Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ سٹارز کی ویب سیریز پنک شرٹ کو اس سال سڈنی میں ہونے والے فیسٹیول کے لئے منتخب کرلیا گیاہے.سجل علی اور وہاج علی کے علاوہ ڈائریکٹرکاشف نثار، مصنف بی گل اور پروڈیوسر شیلجا کجر وال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گے۔اس ماہ کے آغاز میں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر میں شرکت کے اعلان کے بعد پنک شرٹ زندگی اور Applause انٹرٹینمنٹ کی کامیابیوں کے سلسلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ پنک شرٹ، ٹوٹے ہوئے اور پیچیدہ رشتوں کی ایک آسان اور مبہم، ٹریجڈی مگر مزاحیہ داستان ہے۔

    پنک شرٹ آج کی جدید دنیا میں لوگوں کے رشتوں، ان کی محبت، چیلنجز اور جدوجہد کو ایک سیدھے اور حقیقی انداز میں پیش کرتی ہے۔ڈرامہ ایک لڑکی صوفیہ (سجل علی) اور عمر (وہاج علی)کے سفر کے گرد گھومتاہے جو اپنے پارٹنرز سمیر اور سارا کے ساتھ گہرے رشتے سے منسلک ہیں اور کس طرح وہ ا س تعلق کو ایک حسین کشش اورمحبت کے روپ میں بدلتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

    کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

  • کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    گزشتہ دنوں کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ، گزشتہ برس لکس سٹائل کا میلہ لاہور میں‌سجایا گیا لیکن اس بار کراچی میں یہ ایونٹ رکھا گیا. ایونٹ میں نادیہ حسین ، صبا قمر ، یمنہ زیدی ، سبینا فاروق ، سنیتا مارشل اور حسن احمد ، دنانیر مبین ، میرا سیٹھی ، صنم سعید اور محب مرزا ، اعجاز اسلم ، عبد اللہ کادوانی ، آئمہ بیگ ،ریما خان ، مایا علی ،کرن ملک، صحیفہ جبار ، حبا بخاری و دیگر نے شرکت کی.اس بار لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ ریما خان کو دیا گیا اور ریما خان کو ٹریبیوٹ اداکارہ صبا قمر نے دیا.

    یمنہ زیدی نے بیسٹ ایکٹریس کاایوارڈ جیتا . ان کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں ان سب کی جو مجھے سال ہا سال سے پسند کررہے ہیں. دوسری طرف ریما خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ جیسے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. ”تقریب کی میزبانی احمد علی بٹ اور درفشاں نے کی .”وہاج علی اور آئزہ خان ترکی میں اپنے ہونے والے شوٹ کی وجہ سے ایوارڈ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے. ہمایوں سعید بھی مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں‌شریک نہ ہوئے لیکن ان کی بیٹی اور اہلیہ ثمینہ نے شرکت کی .

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • عمران خان کے تین اہم کیسز ؛ کیا  ضمانت مل جائے گی؟

    عمران خان کے تین اہم کیسز ؛ کیا ضمانت مل جائے گی؟

    عمران خان کے تین اہم کیسز کونسے اور متوقع کیا ہو سکتا ہے ؟ جبکہ سائفر کیس میں ضمانت کے کتنے امکانات ہیں ؟ اس بارے میں عدالتی صحافی ثاقب بشیر کہتے ہیں کہ کل عمران خان کے تین اہم کیسز ہیں جس میں سے ایک میں عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر کل دن دو بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی دلائل کل مکمل ہو گئے تو فیصلہ بھی اگلے ایک دو روز میں آ جائے گا.

    جبکہ بظاہر ضمانت ہونے کے امکانات زیادہ موجود ہیں اگر کوئی ایسی صورت بنی کہ ضمانت عدالت نے نا دینا ہوئی تو پھر ٹرائل کورٹ کو ہدایت دیں گے کہ چھ یا آٹھ ہفتے میں ٹرائل مکمل کریں علاوہ ازیں ثاقب بشیر کا خیال ہے کہ دوسرا یعنی سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں بھی صبح 9 بجے سماعت ہے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا نقول اگر تقسیم ہوں گئیں تو سات دن بعد کی تاریخ چارج فریم کرنے کے لئے پڑے گی لیکن اس کیس میں جمعہ کے روز چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا جیل سماعت کے خلاف عمران خان کی درخواست پر دو تین روز میں فیصلہ کر دیں اب بظاہر منگل بدھ تک فیصلہ آجائے گا اس لئے یہ چانس بھی ہے کل کی سماعت اڈیالہ جیل میں بغیر کارروائی ملتوی ہو جائے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نوارا نجم معروف مصری صحافی

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    کورٹ رپورٹر نے تیسرے یعنی توشہ خانہ کیس بارے کہا کہ اس میں فیصلہ معطلی کی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل دن ساڈھے بارہ بجے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار سماعت کریں گے کل اعتراضات دور کرکے عدالت کیس آئندہ کچھ دنوں میں لگائے گی اس سے زیادہ کاروائی کل اس کیس میں نظر نہیں آرہی یہ کیس عمران خان نے نااہلی ختم کرنے کے لیے دائر کیا ہے اس کیس میں شاید بڑا بریک تھرو نا ہو سکے لیکن ابھی یہ ابتدائی اسٹیج پر ہے

  • ‎‎نوارا نجم معروف مصری صحافی

    ‎‎نوارا نجم معروف مصری صحافی

    ‎‎نوارا نجم (Nawara Negm) معروف مصری صحافی، مترجم، انسانی حقوق کی علمبردار اور نیوز ایڈیٹر ہیں۔ ‎ نوارا نجم انسانی حقوق کے بارے میں شائع ہونے والے اپنے مصری مضامین اور نائل ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر ہونے والے پروگرام اور مصری خبرنامہ (‎Egypt News) ‎کی وجہ سے مشہور ہیں، اس کے علاوہ بھی مصر میں آزادیِ صحافت اور انسانی حقوق کے لیے ان کی بڑی کاوشیں ہیں۔‎ ‎آپ اسی ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں بطور میزبان و مترجم منسلک ہیں۔ آپ مشہور مصری شاعر احمد فواد نجم اور ممتاز اسلامی مفکر و صحافی سفیناز کاظم کی صاحبزادی ہیں۔

    نوارا نجم نے میں انگریزی ادب (Literature) ‎میں جامعہ عین الشمس مصر سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
    تصانیف
    سن 2009ء میں انہوں نے اپنی پہلی کتاب عش عالريح Esh A’rrih ‘A Nest on the Wind شائع کی جو ان کے کالموں کا مجموعہ ہے اور اسی سال انہوں نے چند مصری خواتین صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک اور کتاب أنا أنثہ Ana Ontha I’m Female : شائع کی۔
    صحافتی سفر
    1992 تا 1993 یونیورسٹی میں طالب علمی کے دوران میں انہوں نے بطور ٹرینی صحافی الحرم پبلشنگ ہاوس کے زیر انتظام شائع ہونے والے ماہنامہ الشباب میگزین اور انگریزی ہفت روزہ الااحرم، خواتین میگزین ہفت روزہ نصف الدنیا، ثناء الابثی سے منسلک رہے۔
    بعد ازاں نوارا نجم روزنامہ الحرم سے مستعفی ہو کر الفواد نامی روزنامہ میں ملازمت اختیار کی اس کے بعد انہوں نے ہفت روزنامہ القاہرہ نامی ہفت روزہ اخبار جو وزارت ثقافت حکومت مصر کے زیر انتظام شائع ہوتا تھا سے منسلک ہو گئے، اس کے بعد جب 1997ء میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نےنائل ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں ملازمت کا آغاز کیا۔
    صحافتی تخلیقات
    نوارا نجم ہر اتوار مصر کے مشہور اخبار الفواد اور روزنامہ الدستور کے لیے ہفتہ وار کالم بھی لکھتی ہیں۔
    بلاگز

    سن 2006 ء میں نوارا نجم نے اپنے سیاسی بلاگ جبۃ التھييس الشعبيۃ کا آغاز کیا، اس بلاگ میں سیاسی، سماجی، ادبی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مضامین، ویڈیوز، آڈیوز اور تصاویر شائع کیے جاتے ہیں۔
    2011ء کے مصری انقلاب (جسے جان 25واں انقلاب بھی کہا جاتا ہے) میں بھر پور انداز میں شریک ہوئے اور روزانہ دیگر مظاہرین کے ساتھ تحریر اسکوائر قاہرہ میں مظاہرین کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں اور تحریر اسکوائر سے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے لیے بھی رپورٹنگ کی۔
    نوارا نجم نے مترجم، نیوز ایڈیٹر، میزبان، نامہ نگار اور کالم نویس کی حیثیت سے کئی مصری اشاعتی اداروں سے منسلک ہیں۔

  • اسرائیلی  میجر جنرل حماس کے ہاتھوں  یرغمال؛  کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    حماس کے نائب سربراہ صالح العروری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہحماس کے پاس کافی اسرائیلی قیدی ہیں جن کے بدلے وہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرا سکتے ہیں جبکہ حماس کے نائب سربراہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہم بہت سے اسرائیلی فوجیوں کو مارنے اور پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ لڑائی اب بھی جاری ہے۔ اسرائیل میں موجود اپنے قیدیوں کو کہوں گا کہ آپ کی آزادی بہت قریب آرہی ہے۔ جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس کے زریعے آپ خود کو آزاد ہوتے یکھیں گے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جتنی طویل لڑائی جاری رہے گی، قیدیوں کی تعداد اتنی ہی زیادہ ہوتی جائے گی۔ تاہم خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں جبکہ آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل کئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنالیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو بھی یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں۔

    تاہم عرب میڈیا نے یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی بنیاد پر کیا ہے تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور اسرائیلی حکام اور حماس کے رہنماؤں دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مغویوں کو غزہ لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل کے کم از کم دو مقامات سے لوگوں یرغمال بنایا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار
    جبکہ حماس کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں کم از کم تین اسرائیلیوں کو زندہ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دریں اثنا، ایسوسی ایٹڈ پریس کی تصاویر کے مطابق دو خواتین سمیت کم از کم تین شہریوں کو غزہ لایا گیا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کی نامعلوم تعداد کو غزہ لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ہجری نے کہا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ سے 24 کلومیٹر (15 میل) کے فاصلے پر واقع بیری اور اوفاکیم قصبوں میں بھی یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔

    حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس دوران کہا کہ جنگجوؤں نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو جن میں افسران بھی شامل ہیں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغویوں کو محفوظ مقامات“ اور سرنگوں میں رکھا جا رہا ہے اور حماس کے نائب سربراہ العروری نے پہلے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ قیدیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاہم اُدھر اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 198 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ جبکہ اسرائیلی حکومت نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں‌جزیرہ نما سینائی میں تمام اسرائیلی شہریوں سے فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اب دوسری جانب سوال یہ اہم ہے کہ اسرائیل کا جدید ترین آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم حماس کے راکٹوں کو پرواز کے راستے میں روکنے اور انہیں نشانہ بنانے میں کیسے ناکام رہا؟ نتیجتا 1000 راکٹ ریاست اسرائیل کے اندر گرے ہیں.

    حماس کی ایک بڑی فوج اسرائیل کی مضبوط سرحدی رکاوٹوں کو توڑنے میں کیسے کامیاب رہی؟ اور انہوں نے اسرائیل کی ریاست میں اتنی گہرائی تک مداخلت کیسے کی جس کی بالکل مخالفت نہیں کی گئی؟ کیوں آئی ڈی ایف فوری رد عمل کے ذریعے حماس کے جنگجوؤں کو دراندازی کرنے والے مقامات سے بے دخل کرنے میں ناکام رہا؟ کوئی کیسے یقین کر سکتا ہے کہ آئی ڈی ایف کے پاس اس طرح کے واقعات کے لئے کوئی جوابی منصوبہ نہیں ہے؟

    جبکہ حماس نے اسرائیل کی ناک کے نیچے اتنی بڑی مقدار میں راکٹ کیسے درآمد یا تیار کیے اور ذخیرہ کیے؟ حماس کو لانچنگ سائٹس پر 1000 راکٹ لے جانے کی کھلی چھوٹ کسیے دی گئی؟ اسرائیلی وزیر اعظم کو جنگ کے اعلان کے لئے کابینہ کی منظوری کی ضرورت کیوں نہیں تھی؟ اور تمام صحیح وجوہات کی بنا ء پر، ہم یہودیوں کی لاشوں کو گھسیٹتے ہوئے جشن منانے کے لئے مناسب طور پر خوش ہیں .

  • اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان کا اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ولاگ میں کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حماس نے حزب اللہ کے ساتھ مل کر اسرائیل پر حملہ کردیا ہے جو آج کی تاریخ میں پہلا ایسا حملہ ہے جس سے اسرائیل ہل کر رہ گیا ہے، اور کافی خوف زدہ ہیں۔

    مبشر لقمان نے بتایا کہ اسرائیل کی کل آبادی 50 سے کوئی 55 لاکھ کے قریب ہے، جبکہ ہمارے لاہور لاہور کی آبادی دو کروڑ کے قریب ہے، یہ ان کی تعداد اس لیئے کم ہے کیونکہ جب تک ماں باپ خاندانی طور پر یہودی نہ ہوں تو وہ آپ کو یہودی نہیں مانیں گے۔


    سینئر اینکر پرسن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی کو جو یہودیت میں آنا چاہتا یا جیسے کہ لوگ مزہب تبدیل کرلیتے تو ایسے شخص کو اصلی یہودی نہیں مانتے ہیں، اور جب ان کا کوئی مرتا ہے تو ان کے ہاں صف ماتم بجھ جاتا ہے، اور اب اسرائیل میں موساد جو انکی خفیہ ایجنسی کے سربراہاں کو ہٹانے کا کہا جارہا ہے۔


    جبکہ اس ایجنسی کو بڑا طاقتور سمجھتا جاتا دنیا میں لیکن ان کے خود کے ملک پر حماس کی طرف سے ایک ساتھ مختلف جگہوں سے سات مقامات پر حملہ ہوا ہے، اور موساد کو اس کا پتہ ہی نہیں چلا ہے۔ جبکہ اسرائیل پر حملہ اصل کہانی کو مکمل سننے کیلئے اس لنک پر کرکے یوٹیوب پر اسے دیکھیں اور سنیں۔

  • برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے اور سرباز خان نے پہاڑ شیشاپنگما کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش اس وقت ترک دی جب اس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تبت میں سطح سمندر سے 8,027 میٹر بلندی پر واقع دنیا کے 14ویں بلند ترین پہاڑ شیشاپنگما پر ایک بڑے برفانی تودے نے اوپر جانے کے راستے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کوہ پیما اینا گٹو اور ان کے گائیڈ منگمار شیرپا ہفتے کی دوپہر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے۔

    امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور کوہ پیما جینا میری اور ان کے گائیڈ ٹینجین (لاما) شیرپا کی اس واقعے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جینا میری کی بھی ہلاکت ہوئی ہے علاوہ ازیں کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک طویل بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی صدمے کے ساتھ خبر دیتے ہیں کہ شیشاپنگما کی چوٹی کے قریب 2 برفانی تودے گرنے سے 4 کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نائلہ اور سرباز کا مشن ختم ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار
    واضح رہے کہ پوسٹ میں مزید کہا گیا، وہہ دونوں اب کیمپ 1 میں واپس آچکے ہیں۔ برفانی تودے سے اپنے ہی دوستوں جینا میری اور اینا گٹو کی جانیں جاتے ہوئے دیکھنے کے بعد وہ بہت لرزیدہ اور صدمے کا شکار ہیں۔ کیانی اور خان جمعہ 6 اکتوبر کو شیشاپنگما کے لیے روانہ ہوئے۔ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کا مطلب یہ ہوتا کہ خان دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزاری چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن جاتے اور کیانی اپنی 11ویں چوٹی کو سر کرنے والی پہلی خاتون بن جاتیں، تاہم ہفتے کی صبح برفانی تودہ گرنے سے پہلے کیانی کے ایکس اکاؤنٹ نے بتایا کہ وہ اور خان چوٹی سے "چند سو میٹر دور تھے، ان کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا تھا۔ شیشاپنگما پر سبز پرچموں کے ساتھ ہمارے ہیروز کے لیے دعائیں! پیر کو کیانی اور خان سطح سمندر سے 8,188 میٹر بلند دنیا کے چھٹے بلند ترین پہاڑ چو اویو کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

  • پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔

    تاہم آئے روز سگ گزیدگی کے واقعات پیش آنے لگے ہیں اور سگ گزیدگی کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے اور عزیزآباد بلاک دو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    علاوہ ازیں ایک ماہ کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، کچھ علاقوں میں شہری گھروں سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے کتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات کے بعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں کتوں کے کاٹنے کے علاج کیلئے ہنگامی سینٹر بھی قائم کردیا گیا۔

  • شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو  ہلاک کردیا

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی ہلاک ہوگیا ہے اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عظیم اللہ سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    تاہم آئی ایس پی آر ک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ

  • پی ٹی آئی پی تقریب؛  شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کی تقریب میں شریک جماعت اسلامی کے رکن نے کھڑے ہوکر شمولیت سے معذرت کرلی جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی پی کی شمولیتی تقریب ہوئی جس میں پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے تاہم تقریب کے دوران جماعت اسلامی کے رکن قاری عنایت رحمان نے کھڑے ہوکر پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے معذرت کی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے مدارس کے رجسٹریشن کے تقریب کے نام پر بلایا گیا تھا، ان کا کہنا تھاکہ مجھے علم نہیں تھا کہ یہ شمولیتی تقریب ہے، جماعت اسلامی کا رکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔ تاہم یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، عمر ایوب، ارباب شیر علی، عاطف خان سمیت دیگر رہنماوں سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے پرویز خٹک کے گروپ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ