Baaghi TV

Author: +9251

  • میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی  کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب

    میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب

    میڈیا پر ہمارے خلاف جھوٹی کمپین چلائی گئی. آئی جی پنجاب عثمان انور
    پنجاب پولیس کی ٹوئیٹر سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل اور نیشنل میڈیا پر پنجاب پولیس پر لگائے گئے بہتان اور الزامات کا بھرپور جواب دے دیا ہے جبکہ الزام لگانے اور گالیاں نکالنے والوں کے حوالے سے فورس کو کیا ہدایات دیں.


    آئی جی پنجاب عثمان انور کا پولیس افسران سے ایک خطاب میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف ایک کمپین چلائی گئی جس میں ہماری ماؤں اور بہنوں کو گالیاں دی گئی ہیں لیکن پولیس نے گالی دینے والوں کی ماؤں بہنوں کی حفاظت کی ہے.


    آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا گیا کہ ہمارا کوئی اپنے پولیس والوں کو مارنے کا پلان تھا جو سراسر جھوٹ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہمیں بچوں کی دھمکیاں دی گئی تو اس کے جواب میں ہم نے ان کے بچوں کی حفاظت کی کیونکہ وہ ہمارے اپنے بچے ہیں اور پولیس کو کہا کہ اسلحہ لیکر نہ جائیں جبکہ اپنے 90 لوگ زخمی کروائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    جبکہ اس بارے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اداروں خصوصاً پولیس کی انتہائی ہرزہ سرائی کی ہے۔ اور اپنا بیانیہ بنانے کے لئے مخالفین اور اپنے اداروں کے خلاف نفرت بھری جو ایک گھناؤنی سازش ہے جسکے پیچھے عمران خان اور اسکے ہینڈلرز ہیں۔

  • علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    علیزے شاہ کی طبیعت ناساز والدہ پریشان

    انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ بیمار پڑ گئی ہیں. ان کو کیا بیماری ہوئی ہے اس بارے میں‌انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہی نہیں دی لیکن صرف اتنی سوشل میڈیا پوسٹ لگائی ہے کہ میری صحیتابی کے لئے دعا کیجیے. انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر پڑی ہیں ، بعد ازاں انہوں نے ایک اور سٹوری شئیر کی جس میں ایک وڈیو ہے اور اس وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ کی والدہ ان کے ساتھ پاس کھڑی ہیں اور ان کے لئے نہایت ہی فکر مند دکھائی دے رہی ہیں. علیزے نے کیپشن لکھا کہ

    میری والدہ میری بیماری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور ان کی اس قدر پریشانی کو دیکھ کر میں بری طرح ٹوٹ گئی ہوں. علیزے شاہ کی پوسٹ اور انسٹاگرام سٹوریز کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے ان کی صحیتابی کے لئے دعائیں کیں. اور کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایک بار پھر تندرست اور صحتیاب سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    ارجن رامپال نے دھکڑ کی ناکامی کو ماننے سے انکار کر دیا

    بالی وڈ کے خوبصورت ماڈل اور اداکار ارجن رامپال جنہوں نے جتنی شہرت ماڈلنگ میں‌ کمائی اتنی اداکاری کی دنیا میں نہیں‌ کما سکے. ارجن رامپال بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوا پائے حالانکہ وہ ایکٹر مناسب ہیں. انہوں نے ابھی تک جتنی بھی فلموں میں‌کام کیا ہے ان میں سے زیادہ تر فلاپ ہی رہی ہیں، ان کی فلم دھکڑ جو کہ 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کنگنا رناوت بھی تھیں اس کے بارے میں اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی . انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ دھکٹر کامیاب نہ ہو سکی ، یہ جتنی اچھی فلم تھی اور جو اسے مقام ملنا

    چاہیے تھا وہ نہیں ملا. فلم میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں کامیاب نہ ہو سکی. انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اس فلم کو اس وقت ریلیز کیا گیا جب لوگ ابھی سینما گھروں کو جانا شروع نہیں ہوئے تھے شاید اس لئے فلم نہیں‌ چلی ، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ بھول بھلیاں ٹو جو کہ سپر ہٹ فلم تھی اس کے ساتھ اسکو ریلیز کرنا بھی ایک زیادتی تھی. ارجن رامپال نے کہا کہ میں‌آج بھی نہیں مانتا کہ یہ فلم اچھی نہیں تھی یا فلاپ ہونی چاہیے تھی.

  • شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    شرمین عبید حاضر ہوں عدالت نے فیروز خان کیس میں طلب کر لیا

    اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئے جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے اس کے بعد انہوں نے اس ھوالے سے عدالت میں ثبوت بھی جمع کر وا دئیے. علیزے سلطان کے حق میں جہاں بہت ساری شخصیات کھڑی ہو گئیں وہیں شرمین عبید چنائے بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف جاتے ہوئے علیزے سلطان کا ساتھ دیا اور گھریلو تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایسا کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی کی . شرمین عبید کی طرف سے ایسا کئے جانے پر فیروز خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ معافی مانگیں ورنہ میری ساکھ کو خراب کرنے کے جرم میں پانچ

    کروڑ روپیہ دیں. شرمین عبید چنائے کے خلاف اس کیس کی حال ہی میں سماعت ہوئی ہے اور اداکار نے موقف اپنایا ہے کہ شرمین کے اکائونٹ سے میرے خلاف گندی مہم چلائی گئی جس سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے. عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ شرمین اس کیس کا کس طور مقابلہ کرتی ہیں اور اپنے حق میں کیا دلائل دیتی ہیں.

  • شوہر کو کیسے منائوں ؟ اشنا شاہ نے مداحوں سے پوچھ لیا

    شوہر کو کیسے منائوں ؟ اشنا شاہ نے مداحوں سے پوچھ لیا

    اداکارہ اشنا شاہ جن کو شاید عادت پڑ گئی ہے کہ وہ خبروں میں ہی رہیں اور ہر وقت سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوتی رہیں. چند دن قبل وہ اپنی شادی کو لیکر کافی تنقید کی زد میں رہیں ان کے مداحوں نے ان کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز دیکھ کر انہیں آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انڈینز کی کاپی کرنا چھوڑ دیں. اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا ہی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا یہ کہہ کر انہوں نے اپنا اکائونٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا لیکن چند دن کے بعد ہی وہ اس پر واپس آ گئیں. اشنا شاہ کو خبروں میں رہنا پسند ہے اس کےلئے وہ بہانے ڈھونڈتی رہتی ہیں، لہذا انہوں نے انسٹاگرام

    پر ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ اگر میں گھر میں کتے رکھنا چاہتی ہوں کہ تو ان کو گھر میں لانے کےلئے شوہر کو کیسے منائوں اور قائل کروں . اشنا شاہ کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو جہاں دلچپسپ مشورے دئیے وہیں کچھ نے کہا کہ آپ کو کیوں‌یہ لگتا ہے کہ بس سوشل میڈیا پر آپ کے بارے میں‌ہی بات ہوتی رہے اور اگر نہیں‌ہو رہی تو آپ خود ہی جواز دے دین.

  • عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں

    عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں

    عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کیخلاف 130 مقدمات درج ہیں.

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی سمیت ان کی جماعت پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ جبکہ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں عمران خان پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/AIG-legal-report-84-cases-22-Mar-2023.pdf” title=”AIG legal report 84 cases 22-Mar-2023″]
    رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/islamabad-police-cases-details-22-Mar-20.pdf” title=”islamabad police cases details 22-Mar-20″]
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/CamScanner-03-21-2023-12.01.pdf” title=”CamScanner 03-21-2023 12.01″]
    واضح رہے کہ یہ بیان حلفی محمد سلیم نامی پولیس آفیسر کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا ہے تاہم یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نیب کے دو مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 31 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی تھی ۔

  • اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    اسد ملک نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتا دیا

    سئنیراداکار اسد ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے شادی نہیں‌ کی، شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میں کسی کے ساتھ اپنی تنہائی نہیں‌ بانٹ سکتا پھر چاہے وہ بیوی ہی کیوں نہ ہو. انہوں نے کہا کہ میرے بہت سارے مداحوں کو ابھی تک معلوم ہی نہیں کہ میں نے شادی نہیں‌ کی. اسد ملک نے کہا کہ شادی ایک ذمہ داری والا کام ہے اور مجھے اس سے خوف آتا ہے اسی لئے میں نے آج تک شادی ہی نہیں کی. لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں شادی کروں گا ہی نہیں ، بہت جلد میں شادی کرنے والا ہوں اور اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خوشخبری کو

    شئیر کروں گا، انہوں نے کہا کہ میں حسن کا بہت بڑا کوئی دیوانہ نہیں ہوں ٹھیک ہے حسن سب کو پسند ہوتا ہے لیکن میں حسن پر زہانت کو ترجیح دوں گا. ایک سمجھدار بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے زندگی کو سہل کر دیتی ہے . مشکل وقت میں اپنی زہانت کو استعمال کرتے ہوئے شوہر کا ساتھ دیتی ہے. لہذامیری ترجیح میں لڑکی کی زہانت پہلے نمبر پر ہو گی. اسد ملک نے کہا کہ کم کم کام اس لئے کرتا ہوں کیونکہ مجھے روٹین کا کام نہیں کرنا.

  • مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    نوے کی دہائی کی کامیاب ترین اداکارہ رانی مکھر جی ایک بار پھر بڑی سکرین پر آ کر چھا گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناروے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے. ناورے میں اس فلم کی ریلیز نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. جی ہاں رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناورے نے بالی وڈ فلم پٹھان کے بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. فلم نے پہلے تین دن پٹھان اور رئیس سے زیادہ کمائی کی ہے. یوں رانی مکھر جی کی فلم نے پٹھان سے زیادہ بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے. ناورے میں رانی کی حالیہ فلم کو

    بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ایسا لگ رہا ہے کہ ناورے میں شاہ رخ خان سے زیادہ رانی مکھر جی کے پرستار ہیں جو ان کو چاہتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پٹھان کے بعد اس سال کی بالی وڈ کی ابھی تک کی مسز چیٹر جی ورسز ناورے دوسری بڑی ہٹ ہے. یاد رہے کہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا رہا ہے. دونوں کی آپس میں‌دوستی بھی خوب ہے لیکن دونوں کی فلم کے بزنس نے ایک دوسرے کو دیدی ہے ٹکر.

  • یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    یشما گل کی ماں جب انہیں شادی کرنے کا کہتی ہیں تو وہ کیا جواب دیتی ہیں؟

    ٹی وی اداکار یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا تھا کہ مجھے کونسا ہیرو اچھا لگتا ہے تو آپشن میں فیروز خان کا نام دیا گیا تو میں نے یہ کہا تھا کہ فیروز خان کی اداکاری بھی اچھی ہے اور ہیرو کی تعریف میں پورا اترتے ہیں. میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ میرا کرش ہیں. انہوں نے کہا کہ میں میری ماں کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہو گئی ہو اور ابھی تک تمہیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا اپنے اردگرد انڈسٹری میں ہی کسی کو دیکھ لو، تو میں کہتی ہوں کہ امی مجھے اپنے اردگرد تو کوئی پسند نہیں آتا. جن کے ساتھ کام کررہے

    ہوتے ہیں ان کے ساتھ سیٹ پر ہی وقت گزار لیں بڑی بات ہے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور اسکا نام ہے رانگ نمبر ٹو. اس کے بعد بھی موویز آفر ہوئیں لیکن کوئی کردار پسند نہیں آیا اگر پسند آیا تو یقینا کروں گی. یشما گل نے کہا کہ میں جب آسٹریلیا میں پڑھ رہی تھی اس وقت میری ماں نے مجھے کچھ پیسے دئیے تو میں نے گاڑی خریدی. مجھے کافی سال ہو گئے ہیں انڈسٹری میں لیکن اب جا کر اپنے پیسوں کی گاڑی خریدی ہے.

  • انتخابات آئین میں دیئے گئے وقت کے مطابق کروائیں جائیں. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

    انتخابات آئین میں دیئے گئے وقت کے مطابق کروائیں جائیں. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات ملتوی کرنے کے ای سی پی کے نوٹیفکیشن کی مذمت کردی

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مقتدر اکبر شبیر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی شدید مذمت کردی ہے جبکہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے آئین کے مطابق انتخابات ہونے چاہئے اور الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ آئین کے اندر رہ کر کام کرے اور انتخابات بھی آئین میں دیئے گئے وقت کے مطابق ہوں.

    جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرنے والا اپنا نوٹیفیکشن واپس نہ لیا تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اس پر قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے اور اپنا یہ حق استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت اور آئین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے ۔الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو انتخابات ہونے کا کہا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جاری حکم نامے میں کہا کہ آئین کےتحت حاصل اختیارات کے انتخابی شیڈول واپس لیا گیا اور نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔حکم نامے میں کہاگیاکہ اس وقت حالات سازگار نہیں ‘فی پولنگ اسٹیشن اوسطاً صرف ایک سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہے جب کہ پولیس اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر کمی اور اسٹیٹک فورس کے طور پر فوجی اہلکاروں کی عدم فراہمی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صرف فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے ہی یہ کمی پوری ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ نے کہاکہ سول، آرمڈفورسزاسٹیٹک ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔