Baaghi TV

Author: +9251

  • آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 39 پر دوسری وکٹ گر گئی ہے جبکہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے 28 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے تھے اور لنکن ٹیم کے پاتھم نسانکا 61 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جب کہ کوشال پریرا کو بھی 78 رنز پر پیٹ کمنز نے ہی آؤٹ کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایڈم زمپا نے کوشال مینڈس کو 9 رنز پر آؤٹ کیا، مینڈس کا شاندار کیچ ڈیوڈ وارنر نے کیا، یہ میچ بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا دونوں کا یہ تیسرا میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    دوسری جانب بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا تاہم بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے متعدد ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے تاہم خوش قسمتی سے جس انکلوژر میں ہورڈنگ گرے وہاں زیادہ تماشائی موجود نہیں تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، ہورڈنگ گرنے کے بعد انکلوژر کو خالی کرالیا گیا اور تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔

  • نواز شریف کی  سعودی  حکام سے ملاقاتیں مگر کیوں؟

    نواز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں مگر کیوں؟

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف اب تک سعودی حکام کے ساتھ تقریبا دو بار ملاقاتیں کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نواز سمیت ناصر جنجوعہ اور وفد کے دیگر لو گ بھی شامل ہیں تاہم واضح رہے کہ نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے جہاں ان کی وہاں کے مقامی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں طے پائیں گی۔

    خٰیال رہے اس کے بعد نواز شریف ان کے بتائے گئے شیڈول کے مطابق 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے لیکن باغی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف اس سے حکام سے سعودیہ میں ملاقاتیں کررہے کہ کیونکہ وہ ڈیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس میں وہ ان کی مدد لینا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان واپسی پر ان کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوجائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت
    دوسری جانب مسلم لیگ رہنماء استقبال کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اپنی تیاریوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور ن لیگ 21 اکتوبر کونوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پرمینار پاکستان پر جلسہ کے حوالے سے لباس بھی تیار کروائے جارہے ہیں، مسلم لیگی رہنما نواز شریف کی تصویر والے ملبوسات تیار کروا رہے ہیں، جبکہ پارٹی رہنماء حناپرویزبٹ کے مطابق پارٹی کی خواتین خصوصاً نواز شریف کی تصویر والے کپڑے زیب تن کریں گی اور یوتھ ونگ کے نوجوان نوازشریف کی تصویرسے مزین شرٹس پہنیں گے۔

  • عمران خان نے پرتشدد  مزاحمت کا راستہ اختیار کیا.  فرخ حبیب

    عمران خان نے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا. فرخ حبیب

    عمران خان نے مزاحمت اور تشدد کا راستہ اختیار کیا اور عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا گیا،عمران خان کو الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے تھا، عوام کے ذہنوں میں نفرت کا بیج بُویا جبکہ جذبات کی وجہ سے میں بہت آگے نکل گیا. فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر الزامات کی بوجھاڑ کردی ہے.

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر لاہور پہنچے تھے جہاں انہو ں نے عون چوہدری کی موجودگی میں تحریک انصاف اور عمران خان کو خیرباد کہا اور اس پریس کانفرنس میں انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی بھرپور مزمت کی ہے، انہوں نے کہا ذرائع ابلاغ کےنمائندگان سے بہت ہی پرانا تعلق ہے جبکہ تقریبا پانچ ماہ سے ہم اپنے گھروں میں نہیں تھے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنماء فرخ حبیب نے عدم اعتماد کے بارے میں کہا کہ کہ وہ آئینی طریقے سے ہوا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔ جبکہ خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہے اور یہ کوئی کفر یا اسلام کی جنگ نہیں تھی بلکہ 5 ماہ کے دوران دماغ میں ایک ہی سوچ موجود تھی اور وہ یہ کہہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے تاہم اب کچھ مخلص دوستوں نے اس مشکل وقت میں رہنمائی کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سائفر کیس عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت
    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد سیاسی جدوجہد کی بجائے انتشار کا راستہ اپنایا گیا تھا جو انتہائی غلط اقدام تھا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو تشدد کی راہ اپنانے کے لیے اکسایا تھا اور پی ٹی آئی کارکنوں کو اداروں کے خلاف بھی بھڑکایا گیا تھا ، سیاسی رہنما پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو 9 مئی کے سانحے کے لیے تیار کیا اور عمران خان نے کارکنوں کو بیلٹ کی بجائے پر تشدد کارروائیوں کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ پر تشدد کارروائیوں سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جو انتہائی قابل مزمت ہے.

  • ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے پر آگیا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے ۔ خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.60 روپے سستا ہوچکا ہے۔


    جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت

  • اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

    اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

    سٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خدا کی ذات ہمیں جب بہت زیادہ نواز رہی ہوتی ہے تو ہم یہ سمجھنے لگتے ہیں‌کہ جو کچھ ہمیں مل رہا ہے وہ ہماری محنت کی وجہ سے مل رہا ہے بھئی ، خدا کی رحمت کو اپنی چالاکی نہ سمجھیں، ٹھیک ہے آپ محنت کرتے ہیں تو اس کے بدلے میں‌خدا آپ کو نوازتا ہے لیکن یہ زہن میں‌رکھیں کہ خدا چاہتا ہے تو کسی کو بھی نوازتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی ذات جو بھی دیتی ہے اس پر شکر کرنا چاہیے ،

    شکر کرنے سے رزق بڑھتا ہے اور فکر کرنے سے رزق میں کمی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں‌کہ خدا کی ذات ہی ہم سب کو نوازتی ہے ورنہ ہماری خدا کی رحمتوں کے آگے کوئی وقعت نہیں ہے. قیصر پیا نے کہا کہ میری زندگی میں‌، میں‌ہمیشہ بہت ہی شاکر رہا ہوں ، میں نے کبھی بھی بڑے بول نہیں بولے نہ ہی میں نے کبھی کسی کو کمتر جانا ہے. میں تو خدا کی رحمتوں کا جتنا بھی شکر گزار ہوں کم ہے.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • کونسا خان کیسا ہے کرینہ کپور نے بتا دیا

    کونسا خان کیسا ہے کرینہ کپور نے بتا دیا

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے کام اور ان کی عادات پر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ان تینوں کے ساتھ کام کیا ہے اور میرے لئے ان سب کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ عامر خان کو اگر مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے تو بے جا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے کام کو لیکر بہت زیادہ جنونی بن جاتے ہیں جب تک وہ کوئی پراجیکٹ مکمل نہیں کر لیتے وہ اس سے اپنی رتی برابر بھی توجہ نہیں ہٹاتے. انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں‌کہا کہ

    ”شاہ رخ خان باکس آفس کے بادشاہ ہیں ”، اور وہ جتنے بڑے پرفارمر ہیں اس حوالے سے کیا کہا جائے میں تو یہ کہوں گی کہ ان کی جتنی بھی تعر یف کی جاتی ہے وہ کم ہے . وہ اس سے کہیں زیادہ تعریف کے حقدار ہیں. سلمان خان کے حوالے سے کرینہ کپور نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ اپنی شخصیت پر بھروسہ کرتے ہیں جیسے کے اُن کی شخصیت ہے اور اُن کا سپر ڈُوپر سٹارڈم ہے۔یوں‌کرینہ کپور نے تینوں خانز کی جم کر کی تعریف اور ان کو صحیح معنوں میں‌بالی وڈ کا سپر سٹار کہہ ڈالا.

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

  • وائرس انفیکشن کے سبب کلاسیں معطل کرکے تدریسی عمل آن لائن شروع

    وائرس انفیکشن کے سبب کلاسیں معطل کرکے تدریسی عمل آن لائن شروع

    سعودی عرب کے چھ اسکولوں میں وائرس انفیکشن کے باعث کلاسیں معطل کرکے تدریس آن لائن شروع کی گئی ہیں تاہم اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے جراثیم سے پاک کیا جارہا ہے اور شمالی خرمہ کے علاقے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ میں سیزنل فلو وائرل انفیکشن پھیلنے کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اس کے بعد القاسم کے علاقے المثنب کے محکمہ تعلیم نے منگل سے مذکورہ اسکولوں کی معطلی کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ انفیکشن کے پہلے دن تقریبا 140 کیسز رپورٹ ہوئے اور اگلے دن 70 دیگر کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق طلباء اور اساتذہ سمیت انفیکشن کے مجموعی طور پر 300 کیسز سامنے آئے اور وسطی سعودی عرب میں تعلیمی حکام نے وائرس انفیکشن کے کیسز سامنے آنے کے بعد چھ اسکولوں میں کلاسوں کو تین دن کے لیے معطل کرنے اور آن لائن تدریس پر منتقلی کا حکم دیا گیا ہے۔
    رواں سال کا آخری سورج گرہن
    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    جبکہ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کو متاثر کرنے والا وائرس موسمی ہے ۔ انفیکشن میں اضافے کے بعد تدریس کا عمل آن لائن کی طرف منتقل کیا گیا۔ تاہم یہ انفیکشن موسمی ہے لیکن تشویشناک نہیں ہے۔

  • رواں سال کا  آخری سورج گرہن

    رواں سال کا آخری سورج گرہن

    آج دنیا کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا جارہا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر4 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 59 منٹ پر عروج پر آگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں، جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کا اختتام 15 اکتوبر کی شب 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے اور یہ رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہے تاہم ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکےگا جبکہ اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔
    پاکستان مغرب کے دباؤ میں ہے. مولانا فضل الرحمان
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی

    اس رات چاند گرہن نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟
    عالمی ادارے کے مطابق کولمبس کی یہ حرکت کام کر گئی ہے۔ خوفزدہ مقامی لوگوں نے ان کی مخالفت بند کر دیا اور پھر سے انھیں کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا۔ کولمبس نے کہا کہ وہ ایک کام کریں گے جس سے ان سب کو ‘معافی’ مل جائے گی جبکہ آج کے نظریے سے دیکھیں تو یہ ایک پریشان کن کہانی ہے کیونکہ مقامی لوگوں کو لوٹ مار کرنے والے یورپیوں کو روکنے کا پورا حق تھا اور یہ کہ ان کی جانب سے سائنسی علم اور جعلی دھمکیوں کو اپنا راستہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنا شاید ہی اخلاقا درست تھا۔

  • پاکستان مغرب کے دباؤ میں ہے.  مولانا فضل الرحمان

    پاکستان مغرب کے دباؤ میں ہے. مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت، بیوروکریسی اور سیاست مغرب کے دباؤ میں ہے جبکہ پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مفتی محمود نے دینی و مذہبی سیاست کو شناخت دی تھی، 40 سال پہلے مغرب اور مشرق کے مابین نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، دنیا بدل گئی ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ حکومت، بیوروکریسی اور سیاست مغرب کے دباؤ میں ہے، کہا گیا امریکا کا اصول ہے کہ جمہوریت ہونی چاہیے، پاکستان کا اپنا آئین و قانون غیر مؤثر ہے، ملک جس نظریہ پر بنا تھا اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کیا ہے، امریکا نے ایک سال میں افغانستان پر اتنی بمباری نہیں کی جتنی غزہ پر ایک دن میں ہوئی۔
    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دھاندلی کی بنیاد پر بین الااقوامی ایجنڈہ مسلط کیا گیا، کوئی ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھے گا تو ہم انہیں پارلیمنٹ سے باہر آنے نہیں دیں گے، ہم معقول سیاست کرتے اور سیکھاتے ہیں، زبردستی اور دھاندلی نہیں بلکہ آئین چلے گا جبکہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پاکستان ترقی میں 24 نمبر سے 47 نمبرپرآیا، ہم نے ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنا ہے۔

  • پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین  مایوس کیوں؟

    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟

    احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی شائقین پاکستان کو شکست دینے پر خوش تو دکھائی دیے لیکن زیادہ خوش نظر نہیں آئے ہیں جبکہ میچ کے بعد نجی ٹی وی سے بھارتی شائقین نے تسلیم کیا کہ انہیں احمد آباد گراؤنڈ میں پاکستانی مداحوں کی کمی محسوس ہوئی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مداح ہوتے تو ان کے ساتھ مقابلے بازی ہوتی ہے اور پھر جیت ہوتی تو انہیں چڑانے میں زیادہ مزا آتا ہے، پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے ملنے چاہیے تھے۔

    جبکہ بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ جس طرح کے میچ کی توقع لےکر وہ آئے تھے، ایسا مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا اور میچ یک طرفہ رہا، پاکستانی اننگ کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ بھارت میچ جیت چکا ہے جبکہ کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ بھارت کی پہلے بیٹنگ اچھی تھی، اب بولنگ بھی اچھی ہوتی جا رہی ہے، شائقین نے کہا ہے کہ پیسے وصول نہیں ہوئےکیونکہ ہزاروں روپےکے ٹکٹ لیے، پروگرام بنایا لیکن میچ یکدم ایک طرفہ ثابت ہوا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ پاکستان 250 اسکور کرتا یا 300 تو مقابلہ اچھا ہوسکتا تھا اور اس میں مزا بھی بہت آتا.
    بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    واضح رہے کہ کچھ بھارتی شائقین کو پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی پر افسوس بھی ہوا ہے اور ایک فین نےکہا نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان ٹیم کے لیے بھارت اب ویمنز ٹیم بنائےگا، شاید یہ ان کو ہراسکیں، کسی نےکہا کہ ہمارا ورلڈکپ ختم ہوگیا، پاکستان کو ہرا کر سمجھو ہم ورلڈکپ جیت گئے،کسی کو امید تھی کہ فائنل میں پھر سے مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔