Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب؛  12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    سعودی عرب؛ 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

    افغان شہریوں کے پاس بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے ہیں جس کے بعد ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں، صحافی اعزاز سید کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے جبکہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    جبکہ خیال رہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ، جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے اور پاکستانی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کاؤ نٹر چیک کر رہے ہیں۔ جبکہ ملوث افراد کیخلاف جنہوں نے پاکستان کا قانو ن توڑا انہیں سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ؛ بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر خلیجی ملک جانے کی کوشش پر ایک افغان باشندے کو گرفتار کرلیا تھا اور ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ غیرملکیوں کے خلاف امیگریشن کا کریک ڈاؤن جاری رہا تاہم حکام نے بتایا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ایک مشکوک مسافر صادق سے کراچی ائیرپورٹ کے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے بازپرس کی تو اس کی سفری دستاویزات مشکوک ثابت ہوئیں۔

  • مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے میرا سیٹھی

    مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے میرا سیٹھی

    علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے ابھی تک جو کردار کئے ہیں ان میں سے زیادہ تر سنجیدہ ہی رہے ہیں لیکن مجھے بنیادی طور پر کامیڈی پسند ہے. اور مجھے بہت شوق ہے کہ مجھے کامیڈی کردار ملیں اور میں انہیں کروں. انہوں نے کہا کہ میں نے لکس سٹائل ایوارڈ میں‌ایک کامیڈی سیگمنٹ کیا ہے ، اس کامیڈی سیگمنٹ کو لکھنے میں‌بھی مدد کی ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ میں‌سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکیٹو نہیں ہوں، تھوڑا بہت ایکٹیو ہوں، کبھی کبھی پوسٹ کر لیتی ہوں.

    میرا سیٹھی نے کہا کہ میرے بھائی کا گانا پسوڑی ہر طرف پسند کیا جا رہا ہے بہت اچھا لگ رہا ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے اگر کوئی اچھی فلم ملی تو کر لوں گی لیکن ہمارے ہاں زیادہ ڈرامے اچھے بن رہے ہیں”، لہذا ابھی تو میرا دھیان فلمیں کرنے کی طرف ہے. میرا سیٹھی نے کہا کہ آج کل بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ڈائریکٹر ہیں وہ جانتے ہیں کہ فنکاروں سے کس طرح سے کام لینا ہے. میں نے جس ڈائریکٹر کے ساتھ بھی کام کیا ہے بہت اچھا لگا ہے اور بہت مزا آیا ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • ورلڈکپ؛   بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    ورلڈکپ؛ بابراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ؛ شاہد آفریدی نے سب بتادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کپتان بابراعظم سے ہونے والی گفتگو پر خاموشی توڑ دی ہے اور نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابراعظم سے فون پر بات ہوئی تھی، بابر اعظم مسلسل دو میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

    علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ بدنصیب تھے لیکن مجھے یقین تھا اور ہے کہ وہ بڑے میچز میں پاکستان کے لیے سینچری بنائے گا جبکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بولنگ لائن پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بولرز کو دنیا بھر میں جتنا ریٹ کیا جاتا ہے اس کو دیکھا جائے تو ہم نے سری لنکا کے خلاف بہت بری بولنگ کی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    میچ کے بعد میری شاہین سے بھی بات ہوئی تھی جس پر میں نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بولنگ کی ویڈیوز دیکھے اور اندازہ لگائے کہ کہاں بری بولنگ ہوئی ہے جس پر شاہین نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا مخالف بیٹرز کو موقع دیا تو انہوں نے رنز بنائے ہیں جبکہ شاہین کا کہنا ہے کہ وہ بھارت سے میچ سے قبل بولنگ کوچ کے ساتھ مل کر ہارڈ ایریا پر زیادہ سے زیادہ بولنگ کی پریکٹس کریں گے۔

  • بریکنگ؛ اسلام آباد؛   ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی

    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی

    اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزارت خارجہ عمارت میں آتشزدگی کی اطلاعات مل رہی جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں او ر پٔولیس کا بتایا کہ آگ وزارت خارجہ کی اولڈ بلڈنگ میں لگی جہاں حساس سیکشن ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آتشزدگی بجھانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ امید ہے کہ اس آگ پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔


    وزارت خارجہ کی عمارت میں آگ لگنے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سی ڈی اے عملے کی جانب سے استعمال کیے جانے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک پرانا ایئر کنڈیشننگ پلانٹ ٹوٹ گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بریکنگ؛ اسلام آباد؛ ریڈ زون میں وزارت خارجہ بلڈنگ میں آتشزدگی
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    جبکہ وزارت کی جانب سے فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس شروع کیا گیا اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ کی جگہ وزارت کی مرکزی عمارت کے باہر ہے اور اس لئے کسی ریکارڈ یا بنیادی ڈھانچے کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

    بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

    نگران وزیراعظم پاکستان کے وژن اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں اور اسلام بآباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جارہا ہے تاہم اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جا سکے گا۔


    جاری اعلامیہ میں کہا ٹریفک دفتر ہفتہ کے روز بھی کھلا رہے گا اور ہفتہ والے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے اوقات کار میں ٹریفک دفتر کھلا رہے گا جبکہ ہفتہ کو چھٹی والے افراد بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے تاہم ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دیے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب نے وجہ بتادی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    جبکہ خواتین کےلئے خصوصی ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقوم میں بھی اضافہ عمل میں لایا جا چکا ہے۔

  • ورلڈکپ ؛  انڈیا چھوڑنے والی زینب عباس  نے وجہ بتادی

    ورلڈکپ ؛ انڈیا چھوڑنے والی زینب عباس نے وجہ بتادی

    دوران ورلڈکپ انڈیا چھوڑنے والی زینب عباس نے وجہ بتادی ہے.

    انٹرنیشل کرکٹ کونسل ورلڈکپ کے دوران حفاظتی اقدام کی وجہ سے انڈیا چھوڑنے والی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے وجہ بتا دی ہے جبکہ چند روز قبل بھارتی وکیل وینیت جندال نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا تبصروں کو پریزینٹر سے منسوب کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست دائر کی اور انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    تاہم بعد ازاں آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ زینب عباس نے براڈ کاسٹرز اور اپنے میڈیا منیجر کے مشورے سے سکیورٹی وجوہات پر بھارت چھوڑ دیا ہے، جبکہ واضح رہے کہ دوسری جانب جیو ٹی وی کےارفیع فیروز نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب کے قریبی ذرائع کا بتانا تھا کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا لیکن اس تمام معاملے پر زینب عباس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا .


    واضح رہے کہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر بیان جاری بیان میں زینب عباس نے ایک نوٹ لکھا جس میں تفصیل سے بتایا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے دنیا میں جاکر کرکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک کیا، زینب عباس نے کہا کہ نہ مجھے بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا اور نہ ہی بھارت سے نکلنے کا کہا گیا البتہ آن لائن آنے والے لوگوں کے رد عمل نے مجھے خوفزدہ کیا، زایناب ابباس تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت میں خطرہ نہیں تھا لیکن میں خود کو وقت دینا چاہتی تھی جبکہ میری کسی پوسٹ سے جن لوگوں کا دل دکھا ان سے معذرت چاہتی ہوں،

  • 21 اکتوبر؛ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست دے دی

    21 اکتوبر؛ مینار پاکستان پر جلسے کیلئے مسلم لیگ ن نے درخواست دے دی

    مسلم لیگ نواز نے 21 اکتوبر کیلئے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور اس درخواست میں عرض کیا گیا ہے کہ 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جلسے اور انتظامات کی اجازت دی جائے جبکہ بلال یاسین کا کہنا ہےکہ نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔

    تاہم واضح خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آنےکے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو وہ خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور نوازلیگ کے سربراہ نوازشریف 21اکتوبر کو اپنی وطن واپسی کے دوران لاہور آتے ہوئےاسلام آباد میں ایک ’ٹیکنیکل لینڈنگ کر سکتے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن واپسی سے دو دن قبل متحدہ عرب امارات آنے اور 21 اکتوبر کو علامہ اقبال ائیر پورٹ پر اترنے کا پروگرام طے ہے۔جبکہ 21 اکتوبر کو ہی ایک اور چھوٹی سے پرواز کا پیوند بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ تجسس برقرار رہنا چاہیے۔

  • نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

    نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست میں تو ہر ہفتے تبدیلی آتی ہے، نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیئے، ہم ویلکم کریں گے جبکہ لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے ام کا کہنا تھا کہ لیول پلئینگ فیلڈ سب کا حق ہوتا ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرکے ہم نے کونسی غلطی کی ہے جبکہ ہر انتخابات میں کوئی نہ کوئی لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرتا ہے، حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ سیاست میں بات چیت کے لیے دروازے بند نہیں ہوتے اور آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے پرانا تعلق ہے، 9 مئی میں ملوث افراد سے بات چیت نہیں ہوسکتی، انتخابات 90 روز کے اندر ہونے چاہیئے تھے، سردی گرمی ہوتی رہتی ہے، ہر مہینے میں الیکشن ہوچکے ہیں، موسم کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں آلودگی کے حوالے سے شیری رحمان کا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آلودگی قومی مسئلہ بن گیا ہے، اسموگ کی وجہ سےلوگ متاثر ہورہے ہیں، آلودگی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، نیشنل کلین ایئر پالیسی پرعملدرآمد ہونا چاہیئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئے
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    تاہم شیری رحمان نے جنگ زدہ علاوہ بارے کہا اسپتال سرد خانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں اور مکمل قبضے کا منصوبہ بنارہا لیکن سعودی عرب نےمعاملے پرمضبوط اسٹینڈ لیا ہے، قطر، ترکیہ اور دیگرمسلم ممالک بھی کوششیں کررہے ہیں اور سب سے پہلے سیز فائر کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، اب تک سیز فائر کی کوئی بات شروع نہیں ہوئی ہے، امریکا اور برطانیہ ظالم کی بھرپور حمایت کررہا ہے

  • ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی،  پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے  احمد آباد پہنچ گئے

    ورلڈکپ؛ چیئرمین پی سی بی، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف 14 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بھارت میں پہنچے ہیں، وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے تاہم اس کے علاوہ چیئرمین ذکا اشرف بھارتی بورڈ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے بعد وہ 16 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

    جبکہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ یعنی بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدیدکہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کو مسلسل دوسری شکست
    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    تاہم دوسری جانب بھارت روانہ ہونے سے قبل ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہےکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنےکا موقع فراہم کرےگی

  • مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے بیوی کو طلاق دے دی

    مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے بیوی کو طلاق دے دی

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسٹوری میں مریم نواز ک شریف کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی بیوی سے متعلق طلاق کی خبروں کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس میں انہوں کہا ہے ہماری طلاق سے متعلق جو خبریں چل رہی ہیں وہ سچ ہیں کیونکہ ہماری علیحدگی ہوچکی ہے اور میڈٰیا سے گزارش کی ہے کہ یہ ہمارا زاتی مسئلہ ہے لہذا ہماری رازداری کا خیال رکھا جائے اور ہم اس پر مزید بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں.

    علاوہ ازیں صحافی طارق متین نے اس خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”” طلاق ایک ذاتی معاملہ ہے جائز چیزوں میں اللہ کو سب سے ناپسندیدہ چیزوں میں شامل ہے مگر کیا طلاق ہو جانا اور بڑے سیاسی خاندان میں طلاق ہوجانا خبر نہیں؟ البتہ نام لینا تب تک نامناسب ہے جب تک وہ تصدیق نہ کر دیں۔ دنیا بھر میں سیاستدانوں میں کی شادیاں اور طلاق خبر ہوتی ہے۔ آپ جوڑے کے درمیان چیزوں تک گھسیں گے تو آپ ذاتی چیز میں گھسیں گے لیکن طلاق وہ چیز ہے جسے باقاعدہ ڈاکیومنٹ کیا جاتا ہے۔ جس طرح شادی کو ریاست کے قائم کردہ نظام میں دفتر میں رجسٹر کیا جاتا ہے”

    واضح رہے کہ عائشہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق سربراہ سیف الرحمان خان کی بیٹی ہیں جو اب قطر میں مقیم کروڑ پتی بزنس مین ہیں جن کے پاکستان، قطر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کاروباری مفادات ہیں۔ عائشہ کی پیدائش اور پرورش قطر میں ہوئی جہاں انہوں نے برطانوی پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور امتیازی طور پر او اور اے لیول پاس کیا۔ اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ لندن منتقل ہو گئیں جہاں انہیں مشہور یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) میں جگہ دی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    دل کے مرض کی ایک نئی قسم دریافت
    آپ نے گھبرانا نہیں، جیل سے عمران خان کا پیغام
    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
    جبکہ انہوں نے سول انجینئرنگ میں بی این جی کے ساتھ گریجویشن کیا۔ وہ 1981 سے قطر میں کام کرنے والے سب سے بڑے صنعتی اور ٹھیکیدار گروپ ریڈکو انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر تھیں، جس میں 20،000 ملازمین اور انجینئرز کی افرادی قوت ہے۔ ان کے مشاغل میں پڑھنا، گھڑ سواری، اندرونی سجاوٹ اور تاریخ شامل ہیں اور وہ ہائیکنگ سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور فطرت اور سفر کی تعریف کرتی ہیں.