Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری

    احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے اور لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے اور نیب لاہور نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس واپس عدالت میں جمع کروایا تھا، اور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز پر سماعت کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے.

    تاہم اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ابھی رہائی نہیں ملے گی۔ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم
    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    حمزہ شہباز سات ماہ سے جیل میں بند رہے رمضان شوگر ملز کیس میں نیب کا موقف یہ ہے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے ایک نالا بنوایا جو کہ رمضان شوگر ملز کے فائدے کے لیے تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز پر بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

  • رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم

    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے. نگران وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس نہیں بھیج رہی جبکہ میو اسپتال لاہور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دورہ پنجاب سےحکومت کے بہت سے منصوبوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی، تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ شاہی قلعے کی ثقافتی ورثے کی بحالی خوش آئند ہے، توقع ہے دیگر صوبے بھی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وفاق پنجاب حکومت کو جہاں ضرورت ہوگی مدد فراہم کرے گا۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو وطن واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن سے متعلق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے، بلکہ جن کے پاس کوئی کاغذات نہیں انہیں واپس بھیجا جا رہا ہے تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجا جائے گا، دنیا کا کوئی ملک غیر قانونی مقیم افراد کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

  • جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے اور جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی تھی۔

    تاہم واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا، اور پولیس نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی اور عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

    جبکہ خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یاد رہت گزشتہ 26 اکتوبر کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ایک کھلا خط لکھا تھا جس میں انہوں نے جیل میں قید 18 خواتین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ پانچ صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھے گئے خط کو خدیجہ شاہ کے شوہر نے ایکس پر شیئر کیا۔ خدیجہ شاہ نے خط میں 9 مئی کے واقعات کے الزام میں قید کے دوران علیحدگی، درد اور تکالیف کے "دل کو چھونے والے” واقعات کو بیان کیا۔

    جبکہ انہوں نے خط میں لکھا کہ وہ 9 مئی کے احتجاج میں پرامن طور پر شرکت کرنے پر چار ماہ سے زیادہ عرصے سے قید ہیں، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ساتھ قید 18 خواتین کی حالت زار کے بارے میں لکھتے ہوئے خدیجہ شاہ نے ان کے دکھوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔ اور خدیجہ شاہ نے 18 میں سے قید چھ ماؤں کی المناک کہانیاں شیئر کیں جن میں افشاں طارق بھی شامل ہیں جو دو ماہ سے جیل میں ہیں اور مسلسل آنسو بہا رہی ہیں۔

    تاہم ان کے مطابق پانچ بچوں کی ماں فرزانہ خان ڈھائی ماہ سے جیل میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ روہینہ خان چار بچوں کی ماں ہیں جن کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں کوئی خاندان نہیں ہے، انہوں نے لکھا کہ تین بچوں کی ماں شہبانو گوچانی کو اس کی سب سے چھوٹی بیٹی کی پانچویں سالگرہ سے عین قبل گرفتار کیا گیا، تین بیٹیوں کی ماں عالیہ حمزہ نے 9 مئی کو اپنی بیٹیوں کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جبکہ اس کی پانچ سالہ بیٹی اس کے بغیر رہ نہیں پا رہی۔ آخر میں خدیجہ شاہ نے سب کو پکارتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں انسانیت حکم دیتی ہے کہ اس مقدمے کو انجام تک پہنچایا جائے۔

  • گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،  وزیر توانائی نے نئی قیمت بتادی

    گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، وزیر توانائی نے نئی قیمت بتادی

    نگراں وزیر توانائی محمد علی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور گھریلو صارفین کے آئندہ بلوں سے متعلق بتادیا ہے اور اسلام آباد میں نگراں وزیر توانائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کےحوالے سے عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے جبکہ اس موقع پر نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ضرورت697 ارب روپے کی ہے، تاکہ وہ گیس خرید سکے۔

    جبکہ محمد علی کا کہنا تھا کہ آج ہزار ارب روپے سے کم گیس نکال رہے ہیں، پچھلے 10 سالوں سے گیس ذخائر کم ہوتے جارہے ہیں، آج سے چند سال پہلے ہم اپنے ذخائر سے گیس دیتے تھے، گیس کم نکل رہی ہے اس لیے آر ایل این جی امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ 10 سال پہلے گیس کمپنیوں کا نقصان 18 ارب روپے تھا اور ہر سال یہ نقصان بڑھتا گیا ہے، اگر گیس کی قیمت نہ بڑھتی تو 400ارب روپے کا نقصان ہوتا۔
    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ آرایل این جی کی قیمت مقامی گیس سے دگنی ہے، اقدامات کا مقصد آنے والے دور میں مہنگائی کو روکنا ہے، البتتہ 57 فیصد گھریلو صارفین کا ٹریف نہیں بڑھایا گیا، لہٰذا ان کا ٹیرف 1300 سے نہیں بڑھے گا، محمد علی نے کہا کہ 57 فیصد صارفین پر 10 روپے سے برھا کر 400 روپے فکسڈ چارج عائد کیا ہے تاکہ بوجھ کم سے کم پڑھے، اس کے بعد ان کا زیادہ سے زیادہ سے بل 1300 سے زیادہ نہیں آئے گا۔ نگراں وزیر تونائی نے کہا کہ جو زیادہ امیر ہیں وہ زیادہ ٹیرف دے اور جو غریب ہے وہ کم ٹیرف ادا کرے گا، البتہ یہ واضح کردوں کہ روٹی تندور والوں کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

    مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں سابق وزیراعظم کے ملک بھر کے دروں کے ابتدائی شیڈول سمیت دیگر امور زیر غور ہیں، جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کرنے پر بھی مشاورت کی جاری ہے۔ جبکہ نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہورہا ہے، جس کی صدارت قائد ن لیگ نوازشریف کررہے ہیں۔

    اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، ملک احمد خان، انوشہ رحمان، سلیمان شہباز، پرویزرشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، سردارایاز صادق، عابد شیرعلی، عطا تارڑ اور طلال چوہدری شریک ہیں۔
    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق
    تاہم ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پرغور جاری ہے، جب کہ نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر مشاورت اورنواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کا ابتدائی شیڈول بھی زیرغور ہے، جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

  • بنگلادیش کا  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انٹرنیشنل ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی تھی جبکہ ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

    آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلیں گے۔

  • سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش

    سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کورونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خردبرد کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے، جہاں نیب نے انہیں سوالنامہ تھما دیا ہے اور سابق صوبائی وزیر تیموجھگڑا نیب آفس خیبر پختونخوا میں پیش ہوگئے، سابق وزیر کو کورونا سامان کی خریداری میں کے پی آر اے رولز اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    جبکہ ذرائع کے مطابق نیب جے آئی ٹی نے سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گوچھ کی، اور انہیں سوالنامہ تھما دیا ہے اور نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کو کورونا وبا کے دوران سامان کی خریداری میں خردبرد میں نیب طلب کیا گیا تھا، اور نوٹس میں بتایا گیا کہ سامان کی خریداری میں کے پی اراے رولز اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

    نیب ترمیم کیس؛ پہلی سماعت پر ہی وفاقی حکومت نے التوا مانگ لیا
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات
    نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کے 250 روپے والے جوتے کی قیمت 1950 روپے بتائی گئی، 9 ہزار روپے کے تھرما میٹر کی قیمت 11 ہزار روپے لگائی گئی، جب کہ
    پی پی ایز کٹس مہنگی خرید کر قومی خزانے کو 10 کروڑ 24 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اور حفاظتی کٹس کی قیمت خریداری کے بعد مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ درج کی گئی۔ تاہم دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ جب نیب بلائے میں حاضر ہوں گا، نیب کو ہر قسم کی معاونت فراہم کروں گا، میرے ہاتھ صاف ہیں، معاونت فراہمی کو فرض سمجھتا ہوں۔

  • سپریم کورٹ نے نیب عدالتوں کو زیرسماعت مقدمات کے حتمی فیصلے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے نیب عدالتوں کو زیرسماعت مقدمات کے حتمی فیصلے سے روک دیا

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کی پہلی سماعت پر ہی کیس میں التوا مانگ لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ استدعا کی کہ کیس کی سماعت چھ نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کی جائے

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج پہلی سماعت کررہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔

    کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت نےانٹراکورٹ اپیل کی پہلی سماعت پر کیس میں التوا مانگ لیا اور درخواست دائر کردی گئی اور وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اختیار کیا میں بیرون ملک ہیں، اور 3 نومبر تک عدالتی رخصت پر ہوں، 28 اکتوبر کو نیب اپیل کے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا پتہ چلا، سماعت 6 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

    وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اختیار کیا میں بیرون ملک ہیں، اور 3 نومبر تک عدالتی رخصت پر ہوں، 28 اکتوبر کو نیب اپیل کے سماعت کیلئے مقرر ہونے کا پتہ چلا، سماعت 6 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کی جائے جبکہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل وفاقی حکومت نے التوا کی درخواست دائرکی ہے، عدالت اگرحکم دے تو میں دلائل کیلئے تیار ہوں۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں اور بھی درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ پہلے اس کیس میں آپ فریق نہیں تھے، فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نیب ملزم ہیں، انہیں فریق بنائے بغیر یہ فیصلہ دیا گیا، میں نے دو نظرثانی کی درخواستیں اور ایک اپیل دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل اور نظرثانی کا سکوپ الگ الگ ہے۔ تاہم فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نظرثانی کی درخواستیں واپس لے کر اپیل کی پیروی کرناچاہتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانونی سوال ہے جب آپ فریق نہیں تو سنا کیسے جائے۔

    چیف جسٹس نے حکومتی وکیل مخدوم علی خان کے معاون وکیل سعد ہاشمی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سامنے کیوں نہیں کھڑے، اٹارنی جنرل کا شیلٹر کیوں لے رہے ہیں۔ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ نیب ترامیم کیس پر پریکٹس اینڈ پروسیجرقانون لاگو ہوتا تھا، نیب ترامیم کیس میں بینچ ججز کی کمیٹی نے تشکیل نہیں دیا تھا۔ چیف جسٹس نے معاون وکیل سے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ اس نکتے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں؟، اگر یہ دلیل مان لی گئی تو نیب ترامیم کیخلاف درخواستیں زیر التواء تصور ہوں گی، زیر التواء درخواست پر از سر نو پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ کرے گا۔

    معاون وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون والا نکتہ پہلے بھی اٹھایا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو اس نکتے پر تکنیکی مسئلے کا بھی سامنا ہے، ابھی تک پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، معلوم نہیں نمٹائے گئے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں کیا لکھا ہوگا، کیا مناسب نہیں ہوگا پہلے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر لیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک سوال یہ ہے فیصلے سے وفاقی حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے، قانون سازوں نے اپیل کا حق صرف متاثرہ شخص کو دیا ہے، اس عدالت نے بھی متاثرہ شخص کی فیصلوں میں تشریح کررکھی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکڑوں لوگوں میں سے صرف فاروق ایچ نائیک کے مؤکل متاثرہ فریق ہیں، اس کیس کی پہلے بہت سماعتیں ہوئیں، ہم ایک2 سماعتوں میں اس نقطے پر فیصلہ کر دیں گے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ترامیم کو سیاستدانوں کی حدتک ختم اور بیورو کریٹس کی حد تک برقراررکھا گیا، عدالت نے پارلیمان کا بنایا گیا قانون کالعدم قراردیا ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکم امتناع دے دیں تو پھر احتساب عدالتوں میں مقدمات رک جائیں گے، میری ذاتی رائے ہے کہ کوئی بھی قانون معطل نہیں ہوسکتا، جب نیب ترامیم کا کیس چل رہا تھا تو پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون لاگو تھا۔

    جبکہ سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد نیب، اسلام آباد اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، جب کہ درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا اور سپریم کورٹ نے نیب عدالتوں کو زیرسماعت مقدمات کے حتمی فیصلے سے روک دیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ مزید سماعت پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہوگی۔

    تاہم عدالتی حکمنامے میں اپیلوں کی نقول چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فاروق ایچ نائیک کے موکل کی اپیل اب دائر ہو چکی ہے، فاروق ایچ نائیک کی فریق بننےکی سابقہ درخواست خارج کی جاتی ہے، عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا، آئندہ سماعت تک احتساب عدالتیں حتمی فیصلہ نہ سنائیں۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا، اور فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل دائرکی گئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کیے تھے، اور آج اس اپیل پر پہلی سماعت تھی۔

  • روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

    روانڈا سینیٹ کے صدر کی چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے روانڈا سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانسواں زیویئر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقا ت جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ”لک افریقہ“ پالیسی کے تحت دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور افریقی بھائیوں کے ساتھ دوستانہ اور اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ روانڈا خوبصورت اور صاف ستھرا ملک ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا افریقی ممالک نے آپس کے جھگڑے صبر وتحمل اور مل جل کر خود حل کیے ہیں۔ آج پاکستان اور روانڈا کے مابین دوستی کا نیا باب کھل رہا ہے۔ حکومت پاکستان اور سینیٹ آف پاکستان ہر طرح کے اچھے تعلقات،تعاون اور مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے تاجروں کے تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پارلیمانی روابط، سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں پر پر زور دیا گیا۔ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ معاونت اور رابطہ کاری کیلئے خصوصی حکمت عملی وضح کر چکا ہے، ”لک افریقہ“ پالیسی کے تحت تعاون کی نئی راہیں کھلنے، بہتر روابط اور تجارتی تعاون میں مدد ملے گی.
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
    واضح رہے کہ پاکستان نے روانڈا میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ امید ہے روانڈا بھی پاکستان میں اپنا سفارتخانہ قائم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت میسر ہو۔ خطے میں امن اور ترقی کیلئے پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جبکہ ہمیں پارلیمانی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی امن اور ہم آہنگی کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں تیز کرنی ہوں گی،

  • وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ گزشتہ حکومت میں اہم پوسٹوں پر تعینات تھے جبکہ الیکشن کمیشن میں نگراں وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی ہے۔

    واضح ہے درخواست گزار سید عزیزالدین کا کا خیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر آپ پیش نہیں ہوئے تھے، سید عزیزالدین کا کا خیل نے جواب دیا کہ میں تھوڑا لیٹ ہو گیا تھا معذرت چاہتا ہوں جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے الیکشن میں کون نمائندگی کررہا ہے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کررہا ہوں۔
    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور
    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    بشریٰ بی بی کی توشہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 15 نومبر تک توسیع
    درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ گزشتہ حکومت فواد حسن فواد اور احد چیمہ اہم پوسٹوں پر فائز تھے، احد چیمہ کو معاون خصوصی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے تاہم چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں کہ ان کی سیاسی وابستگی ثابت ہوسکے۔ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں، اور نگراں مشیر احد چیمہ گزشتہ حکومت میں اہم عہدے پر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی نظرمیں وفاقی وزیر اور مشیر غیرجانبدار ہیں، الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔