Baaghi TV

Author: +9251

  • جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے  ایک بہت بڑی خوشخبری

    جنہوں نے مولا جٹ نہیں دیکھی ان کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں . یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے 300 کروڑ کے قریب بزنس کیا کیا. فلم کو ریلیز ہوئے 25 ہفتے ہو چکے ہیں اور اسی کامیابی کو منانے کےلئے فلم میکرز نے پلان کیا ہے کہ شائقین کو ٹکٹس میں ریلیف دیا جائے. لہذا ملک کے تمام وہ سینما گھر جہاں یہ فلم لگی ہوئی ہے وہاں اس کا ٹکٹ تین سو روپے کا کر دیا گیا ہے. یہ آفر محدود مدت کےلئے ہے. 20 اپریل تک جنہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی وہ تین سو روپے میں دیکھ سکتے ہیں. اس ھوالے سے عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس فلم کو ہر طبقے تک پہنچایا جائے اسلئے جو مہنگی ٹکٹ لیکر فلم نہیں دیکھ سکتے تھے اب وہ

    سستی ٹکٹ خرید کر فلم انجوائے کر سکتے ہیں. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بڑے پیمانے پر شائقین کی داد ملی ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں. ماہرہ خان نے مکھو کا جبکہ عمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے. عمائمہ کو اس کردار کے لئے بہت سراہا گیا ہے.

  • گلوکار اکرم راہی کو لندن کی عدالت سے جرمانہ

    گلوکار اکرم راہی کو لندن کی عدالت سے جرمانہ

    .برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل سٹار ایجنسیز کے ساتھ دھوکہ دہی پر 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پاونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے,گلوکار کو مجموعی طورپر ساڑھے آٹھ کروڑجرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔یہ بات نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق نے اپنے وکیل چوہدری شفقات محمود اوراپنے صاحبزادے وسیم صادق کے ہمراہ پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دستاویزات پیش کرتے ہوئے کہی۔ایس ایم صادق نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا نغمہ نگار اور نعت گو ہوں جو سب سے زیادہ 60 ہزار گیت لکھ چکا ہے جس میں10 ہزار نعتیں بھی شامل ہیں.نصرت فتح علی خان، عطااللہ عیسی خیلوی، انور رفیع، اور وارث بیگ سمیت دنیا کے ہر بڑے گلوکار کے بے شمار نغمات لکھے ہیں.اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیاہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کئے ہیں، ایس ایم صادق کا کہنا تھا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے، عدالت میں فیک

    ڈاکومنٹس پیش کئے، دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ساڑھے آٹھ کروڑ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا ہے.اکرم راہی کو مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا.. ایس ایم صادق نے کہا کہ میں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف کیس کر رکھا ہے، امید ہے مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا.انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے جعل سازی سے مختلف گانوں پر مبنی کتاب اپنے نام سے رجسٹرڈ کروائی،برطانوی عدالت نے فیصلے میں لکھا اکرم راہی جھوٹا اور فراڈیا ہے.

  • کامران  شاہد میرے رومینس کا مذاق اڑتے ہیں میکال ذوالفقار نے ایسا کیوں کہا؟

    کامران شاہد میرے رومینس کا مذاق اڑتے ہیں میکال ذوالفقار نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری فلم ہوئے تم اجنبی میں میرا کردار رومینٹک اور ایک محب وطن کا ہے. فلم میں بہت زیادہ رومینس ہے اور کامران شاہد اسی وجہ سے میرا مذاق بھی بناتے ہیں. میکال نے یہ بات ہنستے ہوئے کہی ،ان کی اس بات پر ساتھ بیٹھے کامران شاہد ہنستے مسکراتے رہے. میکال نے کہا کہ قوموں کو اپنی سائیڈ کی سٹوریز ضرور پتہ ہونی چاہیے ، اور ہمیں بین الاقوامی سطح‌پر اپنے نقطہ نظر کو ہر حوالے سے رکھنا چاہیے، چاہے وہ صحیح ہو یا غلط . اب انڈیا اور بالی وڈ ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو منفی بنا کر پیش کرتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے. میکال نے کہا کہ اس فلم میں میرا جو کردار ہے وہ بہت ہی چیلنجنگ ہے اور ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں

    کیا تھا میں کامران شاہد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کردار کے لئے چُنا میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا. اس فلم کو شوٹ کرنے میں ہمیں ایک لمبا عرصہ لگا. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ہے. اس فلم میں بہت کچجھ ہے وار بھی ایکشن بھی ہے ، دھماکے بھی ہیں . میں نے اپنی زندگی میں صرف دو بار ایسے کردار کئے ہیں جو کلمہ پڑھ کر کئے، اس میں سے ایک سین اس فلم کا ہے . میرا ہوئے تم اجنبی میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی خوشگوار ہے مجھے بہت امید ہے کہ فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی.

  • خانم  جان کا کردار کرنے پر سہیل احمد کی اہلیہ نے ان سے کیا کہا ؟‌

    خانم جان کا کردار کرنے پر سہیل احمد کی اہلیہ نے ان سے کیا کہا ؟‌

    ورسٹائل اداکار سہیل احمد نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج میں اپنی فلم کے گانے کی ریلیز کے موقع پر کہا کہ ہوئے تم اجنبی میں میرا کردار ایک ٹرانسجینڈر کا ہے، کردار بہت آسان نہ تھا لیکن کامران شاہد کافی ڈاڈھے ڈائریکٹر ہیں لہذا انہوں نے کام کروا ہی لیا. سہیل احمد نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے کسی بھی کردار سے خوش اور مطمئن نہیں ہوا . مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی بہتر کر سکتا تھا اور یہی بے چینی مجھے بہتر سے بہترین کام کرنے کی جستجو لگائے رکھتی ہے کتنا کامیاب ہوپاتا ہوں یہ فیصلہ تو آپ لوگ کر سکتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری اہلیہ مجھے کہتی ہیں کہ خانم جان کا کردار کرنے کا آپکو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ اب ہر سگنل پر کھڑے ٹرانسجینڈر آپ کو پہلے سے زیادہ پیار کریں گے

    کیونکہ آپ ان کی کمیونٹی کی فلم میں‌نمائندگی کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ اگر ہم اسے ٹھیک جگہ استعمال کریں تو. نوجوان نسل بہت اچھا کام کررہی ہے جستجو رکھتی ہے آگے بڑھنے کی . کامران شاہد نے جو فلم بنائی ہے یہ نوجوان نسل کو یقینا بہت پسند آئیگی اور میں بہت خوش ہوں کے میں اس کا حصہ ہوں.

  • انگلینڈ میں ایم فل کرنے کے دوران فلم لکھنے کا آئیڈیا آیا کامران شاہد

    انگلینڈ میں ایم فل کرنے کے دوران فلم لکھنے کا آئیڈیا آیا کامران شاہد

    معروف اینکر کامران شاہد نے کہا ہے کہ ہوئے تم اجنبی لکھنے کا آئیڈیا مجھے اس وقت آیا جب میں انگلینڈ میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کررہا تھا. میں نے اس دوران جب ریسرچ کی تو مجھے محسوس ہوا کہ اس موضوع پر تو کبھی کسی نے کچھ لکھا ہی نہیں تو کیوں نہ میں لکھوں‌لہذا میں نے فلم کی کہانی لکھی اور تقریبا دو سال لگے اس فلم کا سکرپٹ لکھنے میں. یہ فلم کسی سیاسی ایجنڈے پر مبنی نہیں ہے نہ ہی اسکا مقصد کسی بھی ملک کو ڈی گریڈ کرنا ہے یا اسکو غلط دکھانا ہے. کامران شاہد نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج میں اپنی فلم کا دوسرا گانا ریلیز کرنے کے موقع پر کیا. انہوں نے کہا کہ میں گورنمنٹ کالج میں آکر بہت خوش ہوں اور میں آج زندگی ًمیں جو کچھ بھی ہوں اس میں

    گورنمنٹ کالج کا بہت بڑا ہاتھ ہے. انہوں نے کہا کہ یہاں پر فلم کا گانا ریلیز کرنا بہت اچھا تجربہ ہے ابھی توآپ نے دو گانے سنے ہیں مزید بھی سنیں گے تو بہت اچھے لگیں گے. انہوں نے کہا کہ فلم میں ٹوٹل 11 گانے ہیں. یاد رہے کہ کامران شاہد کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے اور اس سے وہ اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کررہے ہیں.

  • عابدہ پروین کا کامران شاہد کی فلم کےلئے گایا ہوا گیت جی سی یو میں جاری کر دیا گیا

    عابدہ پروین کا کامران شاہد کی فلم کےلئے گایا ہوا گیت جی سی یو میں جاری کر دیا گیا

    معروف اینکر کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی جیسا کہ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے اس سلسلے میں اس کی پرموشن زوروں سے جاری ہے . گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اس فلم کے لئے عابدہ پروین کا گایا ہوا گیت تیرے بناء ریلیز کیا گیا. اس موقع پر کامران شاہد کے ہمراہ میکال ذوالفقار ، سہیل احمد اور ندیم مانڈوی والا بھی تھے. اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے. طالب علموں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور عابدہ پروین کے گانے کو سراہا. تقریب کا آغاز ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر دکھا کر کیا گیا اس کے بعد عابدہ پروین کا گانا چلایا گیا. گانے کو نوجوان نسل نے تالیوں کی گونج میں سنا. اس موقع پر کامران شاہد نے طالب علموں

    کا شکریہ بھی ادا کیا. یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی میں سعدیہ خان اور میکال ذوالفقار مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد ، شمعون عباسی ، اور محمود اسلم و دیگر سپورٹنگ کرداروں میں نظر آرہے ہیں. کہانی 1971 کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں ایک لو اسٹوری کس طرح سے پروان چڑھتی ہے اور اسکا انجام کیا ہوتا ہے.تاہم شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آرہے ہیں.

  • تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مل گئی ہے

    تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی جبکہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

    اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے اور جلسے کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔ اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، جلسہ میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔

    اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پر عمل کریں گے، جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کریں گے، جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی، زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نیں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے اجازت مانگی تھی جبکہ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان آج شام مذکرات ہوں گے۔ صدرپی ٹی آئی لاہور کا مزید کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے اور اس کی کل سماعت ہوگی۔ تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف نے بدھ کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی.

    تاہم اس بارے میں پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو درخواست دی گئی تھی جبکہ سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پی ٹی آئی وکلاء ونگ کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی لیکن یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روکا تھا۔

  • حکومت نے بیت المال کو فنڈز دینے سے کیوں انکار کیا؟

    حکومت نے بیت المال کو فنڈز دینے سے کیوں انکار کیا؟

    غریب عوام کیلئے ایک بری خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سبب مستحقین کی مالی امداد میں بھی رکاوٹ بن گئی ہیں اور ناداروں کی مدد کرنے والا پاکستان بیت المال خود شدید مالی مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ہے۔ جبکہ حکومت مستحقین کی ضروریات کا گلا گھونٹنے پر مجبور ہوگئی ہے اور اس نے پاکستان بیت المال کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق حکومت کی جانب سے غریبوں کی کفالت کے ذمہ دار ادارے کو اپنے اکاؤنٹ میں موجود رقم کے استعمال کی اجازت بھی نہیں مل سکی ہے۔ ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال 6 ارب روپے کا بجٹ ملا جو گزشتہ برس سے کم ہے،وزارت کے ذریعے وزیراعظم کو رمضان پیکج کیلئے مزید تین ارب کی درخواست بھجوائی تو آئی ایم ایف کی شرائط کا بتا کر صاف جواب دے دیا گیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    انہوں نے بتایا کہ میں نے گزارش کی تھی کہ ہمیں مزید فنڈز دیا جائیں۔ ایک اکاؤنٹ میں اسی حوالے سے کچھ پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں وہ پیسے دے دئیے جائیں جو ہم استعمال کر سکیں۔ تو اس پر ہمیں یہ جواب آیا کہ نہیں یہ آئی ایم ایف کے متصادم ہے۔ اور مزید ہم اس پہ آپ کو فنڈز نہیں دے سکتے۔

  • زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق

    زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق

    زلزلہ سے متعدد افراد متاثر؛ کے پی ‏حکومت نے ریسکیو1122 کو صوبے بھر میں ہائی الرٹ کردیا

    باغی ٹی وی رپورت کے مطابق سوات میں زلزلہ کے باعث چھت گرنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی ہے جبکہ اسی طرح صوابی کے علاقہ شیخ جانہ مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی ایک بلڈنگ کی دیواروں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ جبکہ زلزلہ سے متعدد افراد متاثر ہونے کے بعد کے پی ‏حکومت نے ریسکیو1122 کو صوبے بھر میں ہائی الرٹ کردیا ہے .


    ترجمان وزارت صحت کے مطابق زلزلے سے اسلام آباد کے سیکٹر G-7 میں سیڑیوں سے نیچے اترتے ہوئےایک شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا تاہم انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال میں لایا گیا لیکن وہ ہارٹ کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا. صحافی سبوخ سید نے اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلہ سے ان کے گھر میں دراڑیں پڑ گئی ہیں. خیال رہے کہ سوات میں زلزلے کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے مدین کالام کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے علاوہ ازیں کیجولٹی ہسپتال مدین سے اطلاع ملی کہ اس وقت ایک لڑکی مسماۃ حسنہ دختر حبیب الرحمٰن سکنہ شامیرے مدین بعمر قریب 14/15 سال جو بدوران زلزلہ دیوار گرنے سے جان بحق ہو چکی ہے جس کو سول ہسپتال مدین لایا گیا ہے۔


    ادھر سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے عملے کو بلا لیا گیا ہے 50 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں۔ ہسپتال میں کافی رش ہو چکا ہے ۔ تیمر گرہ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت مشکل ہو چکی ہے۔ متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ جبکہ ضلع ٹانک اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار ہیں علاوہ ازیں ریسکیو1122 ٹال فری نمبر (1122) کو ملانے میں دشواری کا سامنا پیش آرہا ہے۔ جس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں ۔


    خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سیالکوٹ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، جھنگ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ڈیرہ اسماعیل سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔
    https://twitter.com/AlkhidmatOrg/status/1638246714980069400
    خیال رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔ پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی ایران تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد دی۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اس مثبت پیشرفت پر سعودی قیادت کو سراہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور ترقی کےلیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کےلیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے کردار پر زور دیا گیا۔