Baaghi TV

Author: +9251

  • وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    چاکلیٹی ہیرو کہلائے جانے والے وحید مراد کی اہلیہ آج کراچی میں انتقال کر گئی ہیں.سلمی مراد کافی عرصہ سے بیمار تھیں. اور ہسپتال میں‌زیر علاج رہیں. سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھی.آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے سلمیٰ مراد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیں۔ سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ سلمیٰ مراد کی وفات ملک بھر کے فنکاروں کے لئے ایک افسوسناک خبر ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تمام ارکان دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔دعا ہے کہ اللہ پاک سلمیٰ مراد کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کو صبر دے۔

    سلمی مراد کی وحید مراد کے ساتھ شادی 1964 میں ہوئی تھی ، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی. دونوں فیملی فرینڈ تھے .سلمی مراد بہت ایکٹیو خاتون تھیں اور وہ بہت ساری سماجی کاموں میں مصروف رہتی تھیں. سلمی مراد کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے عادل مراد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی ، انہوں نے اس پوسٹ میں نماز جنازہ کا بھی بتایا اور لکھا کہ ان کی نماز جنازہ House No 57/B ,11th South Street DHA Phase 2 Karachi میں ادا کی جائیگی.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • افغان حکومت نے   انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    افغان حکومت نے انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا

    افغان حکومت نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈے قائم ہونے کا روسی دعویٰ مسترد کردیا ہے اور امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس اڈوں کے قیام سے متعلق روسی دعوے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت قطعا نہیں دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی مسابقت کا میدان نہیں ہے، ہم دیگر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنی دشمنی کو آگے نہ بڑھائیں۔ انہیں افغان سرحدوں سے باہر اپنا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاہم واضح رہے کہ روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنکوف نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس سروسز دولت مشترکہ کی جنوبی سرحدوں کے قریب افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ’فعال کردار‘ ادا کر رہی ہیں۔

    جبکہ رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر بورٹنکوف نے کہا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے فغان دہشت گردی کے خطرے پر قابو پانے کی آڑ میں، وسطی ایشیائی ممالک میں ہمارے (سی آئی ایس) شراکت داروں پر فوجی، تکنیکی اور سرحدی سلامتی کی معاونت کے لئے فعال طور پر اپنی خدمات مسلط کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ افغانستان کے ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ کار تورک فرہادی کا کہنا ہے کہ روس، امریکا کے خلاف پروپیگنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    واضح رہے کہ تورک فرہادی نے مزید کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہے اور وہ کسی بھی ملک کے قریب آ سکتا ہے لیکن افغانستان میں امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس سے متعلق تبصرے درست نہیں ہیں کیونکہ روس اور امریکا کی ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا جنگ جاری ہے تاہم اس حوالے سے ایک اور سیاسی تجزیہ کار سید منہاج آغا کا مؤقف ہے کہ “وہ (روس اور امریکا) مقابلہ کرتے ہیں اور وہ افغانستان سے اپنی دلچسپی کا پہلو چاہتے ہیں۔

  • پاک، چین ایک خاندان؛ سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا. چینی سفیر

    پاک، چین ایک خاندان؛ سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا. چینی سفیر

    چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ایک فیملی کی طرح ہیں اور سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا، اب سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم جلد چین کا دورہ کریں گے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نئے چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے پہلا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک ٹیم کی طرح ہیں اور ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

    جبکہ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دس سال میں سی پیک کو مکمل کامیابی ملی، سی پیک روشن مستقبل کی نوید ہے جبکہ سی پیک میں نئے باب کا اضافہ کیا جائے گا۔ سی پیک کو محبت اور تعلقات کی راہداری بنایا جائے گا اور جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، آئی ٹی، زراعت، صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    علاوہ ازیں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاک چین بارے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سدا بہار ہیں جبکہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کبھی اتار چڑھاؤ نہیں آیا جبکہ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی خوبصورت تاریخ ہے، بیلٹ اور روڈ منصوبہ خوشحالی کا راستہ ہے اور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم جلد چین کا دورہ کریں گے، جس میں سی پیک کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ تاہم خیال رہے کہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں نئےاتحاد اور پالیسیاں بن رہی ہیں، پاک چین دوستی حکومت اور عوام کی سطح پر ہے، اور انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ایک دوسرےکی نیک نیتی پر یقین رکھتے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

    ورلڈ کپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 14 اکتوبر ( ‌یعنی کل) کو دنیا کے سب سے بڑے احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور اس میچ میں کامیابی فاتح ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دے گی جبکہ ابھی تک ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، میچ سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ سے قبل ایک رنگارنگ تقریب ہوگی جس میں کئی فن کار پرفارمنس پیش کریں گے۔
    https://‌twitter.com/BaaghiTV/status/1712880396013392071
    واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں بھارت کو پاکستان کیخلاف ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے برتری حاصل ہوگی اور اس ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور بھارت سات بار آمنے سامنے آئے ہیں اور ساتوں مرتبہ کامیابی بھارتی ٹیم کے حصے میں آئی جبکہ کرکٹ مبصرین کے خیال میں پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوتا ہے اور فیلڈ میں جو ٹیم اعصاب پر قابو پانے میں کامیاب رہتی ہے وہ میچ اپنے نام کر لیتی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنی پہلی فتح کی تلاش ہے تاہم ماضی میں جب جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں آمنے سامنے آئیں تو کوئی نہ کوئی یادگار واقعہ ضرور رونما ہوا ہے۔ شائقین پر امید ہیں کہ اس بار بھی ہونے والا میچ کسی نہ کسی طرح سے یادگار بنے گا۔

    ںجی ٹی وی کے مطابق ماضی کے ایسے چند میچز پر نظر ڈالتے ہیں جو ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے کھیلے اور ان میچز کے دوران پیش آنے والے واقعات شائقین کو آج بھی یاد ہیں جبکہ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ 1992 کے ورلڈ کپ میں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے آئیں۔ اس سے پہلے ہونے والے چار ورلڈ کپ ایونٹ میں اس کا مقابلہ نہیں ہوا تھا اس لیے اس میچ میں فتح کے لیے دونوں ہی کپتان پر امید تھے۔

    تاہم پاکستان نے یہ ورلڈ کپ ضرور جیتا تھا لیکن بھارت کے خلاف میچ میں انہیں 43 رنز سے شکست ہوئی تھی اور بھارت کے 7 وکٹوں پر 216 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 173 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس کامیابی میں بھارت کے نوجوان بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کردار نمایاں تھا جنہوں نے 54 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی بالنگ کے وقت ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے اس لمحے کو یادگار بنادیا تھا ۔

    خیال رہے کہ ٹنڈولکر کی بالنگ پر مسلسل اپیل کرنے پر جاوید میانداد بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے سے الجھ پڑے تھے، دونوں کے اس جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے امپائر ڈیوڈ شیپرڈ نے بیچ بچاؤ کرایا۔لیکن جب کرن مورے اپیل کرنے سے باز نہ آئے تو جاوید میانداد نے ہوا میں چھلانگ لگا کر ان کی نقل کی اور شائقین کو محظوظ کرنے کا موقع اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیا تاہم چار سال بعد جب پاکستان بھارت اور سری لنکا نے مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کی تو کوارٹر فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے شہر بنگلور جانا پڑا، جہاں دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں دوسری بار مدِمقابل آئیں۔

    جبکہ اس میچ میں بھی پاکستانی ٹیم بھارت کے اسکور آٹھ وکٹ پر 287 رنز کے جواب میں نو وکٹ پر صرف 248 رنز ہی بناسکی۔ ایک موقع پر پاکستانی اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے تماشائی خاموش تھے لیکن مڈل آرڈر کی مایوس کن کارکردگی پاکستان کی فتح کی راہ میں رکاوٹ بن گئی اور میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کپتان وسیم اکرم کے بجائے عامر سہیل نے کی جو گرین شرٹس کی جانب سے نصف سینچری بنانے والے واحد کھلاڑی تھے۔ اپنی ففٹی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بھارتی بالر وینکاٹیش پرساد کو چوکا مارنے کے بعد دباؤ میں لانے کے لیے بلا دکھا یا جو انہیں مہنگا پڑا جبکہ اگلی ہی گیند پر پرساد نے نہ صرف پاکستانی کپتان کو واپس پویلین بھیج دیا بلکہ پوری ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ 113 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی آؤٹ کے اسکور سے پوری ٹیم 248 رنز تک ہی پہنچ سکی، جس میں تین وکٹیں لینے والے پرساد کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔
    پاکستان کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک

    سن 1999 کے ورلڈ کپ میں بھی بھارتی بالر وینکاٹیش پرساد کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں 47 رنز سے شکست ہوئی، مانچسٹر کے مقام پر بھارت کو چھ وکٹ پر 227 رنز پر محدود کرنے کے باوجود پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں مسلسل تیسری بار بھارت کے خلاف کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ 228 رنز کے تعاقب میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز وینکاٹیش پرساد کی نپی تلی بالنگ کے سامنے مزاحمت نہیں کر سکا، پرساد نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا۔ تاہم پرساد کا بھرپور ساتھ دیا جواگل سری ناتھ اور انیل کمبلے نے جن کی کوششوں کی وجہ سے گرین شرٹس صرف 180 رنز پر ڈھیر ہوگئے تھے۔ لیکن اس ناکامی کے باوجود ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے، سن 2003 کا کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا جہاں کی وکٹوں کو فاسٹ بالرز کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے میچ میں صرف سچن ٹنڈولکر ہی چھائے رہے اور 98 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    خیال رہے کہ کپتان وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر اور محمد سمیع جیسے پیسرز کی موجودگی میں ٹنڈولکر نے صرف 75 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ دو رنز کی کمی کی وجہ سے وہ سینچری سے تو محروم ہوگئے تھے لیکن ان کی اننگز میں شامل 12 چوکوں اور ایک چھکے کو شائقین آج بھی بھول نہیں پائے اور سینچورین میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے سعید انور کی سینچری کی بدولت سات وکٹ پر 273 رنز بنائے تھے۔ لیکن ٹنڈولکر کے 98 اور یوراج سنگھ کے 50 ناٹ آؤٹ کی وجہ سے بھارت نے یہ میچ چھ وکٹ سے جیت لیا جبکہ یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں مسلسل چوتھی شکست تھی، جس کے بعد اگلے معرکے کے لیے دونوں ٹیموں کو آٹھ سال انتظار کرنا پڑا۔

    واضح رہے کہ سال 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکے بعد دیگرے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانے کی وجہ سے آمنے سامنے نہیں آسکیں، لیکن 2011 کے سیمی فائنل میں دونوں کا ٹکراؤ ہو گیا جبکہ موہالی میں کھیلے گئے اس ناک آؤٹ مقابلے میں ایک بار پھر سچن ٹنڈولکر پاکستان کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے وہاب ریاض کی کارکردگی تو سب کو یاد ہے۔ لیکن سعید اجمل کی بالنگ پر ٹنڈولکر کا وہ آؤٹ اس سے زیادہ مقبول ہوا جسے تھرڈ امپائر نے رد کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستانی شائقین کے خیال میں ڈی آر ایس کا فیصلہ غلط تھا اور 12 سال گزرنے کے باوجود سعید اجمل کا بھی یہی ماننا ہےکہ تھرڈ امپائر کو جو ویڈیو دکھائی گئی اس میں ردوبدل کیا گیا تھا اور اس میچ میں پاکستانی فیلڈرز نے متعدد کیچز بھی گرائے جب کہ چند مداحوں نے مصباح الحق کو اس میچ کے بعد ٹک ٹک کا بھی خطاب دیا، کیوں کہ انہوں نے تیز کھیلنے کے بجائے وکٹ بچانے کو ترجیح دی تھی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلے دو ورلڈ کپ ایونٹس میں بھی بھارت کے خلاف کارکردگی مایوس کن رہی، دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں آمنے سامنے آئیں، لیکن صرف بھارت کو کامیابی ملی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان نے مفرور بہنوں صوفیہ مرزا اور مریم مرزا کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    تاہم سال 2015 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ کے مقام پر وراٹ کوہلی کی سینچری کی وجہ سے گرین شرٹس کو 76 رنز سے شکست ہوئی اور اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بالر سہیل خان کی پانچ وکٹیں بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکیں۔ 301 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 224 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جبکہ سال 2019 کا ورلڈ کپ بھی پاکستان کی قسمت نہ بدل سکا۔ مانچسٹر کے مقام پر روہت شرما نے 113 گیندوں کا سامنا کر کے 14 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو فاتح بنایا جبکہ کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی نصف سینچریوں نے بھی بھارت کی 336 رنز اسکور کرنے میں مدد کی تھی۔محمد عامر تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب پاکستانی بالر رہے تھے خیال رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 40 اوورز میں 302 رنز کا ٹارگٹ ملا جسے وہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور چھ وکٹ پر صرف 212 رنز ہی بناسکے، یوں ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف سات میں سے سات میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہفتے کو دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھواں میچ ہونے جا رہا ہے جس میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔

  • پاکستان نے مفرور بہنوں صوفیہ مرزا اور مریم مرزا کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے

    پاکستان نے مفرور بہنوں صوفیہ مرزا اور مریم مرزا کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے

    حکومت پاکستان نے سابق ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) اور ان کی بہن مریم مرزا کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ صوفیہ اور مریم دونوں گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ ان کے خلاف دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق ظہور کی جانب سے پاکستان میں مقدمات درج کرائے گئے تھے، دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے سے طویل عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے توسط سے ملزمین (مفرور) کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس نمبر 2023/66146 کے تحت صوفیہ مرزا اور نوٹس نمبر 2023/66156 کے تحت مریم مرزا کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر نے نوٹس میں لکھا ہے کہ مجھے ہدایت کی جاتی ہے کہ ایف آئی آر نمبر 156/23 میں ملوث ملزمان خوش بخت مرزا اور مریم مرزا کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی یعنی اسپیشل سیکرٹری ایم او آئی سے منظوری لی جائے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرپول سیکریٹریٹ، فرانس کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ملزمان خوش بخت مرزا اور مریم مرزا کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کریں۔ انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس کا تعلق سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر، ماڈل صوفیہ مرزا، ان کی ٹینس کھلاڑی مریم مرزا اور دیگر کے خلاف 2020 کے موسم گرما میں جھوٹے اور انتقامی مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد میں دائر مجرمانہ شکایت سے ہے۔ یہ شکایت پی پی سی 1860 کی دفعہ 420، 468، 471، 385، 386، 389، 500 اور 506 کے تحت دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات کی تیاری، بھتہ خوری، ہتک عزت اور مجرمانہ دھمکیوں کے تحت درج کی گئی تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل (سی سی سی) لاہور نے مئی 2020 میں عمر فاروق ظہور اور دیگر کے خلاف انکوائری نمبر 72/20 کا آغاز کیا تھا جس میں ان کی سابق اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو ذرائع کی رپورٹ کے طور پر لیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور میں عمر فاروق ظہور کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ان سے رقم وصول کرنے کا کام کیا۔

    ایف آئی آر کی درخواست میں خاص طور پر شہزاد اکبر کے کردار کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم چلانے کے لئے کابینہ کو استعمال کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فوجداری مقدمات کے اندراج کے بعد وزیر اعظم کے اس وقت کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے غیر قانونی مالی فائدے کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 1898 کے تحت دھوکہ دہی سے کابینہ سے منظوری حاصل کی اور اس حقیقت کو چھپایا کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ درخواست گزار سال 2023 میں تحقیقات میں شامل ہوا اور ایف آئی آر نمبر 36/20 اور 40/20 کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ مذکورہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ بعد ازاں جے آئی ٹی ایف آئی اے نے بورڈ کی منظوری سے دونوں ایف آئی آرز میں سی آر پی سی کی دفعہ 173 کے تحت منسوخی رپورٹ مجاز عدالتوں میں جمع کرائی۔ فاضل عدالت نے منسوخی کی رپورٹس کو قبول کیا اور اجازت دی .

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 2006 میں عمر فاروق ظہور سے شادی کرنے والی صوفیہ مرزا (خوش بخت مرزا) نے درخواست گزار کو بلیک میل کرنے اور اس سے رقم وصول کرنے کے لیے اس کے خلاف تحویل کا مقدمہ شروع کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق ظہور نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سال 2013 میں انہیں 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی ادا کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس تنازعے کا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کیا تھا۔ تاہم خوش بخت مرزا نے سال 2020 میں وزیراعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور عمید بٹ اور علی مردان شاہ (ایف آئی اے کے افسران) کے ساتھ مل کر درخواست گزار کو ایک بار پھر بلیک میل کرنا شروع کر دیا تاکہ اس سے مزید رقم وصول کی جا سکے۔ اس کے بعد خوشاب مرزا مذکورہ افراد کی مدد سے درخواست گزار اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف جھوٹے مجرمانہ مقدمات درج کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ درخواست گزار کو بلیک میل کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے
    مقدمات درج کرتے وقت صوفیہ مرزا نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے شکایت کنندہ خوش بخت مرزا کے طور پر اپنا نام استعمال کیا اور یہ حقیقت بھی کہ ظہور ان کا سابق شوہر تھا اور دونوں اپنی دو کم عمر بیٹیوں کی تحویل کے حوالے سے عدالتی تنازعمیں ملوث تھے۔ عمر فاروق نے عوامی طور پر الزام عائد کیا ہے کہ صوفیہ اور اس کے ساتھیوں نے اس سے بھتہ لینے کی کوشش کی اور جب اس نے انکار کیا تو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت میں اپنے حکومتی روابط کا استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمات شروع کردیئے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات ریکارڈ پر لائی گئی کہ عمر فاروق ظہور نے نہ صرف الزامات کی تردید کی بلکہ ناروے پولیس کی جانب سے ایک خط بھی پیش کیا جس میں تصدیق کی گئی کہ مذکورہ انکوائری شواہد کی کمی کی وجہ سے بند کردی گئی اور کیس خارج کرنے کی سفارش کے ساتھ اوسلو پولیس کی ایک اور دستاویز پبلک پراسیکیوٹر کو بھی پیش کی۔ جب صوفیہ مرزا سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ریڈ نوٹسز کے بارے میں علم نہیں ہے۔

  • ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کا 246 رنز کا ہدف 43.5 اوورز میں 2 وکٹوخ کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے اور چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    جبکہ بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تھا تاہم میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے تھے۔ بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹرتنزید حسن کی گری جب تنزید 16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مہدی حسن میراز 46 گیندوں پر 30 رنز، پھر نجم الحسن شنتو 7 اور کپتان شکیب الحسن 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے

    تاہم مشفیق الرحیم اور محمود اللہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں جس کی بدولت بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے، مشفیق الرحیم 66 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے تین، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف

    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف

    مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کا نقصان کیا، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی جبکہ مسلم لیگ نے شیخوپورہ میں ہونے والے آج کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، واجپائی نے معاہدہ کیا کہ کشمیر سمیت ہر مسئلہ حل کریں گے، نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بدترین سازشیں کی گئیں، ملکی ترقی کے لیے نوازشریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچنا ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو اب نوازشریف کو لانا ہوگا کیونکہ نواز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے گا، دانش اسکول اور شاہراہیں دوبارہ بنیں گی، 21 اکتوبر کو پاکستان کو بچانے کے لیے مینار پاکستان آنا ہوگا جبکہ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں، 16ماہ میں ہم نے کیا کیا، 16ماہ میں پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست ہوتی نہ سیاست، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کا نقصان کیا، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے

    جبکہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، کاروبار چلے گا، عوام کو روز گار ملے گا، ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے، فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے، اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

  • غزہ میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین اور اسکولوں کے 30 طالب علم ہلاک

    غزہ میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین اور اسکولوں کے 30 طالب علم ہلاک

    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو پانچ روز ہو گئے ہیں کیونکہ حماس گروپ نے گزشتہ ہفتہ کی علی الصبح اسرائیلی آبادیوں پر حملہ کیا تھا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری 3000 سے زائد زخمی ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 100 سے 150 افراد کو پکڑ کر غزہ کی پٹی لے جایا گیا۔ ان کی قسمت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ ایک میوزک فیسٹیول میں مردوں، عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور سینکڑوں نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر دراندازی اور قتل عام کے بعد اسرائیل بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں "غیر معمولی پیمانے” پر حملے کر رہا ہے کیونکہ حماس کے دہشت گرد عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل عمر تشلر نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہے لیکن یہ حملے اب سرجیکل نہیں ہیں۔ ہم دوسرے فریق کی طرح کام نہیں کرتے ہیں، ہم شہری آبادی پر حملہ نہیں کرتے ہیں. ہر حملے کے پیچھے ایک ہدف ہوتا ہے۔ اور ہم ٹھیک اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرتے ہیں لیکن سرجری نہیں کرتے ہیں. میں سنگل، دسیوں یا سینکڑوں [ہڑتالوں] کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ ہم ہزاروں گولہ بارود کی بات کر رہے ہیں.

    ٹائمز آف اسرائیل نے مزید لکھا کہ؛ اسرائیل نے غزہ میں خوراک، ایندھن، بجلی اور ادویات کی فراہمی منقطع کر دی ہے اور منگل کے روز سرحدی گزرگاہ کے قریب فضائی حملوں کے بعد مصر سے حاصل ہونے والی واحد رسائی کو بند کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کے روز مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کا تحفظ کیا جائے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کو برقرار رکھا جائے کیونکہ اسرائیل نے بدھ کے روز غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ تقریبا 220،000 فلسطینی اس وقت غزہ بھر میں یو این آر ڈبلیو اے کی 92 تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے احاطے، اسپتالوں، کلینکس اور اسکولوں کو "کبھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔” حماس ماضی میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے یو این ڈبلیو آر اے کی تنصیبات کو ہتھیاروں کے ڈپو اور لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا، "اقوام متحدہ کا عملہ غزہ کے عوام کی مدد کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے کچھ ساتھی پہلے ہی حتمی قیمت ادا کر چکے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی میں ایندھن، خوراک اور پانی سمیت ‘اہم’ امداد کی اجازت دی جائے۔ ہمیں اب فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ امریکہ غزہ سے شہریوں کے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل اور مصر کی کوششوں کے ساتھ ‘فعال طور پر بات چیت’ کر رہا ہے۔ ہم شہریوں کے لیے محفوظ راستے کی حمایت کرتے ہیں۔ حماس نے جو کچھ کیا ہے اس کے لئے عام شہری ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا، اور ہم محفوظ راستے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں.

    تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک نے ابھی تک محفوظ راستہ حاصل نہیں کیا ہے لیکن وہ اب بھی اس طرح کی انسانی راہداری کو محفوظ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کربی نے کہا، مسلح تنازعات کے قوانین کے تحت عام شہریوں کو تحفظ حاصل ہے، اور انہیں لڑائی سے بچنے کا ہر موقع دیا جانا چاہیے۔ 2.3 ملین افراد کی آبادی والے ساحلی علاقے میں حالات بدھ کے روز تیزی سے خراب ہو رہے تھے کیونکہ پورے شہر کے بلاک ملبے میں تبدیل ہو گئے تھے اور رہائشیوں نے جانے کے لئے جگہوں کی تلاش کی تھی۔ غزہ کی پاور اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کے واحد پاور پلانٹ میں ایندھن ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے گھروں، اسپتالوں اور دیگر تنصیبات کو بجلی فراہم کرنے کے لیے صرف نجی جنریٹر رہ گئے ہیں۔

    خیال غزہ کے شہری دفاع کے محکمے نے متنبہ کیا ہے کہ ملبے تلے دبے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے بہت کم امدادی ٹیمیں موجود ہیں اور سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان اور مسلسل بمباری کی وجہ سے ٹیمیں کئی مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ سرکاری وزارتوں، میڈیا دفاتر اور ہوٹلوں کے مضافات میں بمباری میں تین فلسطینی صحافیوں کی ہلاکت کے بعد صحافی حسن جبار نے کہا کہ غزہ میں اس وقت کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ "میں واقعی اپنی زندگی کے لئے خوفزدہ ہوں. "

  • ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال؟

    ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈکپ کے دوران پچز کی تیاری پر سوال اٹھا دیا ہے جبکہ سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آج ہورہا (نیوزی لینڈ، بنگلادیش) کا میچ ثابت کرےگا کہ ورلڈکپ کون کرا رہا ہے، آئی سی سی یا بی سی سی آئی کیونکہ اس پر بہت سارے سوالات ہیں


    جبکہ اینکر کے پوچھے گئے سوال پر حفیظ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک نئی دہلی، دھرم شالا اور حیدرآباد میں 2،2 میچز ہوچکے ہیں اور ان تینوں کے دونوں میچز میں پچ کنڈیشن ایک جیسی تھی، تاہم اگر چنئی میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ کنڈیشن اسی گراؤنڈ میں 8 اکتوبر کو کھیلےگئے آسٹریلیا اور بھارت کے میچ سے مختلف رہی تو پھر سوال ہوگا کہ یہ ٹورنامنٹ کون کروا رہا ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور اس میں کوئی اور مداخلت نہیں کرسکتا ہے یہ ایونٹ آئی سی سی کے اپنے کیوریٹر اور ان کی ہدایات پر چلنا چاہیے تاہم خیال رہےکہ چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 199 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت نے 200 رن کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 42 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔

  • سینیٹ  قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے اور سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے اور قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت کی گئی جبکہ غزہ میں معصوم نہتے شہریوں کی اجتماعی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    تاہم قرارداد میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل غزہ میں محصور23 لاکھ افراد کو نشانہ بنا رہا ہے جس کی آدھی آبادی بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے وہاں خوراک، ادویات اور پانی کی قلت بھی پیدا ہوچکی ہے اور اسرائیلی فوج جان بوجھ کر سویلین شہریوں کو مار رہی ہے جبکہ غزہ کے محصورین 16 سال سے غیر قانونی پابندیوں کا شکارہیں، اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم ، فلسطین، اردن اور شام پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    گوگل کی سب سے بڑی تبدیلی
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    واضح رہے کہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اس حوالے سے فوری مداخلت کرے اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی میں ملوث ملزمان کیخلاف ناقابل ضمانت کی دفعات شامل کی جائیں اور ایسے ملزمان کو سرعام پھانسی ہونی چاہیئے۔