Baaghi TV

Author: +9251

  • شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ؟

    شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ؟

    اداکار اور ڈائریکٹر شان شاہد نے چند روز قبل منی بیک گارنٹی کی دھلائی کر دی اور کہا کہ فلم یوفون کا کمرشل ہے اور باقاعدہ یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ ایسے ڈائریکٹر کا انتخاب کریں فلم بنانے کےلئے جن کو تجربہ ہو ، انہوں نے جب یہ بیان دیا اس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا گیا کہ بھئی خود تو فلاپ فلمیں‌ بناتے ہیں اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، شان کو جب ہر طرف سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے یوٹرن لے لیا. اور ایک ٹویٹ کرکے اس میں لکھا ہے کہ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں‌سب فلمیں ہماری ہیں ، ہمیں ان کو

    سپورٹ کرنا ہے ، ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی لکھا. شان کی اس ٹویٹ پر ان کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر ڈسکشن شروع کر دی اور کہنا شروع کر دیا کہ شان شاہد کا سافٹ وئیر کس نے اپڈیٹ کر دیا ہے جو وہ منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی کے حق میں بول رہے ہیں.کہا جا رہا ہے کہ شان شاہد نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد خود ہی یوٹرن لے لیا ہے.

  • عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے. شہباز شریف

    عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے. شہباز شریف

    عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا اور مکار آدمی ہے. شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، برطانیہ میں کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے، پی ٹی آئی چیئر مین کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے، سابق وزیراعظم محسن کش آدمی ہے، ضروراللہ کی پکڑ ہو گی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت اچھی رہی، جلد سرمایہ کاری کانفرنس بلائی جائےگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف بنایا گیا کیس جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔ جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی کیس سے میری عزت میں اضافہ ہوا۔

  • جونیرز کا کام دیکھ کر دل سے خوشی ہوتی ہے نئیر اعجاز

    جونیرز کا کام دیکھ کر دل سے خوشی ہوتی ہے نئیر اعجاز

    سینئر اداکار نئیر اعجاز نے حال ہی میں سپر پنجابی کے میوزک اور ٹریلر لانچ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سپر پنجابی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، افتخار ٹھاکر میرا دوست ہے اور اس نے جب جب جو جو کام کیا ہے وہ بہت اچھا متاثر کن رہا ہے. انہوں نے کہا کہ محسن رباس حیدر کی اداکاری دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ، اداکار نہایت ہی باصلاحیت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ڈانوں ڈول ہے،اسے سپر ہٹ فلموں کی ضرورت ہے اور مسلسل فلمیں بنتی رہنی چاہیں اسی میں فلم انڈسٹری اور ہم سب کی بقاء ہے. انہوں نے مزید

    کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ایسے پراجیکٹس کا ھصہ بنوں جن کی کہانی دیکھنے والوں کو کوئی پیغام دے. فلم کسی نے بھی بنائی ہو ہم سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کیونکہ ہم سب ایک ہی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہی کام کررہے ہیں پہلے ہم سب ایک دوسرے کے پراجیکٹس کو سپورٹ کریں گے لوگ بھی کریں گے. یاد رہے کہ نئیر اعجاز کی گزشتہ سال فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی تھی اس میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا.

  • ون ڈے میچز کی سنچری پر ٹیم کا بابر کیلئے خصوصی تحفہ

    ون ڈے میچز کی سنچری پر ٹیم کا بابر کیلئے خصوصی تحفہ

    پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے ساتھ اپنے ون ڈے کیریئر میں میچز کی سنچری پوری کرلی۔ ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے پر کراچی میں 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے بابر اعظم کو خصوصی تحفہ دیا گیا۔


    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو 100 نمبر کی خصوصی جرسی پیش کی۔ جبکہ اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی بابر اور ان کی خصوصی جرسی کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائی۔ بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے، آئیے اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے اوسط 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے۔ بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی اوسط کسی بھی کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی، دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی۔ بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

    کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔ بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں۔ 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے اس سے قبل کسی ایک ورلڈکپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستانی بیٹر کو حاصل نہیں رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    بابر اعظم آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔ بابر وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آئی سی سی مینز اوڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا. 2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔ جبکہ 2020 میں بابر اعظم نے پاکستان کے ویلیوایبل کرکٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

  • افتخار ٹھاکر نے محسن عباس حیدر کے بارے میں کہہ دی بڑی بات

    افتخار ٹھاکر نے محسن عباس حیدر کے بارے میں کہہ دی بڑی بات

    اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اب شفٹوں میں کام کرنے کا زمانہ گیا ، پاکستان میں ہی شفٹوں میں کام کرنے کا رواج ابھی تک ہے ورنہ دنیا تو کب کا شفٹوں میں کام کرنے کا سلسلہ چھوڑ چکی ہے. انہوں نے کہا کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اب ہمیں جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہو گا ورنہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اگر ڈھنگ سے پنجابی فلم بنائی جائے تو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہے. ہماری فلم سپر پنجابی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے،”سپر پنجابی”

    تفریح سے بھر پور فلم ہے جسے دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے،افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پانچ ہفتوں میں میری اور ناصر چنیوٹی کی پانچ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں،صفدر ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے او نیگیٹو ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن عباس حیدر کے بغیر پنجابی فلم انڈسٹری کچھ نہیں ہے، محسن عباس حیدر پنجابی فلموں کا سرمایہ ہے، میں اسکی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں بڑوں کا احترام کرتا ہے لیکن جب کیمرے کے سامنے آتا ہے تو سینئر جونئیر بھول کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے جوکہ بہت اچھی بات ہے.

  • سپر پنجابی کا ٹریلر اور میوزک لانچ کر دیا گیا

    سپر پنجابی کا ٹریلر اور میوزک لانچ کر دیا گیا

    افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پینجابی کا میوزک اورٹریلر گزشتہ روز جاری کر دیا گیا، لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ افتخار ٹھاکر ، محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، سلیم البیلا و دیگر کے علاوہ عجاز کامران، ناصر چینوٹی، ابو علیحہ،صفدر ملک،ناصر ادیب،شہزاد رفیق،ذوالفقار مانا،ایوب خاور،نئیر اعجاز نے شرکت کی . فلم کی ڈائریکشن ابو علیحہ کی ہیں.گوگا پسوڑی،جرار رضوی،اچھی خان،ذیڈ اے زلفی،آصف اقبال،سہیل ملک فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے خصوصی طور پر

    تشریف لائے. سپر پنجابی 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی. اس فلم کو پہلے عید پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی جیسی فلموں کی موجودگی میں اس فلم کو ریلیز کرنے کا رسک پرڈیوسر صفدر ملک نے بالکل نہیں لیا اور اسے عید کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا. فلم کی ریلیز قریب ہے اور اس سلسلے میں پرموشنز کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے. اس تقریب میں سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے خصوصی طور پر شرکت کی. سپر پنجابی بنانے والوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے عوام کی پسند کو مد نظر دیکھتے ہوئے فلم تیار کی ہے امید ہے شائقین سراہیں گے.

  • آئی جی اسلام آباد پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ کا بہترین ڈیوٹیز پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    آئی جی اسلام آباد پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ کا بہترین ڈیوٹیز پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    آئی جی اسلام آباد پولیس اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بہترین ڈیوٹیز پر افسران و اہلکاروں کو شاباش

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی جانب سے بہترین ڈیوٹیز پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی گئی. جبکہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے لئے انعامات کا اعلان، تعریفی خطوط۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر سی پی او سکیورٹی حسن رضا خان ، ایس ایس پی سکیورٹی مسعود بنگش کو تعریفی خطوط اور انعامات۔

    بھرتی کے دوران بہترین انتظامات اور کامیاب بھرتی پر سی پی او ہیڈکوارٹر اویس احمد ملک، ایس ایس پی ماریہ محمود اور اور ایس پی فریال فرید کےلیے انعامات دئیے گئے۔ ضلع بھر میں امن و عامہ کی صورتحال کو بہترین طریقے سے نمٹنے پر سی پی او آپریشنز شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل کو انعام سے نوازا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پر ڈی پی او صدر نوشیروان علی ، ڈی پی او سٹی فاروق امجد بٹر کو بھی شاباش دی گئی۔ سی پی او سیف سٹی محمد شعیب خرم اور ایس ایس پی سیف سٹی شہزادہ عمر عباس کو بھی اعزازی خط اور انعام۔ بہترین تھانے کے انتظام ، جرائم پر قابو پانے اور منشیات کے خلاف کارکردگی کے سلسلے میں بھی تمام رینک کے افسران کو انعامات دیے جائیں گے ۔ افسران اور جوانوں کی دن رات محنت کی بدولت اسلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔

  • آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔  چیف جسٹس

    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس

    چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اگر آئین کہتا ہے کہ نوے دن میں الیکشن ہوں گے تو ہمیں اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا ہمارے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان آنجہانی مسٹر جسٹس اے آر کارنیلیس کانفرنس میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اپنے سینئر جسٹس کارنیلئس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جسٹس کارنیلئس مجسم انصاف تھے، انہیں قانون سمیت دوسرے بہت سے علوم پر کمال حاصل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جسٹس کارنیلئس نے دنیا کے اعلی ترین اداروں سے تعلیم حاصل کی، وہ سول سروس کے عہدے پر تعینات ہوسکتے تھے مگر انہوں نے قانون انصاف کے شعبے کا انتخاب کیا، انہوں نے سپریم کورٹ کو 17 برس دیے، وہ ایک اچھے قانون دان اور سادگی پسند تھے اسی لیے ان کی زندگی ججز کے لیے ایک مثال ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، جسٹس کارنیلئس نے گورنر جنرل کی جانب سے اسمبلی کو توڑنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا، 1964ء میں دو صوبوں نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی تاہم مولانا مودودی کیس میں یہ پابندی ہٹادی گئی، تین دہائیوں کے دوران انتہا پسندی کے باعث بے شمار جانیں گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتیں ایگزیکٹو آرڈر پاس نہیں کرسکتیں، پاکستان کے ہر شہری کو بنیادی حقوق حاصل ہیں اور آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

    انہوں نےکہا کہ بنیادی انسانی حقوق پر فیصلہ کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے، جسٹس کارنیلئس نے کہا کہ ایگزیکٹو آفیسر بنیادی حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتے، عدالتوں کے فیصلے کی اخلاقی اتھارٹی ہوتی ہے، عدالتی فیصلہ چیلنج نہ ہو تو یہ حتمی فیصلہ بن جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کیس کے حوالے سے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ہمارا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، سیاسی جماعتوں کو احساس ہے کہ آئین کی پاس داری کرنا ان کی ڈیوٹی ہے، ہم اس کی سپورٹ کے لیے موجود ہیں ورنہ دوسری صورت میں ہمارا فیصلہ موجود ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں اور اسی فیصلے میں مورال اتھارٹی ہوتی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں اگر آئین کہتا ہے نوے دن میں الیکشن ہوں گے تو ہمیں اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا ہمارے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے یہ کسی کی چوائس کی بات نہیں بلکہ آئین کی بات ہے. سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ملکی نظام کو جمہوری اقدار اور برابری کے اصولوں کی بنیاد پر چلایا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    انہوں نے مزیدکہا کہ کم شرح خواندگی کے باعث مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا، انسانی بنیادی حقوق کی حفاظت عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، آئین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انسانی حقوق کا نفاذ ریاست کی اولین ترجیح ہے. عدالتی احکامات پر عمل درآمد ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔

  • افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام

    افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام، امیر خان متقی نے مولانا فضل الرحمان، امیر جامعت اسلامی سراج الحق، محمود خان، ایمل ولی خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل مدعو کیا۔ جبکہ پاکستان کے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے افغان وزیر خارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں نئی افغان حکومت کی آمد کے بعد سے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کےعلاوہ دونوں ممالک کے دو طرفہ مشترکہ سیاسی، تجارتی، راہداری اور مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ملاقات میں شرکاء نے زور دیا کہ دونوں پروسی ممالک کے درمیان قربت اور عوام کے لئے آزادانہ سفر کا راستہ بھی ہونا چاہئے۔

    دوسری جانب جاری اعلامیہ کے مطابق چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا اعلامیہ کے مطابق خطے کی ترقی کیلئے نئی امیدیں اور مواقع جبکہ اس اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور افغان بھائیوں کی معاشی ترقی میں مدد کے لیے تیار ہے۔ مزید کہا گیا کہ افغانستان کے پڑوسیوں اور عالمی برادری کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی سے جامع انداز میں نمٹنے کے لیے افغان حکومت کی مدد کریں۔


    علاوہ ازیں اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقتصادی تعاون سے افغانستان میں غربت کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ سے افغانستان سے تعلیم یافتہ لوگوں کے انخلا میں بھی کمی آئے گی جبکہ افغان عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لیے افغانستان کے 9.5 بلین ڈالر کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کو فوری طور پر غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔

    جبکہ اس اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ امید کی جا رہی ہے کہ افغان حکومت خواتین کی تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، افغانستان کی زراعت، لائیو سٹاک اور معدنی شعبوں سمیت مجموعی ترقی میں چین اور پاکستان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اور افغانستان کی تعمیر نو کے لیے چین اور پاکستان مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق افغانستان، چین اور پاکستان کے درمیان رابطوں سے پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو فائدہ پہنچے گا۔ سی پیک میں سرمایہ کاری سے باہمی روابط میں اضافہ ہوگا اور اس طرح پورے خطے کی معیشت میں بہتری آئے گی۔ نوجوانوں کو جغرافیائی اور سیاسی صورتحال کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور تینوں ممالک کے درمیان مزید اعتماد پیدا کرنے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیئے۔

    پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقائی اور دیگر طاقتوں کی جانب سے مذہبی انتہا پسندوں کے استعمال سے نمٹنے کے لیے تینوں ممالک کے نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے "انسداد دہشت گردی پلیٹ فارم” کے قیام کی ضرورت ہے۔ تینوں ممالک میں باہمی کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں گاہے بگاہے تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیئے۔ باہمی صنعتی قابلیتوں سے فائدہ اٹھانے اور کمپنیوں کو ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنے کی اجازت دینے کے ثمرات پورا خطہ اٹھا سکے گا۔ پاکستان افغانستان کا ایک مخلص دوست ہے اور عبوری افغان حکومت کو قوم پرستوں کے منفی نقطہ نظر سے اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔

  • طارق آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

    طارق آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

    طارق آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے

    پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کو گرینڈ الائنس کے ہاتھوں شکست ہو گئی ہے جبکہ گرینڈ الائنس کے محمد طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کرکے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں علاوہ ازیں ان کے مدمقابل انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ لیے ہیں۔

    نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ الائنس کے اخترالیاس 1108 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر گرینڈ الائنس کے لاجبر خان ایڈووکیٹ 925 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی 726 ووٹ لیکر دوسرے، انصاف لائرز فورم کے شاہ فیصل 630 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    ملگری وکیلان کی ندا خان ایڈووکیٹ 1157 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئیں جبکہ گرینڈ الائنس کے واحد خان خلیل ایڈووکیٹ 1115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرگرینڈ الائنس کے نور ولی خان 872 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ فواد افضل صافی ایڈووکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اورفدا محمد خان بلامقابلہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔