Baaghi TV

Author: +9251

  • پی پی پی  رہنما صادق عمرانی کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

    پی پی پی رہنما صادق عمرانی کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

    ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی قیادت کی جانب سے میری 52 سالہ جدوجہد کو یکسر نظر انداز کر کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر آباد سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی اور کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تو میں اس فیصلے کی بھرپور مزاحمت کروں گا اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور ان شاء الله ایم پی اے کی نشست جیت کر پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کروں گا .

    یہ بات انہوں نے پیپلز ہائوس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میر سبز علی خان عمرانی ، سید برکت علی شاہ ، شہباز خان عمرانی اور مختار ساسولی و دیگر افراد موجود تھے ۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے یہی وجہ ہے کہ میری جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو مجھے اپنا چھوٹا بھائی اور پارٹی کا سچا اور مخلص کارکن کہتی تھیں

    انہوں نے کہا کہ اگر ہر 5 سال بعد الیکشن کے موسم میں سیاسی وفاداریاں اور پارٹی تبدیل کرنے والے موقع پرست عناصر کو اپنی پارٹی کے پرانے اور مخلص کارکنوں پر ترجیح دے کر پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے تو یہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہوگی جس کے خلاف پارٹی کارکن مزاحمت ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کے پارٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس سے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پارٹی کے مخلص کارکنوں میں سخت مایوسی پیدا ہوگی جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • بلوچستان میں 10 ہزار اساتذہ کی تقرری کا معاملہ التواء کا شکار

    بلوچستان میں 10 ہزار اساتذہ کی تقرری کا معاملہ التواء کا شکار

    ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی ) معروف علمی، ادبی اور سماجی تنظیم ” کیئر نصیر آباد ” کے صدر آغا نیاز مگسی کی تنظیمی سروے میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک مزید تشویشناک انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے بلوچستان کے پرائمری اسکولوں میں خالی اسامیوں پر 10 ہزار اساتذہ اور استانیوں کی تقرری کا معاملہ التواء کا شکار ہے جس کے باعث 3 ہزار سے زائد بوائز و گرلز پرائمری اسکول بند پڑے ہیں جس سے بلوچستان میں بنیادی تعلیم اور درس و تدریس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق 10 ہزار اساتذہ کےانٹرویوز اور ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے لیکن ایک شہری کی جانب سے تقرریوں کو میرٹ کے برعکس قرار دے کر بلوچستان ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت گزشتہ 6. ماہ سے جاری ہے لیکن تا حال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔

  • ایم پی اے  کا خواب

    ایم پی اے کا خواب

    دنیا میں دو چیزیں ایسی ہیں جن پر کوئی بھی حکمران پابندی نہیں لگا سکتا ایک خواب دیکھنا اور دوسری خواہش رکھنا۔ اس لیے دنیا کا غریب سے غریب تر اور کمزور ترین شخص بھی کوئی بھی خواب دیکھ سکتا ہے اور کوئی بھی خواہش رکھ سکتا ہے یہ اور بات ہے کہ کسی کسی کی خواہش پوری ہوتی ہے اور اکثریت کی خواہش پوری نہیں ہوتی بقول غالب

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

    اب جبکہ فروری 2024 میں پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے تو اس کے لیے چھوٹے خواہ بڑے معروف خواہ گمنام اور مقبول خواہ بدنام سیاستدانوں نے بھی خواب دیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہیں اور ان دو نشستوں پر دو درجن سے زائد افراد ایم پی اے M P A بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنے والے افراد میں سابق ایم پی اے صاحبان بھی ہیں جنہوں نے غربت اور تنگدستی میں سیاست کا سفر شروع کیا بقول نواب اسلم خان رئیسانی

    سیاستدان بنو وزیر بنو گے یا فقیر بنو گے

    اور حقیقت بھی یہی ہے یہاں سیاست میں آ کر کئی لوگ اپنے باپ دادا کی جائیداد بیچ کر فقیر ہو گئے مگر ایم پی اے نہیں بن سکے اور غریب لوگ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد وزیر بن کر ارب پتی بن گئے جن کو اب اپنی جائداد اور مال و دولت کا صحیح اندازہ بھی نہیں ہے۔ جو لوگ پہلے ایم پی اے بنے ہیں وہ دوبارہ ایم پی اے بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بھی مستقبل میں ایم پی اے اور وزیر بنیں جبکہ نئے لوگ بھی ایم پی اے بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ بھی منتخب ہو کر وزیر اور ارب پتی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ یہ اب مقدر کی بات ہے کہ کون کون ایم پی اے بننے والے ہیں ۔

    غالب امکان یہی ہے کہ سابق ایم پی اے ہی دوبارہ ایم پی اے بنیں گے یا پھر ان کی جگہ امیر لوگ ہی یعنی کروڑ پتی اور ارب پتی لوگ ہی ایم پی اے بن سکیں گے کیوں کہ ہمارے فرسودہ نظام میں غریب یا متوسط طبقہ کے لوگ الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیوں کہ اس کیلئے کروڑوں روپے کے اخراجات اور طاقتور افراد کی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بہرحال ایم پی اے کوئی بھی بنے لیکن غریبوں کا خواب یہ ہے کہ ان کے حلقہ انتخاب سے کوئی ایسا شخص ایم پی اے بنے جو کہ غریبوں کو تعلیم، صحت ،روزگار ، سڑک، پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے ۔

  • سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں شمولیت

    سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں شمولیت

    (شان رسول کی رپورٹ کے مطابق )سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں مقابلہ جیتنے پروویمن ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کے زیر اہتمام کریسنٹ کمپلیکس فیصل آباد میں نیشنل چُک بال وویمن چیمپئین شپ2023کا انعقادکیا گیا ۔جس میں ملک بھر کی ٹیمو ں کو مدعو کیا گیاہے۔

    جہنوں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا ۔ تمام ٹیموں کے مقابلے ہوئے اور محکمہ پولیس کی چُک بال وویمن ٹیم نے تمام ٹیموں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔

    جس پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نےپولیس وویمن ٹیم کو اپنے آفس میں بلا کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ،شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پولیس وویمن کی چُک بال ٹیم نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اچھی کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

  • آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ

    آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ

    (شان رسول کی رپورٹ کے مطابق )محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ کے دوران ڈرائیونگ سکول چناب نگر میثاق سنٹر اور خدمت مرکز واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    تھا نہ چناب نگر اور تھا نہ صدر چنیوٹ کا وزٹ پولیس لائن میں اجلاس عام کے ساتھ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ بھی موجود تھے دور کے دوران چناب نگر میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح جس میں عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس،لرنراور ٹریفک کے متعلقہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان چناب نگر میں میثاق سنٹر اور خدمت مرکز کا افتتاح کیا جس میں عوام الناس کو ایک ہی چھت تلے 14سے زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

    دورہ کے دوران تھانہ چناب نگر کا وزٹ کیا اورتھانہ چناب نگر کو SIPSمیں منتقل کیا جارہا ہے جس کی بابت انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    DPOچنیوٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی زیر نگرانی تھانہ چناب نگر کو جلد ازجلد SIPSمیں فعال کروائے۔بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے SIPSتھانہ صدر چنیوٹ کا وزٹ کیا۔

    دوران وزٹ تھانہ کی صفائی ستھرائی،فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم،حوالات،ہیومن ریسورس اور تھانہ میں SIPSکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او آفس چنیوٹ میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات۔

    عوام الناس کو موجود ہ حالات و واقعات سے آگاہ رکھنا اور انکی حقائق تک رسائی میڈیا کی دن رات مسلسل کاوشوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

    آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان نے شہداء پولیس چنیوٹ کی فیملز سے ملاقات کی۔شہدا کی فیملز میں پلاٹس کی فائل تقسیم کر تے ہو ئے اظہا ر خیال کیا کہ شہداء ہمار اثاثہ ہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او چنیوٹ کے ہمراہ پولیس لائن چنیوٹ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کیا ڈی پی او چنیوٹ اور اس کی ٹیم کی کاوش پرشاباش دی۔

    پولیس لائن چنیوٹ میں افسران و اہلکاران سے اجلاس عام میں خطاب کیا آرپی او فیصل آباد نے اہلکاران کے مسائل سنے اور ڈی پی او چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے مسائل کو جلد از جلد حل کر وایا جائے۔پولیس لائن چنیوٹ میں افسران و ملازمین نےمل کر کھا نا کھا یا۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ادرل روم کا انعقاد کیا جس میں اہلکاران کے شوکاز نوٹسز اور اپیل ہائے کی سماعت کی۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او چنیوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے شرکت کی اور آرپی او فیصل آباد نے کر ائم کا جائزہ لیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایا ت جاری کیں

  • آرپی او آفس فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔

    آرپی او آفس فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔

    (شان رسول فیصل آباد سے)

    آرپی او آفس فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جہاں آرہپی او فیصل آباد نے کہاکے ا
    اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ہمارا سرمایہ اورقابل فخر ہیں۔

    آرپی او آفس فیصل آباد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کے مطابق تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔

    ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایس پی اقبال ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو تھا نہ ڈجکوٹ کے مقدمہ 1815/23مورخہ 10.10.23جرم 302/363/376کے ملزم گرفتار کر نے پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نواز ا۔

    تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کامیابی کے حصول کے لیے نیک نیتی اور مسلسل محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور مشکل صورتحال میں پولیس افسران کے جذبہ حب الوطنی اور عزم کو سراہا۔

    انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیس افسران اپنے فرائض خلوص نیت،میرٹ اور خدا خوفی کو مد نظر رکھتے ہوئے سرانجام دیں تاکہ ہم دنیا میں نیک نامی کمانے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں۔

    تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا-

  • کوئٹہ،افغان مہاجرین حاجی کیمپ منتقل،رجسٹریشن شروع

    کوئٹہ،افغان مہاجرین حاجی کیمپ منتقل،رجسٹریشن شروع

    کوئٹہ میں سینکڑوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا گیا، رجسٹریشن شروع

    کوئٹہ میں سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں نادرا کے ذریعے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ کوئٹہ میں بھی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک ،سملی ،نواں کلی ،ہنہ اوڑک، خروٹ آباد،غوث آباد، بائی پاس ودیگر میں کریک ڈاون ،سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان کی نادرا کے ذریعے رجسٹریشن شروع کردیاگیاہے گرفتار افراد میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں گھروں سے گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار افراد کو آج افغانستان روانہ کردیاجائےگا مہاجرین میں چھوٹے بڑے ،خواتین ،بچے ،بوڑھے اور جوان شامل ہیں

    دوسری جانب پاکستان نے افغان مہاجرین کی دیگر ممالک میں منتقلی کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی تیسرے ملک میں آبادکاری کے حوالے سے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، غیر قانونی مقیم باشندوں نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کا سامان واپس نہیں کیا ، افغان باشندوں کے الزام پرایس ایس پی آپریشنز نےنوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت ایڈمن افسر اور متعلقہ اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے،

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

    مہاجرین کو زبردستی نہیں نکال رہے،افغان وزیر دفاع کی تنقید بے جا ہے، جان محمد اچکزئی
    بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان محمد اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے وزیردفاع کی تنقید بےجا ہے،افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکال رہے،ہم صرف غیر قانونی طور پر مکین افراد کو نکال رہے ہیں، پاکستان غیر قانونی افراد پر احسان کررہا ہے،ہم صرف ان لوگوں کو ڈی پورٹ کررہے ہیں40 سال سے زیادہ افغانوں کی مہمان نوازی کررہے ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجنا پاکستان کا اندرونی فیصلہ ہے،اگر پولیس سے کوئی شکایت ہے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی،نادرا نے کوئٹہ میں 40 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں،ایک لاکھ شناختی کارڈ ابتک بلاک کئے جاچکے،جعلی دستاویزات بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں،ابتک 50 ہزار لوگ رضاکارانہ طور پر جاچکے ہیں،

  • امرتا  پریتم؛ تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول

    امرتا پریتم؛ تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول

    تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول

    امرتا پریتم

    پنجابی زبان کی معروف ناول نگار ، ادیبہ اور شاعرہ

    تاریخ وفات : 31 اکتوبر 2005ء

    بیسویں صدی کی پنجابی زبان کے ادب میں شہرت پانے والی خواتین میں امرتا پریتم کا نام سب سے نمایاں ہے ۔امرتا پریتم پنجابی زبان کی شاعرہ ناول نگار اور افسانہ نویس تھیں ۔ وہ واحد خاتون شاعرہ ہیں جو پاک و ہند میں یکساں طور پر مقبول ہیں ۔انہوں نے 100 سے زیادہ کتابیں شاعری ۔افسانوں ناول پنجابی فوک گیتوں پر لکھیں ۔ ان کی کتابوں کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ۔

    ان کی پیدائش 31 اگست 1919 کو گوجرانوالا میں ھوئی ۔آپ کا اصل نام امرتا کور تھا آپ کی والدہ کا بچپن میں ھی انتقال ھو گیا اس وقت آپ کی عمر 11 سال تھی ۔آپ اور آپ کے والد اس کے بعد لاھور منتقل ھو گئے ۔جہاں آپ نے پاکستان بننے تک قیام کیا۔ 1947ء کے بعد آپ انڈیا منتقل ھو گئیں ۔ انہوں نے بچپن سے ھی لکھنا شروع کر دیا تھا ۔ ان کی نظموں کی پہلی کتاب امرت لہریں 1936ء میں چھپی جب آپ کی عمر صرف 16 سال تھی ۔ اسی سال آپ کی شادی پریتم سنگھ سے ھو گئی اور یوں آپ امرتا کور سے امرتا پریتم ھو گئیں ۔1936 ء سے 1943ء کے دوران آپ کی نظموں کی بہت سی کتابیں منظر عام پر آئیں ۔ امرتا پریتم کو لاہور میں ساحر لدھیانوی سے محبت ہو گئی تھی جس کی خاطر انہوں نے اپنے سکھ شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی مگر وائے قسمت کہ ان کی اور ساحر کی شادی نہیں ہو سکی تھی حالانکہ یہ دونوں پاکستان سے ہندوستان منتقل ہو گئے تھے ۔

    امرتا نے سیاست میں بھی فعال کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ وہ بھارتی ایوانِ بالا کی رکن رہی ہیں اور انہیں پدم شری کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ اور دیگر اعزازات بھی حاصل ہو ئے جن میں پنجابی ادب کے لیے گیان پیتھ ایوارڈ بھی شامل ہے۔ ساحر لدھیانوی کے ساتھ ان کا معاشقہ ادبی دنیا کے مشہور معاشقوں میں شمار ہوتا ہے جس کی تفصیل تھوڑی بہت ان کی کتاب رسیدی ٹکٹ میں موجود ہے۔

    امرتا پریتم کی سب سے شہرہ آفاق نظم ‘اج آکھاں وارث شاہ نوں’ ہے، اس میں انہوں نے تقسیم ہند کے دوران ہوئے مظالم کا مرثیہ پڑھا ہے۔ کچھ اشعار ذیل میں درج ہیں۔

    شاہ مکھی متن:

    اج آکھاں وارث شاہ نوں، کتوں قبراں وچوں بول
    تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ کھول
    اک روئی سی دھی پنجاب دی توں لِکھ لِکھ مارے وَین
    اَج لَکھاں دھیآں روندیاں، تینوں وارث شاہ نوں کَیہن
    اٹھ دردمنداں دیا دردیا تک اپنا دیس پنجاب
    اج بیلے لاشاں وچھیاں تے لہو دی بھری چناب
    کسے نے پنجاں پانیاں وچ اج دتی زہر رلا
    تے اوہناں پانیاں نوں دتا دھرت نوں لا
    جتھے وجدی پھوک پیار دی او ونجلی گئی گواچ
    رانجھے دے سب ویر اج بھل گئے اوس دی جاچ
    دھرتی تے لہو وسیا تے قبراں پیّئاں چون
    پریت دیاں شہزادیاں اج وچ مزاراں رون
    اج تے سبے کیدو بن گئے حسن عشق دے چور
    اج کتھوں لیآئیے لبھ کے وارث شاہ اک ہور
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش ، ترتیب و ترسیل: آغا نیاز مگسی

  • اسٹاک ایکسچینج ؛  100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج ؛ 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری میں آج زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 51 ہزار 600 سے تجاوز کر گیا تھا، کاروبار کے درمیان مارکیٹ میں زبردست تیزی جاری ہوئی اور اس دوران 100 انڈیکس 1.04 فیصد اضافے سے 52 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا تاہم چند منٹوں بعد ہی 100 پوائنٹس سے زائد گر پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک بار پھر 52 ہزار سے نیچے آگیا۔

    آج 100 انڈیکس مجموعی طور پر اب تک 455 پوائنٹس بڑھا جو اس وقت 51 ہزار 938 پر ہے جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 51 ہزار 812 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 6 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے ایک پیسے میں جاری ہے۔
    اسپیکر قومی اسمبلی کی روانڈا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات
    جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں 6 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے ایک پیسے پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 38 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی روانڈا کے پارلیمانی وفد  سے ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی کی روانڈا کے پارلیمانی وفد سے ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس دورہ پر روانڈا کے پارلیمانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان اپنی "لک افریقہ پالیسی کے تحت روانڈا سمیت تمام افریقی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار روانڈا سینیٹ صدر ڈاکٹر فرانکوس زیویر کالنڈا کی سربراہی میں روانڈا کے اعلی سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے آج بروز منگل پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔

    ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کو پروان چڑھانے میں پاک-روانڈا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی روابط میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روانڈا میں منعقد ہونے والی 145ویں بین الپارلیمانی اسمبلی اجلاس میں پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی جس سے ترقی پذیر ممالک تیزی سے متاثر ہو رہیں ہیں ۔
    خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
    واضح رہے کہ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے مابین زراعت فوڈ سیکورٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روانڈا کے مابین کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ روانڈا سینیٹ صدر ڈاکٹر فرانکوس زیویر کالنڈا نے پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے افریقی سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔