Baaghi TV

Author: +9251

  • چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے. وزیر خزانہ

    چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے. وزیر خزانہ

    پاکستان کیلئے چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے. وزیر خزانہ

    پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔


    وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب چینی صدر شی جنگ پنگ 20مارچ کو روس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے جمعہ کو ٹویٹ میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دوعت پر چینی صدر 20 تا 22مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے،چینی صدر کا دورہ روس دوستی ،تعاون اور امن کا ٹرپ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ چین اور روس کسی تصادم، اتحاد اور کسی بھی تیسرے فریق کو نشانہ بنائے بغیر بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔دوسری جانب روسی حکومت نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ روس کے دوران روس اور چین کے درمیان جامع شراکت داری کے تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کریملن کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور میں روس اور چینی تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی اور کئی اہم دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کی متوقع ہیں ۔

  • قائداعظم یونیورسٹی پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کیلئے کھول دی جائے گی. انتظامیہ

    قائداعظم یونیورسٹی پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کیلئے کھول دی جائے گی. انتظامیہ

    قائداعظم یونیورسٹی پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کیلئے کھول دی جائے گی. انتظامیہ

    اسلام اۤباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کو پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں 27 فروری کو جھگڑا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 79 طلباء کو جامعہ سے نکال دیا تھا اور ہوسٹلز کو خالی کروا کر بند کرکے طلبہ و طالبات کیلئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کے لئے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رجسٹرار یونیورسٹی کے مطابق پیر سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز ریسرچ اسٹوڈنٹس یونیورسٹی آکر تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں گے جبکہ طلبہ کو فیس جمع کروانے کے ساتھ بوائز اسٹوڈنٹس کو ہاسٹل سے سامان اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئیں ہیں۔ ہاسٹل کی الاٹمنٹس نئی پالیسی کے بعد کی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    واضح رہے کے طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد ہوسٹلز کو خالی کروا کر بند کردیا گیا تھا اور یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کیلئے نئی ہاسٹل پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

  • لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ؛ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں 7 دن جبکہ لاہور میں درج مقدمات میں 10 روز کی ضمانت منظور کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پولیس کو زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر عمران خان جلوس کی صورت میں ایک گھنٹہ تاخیر سے عدالت پہنچے۔

    عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پہنچنے کیلیے ساڑھے پانچ بجے کا وقت دیا تاہم راستے بند ہونے اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی وجہ سے وہ سوا چھ بجے تک کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ میڈیا کے مطابق عمران خان کی حفاظت کیلیے پولیس نفری اتنی نظر نہیں آئی تاہم پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس نے چیئرمین اور قیادت کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا۔ عمران خان کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایل میچز، راستوں کی بندش اور کارکنان کے رش کی وجہ سے کمرہ عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔

    بعد ازاں عمران خان ساڑھے چھ بجے کے قریب کمرہ عدالت میں پہنچے جس کے بعد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس دوران عمران خان کے وکلا نے بینچ کے سامنے دلائل پیش کیے اور عمران خان روسٹرم پر آئے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پانچ مقدمات اسلام آباد میں ہیں ،تین مقدمات لاہور میں ہی ہیں، درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کےلیے حفاظتی ضمانت درکار ہے، حفاظتی ضمانت عمران خان کا بنیاد حق ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہم اسی مقدمے میں ضمانت دیں گے جن کی درخواست ہمارے سامنے ہیں۔ وکلا نے عمران خان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات پر درج مقدمات کی تفصیلات پڑھنا شروع کردیں۔

    فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2500 افراد کیخلاف مقدمات درج کردئیے گیے ہیں، یہ 5 سے 6 ہزار افراد کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے جج صاحبان سے کہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ اتنے زیادہ مقدمات ہوگئے ہیں سمجھ نہں آرہا کہاں پیش ہونا ہے، میرے گھر پر جو حملہ ہوا ہے وہ بتا نہیں سکتا، چیزیں میرے ہاتھ سے نکل چکی تھی۔ عدالت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے تحفظ دیا اور بچا لیا‘۔

    جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو بہت سے مسائل حل ہونگے‘۔ عمران خان نے کہا کہ ’وزیر داخلہ کہہ رہا ہے میری جان خطرے میں ہیں، جس جگہ میری پیشی ہے وہ جگہ خطرے سے خالی نہیں ہے، کچہری والا کیس کہیں اور منتقل کردیا جائے کیونکہ وہ عدالت گلیوں میں ہے اور وہاں ججز پر بھی حملے ہوچکے ہیں، میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ساری زندگی کبھی قانون نہیں توڑا، میری صرف یہ استدعا ہے کہ کہچری والا کیس کہیں اور منتقل کردیا جائے‘۔

    جسٹس طارق شیخ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پھر وہی کہوں گا کہ آپ سسٹم کے اندر آئیں، یہ کیس کچھ نہیں تھا بس مس ہینڈل ہوگیا‘۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں حکومت 6 مقدمات مزید درج کر کے سنچری مکمل کرلے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے اس طنز پر کمرہ عدالت میں قہقے بلند ہوئے جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کمرہ عدالت میں ’آرڈر آرڈر‘ کہتے ہوئے عدالتی ضابطہ اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے اپکو سسٹم میں لائیں، اس کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے اسے مس ہینڈل کیا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ’یہ لوگ کہ رہے ہیں کہ دہشتگری کے پانچ مقدمات ہیں، لیکن عمران خان پر دہشتگردی کے چھ مقدمات ہیں‘۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 میں سے 8 مقدمات میں حفاظتی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں اگلے جمعے 24 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے ضمانت کیلیے پندہ دن کی استدعا بھی کی اور کہا کہ عدالت 15 دن کا وقت دے تاکہ تمام مقدمات میں ضمانت فائل کر سکیں کیونکہ ابھی معلوم نہیں کہ مزید کتنے مقدمات درج ہونے ہیں۔

    لاہور میں درج دہشت گردی کے تین مقدمات میں ضمانت منظور
    عدالت نے لاہور میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت 27 مارچ تک مںظور کی جبکہ اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات تک تحت درج 5 مقدمات میں ضمانت 24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔
    پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ ہلاکت کیس میں بھی ضمانت منظور
    بعد ازاں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمدان خان کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی اور انہیں 27 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
    پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات منگل تک طلب
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومتی وکیل کو ہدایت کی کہ وہ منگل تک عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات پیش کریں۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف تادیبی کارروائی بھی روک دی۔

    ضمانت منظور ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن

    لاہور ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی منظور ہونے ہر کارکنوں نے جشن منایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ اس دوران کچھ کارکنان خوشی میں والہانہ رقص بھی کرتے نظر آئے۔

  • لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
    لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دہشت گردی کے 6 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 5 بجے طلب کیا تھا،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود ہے، بد نظمی کے باعث عمران خان گاڑی سے نہیں اتر پارہے تھے ،تاہم اب عمران خان گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ عدالت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی،ا س دوران وکلاء اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس بھی ہائیکورٹ میں داخل ہوگئی،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سےاحاطہ عدالت میں شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنے اپکو سسٹم میں لائیں جبکہ اس کیس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا آپ لوگوں نے اسے مس ہینڈل کیا ۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ لوگ کہ رہے ہیں کہ دہشتگری کے پانچ مقدمات ہیں ۔ لیکن عمران خان پر دہشتگردی کے چھ مقدمات ہیں ۔ جبکہ عمران خان نے کہا کہ میرے پر 94 مقدمات ہیں 6 اور ہو گئے تو سنچری پوری جائے گی جبکہ نان کرکٹرنگ سنچری ہو گی ۔ عمران خان کے بیان پر عدالت میں قہقہ لگ گئے.

    عدالت نے مزید کہا کہ آپ کو آئینی سسٹم میں آنا ہوگا اگر آپ سسٹم میں نہیں آئیں گے تو اس طرح کا حالات پیدا ہوں گے جبکہ عمران خان نے کہا میں قانون کی پاسداری کرنے والا ہوں بس سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور جس جگہ مجھے بلایا جا رہا وہاں میرے قتل کا ٹریپ بنایا ہوا ہے ، وہ جگہ خطرے سے خالی نہیں 2 ججوں کا وہاں قتل ہو چکا ہے

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانتوں کے کیس میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک سہولت دیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض کردیا۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں تو آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سارھے 5 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل کارروائی کے دوران آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بنانا۔ عدالت نے کہا کہ یہ مسائل اس لئے ہورہے ہیں ہم قوائد پر نہیں ہیں، صرف رولز کو فالو کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک فوکل پرسن ہوگا۔

    عدالت نے فواد چوہدری سے مکالمے میں کہا کہ اگر آپ لوگوں کو سیکیورٹی نہیں ملتی تو آپ آئی جی پنجاب کو درخواست دیں جو طریقہ کار ہے، اگر آپ مطمئن نہیں ہوتے تو عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کنٹینرز لگانا مناسب نہیں یہ ہمیں ایکسپورٹ کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ عدالت کا مزید کہنا ہے کہ آپ جو بھی چاہتے ہیں اس کے طریقۂ کار سے کریں اور باقاعدہ درخواست دیں۔

    فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ اب یہ لوگوں کی گرفتاریوں کیلئے رسائی مانگ رہے ہیں، ایک مقدمے میں 500 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، ایک مقدمے میں 2500 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر حالات خراب ہوں گے، ان کو چاہئے ملوث افراد کو نامزد کریں، وہ افراد اپنا لیگل حق استعمال کریں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کچھ دیر بعد آپ (لاہور ہائیکورٹ) کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر لاہور ہائیکورٹ تک رسائی کی اجازت کی درخواست آئے گی تو جائزہ لیا جائے گا۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سرچ وارنٹ آنے کے بعد ہمیں قانونی کارروائی کی اجازت ہونی چاہئے، اگر سرچ وارنٹ آتا ہے تو ہم ان کی کمیٹی سے بات کریں اور انہیں عملدرآمد کی ہدایت کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون میں آپ کے تمام تحفظات کا حل موجود ہے، جو مہذب دنیا میں ہوتا ہے معاملہ عدالت کے سامنے لایا جائے۔ عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیسے ہوگی؟۔

    صدر لاہور ہائیکورٹ اشتیاق اے خان نے عدالت کو بتایا کہ اس کے دو طریقۂ کار ہیں، میں سی سی پی او کے پاس انڈر ٹیکنگ لیکر گیا. وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقۂ کار دیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری تعمیل کنندہ لیکر جائے گا اور تعمیل کرائے گا۔

    عدالت نے کہا کہ اگر رکاوٹیں ہوں گی تو پھر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیسے ہوگی؟ ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر ہمیں سرچ وارنٹ کی تعمیل کرانی ہے تو اس پر بھی عدالت حکم جاری کرے، قانونی معاملات پورے کرنے کیلئے پولیس کی زمان پارک تک رسائی نہیں ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ اس سارے معاملے میں شفافیت کیسے لائیں گے؟۔ آئی جی نے کہا کہ میں ان سے اجازت نہیں لوں گا کہ فلاں بندے نے پولیس پر پیٹرول بم مارا ہے ہم اسے گرفتار کرنے لگے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ فریقین آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے وارنٹ منسوخ کی درخواست خارج ہوچکی ہے، عدالت اس بارے میں بھی فیصلہ کر دے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک آپریشن 3 بجے تک روکنے کے حکم میں ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 3 بجے دوبارہ کیسے سنیں گے۔ سابق وزیراعطم کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، لاہور پولیس نے منگل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی مزاحمت کے باعث تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور پیٹرول بم بھی پھینکے گئے، پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب کو جزوی طور پر آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا، جس میں گزشتہ روز مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

  • کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی؛ تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتیں

    کراچی میں تاوان کی وصولی کیلئے انوکھی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے بھینسوں کو اغواء کرنا شروع کردیا گیا ہے. سماء ٹی وی کے مطابق شہر کے مضافات میں واقع باڑوں سے ملزمان اسلحہ کے زور پر بھینسیں کھول کر لے جاتے ہیں اور تاوان وصول کرنے کے بعد جانور واپس کردیتے ہیں۔ جبکہ یہ ہی نہیں، شہر میں واقع مویشی منڈیوں میں جانور اندرون سندھ اور دوسرے صوبوں سے لائے جاتے ہیں لیکن منڈی پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان مویشیوں سے بھرے ٹرک لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔

    اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن مویشی مالکان پولیس کو رپورٹ کرنے کے بجائے ملزمان کو رقم ادا کرنے کے بعد اپنے جانور واپس لیکر آجاتے ہیں۔ کراچی کے ایک بیوپاری نے 15 مارچ کو تھانہ سکھن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمہ الزام نمبر 144/2023 میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سپر ہائی وے کتا کالونی میں شاہ نواز جتوئی کے باڑے سے 7 بھینسیں 12 لاکھ 20 ہزار کے عوض خرید کر بھینس کالونی فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا لیکن بھینس کالونی موڑ کے قریب ایک گاڑی میں سوار مسلح ملزمان نے ہماری گاڑی کو روکا۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور گاڑی میں سوار ایک شخص گاڑی سے اترا اور جانوروں سے بھرا ٹرک لیکر نامعلوم سمت کی جانب چلے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان انہیں لیکر سپر ہائی وے پر گھماتے رہے اور پھر نامعلوم مقام پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ رواں ماہ ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 20 سے زائد فارمرز کو لوٹا جاچکا ہے۔

    صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھینس کالونی نمبر 11 میں مسلح ملزمان کئی باڑوں سے جانور کھول کر لے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز اس طرح کے واقعات کو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ نہیں کرا رہے کیونکہ ان کو پولیس پر اعتبار نہیں۔ شاکر عمر کے مطابق ڈیری فارمرز ملزمان سے رابطہ کر کے اور کچھ رقم ادا کرنے کے بعد اپنے جانور واپس لیکر آرہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھینس کالونی کے علاوہ سرجانی ٹاؤن اور سپر ہائی میں واقع باڑہ مالکان کو بھی اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    نجی ٹی وی کے مطابق شاکر گجر کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملیر نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملیر کے مضافات میں واقع باڑوں کی حفاظت کے احکامات بھی دیئے ہیں لیکن، شاکر عمر کے مطابق، پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے اور پولیس یہ بھی جانتی ہے کہ ان واقعات میں کن عناصر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث گروہ اپنے بندوں کو باڑوں میں ملازم بھرتی کرواتے ہیں، اس گروہ کے بھرتی ہونے والے ملازمین باڑوں کی مکمل ریکی کر کے انہیں اطلاع دیتے ہیں جس کے بعد اس باڑے میں کارروائی کی جاتی ہے۔ شاکر عمر نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر ایک فارم تیار کیا ہے جس میں باڑوں میں کام کرنیوالے تمام ملازمیں کے کوائف جمع کئے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باڑہ مالکان کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کے کوائف کا اندارج یقینی بنائیں۔

  • دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات؛ ڈالر مزید سستا ہوگیا

    دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات؛ ڈالر مزید سستا ہوگیا

    دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات؛ ڈالر مزید سستا ہوگیا

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گرنے لگی۔ جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 71 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور قیمت 282 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 42 پیسے ہو گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    معاشی ماہرین کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر معاہدے کے قریب پہنچنے اور دوست ممالک کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد ملنے کے مثبت اشارے کے باعث ملکی کرنسی تگڑی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

  • زمان پارک؛  پولیس پرپتھراؤ اور توڑپھوڑ کرنے والے 700 کارکنان کی شناخت کرلی گئی

    زمان پارک؛ پولیس پرپتھراؤ اور توڑپھوڑ کرنے والے 700 کارکنان کی شناخت کرلی گئی

    زمان پارک؛ پولیس پرپتھراؤ، توڑپھوڑ کرنے والے 700 کارکنان کی شناخت کرلی گئی

    زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے 15 مارچ کو زمان پارک جانے والی پولیس ٹیم اور کارکنان میں تصادم ہوگیا تھا۔ اس دوران کارکنوں نے زمان پارک میں مزاحمت کی تھی، جس کے بعد پُرتشدد واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ تاہم اب پولیس نے زمان پارک میں پولیس پر پتھراؤ کرنے اور توڑپھوڑ میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق موبائل، کیمروں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی گئی ہے۔ شناخت ہونے پر مقدمات میں نامزدگی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 700 کارکنوں کے چہروں کی واضح تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔ تصاویر مزید شناخت، کوائف کیلئے نادرا کو بھجوائی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل شناخت کے بعد 4 مقدمات میں ملزمان کو نامزد کیا جائے گا۔ زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ تاہم پولیس نے 17 کارکنوں کو تھانہ گڑھی شاہو، 7 کو قلعہ گجرسنگھ منتقل کیا جبکہ 20 کارکن بادامی باغ تھانے میں بند ہیں۔ گرفتار کارکنوں کا تعلق لاہور، آزاد کشمیر، وہاڑی، احمدآباد اور شیخوپورہ سے ہے۔

  • علی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو لیک؛ زمان پارک بندے پورے نہ لانے پر گالم گلوچ

    علی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو لیک؛ زمان پارک بندے پورے نہ لانے پر گالم گلوچ

    علی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو لیک؛ زمان پارک بندے پورے نہ لانے پر گالم گلوچ

    پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اعلی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے اس آڈیو میں علی امین خان کسی طاہر زمان سے گفگتو کررہے ہیں اور زمان پارک میں بندے پورے نہ لانے پر انہیں گالیاں دے رہے جبکہ طاہر زمان انہیں بتا رہے ہیں کہ ہمارے پاس گاڑیو میں تیل کیلئے پیسے نہیں تو بندے کیسے لائیں‌اس پر وہ انہیں گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں.


    جبکہ سوشل میڈیا پر یہ آڈیو کافی وائرل ہے صارفین علی امین بارے تبصرہ کررہے کہ یہ ایک جاہل اور بدزبان انسان ہے جبکہ اسکا لیڈر بھی ایسا شخص ہے خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی امین کی کئی آڈیو آچکی ہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما داؤد آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    آڈیو میں علی امین گنڈاپور یہ کہتے سنائی دیے تھے کہ خان نے کہا ہے کہ جو انتخابات کے لیے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے وہ زمان پارک پہنچے اس لیے تم ادھر جاؤ اور اپنی شکل دکھاؤ۔ لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نےداؤد آفریدی کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ 50 بندے لو اور خود ان کے ساتھ جاؤ ،صبح سویرے ہی نکلو۔

  • دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد. آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد. آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کے لیے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جو چمن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سے منسلک تھا۔ . جبکہ علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نتیجتاً دہشت گرد فرار ہو چکے تھے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر لوازمات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی واضح سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ جبکہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ اس فائرنگ میں پاک فوج کے دو نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں اور بد قسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے بھی شہید ہوگئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائی ساؤتھ وزیرستان میں انجام دی گئی جہاں دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا تھا جبکہ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی.

  • ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا ٹیزر جاری

    ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کا حال ہی میں ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹیزر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے. ٹیزر میں آصف رضا میر کے بیٹے عدنان رضا میر بھی دکھائی دے رہے ہیں اس پراجیکٹ کے زریعے عدنان رضا میر نے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کر دیا ہے. اس ڈرامے میں عدنان رضا میر کے علاوہ آئنہ خان، حمزہ سہیل، سحر خان، علی سفینہ، سلیم شیخ، سلمی حسن اور دیگر اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. عدنان رضا میر کو شائقین اس لئے بھی

    دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں‌ کیونکہ ایک تو وہ آصف رضا میر کے بیٹے ہیں دوسرا یہ کہ وہ احد رضا میر کے بھائی ہیں. احد رضا میر تو اداکاری کے میدان میں‌ خاص مقام نہیں بنا پائے دیکھنا یہ ہے کہ عدنان رضا میر اداکاری کے میدان میں کیا مقام حاصل کرتے ہیں. احد رضا میر کو بہت اچھا ایکٹر نہیں‌مانا جاتا ،عدنان کیسا ایکٹر ثابت ہوتا ہے یہ ان کا پہلا پراجیکٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.