Baaghi TV

Author: +9251

  • منی بیک گارنٹی توقعات کے مطابق بزنس نہیں‌کر سکی میکال ذوالفقار

    منی بیک گارنٹی توقعات کے مطابق بزنس نہیں‌کر سکی میکال ذوالفقار

    ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے میکال ذوالفقار جو کہ اب ایک پرڈیوسر بھی ہیں. رواں برس ان کی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز ہوئی اس فلم میں‌وسیم اکرم ،شنیرا اکرم اور فواد خان جیسے بڑے سٹارز تھے. فلم ہیوی بجٹ کے ساتھ بنی تھی فلم کو فیصل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا. گمان کیا جا رہا تھا کہ فلم بہت زیادہ بزنس کریگی لیکن ایسا نہ ہو سکا. میکال ذوالفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌اس بات کااعتراف کیا ہے کہ ہم جتنے بزنس کی توقع کررہے تھے فلم نے اتنا بزنس نہیں کیا.

    ”اگر منی بیک گارنٹی بہت زیادہ بزنس نہیں کر سکی تو اسکی کافی وجوہات ہیں”. میکا ل نے کہا کہ میں‌جب نیا نیا شوبز انڈسٹری مٰیں آیا تو آتے ہی کافی اچھے پراجیکٹس ملے تو میں اور میرا کام نوٹس ہونے لگا بہت بار ایسا لگا کہ اس سال ایوارڈ ضرور ملے گا لیکن ایسا نہ ہوا مجھے برا بھی لگتا تھا لیکن میں کچھ کر نہیں سکتا تھا، انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہٰیں . ایوارڈ ہر اچھا کام کرنے والے کو ملنا چاہیے. میکال نے کہا کہ میرے آنے والے پراجیکٹس کافی اچھے ہیں امید ہے کہ آن ائیر جائیں گے تو اچھا ریسپانس پائیں گے.

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • حنا آغا نے اپنا نام  انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    شوبز کی معروف جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبریں کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں. لیکن دونوں کی طرف سے ابھی تک نہ ایسی خبروں کی تردید ہوئی ہے نہ ہی تصدیق. تاہم آغا علی کے بھائی علی سکندر نے ایسی خبروں کی تردید ضرور کی . حنا اور آغا کی علیحدگی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وہ اکیلے ترکی کے ٹرپ پر گئے. دوسری طرف اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ اداکارہ حنا نے انسٹاگرام پر اپنا نام حنا آغا سے حنا الطاف کر لیا ہے.

    ”حنا نے جب اپنا نام حنا آغا سے حنا الطاف کیا تو لوگوں کا شک یقین میں‌تبدیل ہونے لگا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے”. تاہم حنا اور آغا دونوں اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ دونوں نے محبت کی شادی کی ، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ‌پر ہوئی ، دونوں میں دوستی ہوئی اور دوستی بڑھ کر شادی کے رشتے میں تبدیل ہوگئی . دونوں بظاہر تو بہت خوش نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے کی تعرفیوں کے پل باندھتے رہتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح دونوں کی عیلحدگی کی خبریں سن کر کافی حیران اور پریشان ہیں.

  • اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    فلسطینی صحافی مطیع مصابع نے پروگرام کھرا سچ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ابھی بھی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں جس میں وہ عام عوام کے گھروں کو نشانہ بنا رہے اور سول بلڈنگ پر ببمباری کررہے ہیں انہوں نے اینکرپرسن مبشرلقمان کو بتایا کہ کہ اسرائیل کی طرف یہ نسل کشی کئی سال سے جاری ہے اور اب وہ سیدھا سویلن آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو انٹرنیشل لاز کی بھی خلاف ورزی ہے.


    فلسطینی صحافی مطیع مصابع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف یہ تمام تر حملے فلسطینیوں کی زمین پر ہورہے ہیں اور غزہ میں رہائشی آبادیوں پر ہمباری کی جارہی ہے، جبکہ حزب اللہ کے حوالے سے مبشر لقمان نے سوال کیا کہ کیا واقعی ایسا ہے کہ حزب اللہ بھی حملے کررہا ہے اس پر فلسطینی صحافی نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ حزب اللہ کی طرف کی کوئی حملے کیئے جارہے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    سینئر صحافی مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ بین القوامی میڈیا یہ دعویٰ کررہا ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل میں عام سویلین پر حملے کیئے گئے جس میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران کئی لوگ مارے گئے اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بات کوئی معنی نہیں رکھتی اور ناہی یہ کوئی موازنہ ہے سوئے ہوئے فلسطینی بچوں اور خواتین کو مارا جائے اور یہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے جبکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ ہے، کیونکہ جس ڈانس پارٹی کی بات کی جارہی ہے وہ عام سویلین نہیں تھے بلکہ اسرائیلی فوجی جوان تھے۔

  • میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    سینئر اداکارہ صائمہ نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لوگوں میں بہت زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں ہے. میں کام کرنے کے بعد گھر جانا پسند کرتی ہوں ، گھر رہنا پسند کرتی ہوں، مجھے ایوارڈز شوز ہوں یا شوبز کی دیگر تقریبات میں‌ان میں‌جانا پسند نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ یہی ٹائم میں اپنی فیملی کو کیوں نہ دوں، انہوں نے کہاکہ میں‌نے اپنی زندگی کا ایک اصول بنا رکھا ہے کہ نہ کسی کے خلاف بولنا ہے نہ سننا ہے. کوئی میرے خلاف کیا بولتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرانہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا لیکن میری کبھی بھی کسی ہیروئین کے ساتھ لڑائی نہیں ہوئی . لڑائی نہ ہونے کی وجہ یہی رہی کہ میں کسی کے کام میں‌نہیں بولتی تھی نہ ہی کسی کے کام پر بات کرتی تھی .

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ انسان میں‌اتنی جرائت ہونی چاہیے کہ وہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ سکے”. صائمہ نے کہا کہ میری عادت ہے اگر مجھے کوئی پسند نہیں ہے تو میں‌منہ پر کہوں گی کبھی پیٹھ پیچھے اسکی برائی نہیں‌کروں گی . میں نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہیں‌جو منہ پر کچھ ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ ہوتے ہیں. صائمہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے معاملات کو اللہ کی پاک ذات پر چھوڑا اور خدا نے میرے حق میں وہ سارے معاملات کئے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • اداکارہ، ماڈل  و گلوکارہ عائشہ عمر کا تعارف

    اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ عائشہ عمر کا تعارف

    معروف پاکستانی اداکارہ ، گلوکارہ اور ماڈل عائشہ عمر 12 اکتوبر 1981 میں لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور گرائمر اسکول اور اس کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس بیکن ہاؤس سے تعلیم حاصل کی ۔ 1999 میں انہوں نے اداکاری اور گلوکاری و ماڈلنگ کا آغاز کیا بطور اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ وہ بلبلے میں خوبصورت، لیڈیز پارک میں نتاشا، زندگی گلزار ہے میں سارہ، تنائی میں آرزو اور دل اپنا اور پریت پرائی میں علینا کے کردار میں مشہور ہوئیں ۔

    انہوں نے بھرپور محنت کی بدولت خود کو پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر منوایا ہے۔ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی صف میں شامل ہو چکی ہیں اور وہ پاکستان میں اسٹائل آئیکون کے طور پر سمجھی جاتی ہیں۔ 2019 میں، وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی طرف سے انہیں تمغہ فخر پاکستان (پرائیڈ آف پاکستان) سے نوازا گیا۔ 2012 میں، اس نے اپنا پہلا سنگل "چلتے چلتے” اور "خاموشی” ریلیز کیا، جو کہ تجارتی طور پر کامیاب رہا۔ پاکستان کو ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    عائشہ عمر نے بہترین البم کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے 2015 میں کامیاب رومانٹک کامیڈی کراچی سے لاہور کے ساتھ مرکزی کردار میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد جنگی فلم یلغار (2017) اور ڈرامہ کاف کنگنا (2019) میں معاون کردار ادا کیا۔ عائشہ عمر نے تاحال شادی نہیں کی ہے تاہم وہ اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد کم از کم 4سال تک کوئی پرفارمنس نہیں کریں گی ۔

  • مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

    لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا جو کہ امریکہ میں‌رہتی ہیں وہ ان دنوں لاہور میں‌موجود ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ نیلو فلموں میں کام ضرور کرتی تھیں میرے والد کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے تھا لیکن انہوں نے مجھے شوبز میں آنے کی اجازت نہیں دے رکھی تھی ، اور اہم بات یہ ہے کہ مجھے بھی شوبز میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہوتا تھا ، 14 سال کی عمر تک میں‌اپنی والدہ کے ساتھ سیٹس پر جاتی رہی . اس کے بعد انہوں نے میری شادی کر دی شادی کے وقت میری عمر 16 سال تھی .

    ”میں چھ سال کی تھی جب شان شاہد کی پیدائش ہوئی” اور شان ابھی 6 ماہ کا تھا جب ابو کا انتقال ہو گیا تھا. مجھے اپنے والد کے حوالے سے بہت ساری باتیں یاد نہیں ہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہےکہ وہ ہم سے بہت محبت کرتے تھے. انہوں نے کہا کہ اب جب میرے بیٹے کی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے تو میرے زہن میں وہ ساری یادیں تازہ ہو رہی ہیں جو میں‌نے شادی سے پہلے سٹوڈیو ز میں‌وقت گزارا. ماں شوٹنگ کررہی ہوتی تھیں اور میں اور شان ہم دونوں سیٹوں پر بھاگ رہے ہوتےتھے. انہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے بہترین کام کیا وہ سپر اسٹار ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سید نور کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے بعد بھی کام کے طریقہ کار میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا . انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ صحافت بھی کی اس کے بعد میں‌لکھنے لکھانے کی طرف آ گیا. لیکن جب ڈائریکشن میں‌آیا تو کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی . میری زندگی کا ہر دور بہت خوبصورت رہا ہے. ہر دور کی اپنی یادیں ہیں. سید نور نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ صائمہ پرفارمنس کی ملکہ ہیں وہ بہت بہترین اداکاری کرتی ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں‌نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن صائمہ کے ساتھ کا م کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. ”صائمہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی بیوی اور ماں ہیں . وہ بہت ہی ذمہ دار ہیں”. انہوں نے کہاکہ مجھ میں‌اور صائمہ میں‌اختلاف کم ہی باتوں پر ہوتا ہے لیکن اگر کبھی ہماری بحث ہو جائے تو میں ہمیشہ ان سے سوری کرکے بات کو ختم کرنے میں‌پہل کرتا ہوں ، میں صائمہ کی ناراضگی سے بہت ڈرتا ہوں. میں صائمہ سے بے حد محبت کرتا ہوں اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ اسکو میری کوئی بات بری نہ لگے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی ہم سب کے باعث فخر ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • ریپبلکن پارٹی کے اختلافات سے  اسکالیس اسپیکر کی دوڑ خطرے میں

    ریپبلکن پارٹی کے اختلافات سے اسکالیس اسپیکر کی دوڑ خطرے میں

    امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن پارٹی کے ارکان کو نجی سطح پر اختلافات کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اسٹیو اسکالیس کو ایوان کا اسپیکر مقرر کرنے سے قاصر ہیں۔ اس وقت ایوان نمائندگان کے دوسرے نمبر کے ریپبلکن رکن اسکالیس نے معزول اسپیکر کیون میک کارتھی کی جگہ لینے کے لیے اپنی پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کر لی تھی لیکن وہ اس عہدے کو جیتنے کے لیے درکار 217 ووٹوں سے پیچھے رہ گئے تھے کیونکہ ان کے کئی ساتھی ریپبلکنز نے کہا تھا کہ وہ ایوان کی جانب سے ووٹنگ میں ان کی حمایت نہیں کریں گے۔

    تاہم روئیٹرز کے مطابق اسکالیس کی بولی غلط سمت میں جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ کئی ریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ وہ اپنے حریف جم جارڈن کے ساتھ رہیں گے جو بدھ کے روز خفیہ رائے شماری میں اسکالیس سے ہار گئے تھے۔ ریپبلکنز ایوان میں 221 کے مقابلے میں 212 کے فرق سے کنٹرول کرتے ہوئے چار سے زیادہ تبدیلیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ 3 اکتوبر کو ریپبلکنز کے ایک چھوٹے سے گروپ کی جانب سے معزول کیے جانے والے میک کارتھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسکالیس کے پاس 217 ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایک ‘بڑی پہاڑی’ ہے۔ میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ‘انھوں نے بہت سے لوگوں کو بتایا کہ وہ 150 سال کی عمر میں ہوں گے اور وہ وہاں موجود نہیں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    جبکہ جیسے ہی وہ بند کمرے میں ہونے والی میٹنگ سے آئے اور گئے، ریپبلکن اس تعطل کو توڑنے کے قریب نظر نہیں آئے۔ نمائندہ نکول میلیوٹیکس نے کہا، "ضروری نہیں کہ ہم کہیں بھی جائیں۔ ریپبلیکن پارٹی کی اندرونی لڑائی کی وجہ سے ایوان حماس کے فلسطینی جاں بازوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی حمایت کرنے اور 17 نومبر کو فنڈنگ ختم ہونے سے پہلے سرکاری اخراجات کے بل منظور کرنے سے قاصر ہے۔ ریپبلکنز کو امید ہے کہ جنوری میں پیش آنے والے شرمناک منظر نامے کو دہرانے سے گریز کیا جائے گا، جب سخت گیر قدامت پسندوں نے میک کارتھی کو گیول جیتنے سے پہلے چار دنوں میں 15 فلور ووٹ حاصل کرنے پر مجبور کیا تھا۔

  • للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ تیزی سے جاری

    للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ تیزی سے جاری

    سید نور کی ڈائریکشن میں‌بننے والی فلم للکارا سنگھ ان لاہور کی شوٹنگ لاہور میں تیزی سے جاری ہے . اس فلم سے معروف اداکار شان شاہد کے بھانجے عیسی کو لالی وڈ میں‌ اینٹر کیا جا رہا ہے. عیسی شان کی بہن زرقا کے صاحبزادے ہیں ، زرقا آج کل خصوصی طور پر لاہور میں‌موجود ہیں‌ویسے وہ امریکہ میں‌رہتی ہیں. ان دنوں فلم کے سیٹ پر فلمسٹار صائمہ ، ندیم بیگ اور عیسی موجود ہیں فلم کے اہم مناظر کو شوٹ‌کیا جا رہا ہے. فلم کی پرڈیوسر خود عیسی کی والدہ زرقا ہیں،

    صائمہ فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں. فلم کے گیتوں میں خصوصٰی طور پر لاہور کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کیا گیا ہے. سید نور کا کہنا ہے کہ عیسی ایک بہترین اداکار ثابت ہوں گے ، اداکاری کرنا اور بہترین اداکاری کرنا انکے خون میں‌شامل ہے. دوسری طرف” زرقا کا بھی کہنا ہے کہ میرا بیٹا ایک بہترین اداکار ثابت ہو گا.” زرقا کا کہنا ہےکہ اپنے بیٹے کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے والد بے تاب ہیں. صائمہ کا بھی ماننا ہے کہ عیسی بہترین اداکار ثابت ہوں گے .

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • سویڈن؛  قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا

    سویڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا مجرم قرار دے دیا گیا

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والےکو پہلی بار مجرم قرار دے دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویڈش شہر لنکوپنگ کی ضلعی عدالت نے 27 سالہ شخص کو نسلی گروہ کے خلاف احتجاج کا مجرم قرار پایا اور اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے مذہب اسلام کو نہیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

    جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کا عمل کسی ذمہ دارانہ بحث یا مقصد کے لیے نہیں تھا۔ اور عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے والے شخص نے ستمبر 2020 میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی تاہم خیال رہےکہ سویڈن میں حالیہ عرصے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سویڈش حکومت ایسے واقعات کی مذمت تو کرتی آئی ہے تاہم اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسے روکنے میں بھی ناکام رہی ہے.

    جبکہ رواں سال جون کے اندر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا اور غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    مقامی پولیس نے عدالتی حکم کے تحت شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔