Baaghi TV

Author: +9251

  • اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو کہ خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہتی ہیں ، سلمان خان انہیں بہت پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہناز گل بالی وڈ کی آنکھ کا تارہ بن چکی ہیں، وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جس گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اس میں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے. اور لڑکیاں پابند ہوتی ہیں کہ جیسے ہی ان کا اچھا رشتہ آئے وہ اپنی پڑھائی کو بھی چھوڑنا پڑے تو چھوڑ کر ماں باپ کے فیصلے کے آگے سر جھکا دیں. انہوں نے کہاکہ میری بھی چھوٹی ہی عمر میں شادی کی باتیں گھر میں ہونے لگیں، تو مجھے بہت الجھن محسوس ہوئی ، کیونکہ میں تو اداکارہ بننا چاہتی تھی اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی تھی اور میرے گھر میں رہ کر یہ سب ہو

    نہیں سکتا تھا اسلئے میں نے سوچا کہ کیوں نہ گھر چھوڑ کر چلی جائوں اور اپنے خواب پورے کروں . لہذا میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور بھاگ گئی بھاگ کر چندی گڑھ چلی گئی میں آج اگر اپنے سفر پر نظر ڈالوں تو مھسوس کرتی ہوں کہ میں اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی. میرے حساب سے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کےلئے انسان کو رسک لینے پڑتے ہیں اور جو رسک لیتےہٰیں ان کو دیر سویر سے کامیابی ضرور ملتی ہے.

  • ژالے سرھدی کس بات سے ہوتی ہیں پریشان ؟‌

    ژالے سرھدی کس بات سے ہوتی ہیں پریشان ؟‌

    ٹی وی اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ میری ایک بیٹی ہے اور میں اسکے ساتھ بہت خوش ہوں ، میرے تین حمل ضائع ہونے کی وجہ سے مجھے ہائپو تھائیراڈ ہوا ہے، اسکی وجہ سے میں مزید بچے تاحال پیدا نہیں کر سکی، اور مجھے اس چیز کا افسوس ہے کہ میں مزید بچے پیدا نہیں کر سکی . لیکن ظاہر ہے اس کا اظہار میں ساری دنیا کے ساتھ نہیں کر سکتی. ژالے سرحدی نے کہا کہ لیکن لوگ جینے نہیں‌دیتے وہ جان بوجھ کر ایسے سوالات کرتے ہیں کہ جس سے میرا دل دکھ جاتا ہے. جب کسی کو پتہ چلتا ہے کہ میری ایک بیٹی ہے تو مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ ایک ہی بیٹی کیوں، مزید بچے کیوں نہیں؟ اداکارہ ہو اس لئے تم مزید بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی. حالانکہ یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کہ میری ایک بیٹی ہے پانچ

    بچے ہیں . اور ویسے بھی یہ اخلاقی لحاظ سے بھی درست نہیں ہے کہ ہم کسی سے کہیں کہ تمہارے ہاں اولاد کیوں نہیں ہے اگر ہے تو صرف ایک ہی بچہ کیوں ہے. ہو سکتا ہے کوئی خاتون صحت کے مسائل سے گزز رہی ہو. لیکن ہمارے ہاں سوال کرنے والے بالکل بھی خیال نہیں کرتے جو کہ بہت ہی غلط ہے.

  • ہمایوں سعید کس لڑکی کو دیکھنے ٹرین میں جا پہنچے

    ہمایوں سعید کس لڑکی کو دیکھنے ٹرین میں جا پہنچے

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی ، ہمایوں سعید بتاتے ہیں کہ وہ لڑکی ان کے ساتھ والے گھر میں رہتی تھی ، اس پر ایک دن نظر پڑی تو وہ مجھے بہت اچھی لگی، پھر میں ہر روز بالکنی میں جا کر کھڑا ہوجاتا کہ شاید وہ آجائے اور میں اسکو دیکھ سکوں . ایک آدھ بار اس نے مجھ پہ نظر ڈالی تو مجھے خوش فہمی ہو گئی کہ وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے. لیکن ایسا نہیں تھا. ایک دن ایسا ہوا کہ وہ ٹرین پر اپنی سہلیوں کے ساتھ کہیں‌جا رہی تھی ، میں بھی اسکے پیچھے پیچھے اسٹیشن جا پہنچا ، میں

    اسکو ایک بار خدا حافظ کہنا چاہتا تھا لیکن وہ اگلی بوگی میں تھی ،میں اسکو ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتا تھا. میں نے کوشش کرکے ٹرین پر چڑھ گیا کہ کسی طرح خدا حافظ بول دوں لیکن میں اس تک نہ پہنچ سکا ، مجھے مجبورا ٹرین سے اترنا پڑا. اور گھر واپس آگیا ، میرے پاس پیسے تو ان دنوں میں ہوتے نہیں تھے اس لئے بہت مشکل سے گھر پہنچا. ہمایوں سعید نے کہا کہ میں آج اس واقعہ کو یاد کرتا ہوں تو بے وقوفی معلوم ہوتی ہے.

  • شوہر نے غصے میں طلاق دے دی تھی حنا دلپذیر

    شوہر نے غصے میں طلاق دے دی تھی حنا دلپذیر

    معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیان کر دی ہے اپنی زندگی کی وہ داستان جس کو سن کر ہر کسی کا دل پسیج جائے. انہوں نے کہا کہ میری شادی 1992 میں ہوئی تھی ، اور میری پسند کی شادی تھی ، ہم دونوں بہت خوش تھے ، ہمارے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں تھے ، لیکن ایک دن کسی بات پر میرے شوہر کو غصہ آیا اور انہوں نے مجھے طلاق دیدی. حنا دلپذیر نے کہا کہ میرا شوہر بہت اچھے دل کا انسان تھا وہ اچھے سے پیش آتا تھا اور کبھی مارتا پیٹتا یا گالیاں نہیں دیتا تھا. لیکن ایک دن پتہ نہیں اسکو کیا ہوا کہ اس نے مجھے غصے میں آکر طلاق

    دیدی. انہوں نے کہا کہ جب مجھے میرے شوہر نے طلاق دی اس وقت میرے بچے کی عمر چار سال تھی. میں بہت پریشان ہوئی لیکن قسمت کا فیصلہ سمجھ کر قبول کر لیا شاید ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اتنا ہی ساتھ تھا. لیکن حنا نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ میرا سابق شوہر جہاں بھی ہو گا خیریت سے ہوگا اور ایک اچھی زندگی گزار رہا ہوگا. واضح رہے حنا دلپذیر نے کامیڈی میں اپنا ایک نام اور مقام بنایا ہے. ان کی بے ساختہ اداکاری ہی ان کی پہچان ہے.

  • سلمان خان کے بیان کے بعد شہناز کے بیان سے ہوا نکل گئی

    سلمان خان کے بیان کے بعد شہناز کے بیان سے ہوا نکل گئی

    ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیاہے پلک تیواری نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ سلمان خان نے لڑکیوں کے لئے سیٹ پر آنے کے رولز بنائے ہوئے تھے . اور لڑکیاں مکمل لباس پہن کر سیٹ پرآنے کی پابند تھیں. پلک کی اس بات کی تصدیق جب صحافیوں نے شہناز گل سے کرنی چاہی تو انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے سلمان خان نے ایسا کوئی رول نہیں بنایا ہوا تھا ، میں تو اپنی مرضی کے مطابق ڈریسنگ کر کے جایا کرتی تھی. یوں دونوں کی باتوں میں تضاد دیکھ کر

    یوں یہ سوال تو اٹھا کے آخر سچ کون بول رہا ہے. سلمان خان سے رجت شرما نے اپنے شو میں جب سوال کیا کہ آپ نے لڑکیوں کے مکمل لباس پہننے کی شرط رکھی ہوئی تھی سیٹ پر ، تو سلمان خان نے کہا کہ بالکل ایسا ہی تھا، میں سمجھتا ہوں کہ لڑکیاں ڈھکی ہوی ہی اچھی لگتی ہیں. مسئلہ لڑکیوں کی ڈریسنگ میں نہیں ہے بلکہ لڑکوں کے دیکھنے میں ہے ، جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں مجھے اچھا نہیں لگتا. یوں شہناز پڑ گئیں جھوٹی اور پلک ثابت ہو گئیں سچی.

  • شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ہدایتکار بن گئے

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ہدایتکار بن گئے

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے بن گئے ہیں ہدایتکار اور باپ نے بیٹے کی ہدایتکاری میں کام کا آغاز بھی کر دیا ہے. باپ بیٹے کا پہلا پراجیکٹ جو سامنے آیا ہے وہ ہے ایک کمرشل جو کہ آریان نے اپنے برینڈ کی تشہیر کے لئے بنایا ہے. آریان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے باپ کو اپنی ڈائریکشن میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ہدایتکاری کا کام بھی شروع کر دیا ہے اور کام شروع بھی اپنے والد کے ساتھ کیا ہے. آریان خان نے کہا کہ والد نے کبھی بھی سیٹ پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ میں ان کا بیٹا ہوں یا وہ بہت بڑے

    سٹار ہیں. وہ سیٹ پر ایک پروفیشنل کی طرح آتے ہیں اور ان کی موجودگی میں سارا عملہ بہت ہی آرام دہ مھسوس کرتا ہے کیونکہ میرے والد میں‌، میں میں نہیں ہے. آریان خان نے کہا کہ میرے والد میرے لئے انسپریشن ہیں اور میں ان کے کام سے بہت متاثر بھی رہا ہوں. واضح ہے کہ آریان کے اس پہلے اشتہار کی ہدایتکاری ایک لگثری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے لیے ہے۔گزشتہ ہفتے اس اشتہار کی تکمیل کے بعد اسے ایک ٹیزر ویڈیو کی شکل میں ریلیز کیا گیا تھا۔جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا.

  • ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ

    ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ

    ہمارےگھر پر ریڈ کسی اندر کے بندے نے کروائی. چوہدری سالک حسین کا دعویٰ
    وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اوروفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ چھاپےکوحماقت اوربے وقوفی ہی کہا جا سکتا ہے، پرویزالہٰی نہیں کسی کےگھربھی ایسےچھاپہ مارنا غیراخلاقی ہے، میری وزیراعظم سےچھاپے کےحوالےسےبات ہوئی ہے،اور انہوں نے3دن میں واقعےکی انکوائری کا کہا ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کےگھرپرچھاپہ اینٹی کرپشن نےمارا،ہمارے گھر پر چھاپہ گھر کےاندر سےکروایاگیا،ریڈگھرکےاندرسےہی کسی نےکرائی،چھاپےکےحوالےسےآئی جی پنجاب سےبھی بات ہوئی ہے،چھاپےکےواقعےکواس طرح نہیں جانےدوں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح کےواقعات کیخلاف سیاسی اتفاق رائےپیداکرناہوگا،اس طرح چھاپہ مارنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے،طریقہ کارہوناچاہیے۔ جبکہ چوہدری سالک نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ محاذآرائی اورجلاؤگھیراؤکی بات کرتےہیں،انہوں نے نے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیاہے۔

  • مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے دوبارہ شروع ہوں گے. چیئرمین سینیٹ

    مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے دوبارہ شروع ہوں گے. چیئرمین سینیٹ

    مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے دوبارہ شروع ہوں گے. چیئرمین سینیٹ

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری ایک ہی روز الیکشن کرانے سے متعلق مذاکرات کے فائنل رائونڈ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ، جس کے مطابق مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے دوبارہ شروع ہوں گے۔ خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان ملک بھر میں ایک ہی روزالیکشن کرانے سے متعلق اتفاق رائے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے 2 ادوارہوچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایازصادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی، سیّد نوید قمر، ایم کیو ایم سے کشور زہرہ مذاکراتی عمل میں شامل ہیں،جبکہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 7 رکنی کمیٹی میں جمعیت علما اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کسی بھی جگہ حصہ نہیں بنیں گے۔ دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے مصروفیات کے باعث کل ہونے والے مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ صادق سنجرانی کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
    پہلا رائونڈ:۔

    مذاکرات کے پہلے رائونڈ میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنی اپنی تجاویز دیں۔مذاکرات ختم ہونے کے بعداسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ٹی و آر پر بات ہوئی جس کے لیے کل پھر دوبارہ بیٹھیں گے۔ اصولی فیصلہ ہے آئین کے اندر رہ کر معاملے کو ہینڈل کرنا ہے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کل اپنے مطالبات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی، آج بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ چاہتے ہیں، قوم کواس کیفیت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں، ہم نے اپنا نقطہ نظرحکمرانوں کے سامنے رکھ دیا ہے، حکومت نے بھی اپنا مطالبہ ہمارے سامنے رکھا ہے۔
    دوسرا رائونڈ:۔ حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان ایک ہی روزالیکشن کرانے پرہونے والے مذاکرات کے دوسرے دورمیں پی ٹی آئی نےحکومت سےاسمبلیوں کی تحلیل کاٹائم فریم مانگ رکھا ہے،،حکومت کی جانب سےتتحریک انصاف سےمؤقف میں لچک دکھانے پرزوردیا گیا، جبکہ قیادت سےمشاورت کے بعد دونوں ٹیمیں منگل 2 مئی کو دوبارہ مل بیٹھنے پراتفاق کیا گیا تھا۔

    دوسرے دور کے مذاکرات کے بعد حکومتی ٹیم کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک تجویزہماری اورایک تجویزپی ٹی آئی کی طرف سےہے،ہم تجاویزکوحکومت کےسامنےرکھیں گے، بات چیت میں دونوں طرف سےپیش رفت ہوئی ہے،منگل کودوبارہ فائنل مذاکرات ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے فوادچودھری اورعلی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مناسب پیشرفت حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف نے اپنا نقطہ نظر پیش کر دیاہے، اورانہوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔شاہ محمود نے کہا کہ وقفہ کیا ہے کہ ہم اپنی لیڈر شپ سے مشاورت کریں، پوری کمیٹی کل عمران خان سے ملنے لاہور جائے گی، اگلی نشست منگل کودن 11 بجے دوبارہ ہوگی۔

    جس کے بعد آج یکم مئی کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے مصروفیات کے باعث کل ہونے والے مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا۔اور اب فریقن کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی رابطہ کر کے دونوں فریقین کو ایک میز پر لانے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا کہا گیا، ہمارے پاس تو سوٹی بھی نہیں، ہم تو بات چیت کرتے ہیں، تحریک انصاف کو مشورہ کر کے مذاکرات کی دعوت دی، ہمارے اتحاد میں ایسی جماعتیں ہیں جو جائز سخت مؤقف رکھتے ہیں ان کو قائل کیا۔ بات چیت کا ایجنڈا پورے ملک میں ایک دن اور شفاف انتخابات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو بہترین بصورت دیگر سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے اپنے 14 مئی کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

  • سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کاروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردیئے

    سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کاروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردیئے

    سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کاروائی کے دوران کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک کردیئے

    سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دو بار انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں کے کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔ بیان کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب سیکورٹی فورسز کا میران شاہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جبکہ کاروائی کے دوران 7 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر مہتاب عرف لالا شامل ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر مہتاب عرف لالا کا تعلق حافظ گل بہادر سے تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد مقامی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے. علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیرستان میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور اسی طرح کا سیکورٹی آپریشن کیا گیا تھا جس میں معتدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا اور کئی علاقوں میں آپریشنز ھی کئے گئے.

  • نیدرلینڈز میں  نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے  پر بورس جانسن گرفتار

    نیدرلینڈز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بورس جانسن گرفتار

    نیدرلینڈز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بورس جانسن گرفتار

    نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے واقعے میں ’بورس جانسن‘ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا لیکن پولیس اہلکار اُس کا ڈرائیونگ لائسنس دیکھ کر حیران رہ گئے جس پر اس کا نام بورس جانسن مع سابق وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ درج تھا۔

    لائسنس میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی تصویر مع صحیح تاریخ پیدائش کے درج تھی۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ جعلی یوکرینی ڈرائیونگ لائسنس ہے جو 2019 میں تیار ہوا تھا اس کی ایکسپائری 3000 کے آخری تک تھی جبکہ 35 سالہ ڈرائیور کا تعلق گروننگن کے مغرب میں واقع چھوٹے سے قصبے زیوڈورن سے ہے۔

    پولیس کے ترجمان ہیجس ڈمسترا نے کہا کہ آدھی رات کو نیدرلینڈز کے شمالی شہر گروننگن میں ایما نامی پل کے قریب ایک کار کھمبے سے ٹکرائی تھی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو ڈرائیور گاڑی میں موجود نہیں تھا بلکہ وہ پُل پر کھڑا تھا۔ اس نے اپنی شناخت کرنے سے انکار کیا اور اپنی نشے کی حالت کی تصدیق کرانے کیلئے بریتھالیزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکار کر دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اندر سے بورس جانسن کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ پولیس یہ نہیں بتا سکی کہ یہ جعلی دستاویز کہاں سے بنائی گئی لیکن نیدرلینڈز کے عوامی نشریاتی ادارے NOS کی صحافی اور روس میں ادارے کی سابق نمائندہ کیسیا ہیکسٹر نے انکشاف کیا کہ ممالک کے سربراہان کے نام پر جعلی ڈرائیور لائسنس یوکرین میں سیاحتی دکانوں سے آسانی سے خریدے جا سکتے ہیں۔