Baaghi TV

Author: +9251

  • شیخوپورہ میں پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن سرچ آپریشن تھانہ سٹی فاروق آباد اور تھانہ مانانوالہ کے نواحی علاقوں میں کیا گیا سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک اور سنیپ چیکنگ سے جرائم پیشہ افراد کی تلاش کی گی دوران سرچ آپریشن پولیس نے 06 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رہے گی

  • بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے کشمیر کے متعلق عجیب بات کہہ دی

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے کشمیر کے متعلق عجیب بات کہہ دی

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے کشمیر کے متعلق عجیب بات کہہ دی
    بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ جب جموں اور کشمیر کا نام لیا جاتا ہے اس سے مراد پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر اور گلگت بلتستاں ہوتا ہے. پاکستان نے کشمیر کے اس حصے پر قبضہ کر رکھا ہے.
    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھکی دی ہے کہ وہ کشمیر کے اندر حالات خراب نہ کرے ،اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے.

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    اس سے قبل بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ اس سےپہلے غلط ثابت ہوا.بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بھارت کودعویٰ ثابت کرنے کاچیلنج دیا تھا

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔

  • میں یتیم تھا ،اداکاری نہیں کرسکتا،جوہی چاولہ کااحسان یاد رکھوں‌گا: شاہ رخ خان

    نئی دہلی :میں پہلے بہت پریشان تھا ، اور اپنے فلی کیرئیرکے بارے میں متضاد تصورات تھے ، ان خیالات کا اظہاربھارتی اداکار و پروڈیوسر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتداءمیں سمجھتا تھا کہ میں بدصورت نظر آتا ہوں اس لئے اداکاری نہیں کر سکتا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنی دوسری فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں سکرین پر خود کودیکھا تو اس وقت احساس ہوا تھا کہ وہ بدصورت ہیں، ان کے بال بہت خراب ہیں، ان کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے، وہ نانا پاٹیکر، امریتا سنگھ اور جوہی چاولہ جیسے بڑے فن کاروں کے ساتھ کام نہیں کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ’میری ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ نے مجھے حوصلہ دیا اور سمجھایا کہ تم اداکاری نہیں چھوڑو، انہوں نے میرے اس بڑے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اگر میں اس وقت اداکاری چھوڑ دیتا تو آج میں بالی ووڈ کا بادشاہ نہیں ہوتا‘،میں جوہی چاولہ کا احسان ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    ’میرا تعلق ایک مِڈل کلاس فیملی سے تھا اور میں ایک یتیم لڑکا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن فلم سٹار بن جاؤں گا اور دنیا بھر سے مجھے اتنا پیار ملے گا، میرے لئے اب بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ میں ایک سٹار ہوں اور کبھی کبھی مجھے ایک سٹار کی طرح برتاؤ بھی کرنا پڑتا ہے جو بالکل بھی دلچسپ نہیں ہے لیکن مجھے اپنے کام سے بہت پیار ہے۔

  • ڈینگی کے قاتل حملے جاری ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،

    لاہور:پاکستان میں‌ڈینگی ابھی تک ڈنگ مارنے سے باز نہیں آرہا ، ہر طرف سے دردبھری خبریں ابھی تک آرہی ہیں، اسی ڈینگی نے دومزید افراد کواپنے حملے کا نشانہ بناکر موت کی وادی میں‌پہنچا دیا ، اطلاعات کے مطابق راولپنڈٰی کی رہائشی 34 سالہ نائلہ اور 40 سالہ ندیم اختر ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہوئے۔ نائلہ دو روز سے ڈی ایچ کیو جبکہ ندیم ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

    کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر

    محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اب تک راولپنڈی میں ڈینگی ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ شہریوں پر ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں لیکن انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔پوٹھوہار ٹاؤن سے 34 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص کی گئی جبکہ میونسپل کارپوریشن حدود کے مختلف علاقوں سے 21 مریض ڈینگی مچھر کا شکار ہوئے۔

    تشریف لائیں ، آزادی مارچ کریں،حکومت نے جال تیارکرلیا

    اسلام آباد سے ڈینگی کے مزید 10 مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈز کے مختلف علاقوں سے مزید 20، کہوٹہ، مری، کلر سیداں اور ٹیکسلا سے ایک ایک مریضوں میں ڈینگی پازٹیو آیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بہت جلدی ملک سے اس وبا سے جان چھوٹ جائے گی اور حکومت اس کے مستقل تدارک کے لیے کوشاں‌ہے

    آزادی مارچ ،کشمیرکازکو نقصان پہنچانے کی بھارتی فلاسفی ہے، سراج الحق

  • اساتذہ کو11 نومبر تک مہلت مل گئی

    لاہور: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سینکڑوں اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع دے دی، پنجاب بھرکے اساتذہ 25 اکتوبر سے11 نومبر تک اپنا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

    آرمی چیف کی شاہ محمود کی بہن کی وفات پرتعزیت

    تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسوس مینجمنٹ سسٹم پر سینکڑوں اساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع دے دی۔

    خبردار: زیادہ نمک کا استعمال اب دماغ کے لیے بھی خطرناک

    اساتذہ 25 اکتوبر سے 11 نومبر تک اپنا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرسکیں گے، مقررہ تاریخ پر ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے پر مذکورہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایچ آر ایم ایس کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

    فوجی کی ساتھیوں پراندھا دھند فائرنگ،8 اہلکارہلاک، 2 زخمی

  • بھکی میں ڈکیت گینگ گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) بھکھی میں ڈکیتی میں چھینی گئی ون ٹو فائیو برآمد کر لی گئی
    تفتیش کے مطابق متعدد ڈکیتیوں، چوریوں، میں ملوث ہونے کے انکشاف کی امید ہے
    تفصیلات کے مطابق 12اکتوبر کو سیاسی شخصیت دلاور بھنگو آف نواں کوٹ کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل مہمووالی کے قریب سے چیھنے والے نوجوان حقیقی بھائیوں, راول اور دلاور, سکنہ فیروزوٹواں نے دورانِ ڈکیتی چھین کر فرار ہئوئے تھے, گزشتہ روز دونوں بھائی اسی موٹر سائیکل پہ (موٹر سائیکل کی ظاہری شکل بدل کر)واردات کر رہئے تھے کہ پکڑے گئے, ابتدائی تفتیش میں دلاور بھنگو کی موٹر سائیکل برآمد ,مزید تفتیش میں علاقے کی متعدد وارداتوں کے انکشاف کی توقع,,اہل علاقہ نے ایس ایچ او شاہد رفیق کی کارکردگی کو سراہا, معززین علاقہ نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او نے تعیناتی کے پہلے ہفتے میں ڈکیت گینگ پکڑ کر ثابت کر دیا ہئے, کہ علاقے میں امن اومان کی فضا برقرار رکھنا ایس ایچ او کی اولین ترجیح ہوتی ہے جو انہوں نے پوری کر دی

  • پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور

    پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور

    راولپنڈی:بھارتی فوج سبق سیکھنا چاہیئے ، پاک فوج کے صبر کو نہ آزمائے ، بھارت اگر باز نہ آیا تونہ بھولنے والا سبق یادکرائیں‌گے ، پاک فوج بھارت کی اسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 27 فروری سے ایل او سی پر 60 سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرچکی ہے


    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک ٹویٹ پیغام میں بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کہ بھارت کی ان ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے پاک فوج نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے درجنوں بنکرز تباہ کردیئے گئے ہیں، پاکستانی افواج نے بھارتی توپوں‌ کو خاموش کرایا ،

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ابھی حال ہی میں ہونے والے واقعہ کو یاد رکھ لے جس میں‌ 9 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ، کئی بینکرز تباہ ہوگئے تھے اور پھر جب بھارت نے محسوس کیا کہ پاکستانی افواج تو ہمیں‌نہیں چھوڑیں گے تو پھر سفید پرچم لہرا کر امن کی درخواست کردی پاکستان نے وہ بھی قبول کرلی ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے نام پیغام میں‌کہا ہے کہ بھارت کو یہ تو پتہ ہی ہوگا جب 27 فروری کو دراندازی کا زبردست جواب دیا گیا تھا ، بھارت اپنے ان دو جہازوں کو تونہیں بھول پائے گا نہیں پاکستان ایئرفورس کے شاہینوں نے مارگرایا تھا ،

  • بلوچستان اسمبلی کیا کچھ خرچ کیا۔

    بلوچستان اسمبلی نے گذشتہ چار ماہ کے دوران عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے 21 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار 971 روپے خرچ کیے ہیں جس میں جولائی کے ماہ میں 12 لاکھ 38 ہزار پانچ سو آٹھ روپے، جبکہ اگست میں 86352 ہزار روپے، ستمبر میں 34 لاکھ 48 ہزار 476 روپےجبکہ اکتوبر میں 20 کروڑ کروڑ 59 لاکھ 94ہزار ہزار چھ سو چالیس روپے خرچ کئے گئے ہیں،
    ریکارڈ کے مطابق یہ رقم جن جن مدوں میں خرچ کی گئی ہے ان میں قانون سازی الاونس کی مد میں ایک کروڑ 61 ہزار روپے، سیشن الاوئنس کی مد میں ایک کروڑ 98 لاکھ 76 ہزار 748 روپے ، اور خوراک کی مد میں 92 لاکھ 24 سو روپے، میڈیکل کی مد میں چوبیس لاکھ 55 ہزار 442 روپے، کنوینس الاونس کی مد میں 44 لاکھ 23 ہزار 671 روپے،
    ٹیلی فون کی مد میں آٹھ لاکھ 85 ہزار 948 روپے، جبکہ بجلی کی قیمت میں 30 لاکھ 63 ہزار 650 روپے خرچ کئے گئے ہیں لیکن اب یہ نہیں معلوم کہ کونس قانون سازی کی گئی، اور کتنے نئے ایکٹ متعارف کرائے گئے.

  • جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی

    جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی،خبر ایجنسی.بارشوں سےچھیبامیں نظام زندگی درہم برہم،10افرادہلاک
    مشرقی جاپان میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ، مزید چار لاپتہ ہوگئے.عوامی نشریاتی ادارہ این ایچ کے کے مطابق ، خطے میں زوردار طوفان کی زد میں آنے کے صرف دو ہفتوں بعد

    ٹوکیو کے مشرق میں ، چیبا ، اور دارالحکومت کے شمال مشرق میں فوکوشیما کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، جس سے چھ ہفتوں میں تیسری بارش نے طوفان سے تباہی مچا دی ۔ کچھ جگہوں پر ، کم پریشر کے نظام کے ذریعہ ایک مہینے کی قابل قدر بارش آدھے دن میں گر گئی۔
    امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

    آج اسلام آباد کا درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 8 درجے اضافے کے بعد 27 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
    آج بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا.محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے بعد خنکی اوس پڑنے کے سبب خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔
    موسم کی خنکی بڑھنے کے ساتھ موسم میں‌کافی تبدیلی آچکی ہے.لیکن میدانی اور صحرائی علاقوں میں موسم گرم ہے.

    غزہ میں کس کا ڈرون طیارہ تباہ ہوا

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں