوں کے حالات بہت جلد بہتر ہوجائیں گے”.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • پاکستان جلد دوبارہ آئوں گا گپی گریوال

    پاکستان جلد دوبارہ آئوں گا گپی گریوال

    انڈین پنجابی ایکٹر گپی گریوال نے اپنے دیگر فنکار بھائیوں کے ساتھ کرتار پور کا دور کیا. انہوں نے اس موقع پر پاکستانیوں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی پاکستان آتا ہوں بہت خوش ہوتا ہے. میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا. میں بہت جلدپاکستان آئوں گا ہم نے ایک فلم ” جنے لاہور نئیں تکیا” پلان کی اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائیگی ، اس کے لئے ہم بہت جلد لاہور آئیں گے. انہوں نے کہا کہ لاہور ایک خوبصورت شہر ہے اسلام آباد اور دیگر شہر بھی خوبصورت ہیں.

    ”پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں پاکستان کے لوگ ہم سے بہت محبت کرتے ہیں ”. میں ان کی محبتوں کا ہمیشہ ہی مقروض رہا ہوں . انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کیا جائے اس سے ہم دونوں ملکوں کی پنجابی انڈسٹری کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا. گپی گریوال نے کہا کہ 20 تاریخ کو ریلیز ہونے والی میری فلم موجاں ای موجاں ایک بہترین ہے فلم مجھے امید ہے کہ کیری آن جٹا کے تمام سیکولز کو پسند کیا گیا ہے اس فلم کو بھی پسند کیا جائیگا.

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

  • کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

    کلچرل جرنلسٹس کےگروپ (ٹھاکر لاہوری، زین مدنی، وقار اشرف ،عمران راج ،مروہ انصر ،نوین علی ، طاہر بخاری، سجرالدین ،قاسم ارشد ، محمد قربان ،معین زبیر، محمد اصغر سلیمی ، عنبرین فاطمہ،شیخ ) ساٹھ گزشتہ روز ڈائریکٹر سید نور ، افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی کرتار پور پہنچے جہاں انڈین پنجابی فلم موجاں ای موجاں کی کاسٹ گپی گریوال ، بنوں ڈھلوں سمیت دیگر فنکاروں کی بھی آمد ہوئی۔ سید نور نے پھولوں کے ہار سے انڈین فنکاروں کا استقبال کیا اور امن کا پیغام دیا۔ بھارتی فنکاروں کادربار صاحب کرتارپور میں اکٹھ،پاکستانی فنکاروں کے ساتھ پرستار یاتریوں نے بھی پرتپاک استقبال کیا۔بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتاپورمیں ماتھا ٹیکا اور لنگر بھی کھایا۔

    ”کرتار پور دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی فنکار مسرور دکھائی دیئے” اور فلمی ستاروں نے دورے کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا۔اس موقع پر سید نور نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دونوں طرف کی پنجابی انڈسٹری کے لیے مشترکہ فلمسازی کرنی ہوگی یہ وقتی ضرورت ہے۔ گپی گریوال نے کہا پاکستانیوں سے مل کر بہت سچھا لگتا ہے بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا۔آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید اور تیمور مرزا نے بھی اس اکٹھ کو خوش آئند قرار دیا ۔

  • مصنوعی ذہانت؛  افرادی قوت میں موجود تقریبا نصف مہارتیں  دو سال بعد ختم. تحقیق میں انکشاف

    مصنوعی ذہانت؛ افرادی قوت میں موجود تقریبا نصف مہارتیں دو سال بعد ختم. تحقیق میں انکشاف

    ایگزیکٹوز کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت آج کی افرادی قوت میں موجود تقریبا نصف مہارتیں اب سے صرف دو سال بعد متعلقہ نہیں ہوں گی۔ اور اس میں سے بہت کچھ ان کی اپنی مہارتوں میں شامل ہے. یہ چونکا دینے والا اعلان ایک آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ایڈ ایکس کی جانب سے جاری کردہ 800 ایگزیکٹوز اور 800 ملازمین کے حالیہ سروے کے بعد سے سامنے آیا ہے۔

    فوربز کے مطابق ایگزیکٹوز کا اندازہ ہے کہ آج ان کی افرادی قوت میں موجود تقریبا نصف (49 فیصد) مہارتیں 2025 میں متعلقہ نہیں ہوں گی۔ یہی تعداد، 47 فیصد، کا ماننا ہے کہ ان کی افرادی قوت مستقبل کے کام کی جگہ کے لئے تیار نہیں ہے. تعلیمی پلیٹ فارم فراہم کرنے والے کی طرف سے مہارت کی کمی کی نشاندہی کرنا کوئی حیرت انگیز نتیجہ نہیں ہے ، لیکن مختصر وقت آنکھیں کھولنے والا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    جبکہ سروے میں شامل ایگزیکٹوز کا اندازہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں، ان کی تنظیمیں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے انٹری لیول نالج ورکر کے کردار کے نصف سے زیادہ (56 فیصد) کو ختم کردیں گی۔ مزید یہ کہ ، 79٪ ایگزیکٹوز نے پیش گوئی کی ہے کہ انٹری لیول نالج ورکر کی نوکریاں اب موجود نہیں ہوں گی کیونکہ مصنوعی ذہانت افرادی قوت میں داخل ہونے والے ملازمین کے لئے مکمل طور پر نیا کردار تخلیق کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، 56٪ کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے کردار "مکمل طور پر” یا "جزوی طور پر” مصنوعی ذہانت سے تبدیل ہوجائیں گے.

    تاہم واضح رہے کہ صنعت کے رہنما ایسے بھی ہیں جو اس طرح کی بھاری بھرکم تباہی کی پیشگوئیوں پر شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ ایچ سی ایل سافٹ ویئر کے ایگزیکٹو نائب صدر اور جنرل منیجر رچرڈ جیفٹس کہتے ہیں کہ "میرے خیال میں کیریئر کے اہداف پر مصنوعی ذہانت کا فوری اثر کم سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اگرچہ بہت سی کمپنیاں مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کا دعویٰ کرتی ہیں ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر ابھی بھی اپنانے کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے پختہ ہونے کے ساتھ کیریئر پر طویل مدتی اثرات کی توقع ہے۔

  • سکیورٹی فورسز  کی کاروائی؛ دو دہشت گرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کاروائی؛ دو دہشت گرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف جھڑپیں ہوئیں ہیں آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ میں پیش آیا جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ اس اس دوران کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا اور دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    پاک فوج کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان وطن پر قربان ہوگیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو اور پختہ کرتی ہیں۔

  • فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟

    فرخ حبیب کے بعد اگلا نمبر کس کا؟

    پروگرام کھرا سچ میں فردوس عاشق اعوان نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو کہا کہ فرخ حبیب کے بعد ایک بہت بڑا رہنماء پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان میں 21 اکتوبر کو نیا نام جوئین کریں گے۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مورچوں کو صحیح کررہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ اپنے آُپ کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایک سوال کہ 21 اکتوبر کو خاور مانیکا آئی پی پی کو جوئن کرنے والے ہیں۔

    اس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مانیکا جوئن کررہے لیکن ہاں اسے بھی وقت سے پہلے پریس کانفرنس کرنی چاہئے اور ہر کسی کو چاہئیے کہ وقت سے پہلے پریس کانفرنس کردیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
    سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

    علاوہ ازیں انہوں نے کہ حقائق سامنے لانے چاہئے اور وقت سے پہلے لانی چاہئے کہ بدنماء لوگوں کے چہروں کو بہت جلد بے نقاب کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان میں لوٹ کھسوٹ والوں کی اب جگہ نہیں رہی ہے اور اب ایسے لوگوں کو از خود قانون کے حوالے کرنا ہے.