Baaghi TV

Author: +9251

  • کے پی میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان

    کے پی میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان

    خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے.

    خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے. پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی اوربھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائے۔دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے ، برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ مسافر اور سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
    بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24ملی میٹربارش مالم جبہ میں ہوئی،سیدو شریف میں 17، بالاکوٹ 15 اور کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
    سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں صفر ،مالم جبہ 2 اور کالام میں 3 سینٹی گریڈ،دیر میں 7،چترال 10 ،سیدو شریف 9 اور پشاور میں درجہ حرارت15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین کی ٹی وی پر واپسی

    سینئر اداکار طلعت حسین جن کی بیٹی تزین حسین ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے نوے کی دہائی میں کافی ڈراموں میں کام کیا اس کے بعد وہ اداکاری سے دور ہو گئیں. اداکارہ ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دے رہی ہیں، کافی سالوں کے بعد تزین نے ٹی وی کا رخ کیا ہے. اور وہ ڈرامہ سیریل یونہی میں نظر آرہی ہیں، تزین کو ان کے پرستار ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہیں. تزین کی حقیقت کے قریب اداکاری شائقین کو کافی بھاتی ہے. تزین حسین درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں.اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں. تزین حسین کے کیرئیر کو دیکھیں تو ہمیں ان کے

    کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے اور ٹیلی فلمز نظر آتی ہیں ، انہوں نے جن ٹیلی فلمز میں‌اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں مہلت، اور عورت قابل ذکر ہیں۔ چھوٹی سکرین پر واپسی کے حوالے سے تزین حسین کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے مجھے ایک بار پھر ویلکم کیا ہے. مجھے اچھے کردار ملتے رہے تو میں کرتی رہوں گی.

  • پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ آج کل نظر آتی ہیں بالی وڈ‌ سے ناراض. وہ آج کل بھارت میں ہیں، شادی کے بعد پریانکا چوپڑا امریکہ میں اپنے شوہر کے پاس شفٹ ہو گئیں اور اب جب انہیں بھارت میں‌کام ملتا ہے وہ اپنے ملک کا رخ کر لیتی ہیں، آج کل پریانکا چونکہ انڈیا میں ہیں، ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ انڈیا آئی ہیں. نک جونس بھی بھارت کے دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہےہیں. انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ، جس میں کرتا پہنے ہوئے کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں ممبئی کی بڑی بڑی عمارتیں نظر آرہی

    ہیں. نک نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو انہیں بہت سارے مشورے ملے ، کسی صارف نے کہا کہ آپ گھر داماد بن جائیں اور انڈیا میں ہی رہ جائیں. کسی نے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. زیادہ تر صارفین نے انہیں گھر داماد بننے کا مشورہ دیدیا. یوں نک اور پریانکا بھارت کے حالیہ دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں. پریانکا چوپڑا مختلف تقریبات میں نک اور اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں اور میڈیا ان کو کافی کوریج بھی دے رہا ہے.

  • وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد

    ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ کیا اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس نے شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد پیش کی. شاہ زیب رند امریکہ کی سر زمین پر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے ہیں.

    وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے شاہ زیب رند سے ٹیلیفونک رابطہ یا اور مبارکباد پیش کی خیال رہے کہ کراٹے کمبیٹ لیگ میں پہلے پاکستانی پرو فائیٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دی ہے. بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا.

    علاوہ ازیں اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے کھلاڑی قومی سطح کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کی صلاحيت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطح اجلاس کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جنہوں نے امریکہ کی بڑی لیگ کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
    انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند کیلئے نیک تمنائیں اور دعا ہے کہ وہ امریکہ کی سرزمين پر مقابلہ جیت کر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے افطاری کے بعد جناح ٹاؤن میں بڑی سکرین پر عوام کیلئے میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا. جس کا مقصد اپنے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، واضع رہے کہ شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جنہوں نے امریکہ کی اتنی بڑی لیگ میں حصہ لیا ہے .

  • مایا علی کی عوام سے اپیل

    مایا علی کی عوام سے اپیل

    اداکارہ مایا علی ہیں پریشان ملک کی موجودہ صورتحال پر. انہوں نے حال ہی میں‌ انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ ایک غریب شہری مفت آٹا نہ مل پانے پر رو رہا ہے. مایا علی نے اس ساری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، لیکن ساتھ ہی انہوں نے صاحب استعدد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے غریبوں کی مدد کیجیے. لوگ مفت اٹے کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو اللہ نے بہت زیادہ دے رکھا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ عید اور رمضان کے موقع پر دوسروں کو یاد رکھیں ، کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور اسکی مدد کرنا ، کیا پتہ آپ کے لئے کتنا اچھا ہوجائے اور اللہ آپ کو

    اسکا پتہ نہیں کتنا اجر دے. مایا علی نے کہا کہ اس نوجوان کو آٹا کے لئے روتا ہوا دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی ہے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ان معاملات دیکھے مہنگائی کو کنٹرول کرے. یاد رہے کہ حکومت نے مفت آٹا کی سکیم شروع کی ہے جس کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، اکثر بھگدڑ مچ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز

    بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر آج کل نظر آرہے ہیں جارحانہ موڈ میں، حال ہی میں انہوں نے طنز کے نشتر چلائے ہیں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر. انہوں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ہو یا ٹویٹر یہ منفی جگہیں ہیں، یہ آپ کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ، آپ کی توجہ کا مطالبہ کرتے ہیں ، آپ کو اپنا فیشن اور آپنی مصروفیات شئیر کرنے کے ھوالے سے ایک ایسا احساس دیتے ہیں جسکو صحیح معنوں میں احساس کمتری کہا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام ہماری زندگیوں میں کیوں اتنا اہم ہو چکا ہے میری سمجھ سے بالکل بالا تر ہے. ہر کوئی وہاں آپ اپنا آپ دکھا رہا ہے ، آپکا

    ہر لمحہ کیسا گزر رہا ہے وہ شئیر کیا جا رہا ہے. کرن جوہر نے صرف انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ہی طنز نہیں‌کی بلکہ ان بالی وڈ سلبیرٹیز پر بھی طنز کے نشتر برسائے ہیں جو ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حیران ہوتا ہوں کہ اب ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس ہوتی ہے ، بہت جلد اس جگہ پر فلموں کے ٹریلر لانچ کئے جایا کریں گے، اور یہاں‌فلمی تقریبات بھی ہوا کریں گی. کرن جوہر نے کہا کہ جو کچھ بھی آج ہو رہا ہے میں اس پر حیران ہوں.

  • بلوچستان حکومت؛  شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ

    بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ

    اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔

    بلوچستان حکومت نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ کردی۔ 10 ہزار افراد کے لئے خوراک سمیت دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے روانہ کی گئیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو کہتے ہیں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی پوری دنیا نے مدد کی اب ہماری باری ہے، صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی مدد کریں۔

    تقریب کے مہمان خصوصی میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ترکی اورشام میں خطرناک زلزلہ آیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی جس سے شام کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ جب ہم سیلاب سے متاثر ہوئے تو کئی ملکوں نے مدد کی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ملکوں سے بالاترصرف انسانیت کے ناطے مدد کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
    اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ 40 کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان 25 دنوں میں شام پہنچے گا اور حکومتی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

  • میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا. حافظ نعیم

    میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا. حافظ نعیم

    پیپلز پارٹی جتنی کوشش کرلے میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا. حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلام کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کتنی بھی کوشش کر لے کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہو گا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک فائیو میں الخدمت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں الخدمت اسپتال ہیں، سیاسی اعتبار سے ہم زیادتی اور ظلم کو سامنے لاتے ہیں اور لاتے رہیں گے، کےالیکٹرک ناجائز لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے اور بل ڈبل بھیج دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا شناختی کارڈ کے مسئلے کو ہم نے اجاگر کیا اور 80 فیصد لوگوں کا مسئلہ حل ہو گیا، کراچی کو سب نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت کتنی بھی کوشش کر لے کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہو گا، پی پی پی گیارہ یوسیز کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، ایم کیو ایم والے ایڈمنسٹر اور 4 وزارتیں پکڑ کر خاموش ہو گئے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی حافظ نعیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جعل سازی کرکے جماعت اسلامی کے نمبر کم کردیےگئے، پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پیپلز پارٹی نےکیا، ہم میں تو ظرف ہےکہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ نمبر تبدیل کرسکتے ہیں، تاخیر کرسکتے ہیں مگر کراچی پیپلز پارٹی کا نہیں، پیپلزپارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کے عوام سمجھتے تھےکہ اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے، خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کروانےکے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی، اس وقت الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔

  • شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    شاہ رخ خان بن گئے کرن جوہر کے مہمان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دونوں نے اپنے اپنے کیرئیر میں اتار چڑھائو ایک ساتھ دیکھے. کر جوہر گزشتہ 8 سال سے کافی ود کرن کے نام سے ایک شو ہوسٹ کررہے ہیں، جس کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اس شو میں کرن بالی وڈ کی سلیبرٹیز کو بلاتے ہیں ان سے سوالات پوچھتے ہیں اور بعض اوقات اس قسم کے سوال پوچھتے ہیں کہ جن کا جواب دینے والا پھنس جاتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتا ہے. اس شو کا سیزن 8 اس سال اگست میں شروع ہو گا اور کہا جا رہا کہ کرن جوہر کے اس سیزن کے

    پہلے مہمان شاہ رخ خان ہو ں گے. اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ خان سے دلچپسپ سوالات کریں گے جن کا وہ جواب دیں گے. واضح رہے کہ کرن جوہر نے آج تک جس بھی سیلبرٹی کو بطور مہمان بنایا اس سے اس قسم کے آڑھے ٹیڑھے سوال کئے ہیں کہ جنکا جواب ہاں یا نا میں بھی دیا جائے تو دونوں صورتوں میں جواب دینے والا پھنس جاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر اور شاہ رخ خان کا آنے والے سیزن میں انٹرویو کیسا جاتا ہے.

  • منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جو بھی کردار کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے، منوج باجپائی سنجیدہ طبیعت کے مالک لگتے ہیں ، اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا تا ہے کہ وہ بہت غصیلے ہیں، اداکار نے ان دونوں باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہاں میں غصیلہ ہوں اور یہ غصہ کرنے کی عادت کا بھی ایک پس منظر ہے. میرے والد کا انتقال بہت جلدی ہو گیا تھا میں‌محض 12 برس کا تھا جب ایسا ہوا،. ان کے انتقال کے بعد مجھ پر تمام تر ذمہ داریاں آن پڑیں. اپنے سے چھوٹے بہن بھائیوں کا

    خیال ان کو پڑھانا لکھانا ان کی ضروریات پوری کرنے کے عمل نے مجھے تھوڑا تلخ بھی بنا دیا تھا. بعض اوقات مجھے والد کی طرح سختی دکھا کر فیصلے کرنے پڑتے تھے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس غصے میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے. رہی بات سنجیدہ ہونے کی تو میں جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں لیکن کسی حد تک مجھے سنجیدہ کہا جا سکتا ہے. اداکار نے کہا کہ وقت اور ھالات ان کو بعض اوقات تلخ بنا دیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا.