Baaghi TV

Author: +9251

  • خصوصی افراد کے کوٹے کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جائے. صدر پاکستان

    خصوصی افراد کے کوٹے کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جائے. صدر پاکستان

    خصوصی افراد کے کوٹے کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جائے. صدر پاکستان
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کی مالی خود مختاری کیلئے سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے کوٹے کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جانا چاہئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے معذوری کی درجہ بندی کے فریم ورک پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق اور حکومت پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 12سے 14 فیصد آبادی کسی نہ کسی قسم کی معذوری کا شکار ہے ، خصوصی افراد کی خودمختاری کیلئے روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے کوٹے کو اس کی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جانا چاہیے، بینک، کاروباری ادارے اور نجی شعبہ خصوصی افراد کو ملازمتیں دے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو ہنر اور معذوری کی نوعیت کے مطابق نوکریاں دی جائیں، پاکستان میں خصوصی افراد کو ہنر پر مبنی تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو قابل قدر ہنر کی فراہمی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تربیتی اور متعلقہ سرکاری اداروں کو خصوصی افراد کی تربیت کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہیے، خصوصی افراد کو مناسب نوکریوں کی فراہمی کیلئے نجی شعبے کے ممکنہ آجروں سے ملانا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    صدر مملکت نے فوری، آسان اور پریشانی سے پاک انداز میں معذوری سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سرٹیفکیٹ سے خصوصی افراد کو مختلف حکومتی اسکیموں اور سہولیات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے حکام کی جانب سے خصوصی افراد پر بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارتوں میں معذوری کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے ، خصوصی افراد کے کوٹے پر سرکاری شعبے میں عمل کیا جارہا ہے۔ صدر نے کہا کہ نجی شعبے میں کوٹے پر مزید عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، خصوصی افراد کو ان کی معذوری اور آجروں کی ضروریات کے مطابق ہنر فراہم کرنے کے پروگرام پر کام کیا جارہا ہے۔

  • ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیےکل ساڑھے 11 بجے مقرر ہوگیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ لہذا سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نےکہا تھا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    یاد رہے کہ 4 اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپےکے فنڈز فراہم کرنےکی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تیسری مہلت بھی گزرگئی، سپریم کورٹ نے حکومت سے فنڈز جاری کرنےکی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

  • بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا

    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا

    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا

    مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس بینگ سرچ انجن اب تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جبکہ فروری میں متعارف کرائے گئے اس سرچ انجن تک رسائی کے لیے اب ویٹ لسٹ کا حصہ بننے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کوئی بھی صارف بنگ کو اوپن کرکے اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔

    علاوہ ازیں اس کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے بنگ اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے چند نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جبکہ امیج کریٹیر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اب چیٹ بوٹ کی جانب سے صارفین کے سوالات کے جواب میں چارٹس اور گرافس بھی دکھائے جائیں گے۔

    بینگ چیٹ کے اندر تصاویر اور ویڈیوز کے سرچ رزلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق نئی تبدیلیوں سے مطلوبہ تفصیلات تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی۔ ایک اور تبدیلی چیٹ ہسٹری کی شکل میں نظر آئے گی جس کے ذریعے اے آئی چیٹ بوٹ سے ماضی میں کی جانے والی چیٹس کو دیکھنا، شیئر اور ایکسپورٹ کرنا ممکن ہوگا۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ڈویلپرز کو بنگ چیٹ کے لیے تھرڈ پارٹی پلگ ان تیار کرنے کی اجازت بھی دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے براؤزر ایج میں بھی اے آئی فیچرز کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ ایج میں اے آئی چیٹ بوٹ اب طویل دستاویزات کا زیادہ بہتر خلاصہ کر سکے گا۔

  • شادی نہ کرنے کے معاملے پر ماریہ واسطی بول پڑیں

    شادی نہ کرنے کے معاملے پر ماریہ واسطی بول پڑیں

    ہمارے ہاں‌ لڑکی یا لڑکے جس کی بھی شادی نہ ہوئی ہو اسکو سوالات کرکر کے ہی پریشان کر دیا جاتا ہے. کہ شادی کیوں نہیں کی کب شادی کرو گے وغیرہ وغیرہ . اور شوبز سٹارز کے ھوالے سے تو خاص کر اس پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے. اب ماریہ واسطی جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی کب شادی کریں گی تو ماریہ واسطی بول پڑی ہیں شادی کے معاملے پر. انہوں نے صاف صاف کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، اور میرے نصیب میں بھی اگر خدا نے کسی انسان کو لکھا ہو

    گا تو وہ مجھے مل جائیگا. میرا بہت ایمان ہے کہ جو قسمت میں‌لکھا ہو وہ ہو کر رہتا ہے. ابھی تک شادی نہ ہونے کی مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ہاں لیکن لوگوں‌کو بہت پریشانی ہے کیونکہ جہاں جاتی ہوں یہ سوال ضرور کیا جاتاہے. اداکارہ نے کہا کہ میں کام میں مصروف ہوں کوئی سمجھ میں آیا تو کر لوں گی شادی، میں زاتی طور پر ان لوگوں‌کو پسند کرتی ہوں جو دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں لہذا مخلص انسان ملا تو بالکل شادی کرں گی ، یوں شادی نہ ہونے کا سوال کرنے والوں کو دیدیا ہے ماریہ واسطی نے کھل کر جواب.

  • فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فہد مصطفی نے منی بیک گارنٹی کے بارے میں‌ کیا کہہ دیا ؟

    فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی جو کہ عید الفطر پر ریلیزہوئی ، اس کے حوالے سے شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے کسی کو فلم بہت اچھی لگی ہے اور کسی کو تو فلم کی سمجھ ہی نہیں آئی. کوئی اس کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے اور کوئی تو اسکو بالکل ہی بکواس قرار دے رہا ہے. شان شاہد نے اس فلم پر تنقید کرتے ہوئے اسکی ڈائریکشن پر بھی سوال اٹھا دئیے ہیں ، لیکن بہت سارے فنکار ایسے ہیں جو فلم کو سپورٹ کررہے ہیں ان میں فہد مصطفی بھی ایک ہیں . انہوں نے فیصل قریشی کی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ

    فیصل بھائی آپ نے بہت اچھی فلم بنائی ہے اور اس کی کامیابی پر میں آپ کو ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیتا ہوں، آپ فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں. یون فہد مصطفی نے فلم کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فیصل قریشی کی بھی جم کر حوصلہ افزائی کی ہے. لیکن اگر سینما مالکان سے بزنس رپورٹس لی جائیں تو سمجھ میں آتی ہے کہ فلم اتنا بزنس نہیں کر سکی جتنا اسے کرنا چاہیے تھا.

  • حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    حمزہ علی عباسی نے اپنے کس پراجیکٹ سے امیدیں لگا لیں ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تین سو کروڑ کمائے ہیں ، چھ ماہ پہلے ریلیز ہونے والی یہ فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. انہوں نے اب اپنے اگلے پراجیکٹ سے امیدیں لگا لی ہیں. کہا جا رہا تھا کہ اب جبکہ ان کی فلم سپر ہٹ ہو چکی ہے وہ شاید ٹی وی کا دوبارہ رخ نہ کریں لیکن انہوں نے ایسی تمام باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ وہ ٹی وی پر جلد ہی نظر آنے جا رہے ہیں. حمزہ علی عباسی آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سریل جان جہاں میں نظر آئیں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی ڈائریکشن قاسم علی مرید کررہے

    ہیں. حمزہ علی عباسی سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ حمزہ بھائی ڈرامہ کب آن ائیر جائیگا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ اسی سال یہ ڈرامہ آن ائیر جائیگا اور مجھے یہ بھی بہت امید ہے کہ نوری نت کے بعد شائقین مجھے جان جہاں کے اہم کردار میں بھی پسند کریں گے. یاد رہے کہ آئزہ خان اور حمزہ علی عباسی پہلے بھی ایک ساتھ پیارے افضل میں جولہ گر ہو چکے ہیں شائقین ان کو ایک ساتھ کافی پسند کرتے ہیں. اور اس نئے ڈرامے میں ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں .

  • شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو آج کل کافی پریشان ہیں کیونکہ انکی آنے والی فلموں ڈنکی اور جوان کی وڈیوز لیک ہو گئی ہیں ، اس چیز کو لیکر انہوں نے عدالت سے بھی رابطہ کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان فلم ڈنکی کی شوٹنگ کرکے ممبئی پہنچے تو ائیر پورٹ پر باہر نکلتے وقت ان کے ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی ، شاہ رخ خان اپنی سیکیورٹی کے ساتھ گزر رہے تھے کہ مداح نے اپنا فون نکالا اور شاہ رخ خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو کنگ خان نے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور وہ لڑکا اپنے ہاتھ کا موبائل سنبھال نہیں پایا. شاہ رخ خان

    اس وجہ سے آگئے ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کو ایسی حرکتیں‌کرنا زیب نہیں دیتا، وہ ایک بڑے سٹار اگر ہیں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے ہیں. اگر کوئی مداح ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے جو انہوں نے کیا ہے. جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سٹارز کو اتنی اہمیت دینی ہی نہیں چاہیے کہ انکا دماغ ہی خراب ہوجائے.

  • میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    میرا دل ٹوٹا تو خدا دل میں بس گیا نور بخاری

    اداکاری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا دل جب ٹوٹا تو میں بہت اکیلی پڑ گئی ، اور روتی تھی کہ کیا کروں کس سے دل کا حال کہوں؟، ایسے میں خدا میرے دل میں آیا اور بس گیا ، میں نمازیں پڑھنے لگ گئی ، سجدوں میں پڑ کر رو رو کر خدا سے دعا مانگنا شروع ہو گئی اور میں نے محسوس کیا کہ اس چیز میں تو بہت سکون ہے. اور مجھے پھر شوبز انڈسٹری سے نفرت ہو گئی کیونکہ میرے خلاف پراپگینڈا ہو رہا تھا اور میڈیا میرے ہی خلاف بول رہا تھا. مجھے تکلیف ہوئی وہ سب دیکھ کر لہذا میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ

    دیا. اور اب میں بہت پر سکون ہوں خدا مجھے ایسا ہی رکھے اور ایسے ہی میری موت ہو. انہوں نے کہا کہ میں شونز انڈسٹری کو تو چھوڑ چکی ہوں لیکن میں ہوسٹنگ کرنا چاہتی تھی لیکن کسی نے بھی مجھے ہوسٹنگ کی آفر نہیں کی شاید میں حجاب پہنتی ہوں اس لئے مجھے ایسی کوئی آفر نہیں آئی یا لوگ اب مجھے دیکھنا نہیں چاہتے. نور بخاری نے کہا کہ ابو جب دنیا س چلے گئے تو میں بہت اکیلی پڑ گئی تھی ، وہ ہوتے تو شاید زندگی میں مجھ سے جو غلطیاں ہوئیں وہ نہ ہوتیں وہ مجھے سمجھاتے. لیکن میں اپنی زندگی سے بے حد خوش ہوں.

  • سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا ہے ، انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی کہ میرا پرانا ٹویٹر اکائونٹ بد قسمتی سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے لہذا اب میں نے نیا ٹویٹر اکائونٹ بنایا ہے انہوں نے ساتھ میں اپنے نئے ٹویٹر اکائونٹ کا سکرین شارٹ بھی لگایا اور اپنے مداحوں کو فالو کرنے کی درخواست کی . اداکارہ کے نئے اکائونٹ پر فی الحال فالورز کی تعداد 70 ہے. سعیدہ امتیاز کا یہ دعوی ہے کہ ان کا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تھا لیکن ابھی تک انہوں نے اس بارے میں بات نہیں کی ، انہوں نے گزشتہ روز ندا یاسر کو انٹرویو بھی دیا لیکن اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ کے بارے میں بہت زیادہ بات نہیں کی انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ کب ہیک ہوا. یاد رہے کہ چند روز قبل سعیدہ کے انسٹاگرام اکائونٹ سٹوری سے ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ سعیدہ انتقال کر گئی ہیں. بعد میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی لیکن سعیدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ جھوٹی خبر شہرت کے لئے لگوائی. تام ان کا کہنا ہے کہ یہ سب من گھڑت کہانیاں ہیں میں بھلا خود ایسا کیوں کروں گی.

  • میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    میری میری ساس سے بہت بنتی ہے شائستہ لودھی

    اداکارہ شائستہ لودھی نے جگن کاظم کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شادی میرے پھوپھو کے بیٹے کے ساتھ ہوئی اور میری دونوں شادیاں میرے والد کی مرضی سے ہوئیں. شائستہ لودھی نے بتایا کہ میری ، میری ساس کے ساتھ بہت بنتی ہے. ہماری بہت دوستی ہے ہم بہت زیادہ بولتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں. لیکن میرا شوہر بہت زیادہ سنجیدہ رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اگر کسی بات پر ناراض ہوں اور خاموش ہوں نہ بات کررہی ہوں تو بات پوچھے بغیر ہی کہ میں کس بات پر ناراض ہوں میرا شوہر مجھے سوری کہہ دیتا ہے اس کے بعد مجھے مزید غصہ آتا ہے کہ بھئی آپ کو پتہ بھی نہیں اور پوچھا بھی نہیں کہ میں کس بات پر ناراض ہوں اور آپ نے مجھے سوری کہہ دیا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بہت ہی شاندار بزنس مین ہیں وہ بات کو کھینچتے نہیں غلطی ہو یا نہ ہو سوری کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیتے ہیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں

    اور میرے گھر میں کتے بلیاں بھی ہیں، مجھے گھر میں سجاوٹ کا بہت زیادہ شوق ہے ، اور میں اس کے لئے مختلف جگہوں سے سجاوٹ کی مختلف چیزیں گھر میں لاتی ہوں اور اگر کوئی پالتو جانور وہ چیز توڑ دے تو بہت غصہ کرتی ہوں اور چیز کی قیمت اپنے بچوں‌کو بتاتی ہوں کہ اتنی مہنگی لیکر آئی تھی ، تو میرے بچے آرام سے کہہ دیتے ہیں تو کیا ہوا امی ، تو مجھے اور غصہ آتا ہے. شائستہ نے کہا کہ میں بہت ہی اچھی زندگی بسر کر رہی ہوں نہایت خوش ہوں.