Baaghi TV

Author: +9251

  • شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    شہناز گل کو کس نے بد تمیز قرار دیدیا ؟‌

    سلمان خان کی چہیتی شہناز گل جن کے کریڈٹ پرابھی تک صرف ایک فلم ہے اور اس فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان. لیکن اداکارہ کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے. لوگ دیوانہ وار ان کو پسند کرتے ہیں. حال ہی میں شہناز نے اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم جوگیرا سارا را را کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، اس تقریب میں جب ان کے چاہنے والوں نے انکو دیکھا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، ہر کوئی ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، اس حوالے سے وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں

    دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح شہناز کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتے ہیں ، تاہم شہناز کسی ایک کا موبائل پکڑ کر سیلفی لیتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہیں، باقی سارا ہجوم وہیں کھڑا کا کھڑا رہ جاتا ہے. اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی شہناز گل پر تنقید ہونے لگی اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو بد تمیز قرار دے دیا اور کہا کہ شہرت نے شہناز کا دماغ خراب کر دیا ہے، اس کو شہرت راس نہیں آئی ، بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بائیکاٹ کرنا چاہیے ایسی سلیبرٹیز کا جن کا اتنا دماغ خراب ہوجائے کہ وہ مداحوں کو ہی نظر انداز کردیں.

  • خود لباس سے تنگ کنگنا کو کسی دوسری خاتون کا مختصر لباس پریشان کر گیا

    خود لباس سے تنگ کنگنا کو کسی دوسری خاتون کا مختصر لباس پریشان کر گیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنہوں نے بالی وڈ سے ہی شہرت حاصل کی اور اسی کو ہی باتیں کرتی رہتی ہیں کبھی اسکو نیپوٹیزم کا گڑھ بتاتی ہیں تو کبھی یہاں کے فلم میکرز کو بلیک میکرز اور مافیاز بتاتی ہیں . لیکن بالی وڈ سے الگ نہیں ہوتیں ، اداکارہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کرتی رہتی ہیں کہ جس سے وہ لائم لائٹ میں رہیں ، انہوں نے حال ہی میں مندر میں کم کپڑے پہن کر آنے والی خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک تجربہ بھی شیئر کردیا۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک خاتون کے شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوں کے مندر میں شارٹس پہن آنے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بار میں عیسائیوں کے مقدس شہر ویٹی کن میں ایسے ہی

    شارٹس اور ٹی شرٹ پہن کر گئی تاہم مجھے کسی چرچ کی حدود میں بھی داخل نہ ہونے دیا گیا اور مجھے ہوٹل دوبارہ جانا کر پورے کپڑے زیب تن کرنے پڑے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے احمق لوگوں کے لیے سخت قوانین ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کا احترام کیاجانا چاہیے اور عبادت گاہوں میں جانے کے آداب نہیں‌بھولنے چاہیں. کنگنا کی اس ٹویٹر پوسٹ کے بعد ان کو کافی ٹرول کیا گیا ، کسی نے کہا کہ آپ کا اپنے بارے میں‌کیا خیال ہے؟ کسی نے کہا کہ کنگنا آپ کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

  • نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    نورا فتیحی نے ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا نسخہ بتا دیا

    بالی وڈ میں‌ ڈانس سے اپنی پہچان بنانے والی نورا فتحی کافی بولڈ لباس پہنتی ہیں ، ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے اکثر ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں باقاعدہ ٹرول بھی کیا جاتا ہے ، اداکارہ جو کہ آئیفا یوارڈز میں پرفارم بھی کرنے والی ہیں اس ھوالے سے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ آئیفا ایوارڈز زمیں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ

    میں دیکھتی ہوں جب کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول ہو رہی ہوں تو میں خود کو زرا سوشل میڈیا سے دور کر لیتی ہوں اور پڑھتی ہی نہیں کہ لوگ کیا لکھ رہے ہیں ، یہی ٹرولنگ سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ٹرولنگ کو بھائو ہی نہ دیں نہ ہی کسی کے غلیظ سوال کا جواب دیں ، لوگ مزید آپ کو گند میں لیجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کےلئے صرف سوشل میڈیا ہی ہم نے اتنا سر پر سوار کیوں‌کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ اپنی انرجی دوسرے کاموں میں‌لگائیں چھوڑیں سوشل میڈیا کی دنیا کو

  • نامناسب وقت پر سی ڈی اے نیلامی میں اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ

    نامناسب وقت پر سی ڈی اے نیلامی میں اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ

    نامناسب وقت پر سی ڈی اے نیلامی میں اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ

    کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نیلامی میں خریداروں عدم دلچسپی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جبکہ پہلے دن 24 پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سے صرف 5 پلاٹوں کی نیلامی ہوسکی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نامناسب وقت پر نیلامی سے سی ڈی اے کو اربوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق نیلام ہونے والے پلاٹس کی بولی توقع سے کئی گنا کم رہی، بلیو ایریا میں ایک بھی پلاٹ کی نیلامی نہ ہوسکی، کل 45 پلاٹ نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔ جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹ نیلام کیے گئے۔

    نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ نیلامی کے پہلے روز صرف 5 پلاٹس 4 ارب 75 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے۔ کمرشل پلاٹوں کے 3 روزہ نیلام عام کے پہلے روز اسلام آباد کے F-7 مرکز کا 700 مربع گز کا پلاٹ 1.7 ارب روپے میں فروخت کیا گیا، اسی طرح D-12 مرکز کا 711.11 مربع گز کا پلاٹ 89 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔ G-10 مرکز کا 177.77 مربع گز پلاٹ 27 کڑور 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    سیکٹر I-8 مرکز کا 666.66 مربع گزکا پلاٹ 1 ارب 3 کروڑروپےمیں نیلام کیا گیا، سیکٹر G-9/2 پیٹرول پمپ پلاٹ 1227.76 مربع گزکا پلاٹ 84.5 کڑور روپے میں فروخت کیا گیا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی، نیلامی کمیٹی کررہی ہے جبکہ نیلامی 30 اور 31 مئی 2023 کو کنونشن سینٹراسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی۔ موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا،جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

  • عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عرفی جاوید جن کے کریڈٹ پر خاص کام نہیں ہے لیکن بولڈ ڈریسز ان کا کریڈٹ ہیں اور یہی ان کی پہچان بھی ہیں .عرفی جاوید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے بولڈ ڈریسز پہننے کاشوق ابھی پیدا ہوا ہے ، جب میں 15 سال کی تھی اس وقت سے مجھے یہ شوق تھا ، میرے گھر میں مکمل لباس پہننے کو کہا جاتا تھا باہر جانا ہے تو خود کو چادر سے ڈھک کر جانا ہے، لیکن میں‌ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کر لیتی تھی، ایک دن میں نے جینز اور شرٹ پہن کر کچھ تصاویر کسی نہ کسی طرح بنوا لیں اور فیس بک پر ڈال دیں اور وہ تصاویر میرے والد

    کے ہاتھ لگ گئیں جس کے بعد انہوں نے مجھے بہت مارا ، اور کہا کہ خود کشی کر لوں گا اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو . لیکن میں کیا کرتی مجھے تو اپنے سارے شوق پورے کرنے تھے اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینی تھی اس لئے میں نے گھر ہی چھوڑ دیا اور آج اپنی زندگی اپنے طریقے سے جی رہی ہوں اور بہت خوش ہوں. ماں باپ نے ٔپیدا کیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ سانس بھی ان کی مرضی سے لیا جائے.

  • نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے ھالیہ انٹرویومیں دکھائی ہے کھل کر محبت چھوٹے شہروں سے . انہوں نے کہا کہ پیار محبت کا اصل مزہ تو چھوٹے شہروں میں ہے، وہاں تعلق بنانے سے پہلے کوئی کسی کا بینک بیلنس نہیں‌دیکھتا ، کوئی کسی کے سامنے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے نہیں گھبراتا ، نہ ہی کوئی کسی کو آزماتا ہے اور پرکھتا ہے . یہ سب بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں ایک لفظ کوئی کسی کے ساتھ ہمدردی یا محبت کا بولتا ہے تو اس میں‌بھی کوئی مفاد چھپا ہوتاہے. جس نے صحیح معنوں میں رشتہ داریوں میں پاسداری دیکھنی ہے یا سچے دوست

    پانے ہیں تو وہ چھوٹے شہروں میں جائیں. وہاں دیکھیں کہ لوگوں کا آپس میں کتنا مخلص رشتہ ہوتا ہے کوئی کسی کو کسی مفاد کے تحت نہیں مل رہا ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے جس کی بنیاد پر میں یہ بات کررہا ہوں، انہوں نے کہاکہ بالی وڈمیں اچھا کام ہورہا ہے لیکن ہمیں اب وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، وہ وقت گیا جب لمبی لمبی فلمیں دیکھی جاتی تھیں سات گانے ہونا ضروری ہوتا تھا، اب تو ایک گانا ہی فلم کو ہٹ کر جاتا ہے.

  • چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ  لاہور پہنچ گئے

    چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ لاہور پہنچ گئے

    چیئرمین آئی سی سی دو روزہ دورہ لاہور پہنچ گئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بار کلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچنے پر چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

    آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو لاہور ائرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ دوپہر پونے 12 بجے وہ قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ذرائع کے مطابق پی سی سی وفد سے ملاقات میں رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت اور فنانشل ماڈل بارے اپنے تحفظات اٹھائے گا، 2008 کے بعد سے آئی سی سی حکام کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان آئی سی سی چیئرمین سے بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرے گا۔

  • تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تھرپارکر کے مختلف شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی تاہم اس دوران مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نواحی گاؤں ویڑی جھپ کے قریب اس وقت پیش آیا، جب ایک سو سے زائد افراد میلے میں شرکت کے لیے پیدل جا رہے تھے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو مٹھی اسپتال منتقل کردیا گیا، سول اسپتال مٹھی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، ژوب ، کوہلو اور جھل مگسی میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    ضلعی کچی کے علاقے بھاگ اور گردنواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوہلو میں بھی شہر اور گردنواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    جھل مگسی کے نواحی علاقے گوٹھ مٹھو میں اور مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جبکہ فصلات کو نقصان پہنچا، گنداواہ اور گردونواح ميں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہوئی ہے۔ ژوب میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، بارش کے باعث دریائے ژوب کے مقام پر گاڑی پانی میں پھنس گئی۔

    کمشنر ژوب ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے گاڑی اور سواریوں کو ریسکیو کرلیا جبکہ سواریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیر سے لے کر بدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

  • کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    کبری خان نے کونسی ہالی وڈ فلم کی ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    معروف اداکارہ کبری خان جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، ان کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا نے اچھا بزنس کیا اس میں ان کا کردار بھی بہت سراہا گیا، کبری خان کم کم مگر معیاری کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہالی وڈ‌فلم کی تھی جس کا نام دا کنورسیشن تھا ، اس فلم کو ایمازون پر ریلیز کیا گیا تھا، اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں‌میرا کام محض ایک دن کا تھا اور مختصر سا کردار تھا. انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں ایک دن کا جو کام کیا وہ بہت یادگار

    ہے، اگر مجھے دوبارہ کسی اچھے کردار کےلئے ہالی وڈ‌ کی کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌کروں‌گی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جتنا کام کر چکا ہے اس سے زیادہ کام کرے میری بھی خواہش ہےکہ میں زیادہ سے زیادہ کام کروں اور جتنا ہو سکے اپنے مداحوں کومحظوظ کرتی رہوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے دو تین اہم پراجیکٹس پائپ لائن میں‌ہیں ریلیز ہوں گے تو میرے مداحوں کو ضرور پسند آئیں گے. انہوں نے کہا کہ میں کبھی مایوس نہیں‌ہوتی بس اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے بس کام کرتی جاتی ہوں.

  • کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    کیا آئزہ خان بھی اپنا برینڈ لانچ کرنے جا رہی ہیں ؟‌

    اداکارہ آئزہ خان جن کے کریڈٹ پر پیارے افضل اور میرے پاس تم جیسے ڈرامے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا جنون ہے اسی لئے میں آپ سب کو صرف اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہوں، ان سے جب سوال ہوا کہ تمام سلیبرٹیز پرفیوم ،برینڈز لانچ کررہے ہیں آپ ایسا کب کرنے جا رہی ہیں تو آئزہ خان نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا اگر ایسا ارادہ ہوتا تو یقینا کر چکی ہوتی. میرا فی الحال فوکس اداکاری پر ہے اور میں اداکاری ہی کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے نام سے برینڈز

    متعارف کروا رہے ہیں میں‌ان کے خلاف نہیں ہوں‌ہر کسی کو حق ہے کہ وہ وہی کرے جو اسکا دل چاہتا ہے. آئزہ خان نے کہا کہ مجھے ابھی تک میرا وہ تمام کام پسند ہے جو میں‌نے کیا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں مختلف کردار کروں تاکہ میرے مداح میرے کام سے بور نہ جائیں اکتا نہ جائیں.انہوں نے کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ جس کے لئے میں بہت زیاہد پرجوش ہوں اس سے بھی شائقین لطف اندوز ہوں‌گے.