Baaghi TV

Author: +9251

  • ابھی غنڈہ نہیں‌ ہوں لیکن سلما ن کو قتل کرنے کے بعد بن جائوں گا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکی

    ابھی غنڈہ نہیں‌ ہوں لیکن سلما ن کو قتل کرنے کے بعد بن جائوں گا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی دھمکی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان ہیں مسلسل بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ہیں نشانے پر ، گینگسٹر نے حال ہی میں جیل سے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ میں غنڈہ نہیں ہوں لیکن سلمان خان کو مار کر غنڈہ ضرور بن جائوں گا. بشنوئی نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کو مارنا میری زندگی کا واحد مقصد ہے جیسے ہی مجھے موقع ملا میں اسکو قتل کر دوں گا. میں کئی سال سے سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش میں ہوں لیکن ایسا ممکن ہو نہیں‌ پا رہا ، سلمان خان مغرور ہے سدھو موسے والا کا بھی یہی حال تھا میں نے اسکو جیسے قتل کیا ہے ایسے سلمان خان

    کو بھی قتل کروں گا. اس کے پاس موقع ہے کہ یہ جائے اور ہمارے مندر میں جا کر معافی مانگ لے ورنہ اسکا قتل لازم ہے اور مجھ پر فرض ہے. یاد رہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا ، لارنش بشنوئی کا کہنا ہے کہ کالے ہرن کا شکار کرکے سلمان خان نے ہمارے جذبات مجروح کئے تھے. اب بشنوئی مسلسل سلمان خان کو پیغامات دے رہا ہے کہ معافی مانگے لے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہے ، بشنوئی کی حالیہ دھمکیوں کے بعد تاحال سلمان خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

  • عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

    عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

    عمران خان کا بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

    چیئرمینپی ٹی آئی عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گیم سب کے ہاتھ سے نکلنے لگی ہے، ہوش نہ کیا تو حالات اس طرف جائیں گے جیسا ایران میں ہوا اور پھر چیزیں کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گی۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انہیں گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتی تھی، جس کا مقصد تھا کہ وہ اپنی پارٹی کے کسی فرد کو الیکشن ٹکٹ جاری نہ کرسکیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی رانی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے، انہیں راستے سے ہٹایا جائے، یہی لندن پلان کا حصہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے باوجود 37 میں سے 30 ضمنی الیکشن ہار چکی ہے، وارنٹ تو رانا ثناء کے بھی نکلے ہوئے ہیں، اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے 8 مارچ کو ریلی کا نکالنے کا فیصلہ کیا، 7 مارچ کو پولیس نے ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت دی۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے دن ہر جگہ کینٹینر لگنے شروع ہوئے تو ہم حیران ہوئے۔پوچھتا ہوں الیکشن کے اعلان کے بعد دفعہ 144 کیسے لگ سکتی ہے؟ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے 8 مارچ کی ریلی شام 5 بجے منسوخ کرنے کا کہا، ریلی اس لیے منسوخ کی کیونکہ انتشار پھیلنے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیشن عدالت میں اپنا کیس شفٹ کرنے کا کہا تھا کیونکہ مجھ پر حملے کا خدشہ تھا، کیس شفٹ کرنے کے بجائے میرے وارنٹ نکال دیے گئے۔

    عمران خان نے کہا کہ انہوں نے زمان پارک میں شیلنگ، لاٹھی چارج کیا، زمان پارک میں لوگ مرنے کیلئے تیار ہوگئے، مجھے کہا آپ کو نہیں نکلنا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد کیلئے نکلا تو پتا تھا، انہوں نے مجھے جیل میں ڈالنا ہے یا قتل کرنا ہے، مجھے عدالت پہنچنے میں ساڑھے 5 گھنٹے لگے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سارا موٹروے صرف ایک آدمی کےلیے بند کیا گیا، ایسا لگ رہا تھا انہوں نے ساری پولیس، ایف سی کھڑی کی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں لاہور ہائیکورٹ گیا تو لوگ میرے ساتھ گئے میں نے کسی کو نہیں کہا تھا، لوگوں کو ڈر تھا کہ کہیں یہ مجھے کچھ کر نہ دیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ شیلنگ کر کے اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کچھ ہو، میں عدالت کے باہر مشکل سے پہنچا، میں صرف حاضری لگوانے گیا تھا۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت کے دروازے پر گیا تو رینجرز، پولیس اور نامعلوم افراد نظر آرہے تھے، ہم عدالت کے باہر تھے تو وہاں پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا پلان تھا کسی طرح عدالت کے باہر انتشار ہو یہ گاڑی سے نکلے اور اسے قتل کردیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھےخوف تھا کہ قتل عام ملک بھر میں پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جیسی شیلنگ ہوئی اگر گاڑی تیزی سے باہر نہ نکالتا تو وہاں خون ہونا تھا، اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

  • کیا حمزہ علی عباسی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    کیا حمزہ علی عباسی سیاست میں آ رہے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

    من مائل اور پیارے افضل جیسے ڈراموں کے بعد حمزہ علی عباسی نے بڑی سکرین پر بھی نوری نت کا کردار کر کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں، دا لیجنڈ آ مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے نوری نت کے نام سے پکارا جاتا ہے جو کہ یقینی طور پر میرے کردار کی جیت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے سیاست کے میدان میں مجھے اس پر افسوس ہے. باقی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر سکتا ہوں بطور پاکستانی شہری میرا حق

    ہے اور صرف اسی بنیاد پر مجھ پر الزامات لگانا درست نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بالکل بھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے. میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں آنے کے لئے پارلیمنٹ میں‌جا کر بہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور میں جھوٹ نہیں بول سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ کنفرم ہے کہ میں سیاست میں‌نہیں آئوں گا، میں ایکٹر ہوں میرا کام اداکاری کرنا ہے اور وہی کررہا ہوں اور وہی کرتا رہوں گا.حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اداکاری میں بھی اپنی اپنی لمیٹیشنز ہیں ان کو کراس نہیں‌کر سکتا.

  • عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت

    عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت

    عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.

    عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی فائل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی ہے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

  • اداکار محمد علی کی 17 ویں برسی

    اداکار محمد علی کی 17 ویں برسی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار محمد علی جناح کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے. ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا بام عروج پر پہنچایا. ان کے کردار اور فلمیں آج بھی شائقین کے زہنوں پر نقش ہیں. محمد علی کا گھرانہ بہت مذہبی تھا وہ انگریزی تعلیم اور شوبز کو اچھا نہیں سمجھتے تھے لہذا محمد علی اپنے والد جو کہ خطیب تھے کے ساتھ مسجد میں کئی سال تک رہے، لیکن ایسا وقت بھی آیا کہ محمد علی کے والد کو لگا کہ تعلیم ضروری ہے لہذا انہیں 1949ء میں اسلامیہ اسکول ملتان میں داخل کرا دیا یوں محمد علی نے اپنی ابتدائی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا . محمد علی کے گھر میں بہت زیادہ تنگدستی تھی وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور اداکار بن گئے. یوں پیسے کمانے اور گھر کا خرچ چلانے کےلئے انہوں نے ریڈیو پاکستان

    جوائن کر لیا. اس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور فلم 1962ء میں فِلم ’ چراغ جلتا رہا سے فلمی کیرئیر کا اغاز کیا. یہاں سے سلسلہ چل نکلا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ محمد علی نے زیبا کے ساتھ شادی کی دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بھی بہت سراہا گیا. "علی زیب” کی جوڑی اتنی کامیاب تھی کہ انہوں تقریباً 75 فلموں میں اکٹھے کام کیا۔ انہیں انکی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغمہ امتیاز اور پرائیڈ پرفارمنس دیا گیا. محمد علی 19 مارچ 2006 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر دنیا سے رخصت ہو گئے .

  • فوادخان اور صنم سعید کے ڈرامے برزخ کا پوسٹر جاری

    فوادخان اور صنم سعید کے ڈرامے برزخ کا پوسٹر جاری

    فواد خان اور صنم سعید نے زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں شائقین کا دل جیت لیا تھا ، ان دونوں کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب تھے لیکن ان کے لئے خوشخبری ہے کہ فواد خان اور صنم سعید کا ڈرامہ برزخ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے. مانیا فیسٹیول کے ورلڈ پریمیئر سے پہلے فرانسیسی شہرمیں ڈرامے کا پوسٹرجاری کیا گیا۔ اس موقع پرلکھاری عاصم عباسی ، صنم سعید اور ٔپرڈیوسر شلیجا کجروال موجود تھے. برزخ کو عاصم عباسی نے ڈائریکٹ کیا ہے ٕ.برزخ کی شوٹنگ کراچی اور پاکستان کی دلکش وادی ہنزہ میں کی گئی ہے ۔ برزخ

    ایک فیملی ڈرامہ ہے جو ایک بوڑھے شخص کی محبت کی پیاس کے گرد گھومتاہے۔ برزخ باپ بیٹوں کے درمیان نسلوں کے فرق کے تصادم کو ظاہر کرتاہے۔ اس کا بیانیہ خوبصورتی کے ساتھ سپرنیچرل مخلوق اور دوسری دنیا کے واقعات پرترتیب دیا گیا ہے جوزندگی، موت اور وبارہ پیدا ہونے کے وقفے کو پُر کرتا ہے۔اس میں فوادخان اکیلے سرپرست ہونے کا کردار ادا کررہے ہیں جو دلکش شخصیت کا مالک ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ کسی کے کھودینے کیلئے شدت کے ساتھ خود کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔ فوادخان اس ھوالے سے کہتے ہیں‌کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے آڈینز کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پراجیکٹ تیار کیا ہے.

  • ٹیم غازی نے نیشنل  برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ  چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

    ٹیم غازی نے قومی اوپن ٹیم برج ٹرائلز کو چھ دنوں میں ڈبل راؤنڈ رابن اور چھ بائی سولہ بورڈز فائنل کے ساتھ جیت لیا جبکہ اس طرح وہ 22ویں برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ علاوہ ازیں فائنل کے چوتھے راؤنڈ کا آغاز 34 IMPS سے ٹریلنگ ٹیم غازی کے ساتھ ہوا جو 5 کلبوں میں 2 سے نیچے جا رہی تھی جبکہ ان کے شراکت داروں نے 4 گھنٹے کی بولی لگائی اور جسے بنا لیا گیا۔

    خیال رہے کہ اگلے ہی بورڈ میں اسکور نے ایک اور گیم سوئنگ کی، بورڈ 26 پر ایک بولی کے بعد 15 بورڈز کو 30 Imps کی برتری حاصل رہی لیکن آخری ڈیل پر 7 IMPS دیے اور چوتھے راؤنڈ کا اختتام 20 IMPs سے خسارے کو پورا کیا گیا تاہم جب پانچواں راؤنڈ شروع ہوا تو الانا کا اسکور 132 تھا جبکہ غازی 118 اور 14 IMPS پیچھے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    اسی طرح پانچویں راؤنڈ پر ٹیم غازی نے کھیل کا رخ موڑ دیا تاہم واضح رہے کہ پاکستان نیشنل برج ٹرائل کا آغاز 14 مارچ کو کراچی جم خانہ میں ہوا تھا ٹرائلز میں ایک اور ٹیم بی برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین کیلئے متخب ہو گی جبکہ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا آغاز ماہ مئی میں لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش فلسطین یو اے ای سعودیہ عرب سمیت دیگر ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم رواں برس مراکش میں ورلڈ چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔

  • پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف

    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف

    کرغزستان ٹریڈ ہاوس کے چیئرمین اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کرغزستان ٹریڈ ہاو س میں فاران شاہد آرائیں کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور روابط پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ تجارت، توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع وسطی ایشیائی ریاستوں، خاص طور پر کرغزستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ خشکی سے گھرے یہ ممالک پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے بہت سی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور عوام کے درمیان قریبی روابط کے علاوہ بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور مضبوط اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کی مارکیٹ کا تخمینہ 90 بلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

    مہر کاشف یونس نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کو بہت سی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے جن میں ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکل، زرعی مصنوعات، برقی آلات اور مواصلات کے شعبوں کا سامان، مشینری اور آلات شامل ہیں۔ کرغزستان اور دیگر ریاستیں بڑی تعداد میں مشینری اور آلات مختلف ممالک سے درآمد کرتے ہیں۔ پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دے کر اعلی قیمت پر یہ مصنوعات ان ممالک کو برآمد کر سکتا ہے جبکہ پاکستان کرغزستان اور دیگر ریاستوں سے توانائی اور دیگر مصنوعات درآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور درآمد و برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    انہوں نے کہا کہ کرغزستان ٹریڈ ہائوس دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تجارتی تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک معدنی و ہنر مند افرادی قوت سے مالا مال ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کم قیمتوں کے ساتھ انتہائی مسابقتی ہیں اور کرغزستان میں بہتر مارکیٹ شیئر حاصل کر سکتی ہیں۔

  • گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

    پاکستان میں ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے.

    پاکستان میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک میں چند مہینے پہلے 4 ہزار روپے میں ہونے والا ڈائیلیسزکا ایک سیشن ساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچا۔ سی ای او پاکستان کڈنی سینٹر ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گردوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق علاج کی لاگت بڑھنے سے پاکستان کڈنی سینٹر جیسے رفاہی اداروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، اندازے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بالغ افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔

    دوسری جانب سائنسدانوں نے ووہان کی مارکیٹ میں موجود جانوروں کے جینیاتی نمونوں کے ڈیٹاکا تجزیہ کیا اور ان کے خیال میں جو جانور اس عالمی وبا کورونا کو پھیلانے والے وائرس کا باعث بنا وہ ریکون ڈوگ نامی ایک ممالیہ جاندار ہے۔ اس مارکیٹ کو وائرس کے پھیلاؤ کے بعد یکم جنوری 2020 کو بند کر دیا گیا تھا اور وہاں موجود جانوروں کے جینیاتی نمونے اس بندش کے 2 ماہ بعد اکٹھے کیے گئے تھے۔ اس ڈیٹا کو گزشتہ سال چینی سائنسدانوں نے عالمی ڈیٹابیس کے لیے جاری کیا تھا۔

    تحقیقی ٹیم نے اس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ریکون ڈوگ کے نمونوں میں کووڈ 19 کی تصدیق کی۔ دیگر ممالیہ جاندار جیسے civets کے نمونوں میں بھی کورونا وائرس کو دریافت کیا گیا۔ اس دریافت سے یہ ٹھوس طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ ریکون ڈوگ کی وجہ سے کووڈ کی وبا متحرک ہوئی مگر محققین کا ماننا ہے کہ زیادہ امکان اسی بات کا ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقی کام کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسدانوں نے بتایا کہ اس ڈیٹا سے ووہان کی مارکیٹ سے وائرس کے آغاز کے خیال کو تقویت ملتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ چینی سائنسدانوں نے اس جینیاتی ڈیٹا کو پہلے جاری کیوں نہیں کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق وہ اس دریافت پر ایک رپورٹ مرتب کر رہے ہیں جس کو جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکون ڈوگ میں وائرس کی موجودگی سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا۔

  • سنجے لیلا بھنسالی انشاء اللہ بنائیں گے ، اس بار سلمان خان اور عالیہ ہوں گے؟

    سنجے لیلا بھنسالی انشاء اللہ بنائیں گے ، اس بار سلمان خان اور عالیہ ہوں گے؟

    سنجے لیلا بھنسالی بالی وڈ کے سب سے مشہور فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بہت سی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے، جن میں خاموشی، ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، بلیک، گنگوبائی کاٹھیواڑی و دیگر کا نام قابل زکر ہے. سنجے لیلا بھنسالی نے نوے کی دہائی میں انشاء اللہ فلم پلان کی تھی جس میں وہ سلمان خان کو لینا چاہتے تھے لیکن اس فلم کے ھوالے سے سنجے اور سلمان خان کے اختلافات ہو گئے جس کے بعد اس پراجیکٹ کو روک دیا گیا. لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی انشاء اللہ بنائیں گے لیکن اس میں سلمان خان کو لیں گے یا نہیں اس بارے میں کوئی

    تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں . لیکن پہلے انشاء اللہ میں سلمان خان کے ساتھ عالیہ بھٹ کو لیا جانا تھا،. تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اب کی بار اس فلم میں یہ دونوں ہوں گے یا نہیں . ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کو بنانے کےلئے سلمان خان کے علاوہ دیگر اداکاروں سے رابطے کررہے ہیں. یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور سلمان خان کی جوڑی جب بھی کسی پراجیکٹ کے ساتھ آئی ہے وہ سپر ہٹ ثابت ہوا ہے.