Baaghi TV

Author: +9251

  • عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

    عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

    عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بڑے بھائی عامر ڈار نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ عامر ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان ہوا، میں سیاست کو آج سے چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا اپنا فیصلہ ہوگا، میرا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔


    دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار امیربخش بھٹو اور اللہ بخش انہڑ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا، امیر بخش بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی کے تینوں مرکزی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، یہ صرف فوج پر حملہ نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے ، فوجی اداروں اور کور کمانڈر کے گھروں پر حملہ جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کی سیاست یہ سیاست نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، بس دعا کی جاسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک اور عوام کا بھلا کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ اگر سچ پوچھیں تو اب سیاست کرنے کا دل نہیں کرتا، ہماری تربیت اور تعلیم اس سیاسی ماحول سے مختلف ہے، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ آج جو پریس کانفرنس ہو رہی ہے وہ ایک ڈیڈھ سال قبل کرنی چاہیئے تھی، وقت گزر گیا لیکن مسائل کا ازالہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کیا تھا اس میں ہم نے کوئی سیٹس نہیں مانگی تھیں، میں نے ہمیشہ انہیں سندھ کے دورے کی دعوت دی انہوں نے ہمیشہ کہا کہ آؤں گا لیکن آئے نہیں۔

  • پرویز الٰہی بھی گرفتار

    پرویز الٰہی بھی گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ جبکہ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس نے گاڑی روک کر انہیں گرفتار کیا، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو دوسری گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے کئی بار چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو لاہور سے ہی گرفتار کیا گیا ہے، عدالت سے ضمانت خارج ہونے پرسابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے، انہیں جلد ہی گوجرانوالہ منتقل کر دیا جائے گا،چوہدری پرویز الہی کو کرشن اور بدعنوانی کا مقدمہ درج ہے اور وہ مفرور تھے، انہیں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کل عدالت کیں پیش کر دیا جائے گا.

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود تھی تاہم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب نے انہیں لاہور میں ظہور الٰہی پیلس سے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ظہورا لٰہی پیلس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب کی پولیس متعدد بار چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، گجرات میں کنجاہ اور لاہور میں واقع رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پرویز الٰہی چھپنے میں ماہر ہیں لیکن آج فرار کی کوشش میں پکڑے گئے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پرویز الٰہی پولیس کو مطلوب تھے اور انہیں فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی چھپنے کی کوشش میں ماہر ہیں لیکن چونکہ کچھ روز سے علاقے کا محاصرہ کر رکھا تھا اور اگر وہ آج بھی نہ نکلتے تو شاید گرفتار نہ ہوتے۔

    انہوں نے کہا بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے دوران مزاحمت بھی کی گئی اور جس گاڑی میں وہ موجود تھے وہ بلٹ پروف تھی، دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو دروازہ نہ کھولا گیا جس کے بعد گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی اور پھر جب گاڑی کا دروازہ کھلا تو اندر سے چوہدری پرویز الٰہی برآمد ہوئے۔

    ادھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ہے کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔ مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

  • آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا. وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ

    آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا. وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا انہوں نے کہا کہ معیشت میں اتنا بگاڑ ہے کہ یکایک سب ٹھیک نہیں ہو سکتا، معشیت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں خسارے اور مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہو گا، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہو جائے گا، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کی معاشی کارکردگی بہتر نہیں ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومت مہنگائی کے خلاف ایکشن لینے میں سست ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کی نگران حکومتیں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں نہیں کر رہیں، پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتیں ناجائز منافع خوری اور پرائس مانیٹرنگ میں ناقص کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ دوسری جانب کمیٹی رکن صلاح الدین ایوبی بھی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ چمن میں صرف 2 گھٹنے بجلی آتی ہے جبکہ چمن میں پورے ملک سے مہنگی چینی فروخت ہو رہی ہے۔

  • میٹا کا کیلیفورنیا میں خبروں کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے انتباہ

    میٹا کا کیلیفورنیا میں خبروں کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے انتباہ

    میٹا کا کیلیفورنیا میں خبروں کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کیلئے انتباہ

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے ایک ریاستی بل پر غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر خبروں پر مبنی مواد کی اشاعت پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاوضہ ادا کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ اس مجوزہ بل کی منظوری کی صورت میں فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے کیلیفورنیا میں خبروں کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کا انتباہ کیا ہے۔ اس بل کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو صحافتی مواد استعمال کرنے پر اشاعتی اداروں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

    یہ قانون کیلیفورنیا کے نیوز سیکٹر میں آنے والی تنزلی پر قابو پانے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ میٹا کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے صرف بڑی ریاستی میڈیا کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ تاہم خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب میٹا کی جانب سے اس طرح کی قانون سازی کی مخالفت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اس سے قبل کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اس طرح کے قوانین کی منظوری پر کمپنی کی جانب سے فیس بک سے نیوز سیکشن کو ہٹانے کا انتباہ کیا گیا تھا۔ مگر پھر آسٹریلیا کی میڈیا کمپنیوں سے معاہدے کے بعد قانون میں تبدیلیاں کی گئیں، البتہ کچھ وقت تک آسٹریلیا میں فیس بک پر خبروں کے لنکس کو ہٹا دیا گیا تھا۔

  • سندھ ریونیو بورڈ، ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ

    سندھ ریونیو بورڈ، ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ

    سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ

    گزشتہ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی میں 28 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جب کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے مطابق مئی 2023 میں 18 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی گزشتہ سال مئی میں 14 ارب پانچ کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں 161 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس وصولی ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 131 ارب 80 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کی گئی تھی۔

    تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے کہا تھا کہ مارچ 2023 کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایس آر بی کے مطابق مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس مارچ میں 14.88 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا تھا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مزید بتایا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 104.8 ارب روپے وصولی ہوئی تھی۔

  • راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علی خان اور ان کا بیٹا شاہ رمان آج کل امریکہ میں شوز کے لئے موجود ہیں، انٹر نیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دونوں باپ بیٹا سٹیج پر موجود ہیں ، راحت فتح علیخان خاموش ہیں اور اپنے بیٹے کو سن رہے ہیں اور ان کا بیٹا شاہ زمان کسی دا یار نہ وچھڑے ، ویکھ کے تیریاں ناز اداواں دل کردا، گا رہے ہیں ان کی آواز سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہےکہ جیسے یہ شاہ زمان نہیں بلکہ نصرت فتح علیخان ہی گا رہے ہیں. انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس وڈیو میں‌جو بھی شاہ زمان کو سن رہا ہے وہ یہی کہہ رہا ہےکہ ایسا محسوس

    ہورا ہے کہ جیسے نصرت فتح علیخان گا رہے ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شاہ زمان اپنے والد کے ساتھ گا رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ اپنے والد کے ساتھ شوز کر چکے ہیں. شاہ زمان کو سننے والے بے ساختہ کہہ اٹھے ہیں کہ نصرت فتح علیخان کی یاد دلا دی. شاہ زمان کی گائیکی کا انداز ٹھہرائو اور مووز سب نصرت فتح علیخان جیسی ہیں. یاد رہے کہ شاہ زمان نے بھی باقاعدہ میوزک میں اینٹری دے دی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ اکثر باہر کے ملکوں میں شوز کرتے ہیں اور امریکہ میں ہونے والا شو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے. سننے والے شاہ زمان کو نصرت فتح علیخان جونئیر قرار دے رہے ہیں.

  • لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا سے ہر کسی کو محبت ہے ، راحت فتح علیخان بھی انکی محبت میں گرفتار ہیں اس بات کا اندازہ اس چیزسے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں‌نے اپنے لائیو شو میں سدھو موسے والا کے لئے ایک قوالی گائی ، قوالی کے بول ہیں آکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مادا آجا ، انہوں نے اپنے لائیو شو میں خاص کر سدھو موسے والا کا زکر کیا اور کہا کہ میں قوالی ان کے نام کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے ہم سب کو ان کو بہت زیادہ مس کرتے ہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی سن کر شو میں بیٹھے لوگ محظوظ

    ہوتے رہے اور سدھو موسے والا کو یاد بھی کرتے رہے. کہا جاتا ہے کہ سدھوموسے والا کو قتل گینگسٹر لارنس بسنوئی نے کیا اس قتل کا اعتراف گینگسٹر کر بھی چکا ہے، لارنس بسنوئی وہی ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، سدھو موسے والا کا قتل بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان مانا جاتا ہے انہوں نے نہایت کم عرصے میں‌ اپنی وہ پہچان بنائی جو کوئی دوسرا نہ بنا سکا.گلوکار کے مداح صرف بھارت میں‌ہی نہیں پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں.

  • نعمان مسعود اپنے مداحوں کو مداح نہیں کہتے تو کیا کہتے ہیں ؟‌ اداکار نے بتا دیا

    نعمان مسعود اپنے مداحوں کو مداح نہیں کہتے تو کیا کہتے ہیں ؟‌ اداکار نے بتا دیا

    تیس مئی کو سینئر اداکار نعمان مسعود کی سالگرہ تھی ، ان کے مداحوں نے ان کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد یں ، اس پر نعمان مسعود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک وڈیو بنا کر سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میری سالگرہ کی جس طرح آپ سب نے مبارکباد دیں مجھے میں‌سب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں. انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے میرا دن یادگار بنایا ہے خدا کی قسم کیا کسی نے کسی کا دن یادگار بنایا ہوا گا ، میں کسی کو اپنا فین

    نہیں‌کہتا سب کو دوست کہتا ہوں، ہم سب دوست ہیں ، میری دعا ہے کہ آپ سب زندگی کے ہر مرحلے میں کامیاب ہوں اور ہم سب اکٹھے رہیں . ایک دوسرے کو یونہی پیار محبت دیتے رہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کی ترقی کے لئے بہت دعائیں اور ہم سب کو اس ترقی میں حصہ بننا ہے ، یہ ملک ترقی کریگا تو ہم سب کی جیت ہے.ہم نے ہی اس ملک کو آگے لیکر چلنا ہے کسی کا انتظار مت کریں بلکہ ملک کی بہتری کے کام کریں، نعمان مسعود نے کہا کہ اللہ کرے یہ ملک آگے بڑھتا رہے اور ہم سب آپس میں خوشیاں بانٹتے رہیں.

  • سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    سنیل گروور نے شاہ رخ خان کی فلم جوان سے امیدیں باندھ لیں

    بھارت کے معروف کامیڈین سنیل گروور جو ایک لمبے عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہیں لیکن ان کو صحیح معنوں میں‌پہچان کپل شرما کے شو نے دی اس میں‌ وہ گھتھی کا کردار کرتے رہے اس کے علاوہ سنیل شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر فنکاروں کی اے کلاس کاپی کرتے ہیں. ان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان نے ان کو اپنی فلم جوان میں کاسٹ کیا اس فلم میں وہ کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ، اس فلم کو لیکر سنیل کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ جوان کا موضوع بہت اچھا ہے اور ویسے بھی یہ شاہ رخ خآن کی فلم ہے لوگ اسکا بے چینی سے انتظار ہونے کررہے ہیں اور میرا کردار بھی یقینا شائقین کو بہت پسند ہے. مجھے اس فلم سے بہت اچھی امیدیں ہیں، انہوں‌ نے مزید کہا کہ میرا کپل شرما شو

    میں‌واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، کیونکہ میں ابھی دیگر شوز کررہا ہوں اور مجھے بہت مزا آرہا ہے. انہوں نے کہا کہ جوان فلم کرنے کے لئے پہلی بار باہر کے ملک گیا ، بہت ہی اچھا تجربہ ہے اور میں لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ کیسا محسوس کررہا ہوں. یاد رہے کہ اطلاعات یہ آئیں تھیں کہ سنیل کی اور کپل شرما کی آپس میں‌ شو کے دوران ان بن رہتی ہے شاید یہی وجہ ہےکہ سنیل واپس کپل شرما شو میں‌واپس جانے کا ارادہ نہیں‌ رکھتے.

  • سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    بالی وڈ‌ اداکارہ سلینا جیٹلی جنہوں نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں‌ کام کیا اور جلد ہی شوبز کو خیرباد کہہ کر چلی گئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج کل وہ آسٹریا میں شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ان کے تین بیٹے ہیں. اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو ان کے ایک مداح نے آن لائن ہی شادی کی پیشکش کر دی اور کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی پلیز مجھ سے شادی کر لیں ، میں آپ کا دیوانہ ہوں آپ مل جائیں گی تو میری صحت ٹھیک ہو جائیگی ، تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور تین بیٹوں سے پوچھ لوں پھر بتائوں

    گی ، اداکارہ نے یہ جواب مذاق میں دیا کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش ہیں، شادی کی آفر کرنے والے نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں گھر داماد بننے کو بھی تیار ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سلینا جیٹلی نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جوانی دیوانی ، گول مال ، نو ایںٹری ، جانشین و دیگر قابل زکر ہیں. سلینا اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں اور یہ ایک بولڈ اداکارہ کا امیج رکھتی ہیں.