Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک میں ہر وقت ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس کا خطرہ ہے.  امیر جماعت اسلامی

    ملک میں ہر وقت ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس کا خطرہ ہے. امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا خطرہ ہے، اگر پاکستان ٹریک پر نہیں چڑھا تو موجودہ سسٹم اور جمہوریت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت میں مشاورت ہوتی ہے، ہمارا خیال تھا چیف جسٹس سب کو بلائیں گے، ایک ادارے کو اتنا بڑا بوجھ اکیلے نہیں اٹھانا چاہئے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں اتفاق رائے سے ایک تاریخ کا تعین ہو جائے۔


    سراج الحق نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کسی سیاسی مسئلے میں سیاسی جماعتوں کو نہیں سنتے تو کس کو سنیں گے، ایک پارٹی کے کہنے پر الیکشن ہو بھی جائے تو نتیجہ کون قبول کرے گا، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ پہلے ایک اور پھر دوسرے صوبے میں الیکشن ہوں، اسی لئے ملک میں بیک وقت الیکشن ہونے چاہئے، انتخابات کی تاریخ پر بات ہو سکتی ہے۔

    الیکشن کی تاریخ پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ریڈ لائن سے نیچے اترنا ہوگا، اپنے موقف سے دو قدم آگے جانے کے بجائے پیچھے ہٹنا ہوگا، آپ کی مرضی سے الیکشن ہوا اور الیکشن کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کیا ہوگا، پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم کی مرضی سے الیکشن کا نتجہ اچھا نہیں نکلے گا، لہٰذا ایک ایسی تاریخ ہو جو سب کو قبول ہو۔

    سراج الحق نے کہا کہ بہت سارے لوگ 14 مئی اور اکتوبر کے بعد الیکشن کی تجاویز رکھتے ہیں، پہلے پی ٹی آئی نے حکومت سمبھالی تو کہتی تھی ن لیگ کی گند صاف کر رہے ہیں اور جب پی ڈی ایم نے حکومت سمبھالی تو یہ کہہ رہے ہیں کہ مسائل بعد میں حل ہوں گے، ابھی ہم تحریک انصاف کے خراب اثرات کو کم کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں ہم بند گلی میں ہیں، مسئلہ ایک تاریخ کا ہے، کوئی لمبا پروگرام نہیں ہے، اس کے لئے کون کس سے ملنا چاہتا ہے کون نہیں، یہ مسئلہ نہیں ہے، میں چاہتا ہوں الیکشن فساد کا ذریعہ نہ بنے اور اگر جماعتوں کے نمائندگان کے درمیان مذاکرات اور الیکشن کی تاریخ کا تعین ہو تو مسائل ہوں گے۔ جبکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان کی ملاقات میرا ایجنڈا نہیں، وہ دونوں ملاقات کریں یا نہ کریں یہ ان کی مرضی ہے۔

    آئندہ انتخابات کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ اس الیکشن میں ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کا ثبوت دے، یہ اس وقت ممکن ہے جب تمام سیاسی جماعتیں اس پر متفق ہوجائیں اور اگر آپ رات کے اندھیروں میں معاملات طے کرتے ہیں تو ذاتی مسئلہ بنتا ہے، ماضی میں اس سے نقصان بھی ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی ایک تاریخ پر اتفاق نہیں کیا تو کوئی کرے گا لیکن پھر الیکشن نہیں ہوں گے، ماضی میں اس رویے کی وجہ سے مارشل لاء لگا، ضیاء الحق کا مارشل لاء بھی 90 دن کے لئے آیا جسے دیکھتے دیکھتے 9 سال گزر گئے۔

    انہوں نے کہا اگر اس الیکشن کے نتیجے میں پاکستان ٹریک پر نہیں چڑھا تو موجودہ سسٹم اور جمہوریت کا خاتمہ ہوسکتا ہے، ملک میں ہر وقت ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس کا خطرہ ہے، مارشل لاء جب بھی آتا تو وہ عام انتخابات کے بجائے بلدیاتی نظام پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ الیکشن فنڈز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم سے متعلق پروگرام میں بات کرتے ہوئے رکن پاکستان بار کونسل امجد شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ یہاں سب سے زیادہ مداخلت ہے، چیف جسٹس جس وقت جوڈیشل فیصلہ کر رہے ہوں تو وہ تمام کارروائی علیحدہ ملاقات کے بجائے کورٹ کے اندر ہونی چاہئے۔

  • عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار ایک مذاق تھا  میرا

    عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار ایک مذاق تھا میرا

    اداکارہ میرا جو ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں، وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کر دیتی ہیں کہ جس سے وہ سرخیوں میں آجاتی ہیں، اداکارہ فضا علی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار مذاق میں کیا تھا، وہ سکرپٹڈ تھا سو میں نے بول دیا . عمران خان کی میں پرستار ہوں لیکن ان کے ساتھ شادی کرنے کی بالکل بھی خواہش نہیں ہے. میں ان کے نئے پاکستان کو بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں، فلمسٹار میرا نے مزید کہا کہ میرا نام استعمال کرکے لوگ پیسے کما رہے ہیں ، میرے بارے میں لکھتے ہیں بولتے

    ہیں جو لوگ، میں ان کی شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے یاد رکھتے ہیں. فلمسٹار میرا نے کہا کہ میں ان سب کی شکر گزار ہوں جو مجھے اور میرے نام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اگر میچ دیکھنے جائوں تو وہاں شائقین اور فوٹوگرافرز مجھے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، میں ان کی بھی شکر گزار ہوں. میرا نے کہا کہ میں تب تک شوبز کی خدمت کرتی رہوں گی جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ آج جو بھی ہوں اپنے مداحوں کی وہی وجہ سے ہوں.

  • اور جب منیشا کوئرالہ کو پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے…

    اور جب منیشا کوئرالہ کو پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے…

    بالی وڈ‌ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نارمل زندگی گزار رہی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہوں. لہذا جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے تو میں بہت پریشان ہوئی ، میری فیملی تو یہ سن کر سکتے میں ہی آ گئی ، مجھے خود سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں. میں اس وقت نیپال میں تھی جب کینسر کا پتہ چلا ، ممبئی آئی اس کے بعد نیویارک گئی اور علاج شروع کروایا. میں نے ہمت باندھی میرے گھر والوں نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا ، اور میں اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی.

    منیشا کوئرالہ نے مزید کہا کہ میری فیملی میں کوئی سیاستدان ہے تو کوئی انجنئیر ہے، میں‌جس کو دیکھتی تو سوچتی کہ بس یہی بننا ہے ، اور میں اداکارہ بن گئی. منیشا نے کہا کہ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر انسان ٹھان لے کہ اس نے فلاں کام کرنا ہے تو خدا راستے بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ منیشا کوئرالہ کنیسر جیسے مرض کو شکست دے چکی ہیں اور اب انہوں نے دوبارہ سے بالی وڈ کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، ان کے مداح آج بھی ان کو دیکھنا چاہتے ہیں.

  • فرح گوگی کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب

    فرح گوگی کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب

    فرح گوگی کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی (عرف فرح گوگی) کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی۔ سینئر صحافی انیق ناجی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فرح گوگی کے ڈیلر اعتراف جرم کر رہے ہیں۔


    سینئر صحافی کی جانب سے بتایا گیا ڈیلر فرح گوگی کا اکاؤنٹنٹ ہے۔ ویڈیو میں ملزم بتا رہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) والے مجھے تنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے آپ نے کہ وہ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔

    تو اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میڈم فرح کے اکاؤنٹ میں جو پیسے جمع کروائے تھے اس کی وجہ سے۔ اسی دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ کیا پیسے کمپنی کے اکاؤنٹ میں نہیں کرواتے تھے آپ؟ اس پر ملزم دوبارہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ نہیں ان (فرح گوگی) کے پرنسل اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرواتے تھے۔ میڈم مجھے اور ناصر کو گھر پر بلاتی تھیں، اور ہمیں پیسے دیتی تھیں۔

    ملزم ویڈیو میں مزید بتاتا ہے کہ پیسے کبھی ایک کروڑ، کبھی دو کروڑ، کبھی تین کروڑ ملتے تھے، ہم نے صرف ڈیڑھ سال کے دوران 70 کروڑ روپے پیسے جمع کروائے ہیں۔ نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ اس کرپشن کا حساب فرح گوگی دیں گی تم کیوں پریشان ہو، اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ نے بالکل پیش نہیں ہونا۔ نہ نیب میں پیش ہونا ہے نہ ہی ایف آئی اے میں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ آپ کو نیب اور ایف آئی اے میں پیش ہو جانا چاہیے۔ اس پر ملزم کہتا ہے کہ وکیل کی جانب سے مجھے منع کیا جا رہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب میں پیش نہیں ہونا، ہم خود ہی معاملہ کو دیکھ کر جواب دے دیں گے۔ ملزم کہتا ہے کہ میرے لیے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میڈم فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور ہمیں یہاں پھنسا گئی ہیں۔

  • ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ ماہیما چوہدری نے کپل شرما کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے، میں بہت تکلیف میں آئی ، لیکن میں‌ منیشا کوئرالہ اور سونالی بیندرے کو دیکھ چکی تھی کہ وہ بہادری کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کررہی تھیں، اور پھر انہی دنوں میں سنجے دت بھی کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے ان سب کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ہوا. میں باہر کے ملک میں علاج کروانے کے لئے چلی گئی ، مجھے کیمو لگنا شروع ہو گئیں ، تو میری طبیعت خراب رہنا شروع ہو گئی ، جب کیمو لگتی تو پانچ دن تک میں اٹھ ہی نہ پاتی تھی. پانچ دن کے

    بعد اٹھتی تو مکمل انرجی محسوس کرتی ، سر کے بال تو تھے نہیں اتر چکے تھے ، میں وگ پہن کر کیپ پہن کر باہر نکلتی ، زندگی کو انجوائے کرتی. کیمو لگنے کے دوران ہی انوپم کھیر نے فلم آفر کی ، میں نے ان سے کہا کہ میرے سر پر بال نہیں ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ میں نے چھ سو فلمیں بغیر بالوں کے کر لیں اور تم ایک نہیں کر سکتی. تو میں نے ان کی فلم سائن کر لی ، انہی دنوں میں کنگنا رناوت کی فلم بھی سائن کی.

  • فضا علی کی بیٹی مہندی سے اپنے ہاتھ پر ڈیزائن کی بجائے کیا لکھواتی ہیں ؟‌

    فضا علی کی بیٹی مہندی سے اپنے ہاتھ پر ڈیزائن کی بجائے کیا لکھواتی ہیں ؟‌

    اداکارہ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو بہت شوق تھا ہاتھوں پر مہندی لگوانے کا جب میں اپنی بیٹی کی عمر کی تھی. لیکن میری بیٹی فارال کو ایسا بالکل بھی کوئی شوق نہیں ہے. وہ اگر ہاتھ پر مہندی لگواتی بھی ہے تو ماں لکھواتی ہے یا کوئی سٹار بنواتی ہے. فضا علی نے کہا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہوتا ہے. ہمیں اس کو پورے اہتمام کے ساتھ منانا چاہیے. اور ہمیں ان لوگوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے جن کے پاس کھانے کو نہیں ہوتا. یا پہننے کو کپڑے نہیں ہوتے. میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے، میں ان بچوں کو کپڑے لیکر دوں جوتے

    لیکر دوں اور میں ایسا کرتی بھی ہوں. فضا علی نے کہا کہ عید کے روز میں اپنی سہیلوں سے ملتی ہوں ، رشتہ داروں کو ملتی ہوں، میں اپنی زندگی کو اپنی بیٹی کے ساتھ بہت زیادہ انجوائے کررہی ہوں. فضا علی نے مزید کہا کہ میری بہت خواہش ہے کہ میں اپنی بیٹی کو خود مختار بنائوں اور کل کو یہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو کر نہ صرف لوگوں کی مدد کرے بلکہ اپنا گھر بھی خود بنائے.اور میں ابھی سے اس کے زہن میں یہ چیز ڈال رہی ہوں کہ اپنے پائوں پر کھڑے ہونا ہے.

  • پی ٹی آئی کا نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

    پی ٹی آئی کا نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

    پی ٹی آئی نگراں حکومتوں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف نے آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائرکردی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق درخواست پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    دستور کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کردہ درخواست میں سپریم کورٹ سے آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹائے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے فوری طور پر روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے اپنی نگرانی میں پنجاب و کے پی میں روزمرہ کے امور چلانے کا طریقۂ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں منتخب حکومتوں کے قیام تک روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال کیلیے عدالت اپنی نگرانی میں طریقۂ کار وضع کرے۔

    ترجمان کے مطابق درخواست میں وفاق پاکستان کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریزکے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    ترجمان کے مطابق درخواست میں پنجاب و خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومتوں کی تشکیل کے تمام حقائق فراہم کیے گئے ہیں اور دستورِ پاکستان اور انتخابی قوانین کی متعلقہ بنیادوں کو بھی صراحت سے بیان کیا گیا ہے.

  • شوبز میں کام کرنے والوں کے لئے نرگس نے کہہ ایک بڑی بات

    شوبز میں کام کرنے والوں کے لئے نرگس نے کہہ ایک بڑی بات

    فلم اور سٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے خود پہ اور ان لوگوں پر بہت اعتراض ہے جو یہ کہتے رہے اور کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں شوبز میں بہت عزت دی ہے، اس کام کی کوئی عزت نہیں جو ہم کررہےہیں ، عزت صرف شوہر کے ساتھ رہنے میں ہے اور اسکے ساتھ زندگی گزارنے میں ہے.
    انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ عورتیں آج بھی مجھے بہت پیار کرتی ہیں ، میرے پاس سیلون میں تیار ہونے کے لئے آتی ہیں تو میرے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں ، اور کئی عورتیں تو مجھے دیکھ کر کانپنا شروع کر دیتی ہیں. اللہ کا یہ احسان ہے کہ عورتیں آج بھی مجھے پیار کرتی ہیں خدا کرے ایسا ہمیشہ ہی رہے. نرگس نے کہا کہ

    میں اپنے شوہر کے عید کے کپڑے خود لیکر آتی ہوں ، غصہ تب آتا ہے کہ جب انہوں نے جو پیسے دئیے ہوں وہ کم پڑ جائیں اور مجھے اس شاپنگ میں اپنے پیسے شامل کرنے پڑیں. میرے میاں مجھے پیسے دے دیتے ہیں لیکن دو دن پیسے لینے میں‌لگ جاتے ہیں. نرگس نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، پہلے میں لاکھ لاکھ روپے کی جوتی پہنتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ لاکھ روپے کی جوتی پہننے سے بہتر ہے کہ ہم کسی غریب کی مدد کر دیں.

  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ؛ 9 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ؛ 9 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں 9 پاکستانی جاں بحق ہو گئے.

    پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے جوعمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے دوران القصیم کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔ اس افسوسناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار علی، شہباز علی ولد محمد یونس، ام عمارہ زوجہ شہباز علی کے علاوہ عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حرم فاطمہ ولد محمد طیب، ابوذر ولد طیب، تحریم فاطمہ ولد محمد شہباز، حریم فاطمہ محمد شہباز اور محمد داؤد ولد طیب بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں محمد طیب عبدالحادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب ولد محمد شہباز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں نوپاکستانی شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد دارالحکومت ریاض پہنچ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے.بتایا گیاہے کہ ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں اسلام نگر کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    تمام افرادعمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے بعد القصیم کے قریب حادثے کا شکارہوگئے جس میں نو افراد لقمہ اجل بن گئے. حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

  • شق 184/3 کا استعمال صرف چیف جسٹس کا اختیار نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    شق 184/3 کا استعمال صرف چیف جسٹس کا اختیار نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئین میں سوموٹو کا لفظ نہیں، شق 184/3 کا استعمال صرف چیف جسٹس کا اختیار نہیں۔

    اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھاکہ 184/3 کو کسی فرد کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اگر اس شق کا استعمال مفاد عامہ میں نہ ہو تو اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا، لازم ہے کہ اس شق کو استعمال میں لاتے ہوئے پھونک پھونک کر قدم اٹھایا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ میرے دوستوں کی رائے ہےکہ سوموٹو کا اختیار چیف جسٹس کا ہے، میری رائے کے مطابق 184/3 کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے. اگر کسی کو اس رائے سے اختلاف ہے تو آئین کی شق دکھا دے. میری اصلاح ہوجائے گی اور میں آپ کےنظریہ پر چل سکوں گا۔

    ججز کے درمیان انا کی جنگ سے متعلق سوال پر قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ تکبر اور انا کو سب سے بُری چیز سمجھتا ہوں، جس دن انا ان کے آڑے آگئی تو پھر اس دن کے بعد جج نہیں رہوں گا، اگر آپ کسی عہدے پر بیٹھے ہیں تو آپ میں انا نہیں ہونی چاہیے، اختلاف ہوتا ہے اور اختلاف سے انا کا کوئی تعلق نہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ہم پر آئین کا زیادہ بوجھ ہے، ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ آئین کا دفاع اور حفاظت کریں گے، جب تک لوگ آئین کو نہیں سمجھیں گے اس کی قدر نہیں ہوگی، ظالم کہتا ہے میری مرضی، آئین کہتا ہے لوگوں کی مرضی، زندہ معاشرے میں اختلاف رائے ہوتا ہے، سب تائید میں سر ہلانا شروع کردیں تو یہ بات بادشاہت اور آمریت ہوجائےگی، طرح طرح کے آرڈر جاری ہوتے ہیں، پتہ نہیں کسے بیوقوف بنا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ نے سیمینار میں 90 دن میں انتخابات کے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ اسلام آباد میں سیمینار میں سوال کے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دوں گا مگر ایک واقعہ بتادیتا ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    جسٹس فائز کے مطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے ساتھ کیس سنتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ کام نہیں کریں گے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، بعد میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ان کی یہ بات تسلیم کی۔