Baaghi TV

Author: +9251

  • اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کراچی میں انجام پا گئی انہوں نے معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں منگنی کی تھی، اس کے بعد ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں. اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں ہمایوں سعید ، شہزاد شیخ ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، وجاہت رئوف ، شازیہ وجاہت ، سجل علی ، جویریا عباسی ، ثمینہ احمد ، سونیا حسین ، زارا نور عباس ، اسد صدیقی و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات چند دن جاری رہیں جس میں ان کے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز نے شرکت کی. اشنا شاہ لال رنگ کے جوڑے میں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین

    دونوں نے محبت کی شادی کی ہے اور دونوں نے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر فورا ہی شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں شادی پر خاصے خوبصورت لگ رہے تھے، اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں جوڑے کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. اشنا شاہ اور حمزہ امین کے فالورز ان کو مبارکباد کے پیغامات سوشل میڈیا پر بھیج رہے ہیں اور ان دونوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں.

  • عمران خان کو سازش کرکے لانا سازش آئین کیخلاف کام تھا. بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان کو سازش کرکے لانا سازش آئین کیخلاف کام تھا. بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان کو سازش کرکے لانا سازش آئین کیخلاف کام تھا. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم لانےکی سازش آئین کے خلاف تھی۔ کراچی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین بننے کے بعد سے اس پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جبکہ کچھ قوتوں سے برداشت نہیں ہوتا کہ صوبوں اور عوام کو حق ملے۔

    علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش تھی ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے، پیپلز پارٹی نےجو کام شروع کیا، ن لیگ نے انہیں مکمل کیا، اس تسلسل کو توڑنے کے لیے ایک مک مکاؤ کیاگیا جبکہ عمران خان کو بطور وزیراعظم لانے کی سازش آئین کے خلاف تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک شخص نے عدلیہ، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کردیا ہے جبکہ اب وہ شخص توچلاگیا مگر اسے لانے والی سوچ وہیں ہے اور 3 سال کے نقصان کی مشکلات معلوم نہیں کب تک بھگتیں گے۔

  • کراچی میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی

    کراچی میں صبح 8 سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی

    کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے انفرا اسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن کے سبب ضلع شرقی اور ملیر کے متعدد علاقوں میں آج گیس بند رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار کی صبح کراچی ٹرمینل پر گیس انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے سبب بحالی کی سرگرمی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشر میں کمی ہوگی یا گیس کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

    شہر کے جو علاقے اس دوران متاثر ہوں گے ان میں گلشن بلاک 3، 4، 6 اور 7، ابوالاصفہانی روڈ، میٹروول 3، ملک سوسائٹی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، کے ڈی اے سوسائٹی، الآصف اسکوائر، کوئٹہ ٹاؤن، ایف بی ایریا انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے 14 سے 21 بلاک شامل ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی

    دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس بھی اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ والا معاملہ کررہا ہے اور گیس بارے اس طرح کہنا عوام کو دھوکہ دینا ہے علاوہ ازیں ناصرف کراچی بلکہ ملک بھر میں یہ مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے

  • نیب ٹیم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئی

    نیب ٹیم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئی

    نیب کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پہنچ کر طلبی نوٹس وصول کرایا۔

    نیب کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور زمان پارک رہائشگاہ پہنچ گئی، اور توشہ خانہ کیس میں طلبی نوٹس وصول کرایا۔ اس سے قبل نیب طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک والی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کیا گیا تھا۔ 22 فروری کو نیب اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ دن ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔

    نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے 5 قیمتی گھڑیاں اور ایک آئی فون رکھا، آئی فون قطر کے چیف آف اسٹاف نے 2018 میں دیا، سعودی پرنس شہزادہ محمد بن سلمان نے رولیکس گھڑی، کف لنکس کا ایک جوڑا اور ایک انگوٹھی بھی دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے نے آپ کو بغیر سلا پینٹ کوٹ کا کپڑا بھی دیا، یہ تحائف آپ کو 18 ستمبر 2020 کو ملے، آپ کو 18 قیراط سونے اور ہیرے کا ایک قلم بھی ملا، نگوٹھی اور کف لنکس مکہ کی پینٹنگ بھی ملی، مکہ ٹائم پیس کے اسپیشل ایڈیشن کی گھڑی بھی دی، آپ ڈھائی بجے سوک سینٹر جی سکس کے دفتر سی آئی ٹی کے سامنے تحقیقات کیلئے پیش ہوں۔ نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

  • ٹرک اۤرٹ سے مہم چلانے کا مقصد شعور پیدا کرنا ہے. وفاقی وزیر صحت

    ٹرک اۤرٹ سے مہم چلانے کا مقصد شعور پیدا کرنا ہے. وفاقی وزیر صحت

    ٹرک اۤرٹ سے مہم چلانے کا مقصد شعور پیدا کرنا ہے. وفاقی وزیر صحت

    وزارت صحت کی جانب سے کراچی میں ٹرکوں کے ذریعے پولیو آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو آگاہی مہم کا اۤغاز کیا۔ پولیو آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 2023 پولیو کے خاتمے کیلئے اہم سال ہے، حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    انھوں نےکہا کہ ٹرک اۤرٹ کے ذریعے مہم چلانے کا اۤغاز اس لئے کیا تاکہ لوگ زیادہ بہتر طور پر پولیو کے خطرے سے اۤگاہ ہوسکیں اور اپنے بچوں کو بیماری سے بچانےکےلئے خوشی سے پولیو قطرے پلائیں۔

  • عمران خان کی بہن علیمہ کی امریکی ایوان نمائندگان میں ملاقاتیں

    عمران خان کی بہن علیمہ کی امریکی ایوان نمائندگان میں ملاقاتیں

    علیمہ خان کی امریکہ کے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون سے ملاقات

    ایک طرف عمران خان اپنی کارکنوں کو گرفتار کروا رہا ہے تاکہ ان کی جیل بھرو تحریک کامیاب جبکہ دوسری طرف ان کی بہن علیمہ خان امریکہ کے نمائندگان سے ملاقاتیں کررہی ہے۔

    صارف شفیق ایڈووکیٹ نے علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندہ کے ساتھ والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "نیازی گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے اور ووٹر سپورٹر جیلوں میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ ان کی بہن علیمہ باجی نظر بچا کر اپنے بھائی کی حکومت کے خلاف سازش کرنے والے امریکہ کے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کررہی ہے۔”

    https://twitter.com/ShafiqAhmadAdv3/status/1629007666969296897?t=c3pdYeDjdny_V8z9w4cDGw&s=08

    اس تصویر پر اکثر صارفین نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو امریکہ انکی حکومت گرانے کے الزام لگاتے رہے لیکن اندر سے چھپ چھپ کر ان کے خاندان والے امریکی نمائندگان سے ملاقاتیں کررہے ہیں آخر ماجرا کیا ہے۔

    ایک صارف عابد نے کہا عمران خان عوام کے سامنے پھنے خان بننے کی کوشش کرتا اور خود کو بھٹو ثابت کرنے کے کوشش کرتا لیکن اندر سے امریکیوں سے اپنے جھوٹے الزامات پر معافیاں مانگ چکا اور اب حکومت میں آنے کیلئے خود یہ سازشیں کررہا ہے۔

    خیال رہے جبکہ عمران خان کو گزشتہ سال حکومت سے نکالنے جانے کے بعد عمران خان نے ایک جلسہ پرچی لہراتے ہوئے کہا یہ امریکہ کا خطہ ہے اور مجھے اس لیئے نکالا جارہا ہے کہ میں ان کے خلاف ہوں لیکن اس بات کی اب تک تصدیق نہ ہوسکی کہ وہ خط حقیقی تھا جبکہ وہ سائفر معمول کے مطابق تھا۔

  • رواں سال حج مہنگا نہیں مہنگا ترین ہونے کا امکان

    رواں سال حج مہنگا نہیں مہنگا ترین ہونے کا امکان

    وزارت مذہبی امور نے رواں سال حجاج کیلئے خصوصی رعایتی سفارشات تیار کرلی ہیں۔

    وزارت مذہبی امور میں آج بروز جمعہ 24 فروری کو حج پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال 2023 کیلئے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والوں کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے رواں سال حجاج کیلئے خصوصی رعایتی سفارشات تیار کرلی ہیں.

    آج ہونے والے اجلاس میں حج اخراجات کو 13 لاکھ روپے تک بڑھانے کی بھی سفارشات پیش کی گئیں، جس کے بعد رواں سال حج مہنگا نہیں بلکہ مہنگا ترین ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کا 25 فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات سما نے حاصل کرلیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حج فیس روپوں میں جمع کروانے والے خواہش مند افراد قرعہ اندازی میں شامل ہونگے۔ ڈالرز کی کمی کے باعث 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے پر سرکاری حج کی 13لاکھ کی تجویز دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان

    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا عبدالشکور نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت حج پر ٹیکس میں 18 سے 20 فیصد اضافہ کر رہی ہے، تاہم ابھی کسی پالیسی کو حتمی نہیں کیا گیا۔ حتمی فیصلہ اور حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے حج کیلئے 2 ارب ڈالرز کے انتظام سے معذرت کی ہے۔

  • چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    چیئرمین نیپرا کی سپلائی یقینی بنانے اور معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت

    سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی 5 ماہ سے معطل ہے، نیپرا نے سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔ جبکہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 1835 میگاواٹ کے وِنڈ پاور پلانٹس کی بندش کے معاملے پر پاکستان ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو 10 دن میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے دوران سماعت کہا کہ حکومت متبادل توانائی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، پہلے سے موجود پاور پلانٹس کیوں بند ہیں؟۔ ونڈ انرجی ایسوسی ایشن نے سماعت کے دوران بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ سے پاور پلانٹس بند ہیں، بندش کا آغاز نومبر سے ہوا، جنوری میں پوری انڈسٹری کو بند کردیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    چیئرمین نیپرا نے سندھ میں لگے ونڈ پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ونڈ انرجی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ باقی پاور پلانٹس بند ہوں تو ان کو کیپسٹی چارجز ملتے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس کی بندش کا مطلب پوری ونڈ انڈسٹری بند کرنا ہے۔ جبکہ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی نے پلان کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشن نہیں بنائے۔ جس پر چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز کا بندوبست کرے، ونڈ سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی عوام کی ضرورت ہے۔

  • ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو  کھری کھری سنادی

    ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سنادی

    شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سناتےہوئےکہا ہے کہ براہ کرم مجھے نہ سکھائیں کیونکہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر شیری مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی اور ساتھ ہی کپتان کےساتھی ڈاکٹر ارسلان کو بھی اۤڑے ہاتھوں لیا۔


    ایمان مزاری نےلکھا کہ اپنے حامیوں کو جیل بھیجنا جبکہ آپ خود محفوظ ہیں نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ قابل مذمت ہے، عمران خان کی سیاست نے اپنے ہی حامیوں کا استحصال کیا ہے۔ مزید کہا کہ ایک منافق جو اپنے ہی لوگوں سے قربانیاں مانگتا جارہا ہے جبکہ خود ایک دن بھی جیل جانے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹویٹ میں اپنے قائد عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ جس نے ایک دن بھی پاکستان سے جانے کا نہ سوچا۔ جس پر 50 سے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پھر بھی زخمی حالت میں لانگ مارچ میں شرکت کی، عدالت کی پیشی میں حاضری بھی دی۔ ڈاکٹر ارسلان نے جیل بھرو تحریک میں عمران خان پر کی جانےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ تنقید وہاں کریں جہاں بنتی ہو ، ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے انسان پر آپکی تنقید بلاوجہ ہے۔


    شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارٹی قائد عمران خان پر تنقید ڈاکٹر ارسلان سے ہضم نہیں ہوئی، اس کےبعد ایمان زینب نے پی ٹی اۤئی قیادت پر کی جانے والی تنقید کو دہرایا جبکہ ایمان مزاری نے لکھا کہ غلطیوں سے، اپنی رائے کو بہت واضح کر دیا ہے لیکن چونکہ یہ آپ سے ہضم نہیں ہوی دہرا دیتی ہوں، اپنے کارکنان کا استحصال کرنے کی سیاست اور خود گرفتاری نہ دینا ، قابل شرم عمل ہے۔

  • ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    ترکیہ زلزلہ؛ پاکستانی ریسکیو ٹیم عوامی پذیرائی کے ساتھ وطن واپس روانہ

    پاکستان کی جانب سے زلزلے کے بعد امدادی اور ریسکیو کاموں کے لیے ترکیہ بھیجی جانے والی ٹیم زبردست عوامی پزیرائی کے ساتھ وطن واپسی کیلیے روانہ ہوگئی ہے۔ جبکہ پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے زلزلے کے متاثر ہونے والے علاقے اڈیامن میں 17 روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا، پاکستانی ٹیم میں آرمی کا 33 رکنی دستہ اور ریسکیو 1122 کا 53 رکنی دستہ شامل تھا۔
    https://twitter.com/MariamMalik1947/status/1628839401827565569
    نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 مقامات پر امدادی کام کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دکھائے۔ شب و روز کاوشوں سے 8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے، اس کے علاوہ 5 دیگر زندہ افراد کی نشاندہی پر دوسری ریسکیو ٹیموں کی امداد سے ان افراد کو بھی بحفاظت زندہ نکالا گیا ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دب کر مرنے والے 138 افراد کی لاشیں نکال کر ترکیہ انتظامیہ کے حوالے کیا۔ ریسکیو ٹیم نے 2 ساٸٹس کو خیمہ بستی کیلٸے مکمل کلٸیر کیا۔ ریسکیو ٹیم کا آپریشن مسلسل کٸی روز تک جاری رہا ترکیہ عوام کے دل جیت کر پاکستان کے امدادی کارکنان نے دنیا بھر میں وطن عزیز کے نام کو سرخرو کیا۔


    اُدھر ریسکیو ٹیم کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر اور استنبول کے ڈپٹی گورنر ازلیم بوزکرٹ گیورک نے شرکت کی اور پاکستانی رضاکاروں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنیداورترکی کے حکام نے پاکستانی ٹیم کو تالیوں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ پاکستان امداد اور بحالی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلٸے سب سے پہلے پہنچنے اور سب سے آخر میں وہاں سے نکلنے پر بین الاقوامی اور ترکیہ میڈیا پر پاکستان کی ریسکیو ٹیم کی تعریفیں بھی کی گئیں۔ جبکہ ٹیم کامیاب ریسکیو آپریشنز کے بعد استنبول سے روانہ ہوگئی جو کل علی الصبح وطن واپس لوٹے گی۔


    دوسری جانب وطن واپسی پر ترکیہ کے ایئرپورٹ پر پاکستانی ریسکیو ٹیم کو شاندار انداز میں الوداع کیا گیا جہاں ہوائی اڈے پر موجود ترک حکام نے تالیاں بجا کر عملے کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک ترک دوستی زندہ باد کے نعرے بھی فضا میں بلند ہوئے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قوم کے ان بہادر اور فرض شناس بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ترکیہ کے بہنوں، بھائیوں اور بچوں کی زلزلہ کی تباہی کے دوران زندگیاں بچائیں‘۔ انہوں نے لکھا کہ ریسکیو حکام نے دن رات انسانیت کے جذبے سے کام کیا۔ ترکیہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 کے دستے کی وطن واپسی کا قابل فخر اور روح پر مناظر ہیں۔