Baaghi TV

Author: +9251

  • بھیک مانگنے کے لئے سعودی جانے والے 4 افراد  گرفتار

    بھیک مانگنے کے لئے سعودی جانے والے 4 افراد گرفتار

    ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں 2 مرد اور 2 خواتین بھی شامل ہیں اور ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا ہے۔

    علاوہ ازیں ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، اور بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر کو ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 8 افراد کو گرفتار کیا تھا، جب کہ 29 ستمبر کو ملتان ایئرپورٹ سے ہی 16 افراد کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید  کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوچکی ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوگئی ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر31 سینٹ پر آچکا ہے۔

    جبکہ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور گزشتہ 10روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو چکی ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی تھیں، اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔ جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    خیال رہے کہ معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔

  • نگورنو کاراباخ کےسابق صدور گرفتار

    نگورنو کاراباخ کےسابق صدور گرفتار

    آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کے تین سابق صدور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے حکام نے نگورنو کاراباخ کے سابق صدر ارایک ہروتیونیان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارایک نے 2020 میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے مسلح تنازع میں علیحدگی پسند حکومت کی قیادت کی تھی۔

    تاہم آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل اور سیکریٹ سروس نے ایک مشترکہ بیان میں سابق صدر نگورنو کاراباخ ارایک ہروتیونیان پر جنگی جرائم کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ارایک کو آزربائیجان کے خلاف جنگ کی سرپرستی کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔جبکہ ارایک ہروتیونیان نے باکو کی طرف سے متنازع علاقے پر حملے کے کچھ وقت بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، یہ علاقہ آرمینیائی فورسز کے قبضے میں ہے۔

    خیال رہے کہ ارایک ہروتیونیان کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آذربائیجان نے کاراباخ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متنازع علاقے کو چھوڑ کر آرمینیا منتقل ہو گئے ہیں جبکہ خبر ایجنسی اے پی اے کے مطابق آذربائیجان نے علیحدگی پسند خطے کے دو سابق صدور ارکادی گوکاسین اور باکو سہاکیان کو بھی حراست میں لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    تاہم دوسری جانب آرمینیا کی وزارت خارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے کارا باخ کے سابق صدور سمیت دیگر گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنماؤں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کیا جائے گا علاوہ ازیں یاد رہے کہ سویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والی دو سابق ریاستوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 سالہ جنگ 1994 میں اختتام پزیر ہوئی تھی، جنگ کے نتیجے میں آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم 2020 میں آذربائیجان نے دوبارہ کاراباخ کا کچھ حصہ واپس لے لیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں آذربائیجان کی جانب سے مسلح آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہو گئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

  • اڈیالہ جیل منتقلی؛  پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس  کی  ابزرویشن

    اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس کی ابزرویشن

    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی پر پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن، سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف عمران خان کی جلد فیصلہ سنانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سے تین روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا جبکہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ دو ہفتے پہلے سے محفوظ ہے.

    چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا پیر تک تو نہیں لیکن دو سے تین روز میں کوشش کریں گے فیصلہ دے دیں جبکہ شیر افضل مروت نے کہا سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا ہے لیکن ہماری درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں آیا ، پیر کو پھر جیل سماعت کے لیے سائفر کیس مقرر ہے .

    چیف جسٹس نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا ، ایک اور بتائیے گا پریس میں آیا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقلی پر آپ کو اعتراض ہے ؟ حالانکہ آپ کی اپنی پٹیشن اٹک سے اڈیالہ منتقلی تھی وہ منظور ہوئی ہے ، پھر یہ پریس میں آپ کی طرف سے اتنی بحث کیوں چل رہی ہے ؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    جس پر وکیل نے کہا ہماری طرف سے آفیشلی تو ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا میں حیران تھا آپ کی اپنی پٹیشن منظور ہوئی پھر یہ کیوں کہہ رہے ہیں، شیر افضل مروت نے کہا ہمیں یہ تھا کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس دیں گے لیکن نہیں دی گئی جبکہ ، چیف جسٹس نے کہا بیٹر کلاس ہو گی کھوسہ صاحب کی کل پٹیشں تھی اس پر نوٹس کر دئیے ہیں .

    جبکہ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو سائفر کیس میں اٹک جیل منتقل کرنے کے نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا اور درخواست میں سیکرٹری قانون ،سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنرسمیت دیگرکوفریقین بنایا گیا تھا، اور اس میں عمران خان کی اٹک جیل منتقلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات  محدود کرنے کا اعلان کردیا

    امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا

    امریکی سفیرنے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پولیٹیکو کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات کشیدہ ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈامیں ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام سنگین ہے، بھارت کوتحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ایرک گارسیٹی نے بھارت میں اپنی ٹیم کو بتایا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کچھ عرصے کے لیے خراب ہوسکتے ہیں اور سفیر گارسیٹی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ اپنے رابطے کم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا آغاز 19ستمبر کو اس وقت ہوا جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جون 2020 میں برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ جبکہ بھارت میں امریکی سفارت خانے نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تعطل کے درمیان امریکا اور بھارت کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھارت کے ساتھ امریکا کی شراکت داری آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، اس سے قبل 28 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    جبکہ واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18 جون کو وینکوور کے مضافاتی علاقے سرے میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کرہلاک کر دیا گیا تھا۔ نجار نے آزاد خالصتان ریاست کے حامی تھے اور بھارت نے انہیں جولائی 2020 میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا تاہم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدرکردیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

  • نصر اللہ سے شادی کرنے والی  انجو  کیلاش پہنچ گئی

    نصر اللہ سے شادی کرنے والی انجو کیلاش پہنچ گئی

    بھارت سے قانونی طور پر پاکستان آ کراپردیرکے رہائشی نوجوان نصر اللہ سے شادی کرنے والی خاتون انجو وادی کیلاش پہنچ گئی ہیں جبکہ کیلاش جانے والی انجو نے وہاں کا روایتی لباس بھی زیب تن کرلیا اور نصراللہ سے شادی کے بعد قبول اسلام کرنے والی انجو کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔ شادی کے بعد پہلی بار کیلاش جانے والی انجو کا کہنا ہے کہ سیاحت کے لحاظ سے پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔

    نجی ٹی وی کے ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں انجو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے تاہم انجو کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی، میڈیا نے افواہیں پھیلائیں ہیں کہ اس کو تو اپنی فیملی کی کوئی پراہ نہیں ہے، اس نے اپنے ملک سے غداری کی ہے، اپنے بچوں کے ساتھ غلط کیا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کے لیے کہ میرے لیے مثبت سوچیں میں کسی کی دشمن نہیں ہوں ۔

    علاوہ ازیں جولائی میں ایک ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آنے والی انجو کے ویزے کی مدت 20 اگست کو ختم ہورہی تھی تاہم اس سے قبل ہی وفاقی وزارت داخلہ نے 8 اگست کو ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی تھی، انجو کے ویزہ فارم کے مطابق انہیں اپر دیر میں 30 دن رہنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم وہ وہاں کی حدود سے باہر نکل کر آزادانہ طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیر کرتی دکھائی دیں اور اس دوران انجو کو مختلف کاروباری شخصیات کی جانب سے پلاٹ اور دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات

  • عمران خان ؛ 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں نوٹسز جاری

    عمران خان ؛ 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں نوٹسز جاری

    عمران خان کی 9 مئی ، احتجاج ، توشہ خانہ جعلی رسیدوں و دیگر 6 ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے نوٹسز جاری کردئیے ہیں جبکہ پراسیکیوشن اور پی ٹی آئی وکلاء سے 16 اکتوبر کو دلائل طلب ، اسلام آباد کے تھانہ ترنول ، رمنا ، کراچی کمپنی ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، بہارہ کہو کے تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت 16 اکتوبر کو طلب کرلیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعد کاروائی دوبارہ شروع ہوئی ہے،

    یاد رہے کہ نو مئی واقعات ، لانگ مارچ ، جعلی رسیدوں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ ، کوہسار ، رمنا ، ترنول ، کھنہ ، بہارہ کہو ، میں درج 6 مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر آج دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے سماعت کی جبکہ اس سے قبل سیشن کورٹ نے پر عمران خان کی ضمانتین کی درخواستیں عدم پیروی خارج کردی تھیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں عمران خان کی خارج ضمانتین دوبارہ سننے کا فیصلہ سنایا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات

  • ورلڈکپ؛  بھارت کو بڑا دھچکہ

    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے لیکن بھارت نے اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ نمبر ٹو بیٹر شبمن گل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ آسٹریلیا کے کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    صحافی سہیل عمران کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں شیڈولڈ ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کرے گی، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

    جبکہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز نسبتاً آسان حریف کے خلاف کریں گے، پاکستانی ٹیم میں 6 بیٹر، 2 آل راؤنڈر اور 3 فاسٹ بولرز کی شمولیت کا امکان ہے، حیدر آباد دکن میں نیدرلینڈز کے خلاف اپنے پہلے میچ کیلئے ٹیم پاکستان کی تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں ہیں، ایونٹ کا شاندار آغاز کرنے کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور دو وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ فائنل الیون میں امام الحق کے ساتھ اننگز فخر زمان شروع کریں گے یا عبداللہ شفیق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، پلیئنگ الیون میں شامل دیگر بیٹرز میں بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد شامل ہوں گے جبکہ اسپن کا شعبہ شاداب خان اور محمد نواز سنبھالیں گے اور پیس اٹیک شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

  • ایلزا بیتھ  بشپ کا یوم وفات

    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات

    ایلزا بیتھ بشپ (امریکی شاعرہ و کہانی نویس)
    یوم وفات : 6 اکتوبر 1979
    بیسویں صدی کی انگریزی کی معروف امریکی شاعرہ اور کہانی نویس ایلزا بیتھ بشپ 8 فروی 1911 میں وارسٹر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والدین کے نام گرٹڈ مے بلمر اور ولیم تھامس تھا۔ انہوں نے وارسر کالج نیو یارک سے گریجویشن کیا ۔ وہ ایک روشن خیال ادیبہ اور شاعرہ تھیں ۔ ان کی ادبی نگار شات اور شاعری کی اشاعت کا آغاز امریکہ کے ایک معروف ادبی رسالے Trile Balanc میں چھپنے سے ہوا۔

    ایلزا بیتھ بشپ کی کہانیوں اور شاعری میں خواتین کے حقوق اور ان حسن و جمال کی اہمیت کا تذکرہ زیادہ تھا جس کی وجہ سے کچھ حلقوں کی جانب سے ایلزابیتھ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ایلزابیتھ بشپ کی جانب سے ان الزامات کے متعلق کسی بھی قسم کی وضاحت یا تصدیق و تردید نہیں کی گئی شاید انہوں نے اس بارے میں کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت محسوس نہیں کی یا مناسب نہیں سمجھا۔ ایلزابیتھ نے خواتین کے حقوق کے لیے فعال کردار ادا کیا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    ان کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں جو کہ کہانیوں اور شاعری پر مشتمل ہیں ۔ ایلزابیتھ بشپ کی اہمیت اور حیثیت کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک معروف امریکی فلمساز بابرا ہوکر نے ان کی شخصیت پر This House on Elzabeth Bishop کے نام سے ایک فلم بنائی ۔انہیں متعدد ادبی ایوارڈز سے نوازا گیا خاص طور پر 1976 میں عالمی ادبی ایوارڈ دیا گیا جبکہ وہ واشنگٹن میں شعر و ادب کے شعبے کی سرکاری مشیر کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔ امریکہ کی اس خوب صورت کہانی نویس اور شاعرہ ایلزابیتھ بشپ کا انتقال 6 اکتوبر 1979کو واشنگٹن میں ہوا۔

  • بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے

    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے

    بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی ہے۔ فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے۔ بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں ہیں‌جبکہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی راجوڑی میں پیش آیا اور فائرنگ کا واقعہ 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، فائرنگ سے متعدد فوجی زخمی ہوئے اور کچھ کو یرغمال بھی بنایا گیا۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج میں اس سے قبل بھی ایسے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں، بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے۔ کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوچکےہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    ایلزا بیتھ بشپ کا یوم وفات
    جبکہ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوسی کا شکار ہیں، بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔