Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈراموں کے اداکاروں کو باڈی بنانے کا شوق نہیں معمر رانا

    ڈراموں کے اداکاروں کو باڈی بنانے کا شوق نہیں معمر رانا

    اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں آج تک جم کرتا ہوں میں اور میری اہلیہ جم کو مس نہیں کرتے چاہیے کچھ بھی ہوجائے۔ معمر رانا نے کہا کہ میں بہت جلد ایک اچھا اور معیاری جم شروع کرنے جا رہا ہوں۔ میں تو اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی موٹیویٹ کرتا رہتا ہوں کہ جم کریں یہ بہت ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے آرٹسٹ ایسے بڑی سکرین پر نظر آرہے ہیں جو بنیادی طور پر ڈراموں میں کام کرتے ہیں، ان کی ایک دو فلمیں ہٹ ہوگئیں تو وہ فلموں میں آنا تو شروع ہوگئے لیکن انہوں نے اپنے جم یا باڈی پر توجہ نہیں دی۔ انہوں

    نے یہ بھی کہا کہ مجھے عید کے تین چار دن بس چھٹیوں کے ملتے ہیں باقی تو چاند رات تک کام ہی جاری رہتا ہے۔ اور مجھے مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ مجھے مومی مو اور موم کہتی ہیں۔ میں عید کے دن نماز پڑھ کر اور پھر ناشتہ کرکے سو جاتا ہوں اٹھ کر دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتا ہوں۔ معمر رانا نے کہا میں عیدی بچوں میں برابر کی تقسیم کرتا ہوں۔ عید خوشیوں بھرا تہوار ہوتا ہے اور میں اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ مکمل طور پر اس تہوار کو ہر حوالے سے انجواِے کریں

  • فیصل کے لیے لڑکیاں دیوانگی دکھاتی ہیں تو فخر محسوس کرتی ہوں ثناء فیصل

    فیصل کے لیے لڑکیاں دیوانگی دکھاتی ہیں تو فخر محسوس کرتی ہوں ثناء فیصل

    فیصل قریشی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں انہوں نے ثناء سے شادی کی ہے۔ ثناء سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، دونوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال ہوا کہ فیصل پر لڑکیاں مرتی ہیں آپ جیلس ہوتی ہیں ؟ اس کے جواب میں ثناء نے کہا کہ میں بالکل جیلس نہیں ہوتی بلکہ فخر محسوس ہوتا ہے کہ ساری دنیا جس پہ مرتی ہے وہ میرے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو اسی سال اگست میں 13 سال ہوجائیں گے، اور ہم ایک خوش وخرم زندگی بسر کررہے ہیں، ہمارے درمیان کبھی بھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی کہ ایک

    دوسرے کے ساتھ بول چال ہی بند کر دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان جو چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں وہ ہر گھر میں ہوتے ہیں اور ایسا ہونا نیچرل ہے۔ میں فیصل سے ہر بات کھل کر کرتی ہوں اور میری توقع ہوتی ہے کہ فیصل بھی کھل کر بات کریں اپنے مسائل میرے ساتھ ڈسکس کریں ، ہر خوشی غم میرے ساتھ شئیر کریں۔ثناء نے کہا کہ فیصل ایک اچھے شوہر ہیں بہت خیال رکھتے ہیں اور جن باتوں پہ غصہ آنا چاہیے انہی پہ ان کو غصہ آتا ہے۔ مجھے انکو سکرین پر دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔فیصل کی سکرپٹس کو لیکر چوائس بہت اچھی ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ ان کے ہر پراجیکٹ کو آڈینز پسند کرتے ہیں۔ فیصل بہت ساروں کے رول ماڈل ہیں اور میرے لیے یہ چیز باعث فخر ہے۔

  • خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت دکھ جھیلے ہیں ، ہر بار مجھے لگتا ہے کہ شاید اس بار میری زندگی بہتر ہوجائیگی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ راکھی نے کہا کہ میری جیسی قسمت کسی کی بھی نہ ہو، خدا دوسری راکھی ساونت نہ پیدا کرے۔ عادل جب میری زندگی میں آیا تو لگا کہ میری زندگی سے اب دکھ ختم ہوجائیں گے یہ مجھ سے پیار کرتا ہے مجھ سے شادی کررہا ہے مجھے خوش رکھے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ اس نے مجھے شادی چھپانے کا کہا ،سات مہینوں کے بعد جب شادی کا میں نے خود اعلان کردیا تو اس نے ماننے سے پہلے انکار کیا پھر مان گیا لیکن مجھے دھمکاتا رہا کہ ایسا کیوں کیا طلاق دے دوں گا۔ اب تمہاری وجہ سے میری بہن کی شادی نہیں

    ہورہی ، جبکہ میں اسکو بارہا کہہ چکی تھی کہ میری پہلی شادی میں دھوکہ ہوا ہے میں نہیں چاہتی کہ دوبارہ دھوکہ ہو۔ پہلا شوہر شادی شدہ تھا اس نے مجھ سے چھپایا، جب اسکے بیوی بچے میرے سامنے آئے تو میں نے اسکو چھوڑ دیا ، تم ایسا نہ کرو لیکن اسکی زندگی میں ایک کے بعد ایک لڑکی آتی رہی ہر بار کہتا رہا اگلی بار ایسا نہ ہوگا لیکن یہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ راکھی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ مشکلیں کب ختم ہوں گی شاید میری جان لیکر ہی ختم ہوں گی۔

  • راولپنڈی؛ عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا چوروں نے صفایا کر دیا

    راولپنڈی؛ عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا چوروں نے صفایا کر دیا

    راولپنڈی؛ عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا چوروں نے صفایا کر دیا.

    راولپنڈی میں چوروں نے عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے لوگوں کے گھروں کا صفایا کردیا۔ راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقےگلزار قائد کے ایک گھر میں ڈکیتی ہوئی جہاں سے چور 15 تولےسونا اور قیمتی گھڑیاں لے اڑے۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر بھی گھر سے سونا اور نقدی چوری کرلیا گیا

    جب کہ منگٹال چوک میں چاند رات کو دکان میں ڈکیتی ہوئی جس میں مسلح ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس کے علاوہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے نیوچاکرہ روڈ پرعید کے دن چوری ہوئی جس میں چور عید کے دن گھرکے تالے توڑکر 10 تولے سونے کے زیورات اور نقدی لےگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    جبکہ دوسری جانب عیدکے تیسرے دن دریائے سندھ کی سیر کو جانے والے تین نوجوان ڈوب گئے. تینوں نوجوان سوجھنڈا کے مقام پر دریا کنارے پکنک منانے گئے تھے جہاں ایک نوجوان دریا کنارے وضو کرنے گیا لیکن پاؤں پھسلنے سے پانی میں جاگرا۔ بڑے بھائی کو بچانےکیلئے دو نوجوانوں نےچھلانگ لگادی، ڈوبنے والوں میں دوسگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے۔ ریسکیو حکام کےمطابق محمد تنویرکی عمر17 سال، زاہد خان 16سال اور محمد کاشف کی عمر تقریباً 13سال ہے۔

  • عمران خان دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ شرجیل میمن

    عمران خان دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ شرجیل میمن

    عمران خان دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں، نئی لیکس سامنے آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو میں بڑے خطرناک انکشافات کیے ہیں،یہ دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اگست میں عمران خان کی ایوان صدر میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، وہ اگست سے پہلے جنرل(ر) باجوہ کے خلاف مہم شروع کرچکے تھے۔ شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایوان صدر کا کیا کام کہ سابق وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات کروارہا ہے،عمران خان کہہ رہا ہے کہ اُس وقت کے آرمی چیف نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑو.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    انہوں نے مزید کہا کہ غیر آئینی طریقے سے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑی گئیں،کیاغیرقانونی طور پراسمبلیاں توڑناٹھیک تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا پورا دور سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ عمران خان کے انٹرویو پر سوموٹو ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ کہتا رہا کہ 90فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہیں،عمران خان پورے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

  • آئندہ دو سے تین روز میں ملک میں  بارشوں کی پیشگوئی

    آئندہ دو سے تین روز میں ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

    آئندہ دو سے تین روز میں ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے.

    موسمیاتی تجزیہ کار نے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں بارشوں کے طاقتور سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آئندہ کچھ دن ملک کے بیشترمقامات پر مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہے گا، اسی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ چند روز گرمی رہنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہےگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے جس کے باعث سندھ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس سسٹم کی وجہ سے سندھ میں کہیں تیزکہیں موسلادھاربارش اور کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تھنڈر اسٹورم بننے پر آندھی اوربجلی گرنےکا بھی خدشہ رہے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 28 اپریل کی رات سے اس سسٹم کے اثرانداز ہونےکا امکان ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں اس سسٹم کی شدت زائد رہ سکتی ہے، کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز اور چندمقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں تیز، کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے 80 سے90 فیصد علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

  • پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    پٹھان کا کردار بہت مشکل تھا میکال ذوالفقار

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں، میں نے پٹھان کردار ادا کیا ہے ، پٹھان کا کردار تو پہلے بھی کیا تھا لیکن پٹھان کی زبان اور لہجہ پہلی بار اپنایا ہے جو کہ خاصا مشکل تھا. میں نے یہ کردار نبھانے کےلئے بہت زیادہ محنت کی ، اس میں ڈائریکٹر فیصل قریشی کو بھی ایک بڑا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ًمجھ سے یہ کردار کروا لیا. میکال نے یہ بھی کہاکہ اس عید پر میری دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں مجھے بہت خوشی ہے کہ سینما گھر ہوں یا بل بورڈز ہر جگہ میری تصاویر آویزاں

    ہیں مجھے اس چیز کی بہت خوشی ہے. میکال نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سراہا ، اور یہ چیز مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہے کہ میں‌ آئندہ بھی ایسا کام کروں جس میں شائقین کی دلچپسی ہو. یاد رہے کہ اس عید پر میکال کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں جن کا نام ہے ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی .دونوں فلموں کو شائقین دیکھنے کےلئے جا رہے ہیں.

  • میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    میں چاہت فتح علیخان کا 1 فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا علی ظفر

    معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میں چاہت فتح علیخان کا ایک فیصد بھی مقابلہ نہیں کر سکتا ،ان کی گائیکی کا انداز بہت مختلف ہے اور مجھے اس قسم کی گائیکی نہیں آتی. علی ظفر نے کہا کہ ایک بار مجھے چاہت فتح علیخان نے ایک وڈیو کے زریعے لندن آنے کی دعوت دی تھی نہ صرف مجھے بلکہ میری اہلیہ کو بھی لندن بلوایا تھا. علی ظفر نےکہا کہ میں نے بڑے بڑے گلوکاروں کو سن کر بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جب بھی میں نے ان کا کوئی گیت گایا ہے ، اس کا شاید ایک فیصد ہی گا پاتا ہوں

    لیکن چاہت فتح علیخان واحد وہ گلوکار ہیں جن کا میں ایک فیصد بھی نہیں گا سکتا وہ یقینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل رہتےہیں جو لوگ ان کو پسند کرتے ہیں ان کی اپنی پسند ہے. ہم بھی ان کے مداح ہیں . میں اگر کبھی لندن گیا تو یقینا ان سے ملاقات کروں گا. واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جنہوں نے اداکاری اور گلوکاری دونوں میں‌مقام بنایا یہاں تک کہ ہندوستان کی نامور ہیروئنز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.

  • صاحبہ نے اپنی ماں سے فون پہ 6 ماہ میں کھانا بنانا سیکھا ریمبو

    صاحبہ نے اپنی ماں سے فون پہ 6 ماہ میں کھانا بنانا سیکھا ریمبو

    اداکار ریمبو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میری اہلیہ صاھبہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، جب ہماری شادی ہوئی تھی اس وقت اس کو کھانا بنانا نہیں آتا تھا لیکن اس نے 6 ماہ کے اندر اپنی ماں سے فون پر کھانا بنانا سیکھا. آج صاھبہ شاندار کھانا بناتی ہے. ریمبو نے کہا کہ میرے بچے آج جس بھی مقام پر ہیں اس میں صاھبہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس نے میرے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ہے. صاھبہ نے کہا کہ ریمبو کا گھر میں بہت زیادہ رعب ہے ، جیسے ہی وہ گھر میں آتے ہیں کہ میرے بچوں کی زبان حلق میں چلی جاتی ہے ، وہ ان سے اتنا ڈرتے ہیں کہ انہوں

    نے کوئی بات منوانی ہو تو وہ خود نہیں کہتے بلکہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ان کے باپ سے بات کروں. ریمبو نے کہا کہ میرے بیٹے نے جب گریجوایشن کی تو ہم سب امریکہ چھٹیاں منانے کے لئے گئے ، وہاں جا کر میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ تمہارا ایڈمیشن ہائر ستڈیز کے لئے یہاں کروانا ہے تو اس نے وہاں مجھے کہا کہ میں اداکاری کرنا چاہتا ہوں ، اب جتنا پیسہ آپ نے میری پڑھائی پر یہاں لگانا ہے اتنا تو میں پاکستان میں تین سال میں کما لوں گا، لہذا مین نے اپنے بیٹے کی خواہ کا احترام کرتے ہوئے اسکو اداکاری کرنےکی اجازت دیدی.

  • نواز انجم فنکاروں کو اپنے گھر کیوں نہی بلاتے ؟

    نواز انجم فنکاروں کو اپنے گھر کیوں نہی بلاتے ؟

    معروف اداکار نواز انجم نے کہا ہے کہ میں اپنے گھر میں فنکاروں کو نہیں بلاتا ، سوائے سہیل احمد ، افتخار ٹھاکر ، سید محسن گیلانی ، اور عرفان کھوسٹ کے. ان سب کی فیملیاں میرے گھر میں آتی جاتی ہیں. ان کے علاوہ کسی کو گھر تک نہیں لاتا بس ان کو تھیٹر تک ہی رکھتا ہوں ، ان کو گھر تک نہ لانے کی وجہ نہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھر آکر بیوی کے سامنے مذاق عجیب و غریب کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اچھا یہ بھابھی ہے تو وہ کون تھی جس سے ملوایا تھا وہ تو مذاق کرکے چلے جاتے ہیں لیکن میرے گھر میں تو جھگڑا پڑ گیا نا. انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے زوال کی

    وجہ یہ ہے کہ اب سکرپٹ نہیں ہے . سکرپٹ زمین ہوتی ہے اور ہم بغیر زمین کے گھر بنا رہے ہیں، ہوا میں تو گھر نہیں بنتے نا. انہوں نے کہاکہ پہلے منجھے ہوئے رائٹر سیٹج ڈرامہ لکھتے تھے لیکن اب جس نے ڈس ڈرامے سٹیج کے کئے ہیں وہ کہتا ہے کہ میں ڈرامہ لکھ دیتا ہوں. میں نے 18 سال میں سہیل احمد کے ساتھ 6 ڈرامے کئے ہر ڈرامہ تین سال چلا ، آج تو 7 دن کے بعد ڈرامہ چینج ہوجاتا ہے تو کیا لوگوں کو کوئی بات یاد رہنی ، جب ڈرامے میں کچھ ہوتا ہی نہیں تو ڈرامہ چاہے 7 دن کے بعد چینج ہو یا 3 دن کے بعد لوگوں کو فرق نہیں‌پڑتا. سٹیج ڈرامہ لکھنا مذاق نہیں ہے اگر میں سٹیج ڈرامہ دوبارہ زندہ کرنا چاہتے ہیں کہ تو ہمیں سکرپٹ پر توجہ دینی ہو گی .