Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا سپریم کورٹ کا ایک پرانا فیصلہ نواز شریف کیلئے خطرہ بن سکتا ہے؟

    کیا سپریم کورٹ کا ایک پرانا فیصلہ نواز شریف کیلئے خطرہ بن سکتا ہے؟

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہیں لیکن لیکن کیا سپریم کورٹ کا ایک پرانا فیصلہ نواز شریف کیلئے خطرہ بن سکتا ہے؟ کیونکہ وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور اپنی سزا مکمل کیے بغیر ہی بیرون ملک چلے گئے تھے لہذا اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں واپسی پر گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

    تاہم ان کی جماعت مسلم لیگ نواز کو اس بات پر یقین ہے کہ وہ گرفتار نہیں کیے جائیں گے کیونکہ وطن واپسی سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرالی جائے گی اور ا س کے بعد وہ پاکستان واپسی پر جلسے میں شرکت کریں گے اور پھر عدالت کے سامنے سرینڈر کردیں گے لیکن قانونی ماہر ابوذر سلمان نیازی نے دعوی‌ٰ کیا ہے کہ واپسی پر نواز شریف کو گرفتار کرلیا جائے گا.


    واضح رہے کہ ابوذر سلمان نیازی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پرانے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دسمبر 2022 میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے ایڈووکیٹ رانا آصف کیس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے (عدنان کیس 2015) پر انحصار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سزا یافتہ شخص کا اس کی درخواست کی سماعت سے قبل قید میں ہونا ضروری ہے۔ وہ گرفتاری سے بچنے اور عدالت سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے محض عدالت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈال سکتا۔ اسے پہلے قید ہونا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیکشن چار میں لکھا ہے کہ ’اپیل کنندہ اس عدالت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار ہے لیکن مذکورہ فیصلے میں یہ خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ جب کسی شخص کو قید کی کچھ سزا سنائی جاتی ہے تو پھر اس سلسلے میں منظور کیے گئے عدالتی حکم کی تعمیل میں عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا (اور قید میں ہونا) ایک بات نہیں ہے جب تک کہ وہ شخص قید نہ ہو جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    لہٰذا عدنان کے کیس میں سنائے گئے فیصلے کے پیش نظر اس طرح کی سرنڈر کی کوئی بھی پیشکش مذکورہ فیصلے میں بیان کردہ حکم کی تکمیل نہیں کرے گی۔ کیونکہ اپیل کنندہ کو اس چیمبر میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے اس کی غیر موجودگی میں ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اگر اس فیصلے کو دیکھا جائے تو بظاہر لگتا ہے کہ اپیل کنندہ یعنی نواز شریف کو حفاظتی ضمانت کیلئے پہلے گرفتاری دے کر عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

  • ورلڈکپ؛ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیئے

    ورلڈکپ؛ بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیئے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنا لیئے ہیں اور سات وکٹوں پر بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی جبکہ ا س سے قبل روہت شرما نے او ڈی آئی میچ میں آدھی سنچری بنا لی تھی. جبکہ اس سے قبل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رن کا ہدف دیا ، خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

    بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ اب انڈٰیا کی بیٹنگ جاری ہے تاہم پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا تھا اور عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے تھے جبکہ امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس
    30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے اور سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ادھر ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر زیر بحث جبکہ امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے واضح رہے کہ امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر دوڑتے ہوئے آئے اور امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    جبکہ اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے اور خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونا کی فی تولہ قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ دو ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4201 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے اور یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    خیال رہے کہ اس سے قبل سونا کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی لیکن اب پھر مہنگا ہوگیا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے اب سونا اس لیئے بھی مہنگا کیا جارہا ہے کیونکہ اب شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے اور سونا کی خریداری داری تیز ہوگئی ہے اس لیئے اشرافیہ جان بوجھ کر اس کا ریٹ تیز کردیتی ہے ایک شہری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے بس سب اپنی مرضی کے بادشاہ اور عوام کو لوٹ رہے ہیں.

  • انڈونیشین طیارہ  پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل

    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل

    انڈونیشیا میں پھنسے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے دو طیاروں کو واپس لانے کیلئے مذاکرات مکمل کرلیئے ہیں اور کراچی میں موجود انڈونیشیا کا طیارہ ڈھائی ماہ سے مرمت کا منتظر بتایا جارہا ہے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ہینگر میں موجود انڈونیشیا کے طیارے کیلئے بیرون ملک سے انجن کراچی ابھی پہنچنا ہ باقی ہے تاکہ اسے مرمت کرکے واپس بھیجا جائے.

    صحافی افضل ندیم ڈوگر کے مطابق گرودا انڈونیشیا انٹرنیشنل ائیر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ 26 جولائی کو کراچی پہنچا تھا اور رجسٹریشن پی کے جی اے ڈی کا حامل طیارہ ری فیولنگ کیلئے کراچی اترا تھا اور متحدہ عرب امارات جانے کیلئے ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی آگئی تھی جس کے بعد وہ اڑان نہ بھر سکا تھا. خیال رہے کہ طیارے نے 19 اگست کو صبح 10 بجکر 25 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ سے ٹیسٹ فلائٹ بھی کی تھیجبکہ 21 منٹ کی ٹیسٹ پرواز کے بعد انجن میں خرابی کے باعث طیارہ واپس کراچی اتر گیا تھا کیونکہ اڑان میں خرابی آرہی تھی، 9 سال پرانے طیارے کو کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا چلے گئے تھے.

    جبکہ پچاس دن تک کراچی ائیر پورٹ رن وے پر موجود طیارے کو متعلقہ ائیرلائن کی درخواست پر پی آئی اے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے اور پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے کا بائیاں انجن ناقابل مرمت ہے، اور متعلقہ کمپنی سے متبادل انجن کی کراچی آمد اور تنصیب پر ہی طیارہ ممکنہ اڑان کے قابل ہوسکے گا، اور طیارے کی پی آئی اے ہینگر میں موجودگی سے متعلقہ چارجز بھی وصول کیے جائیں گے تاہم دوسری طرف انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں سے متعلق ملائیشیا میں ہوئے مذاکرات میں پیشرفت ہوگئی ہے، اور بہت جلد دونوں ائیر بس طیارے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق
    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس
    واضح رہے کہ پی آئی اے اور متعلقہ لیزنگ کمپنی کے درمیان طیاروں کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے اور اب سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کے سی ای او سمیت 7 رکنی وفد ملائیشیا میں مذاکرات کیلئے گیا تھا جہاں انہوں نے کامیاب مزاکرات کرلئے ہیں.

  • مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

    ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا جیسا کام رہا ہے مجھے ہر سال ایوارڈ ملنا چاہیے. بہت بار ایسا ہوا کہ مجھے لگا کہ اس بار مجھے ایوارڈ ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ضروری ہیں. آمنہ الیاس نے کہا کہ جب میں‌شوبز انڈسٹری میں آئی تو میری رنگت کو لیکر بہت باتیں کی جاتی تھیں مجھے مایوس کیا جاتا تھا لیکن میں دل چھوٹا نہیں کیا اور لگی رہی . یہاں تک کہ مجھے جب پہلا لکس سٹائل ایوارڈ ملا تو

    میں نے ایک تقریر کی تھی جس میں‌، میں‌نے پہلی بار اپنی رنگت پر بات کی تھی اور مجھ سے پہلے کسی نے بھی رنگت پر بات نہیں کی تھی . ”مجھے یاد ہے کہ شوٹس کروانے کےلئے جاتی تو میری رنگت کو گورا کرنے کے لئے طرح طرح کی کرمیں اور فائونڈیشنز استعمال کی جاتی تھیں”. ایسا کرنا مجھے برا لگتا تھا ، لیکن کیرئیر کا شروع تھا بول نہیں‌پاتی تھی. آمنہ الیاس نے کہا کہ فلمیں ڈرامے دونو‌ں ہی میری ترجیحات میں‌ہیں ، جو اور جب بھی اچھا پراجیکٹ ملے گا یقینا کروں گی.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟

  • تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا . بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ میری توقعات سے بڑھ کر ریسپانس ملا ہے. اگر ابھی تک اس پیٹرن پر فلمیں بننا شروع نہیں ہوئیں تو اس کا جواب یہ ہے پاکستان میں‌ویسے ہی فلمیں‌کم بنتی ہیں. انہوں نے کہا کہ وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا تجربہ رہا ہے. وہ ایک باصلاحیت اداکار ہے وہ آیا اور چھاگیا، میں‌یقینا اس کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گا.

    ندیم بیگ نے کہا کہ میں بہت جلد ایک فلم کرنے جا رہا ہوں اور اس میں‌ہمایوں سعید ہیں . ندیم بیگ نے مزید کہا کہ” پاکستان میں بہت اچھے ایکٹرز ہیں اور ڈائریکٹرز بھی ہیں”. فلم جوائے لینڈ اور کملی میری پسندیدہ فلمیں ہیں صائم صادق اور سرمد کھوسٹ بہترین ڈائریکٹرز ہیں انکا کام ایسا ہے کہ ان کو ایوارڈز ملنے چاہیں. ندیم بیگ نے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین کام ہو رہا ہے اور لوگ اب بننے والی فلمو ں کو دیکھنے میں دلچپسی بھی رکھتے ہیں.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟

  • مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

    مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

    شوبز کی معروف جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے نقاد ہیں، ہم ایک دوسرے کی اداکاری کو دیکھ کر بتاتے ہیں کہ کونسا سین بہتر کیا جا سکتا تھا. ایک سوال کے جواب میں حسن احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میری اہلیہ کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے. ان کی اپنی شخصیت ہے سنتیا کی اپنی شخصیت ہے. اس پر سنیتا مارشل نے کہا کہ صرف ماہرہ خان کو ہی نہیں مجھے بھی لگتا ہے کہ میری شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے.

    بعض اوقات تو تصاویر ایسی ہوتی ہیں کہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ تصویر میری ہے ماہرہ خان کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میری پرورش اس قسم کی ہے کہ میں کسی کے ساتھ نہ لڑتی ہوں ، نہ ہی کسی کو پلٹ کر اسکی بدتمیز کا جواب دیتی ہوں ، میں صبر کرتی ہوں اور لڑائی جھگڑے سے دور رہتی ہوں. حسن احمد اور سنتیا نے کہا کہ ”ہم دونوں کی جوڑی کو بے بی باجی میں بہت پسند کیا گیا ،” ہم دونوں ایک ساتھ پھر بہت جلد دکھائی دیں گے. اگر ہمیں ایک ساتھ زیادہ نہیں دیکھا گیا تو اسکا جواب تو ڈرامہ میکرز ہی دے سکتے ہیں.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟

  • جب لگا وزن میں‌کمی کرنی چاہیے کر لی قدسیہ علی

    جب لگا وزن میں‌کمی کرنی چاہیے کر لی قدسیہ علی

    معروف اداکارہ قدسیہ علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرا وزن کافی زیادہ تھا ، مجھے لوگ کہا بھی کرتے تھے کہ میرا وزن بہت زیادہ ہے لیکن میں نے کبھی ان کی باتوں پر دھیان نہیں‌دیا. مجھے جب لگا کہ اب مجھے وزن میں‌کمی کرنے چاہیے میں‌نے کر لی ، میں نے کسی کے پریشر میں‌آکر وزن میں کمی نہیں کی . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے . اور اگر کسی کو نامزدگی کے باوجود ایوارڈ نہیں ملتا تو اسکو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” جن لڑکیوں کا وزن بڑھا ہوتا ہے ان کو چاہیے کہ وہ مت گھبرائیں نہ ہی مایوس ہوں ، کسی کی بھی دل دکھانے والی بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں” . انہوں نے کہا کہ مجھے سجل علی اور فواد خان کی اداکاری بہت پسند ہے، میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں. قدسیہ علی نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں ہے کہ میں کونسے اور کیسے پراجیکٹس کروں گی بس جو کام ملتا گیا کرتی جائوں گی .

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • کیا اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن ختم ہونے کے بعد  عقاب کا نشان آئی پی پی کے نام؟

    کیا اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن ختم ہونے کے بعد عقاب کا نشان آئی پی پی کے نام؟

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے اور الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔

    اعلامیہ میں جاری فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہٰذا اسے ڈی لسٹ کیا جاتا ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گرفتار سابق انسپکٹر عابد باکسر فرار
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    تاہم خیال رہے کہ عقاب کے نشان کیلئے جہانگیر خان ترین کی پارٹی جو استحکام پاکستان کے نام سے بنائی گئی تھی بھی اپلائی کرچکی ہے لیکن یہان پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب یہ نشان انہیں دے دیا جائے یا نہیں اور یہ بھی کہ آل پاکستان مسلم لیگ جسے سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف مرحوم پرویز مشرف نے بنایا تھا کو بالکل ختم کردیا ہے اور کیا اب قانوی طور پر کوئی جواز بنا کر یہ جماعت بحال ہوسکتی یہ سوالات ابھی جواب طلب ہیں.

  • رائیٹرز کا  ویڈیو گرافر اسام عبداللہ  اسرائیلی گولہ باری میں کیسے آیا؟

    رائیٹرز کا ویڈیو گرافر اسام عبداللہ اسرائیلی گولہ باری میں کیسے آیا؟

    اے ایف پی کے ایک زخمی نامہ نگار کے مطابق مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں کا ایک گروپ اسرائیلی سرحد کے قریب کام کر رہا تھا جب ان پر گولہ باری ہوئی ہے جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو جنوبی لبنان میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے رائیٹرز کا ایک صحافی جان سے مارا گیا اور اے ایف پی، رائیٹرز اور الجزیرہ کے چھ دیگر صحافی بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

    اے ایف پی کے دو زخمی نامہ نگاروں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں کا ایک گروپ اسرائیل کی سرحد کے قریب علما الشعب کے مقام پر وموجود تھا جب وہ گولہ باری میں پھنس گئے تاہم لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایک فلسطینی گروپ کی جانب سے سرحد کے لبنانی حصے سے دراندازی کی کوشش کے بعد اسرائیل نے گولہ باری کی تھی۔

    خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ ہمارے ویڈیو گرافر اسام عبداللہ جان سے گئے ہیں، رائیٹرز کے مطابق اسام جنوبی لبنان میں رائیٹرز کے عملے کا حصہ تھے تاہم رائیٹرز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طاہر السوڈانی اور مہر نازیہ بھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور اے ایف پی کی فوٹوگرافر کرسٹینا آسی اپنے ساتھی ویڈیو جرنلسٹ ڈیلن کولنز کے ساتھ اسی علاقے میں کام کر رہی تھیں۔ دونوں کو علاج کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غزہ میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین سمیت اسکولوں کے 30 طالب علم ہلاک

    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    علاوہ ازیں الجزیرہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ان کے دو صحافی بھی شامل ہیں۔ ادارے نے اپنی گاڑی پر اسرائیلی بمباری کا الزام عائد کیا ہے تاہم واضح رہے کہ اے ایف پی کے گلوبل نیوز ڈائریکٹر فل چیٹوائنڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ صحافیوں کا ایک گروپ، جن کی واضح طور پر شناخت کی گئی تھی، کام کرتے ہوئے جان سے گئے اور زخمی ہوئے۔