Baaghi TV

Author: +9251

  • استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری

    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان ے استحکام پاکستان پارٹی یعنی آئی پی پی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہوگئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اب استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوگئی۔

    جبکہ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں، علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دی ہیں۔

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل ستحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست پارٹی کا منشور اور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی جمع کرایا گیا تھا اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے گئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
    اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
    تاہم اس وقت جمع کرائے گئے ڈیکلریشن کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی چیئرمین، عبد العلیم خان کے پارٹی صدر، عامر کیانی پارٹی سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سکریٹری اطلاعات ہیں علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • الیکٹرک  موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری

    الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری

    وزارتِ صنعت و پیداوار کے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نےکہا ہے کہ پاکستان میں کم از کم چھ کمپنیاں برقی موٹر سائیکلیں تیار یا اسمبل کر رہی ہیں جبکہ 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری ہو چکے ہیں۔ اس وقت جنوبی ایشیائی ملک برقی گاڑیوں (ای ویز) کو طویل مدت کے لیے اور بڑے پیمانے پر اپنانے کا مقصد رکھتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ 2019 میں منظور کردہ ‘الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020-25’ برقی گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مراعات اور ٹیکس میں رعایت پیش کرتی ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ برقی گاڑیاں 2030 تک تمام مسافر گاڑیوں اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی فروخت کا 30 فیصد اور 2040 تک 90 فیصد حصہ لے لیں۔ یہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں اور بسوں کے لیے پرعزم اہداف بھی طے کرتا ہے: 2030 تک نئی فروخت کا 50 فیصد اور 2040 تک 90 فیصد۔

    علاوہ ازیں چین، بھارت، انڈونیشیا اور ویتنام کے بعد پاکستان دنیا میں موٹر سائیکل کی پانچویں بڑی مارکیٹ ہے۔ 240 ملین سے زیادہ آبادی والے ملک میں تقریباً 23 ملین رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں ہیں۔ اور ملک کا نقل و حمل کا شعبہ اس کے کاربن اخراج کے کل 30 فیصد کا ذمہ دار ہے۔ متعدد مطالعات کے مطابق زیادہ تر موٹر سائیکلیں گاڑیوں سے زیادہ فضائی آلودگی اور سموگ پیدا کرتی ہیں اور پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری 30 لاکھ افراد کو براہِ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتی ہے اور ملکی خزانے میں اس کا حصہ سالانہ تقریباً 100 ارب روپے ہے۔

    وزارتِ صنعت و پیداوار کے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے جنرل مینیجر عاصم ایاز نے بتایا، "ہم نے اب تک 31 کمپنیوں کو برقی موٹر بائیکس کی مقامی تیاری کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں اور وہ سبھی آہستہ آہستہ پیداوار شروع کر رہی ہیں۔” اور مزید کہا کہ اس وقت کم از کم چھ کمپنیاں مختلف قسم کی موٹر سائیکلیں تیار یا اسمبل کر رہی ہیں۔

    ای وی پالیسی کے تحت ٹیکس مراعات میں برقی موٹر بائیکس کے لیے بیٹریوں، موٹر اور ڈرائیو ٹرین (انجن اور گیئر کی تبدیلی) کی درآمد پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی شامل ہے جبکہ غیر ای وی حصوں پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد ہے۔ دو تین پہیوں کی فروخت کے مرحلے پر جنرل سیلز ٹیکس پانچ سال کے لیے ایک فیصد مقرر کیا گیا ہے جس میں رجسٹریشن اور سالانہ ٹوکن ٹیکس سے استثنیٰ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
    اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
    ای بائیک کے لیے گھر پر چارجنگ ایک اور آپشن ہے اگرچہ صارفین بجلی کے ہائی وولٹیج اور فریکوئنسی کے مسائل کے بارے میں فکر مند ہیں جس سے ان کی مہنگی گاڑیوں کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی قابلِ اعتماد فراہمی کا عدم تحفظ ممکنہ خریداروں کے لیے باعثِ تشویش ہوگا اور چونکہ مقامی مارکیٹ میں ابھی توسیع ہونا باقی ہے تو پرزہ جات اور مرمت اور دیکھ بھال کے لیے تکنیکی مہارت کی دستیابی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی ہے جبکہ جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تاہم مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا ایک لاکھ 62 ہزار 894 روپے پر آگیا۔

    علاوہ ازیں‌جیولرز کے مطابق سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 90 ہزار روپے ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
    اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیاہے واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 1 روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307.10 روپے پر تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ 1 ماہ میں 23 روپے 50 پیسے سستا ہواہے ۔

    ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 47 ہزار 310 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

  • سر ی دیوی کھانے میں نمک نہیں کھاتی انکا بلڈ پریشر لو رہنے لگا تھا بونی کپور

    سر ی دیوی کھانے میں نمک نہیں کھاتی انکا بلڈ پریشر لو رہنے لگا تھا بونی کپور

    بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سری دیوی سے جب میں‌نے شادی کی میں نے دیکھا کہ وہ تب سے ہی سخت قسم کی ڈائیٹ پر تھیں اور شادی کے بعد بھی انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا. میں‌نے ان کو بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں سمجھتی تھیں. کھانے میں نمک تو وہ بالکل ہی نہیں کھاتی تھیں ، ان کو لگتا تھا کہ نمک کھانے کی وجہ سے ان کے چہرے کی دلکشی کھو جائیگی اور جسامت موٹی ہوجائیگی. کھانے میں نمک بالکل نہ کھانے کی وجہ سے ان کو بلڈ پریشر لو رہنے کا مسئلہ ہونے لگا. ان کا انتقال بھی بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے ہوا ، کہیں بلڈ پریشر لو ہوا اور وہ بے ہوش ہوئیں تو باتھ ٹب کے پانی میں‌ہی ڈوب گئیں اور پھر وہ زندہ نہ رہیں.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”جب سری دیوی کی موت ہوئی تو سائوتھ کے ایک ڈائریکٹر میرے پاس آئے انہوں نے مجھے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ سری دیوی کو بلد پریشر لورہنے کا مسئلہ تھا ایک بار وہ ہمارے سیٹ پر بے ہوش ہو گئیں تھیں اور اسی دوران جب وہ گریں تو ان کے دانت بھی ٹوٹ گئے تھے اس کے بعد ان کو نقلی دانے بھی لگوانے پڑے. ”

     

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • افتخار ٹھاکر نے اداکاری سے قبل کس شعبے میں‌ملازمت کی ؟

    افتخار ٹھاکر نے اداکاری سے قبل کس شعبے میں‌ملازمت کی ؟

    معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں‌اداکار بن جائوں گا ، میں نے جب اداکاری شروع نہیں کی تھی تو اس سے پہلے میں‌نے 1979 سے 1982 تک پاکستان پوسٹ گارڈ میں ملازمت کی ،اس کے بعد اسلام آباد پولیس میں نوکری کی جسے بعد میں چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ اچھی ملازمتیں تھی یہ دونوں لیکن شاید خدا کو میرا ایکٹر بننا پسند تھا. میں نے ایکٹنگ کیرئیر شروع کیا تو خدا کی ذات مجھے کامیابیاں دیتی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ خدا کی ذات بہت بے نیاز ہے وہ ہمیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی ، ہمیں اسکی نعمتوں پر شاکر ہونا چاہیے،

    اس نے سب سے خوبصورت جو بنایا ہے وہ انسان ہے، ہمیں خدا کی مخلوق کے ساتھ محبت کرنی چاہیے اور کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھانا چاہیے کیونکہ رب دلوں میں‌بستا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں کسی کا دل نہ دکھائوں ”، میری وجہ سے کوئی پریشان نہ ہو. کبھی نہ بھولیے کہ عزت اور زلت خدا کے ہاتھ میں‌ہوتی ہے کبھی کسی کو کمتر سمجھ کر ایسا ٹریٹ نہ کریں کہ اسکی بدعا آپ کو لگ جائے اور آپ عرش سے فرش پر آجائیں.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے اور اہم اعلان یہ ہے کہ وہ اپنی بائیو پک بنائیں گی. یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے میڈیا کے ساتھ شئیر کی . انہوں نے کہا کہ میری بائیو پک کے مرکزی کردار کے لئے ہم نے دو اداکارائوں کے بارے میں‌سوچا ہے ایک کا نام ہے عالیہ بھٹ اور دوسری ودیا بالن، ہم ان دونوں سے رابطے میں‌ہیں لیکن تاحال کچھ فائنل نہیں ہوا. راکھی ساونت نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ میری بائیو پک کے کتنے سیزن ہوں گے، اس میں کیا ہوگا، ڈائریکٹر کون لیں گے اور کس کا میوزک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ” میں‌چاہتی ہوں کہ عالیہ بھٹ اور ودیا بالن میں سے کوئی ایک لڑکی فائنل ہوجائے . ”یہ دونوں میری اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے سوٹ کرتی ہیں. راکھی ساونت نے جب یہ پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے بہت ساری باتیں ہوئیں کسی نے کہا کہ عالیہ اور ودیا کبھی بھی راکھی ساونت کا کردار نہیں کریں گی جبکہ کسی نے کہا کہ ودیا بالن اس فلم کے لئے بہترین انتخاب ہیں، یوں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار اپنے طریقے سے کیا.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • عالیہ بھٹ کی جگرا اگلے برس ستمبر میں‌ریلیز ہوگی

    عالیہ بھٹ کی جگرا اگلے برس ستمبر میں‌ریلیز ہوگی

    کرن جوہر بالی وڈ کے ایسے فلمساز ہیں جو دیکھ لیتے ہیں‌کہ کس اداکار کی مارکیٹ ویلیو بہت زیادہ بننے والی ہے ، وہ ہیرے کی پہچان رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت سارے آرٹسٹوں کے ساتھ اس وقت کام کیا جب وہ کچھ نہیں تھے لیکن ان کی فلموں میں کام کرکے ان کی مقبولیت کا گراف اوپر چلا گیا عالیہ بھٹ کا شمار بھی ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ان کی صلاحیتوں‌پر اعتبار کیا اور عالیہ آج بالی وڈ کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌ان کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی، جو ریلیز کے بعد سپر ہٹ ہوئی اب انہوں نے اپنی پرڈیوس کردہ فلم جگرا میں ایک بار پھر عالیہ کو کام کرنے کا موقع دیا ہے.

    ”کرن جوہر نےجگرا فلم کی پہلی جھلک پوسٹر کے زریعے جاری کر دی ہے”. اس فلم کے ڈائریکٹر سن بالا ہیں . جاری کئے گئے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک بیگ اٹھائے پینٹ، شرٹ اور پونی ٹیل میں ہیں۔کرن جوہر کا دعوی ہے کہ ان کی یہ فلم ان کی باقی فلموں کی طرح بہت اچھا بزنس کریگی. دوسری طرف عالیہ بھٹ بھی اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • یش چوپڑا نہ کہتے تو ایک عاشق لڑکے کا کردار کبھی نہ کرتا شاہ رخ خان

    یش چوپڑا نہ کہتے تو ایک عاشق لڑکے کا کردار کبھی نہ کرتا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ یش چوپڑا کی وجہ سے ہوں انہوں نے مجھے بہت متحرک کیا کہ میں‌یہ بھی کر سکتا ہوں وہ بھی کر سکتا ہوں، جبکہ مجھے لگتا تھا کہ میں عام سی شکل و صورت کا لڑکا ہوں سانولا ہوں میں بھلا ہر کردار کیسے کر سکتا ہوں. یش چوپڑا نے مجھے کہا کہ تم ایک عاشق لڑکے کا کردار کرو ، میں نےسوچا کہ نہیں میں تو یہ نہیں کر سکوں گا نہ میں بہت ہینڈسم ہوں نہ ہی مجھ سے یہ ہوگا تو یش چوپڑا نے کہا کہ اگر تم یہ نہیں کرو گے تو سمجھو تمہارا کیرئیر تاریک ہے، میں نے ان کی بات کو سنجیدگی کے ساتھ لیا

    انہوں نے کہا کہ” اس کے بعد یش چوپڑا نے جیسے کہا میں‌نے ویسے کیا ،” ان کے ساتھ ڈر کی ، دل تو پاگل ہے جیسی بڑی فلمیں کیں ، اس کے بعد تو پیچھے مڑ کر کبھی دیکھا ہی نہیں، اس کے بعد مجھ میں‌اعتماد آیا کہ میں تو کوئی بھی کردار کر سکتا ہوں نیگیٹیو یا مثبت. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں آج کیرئیر کے جس بھی موڑ پر ہوں اس میں‌یش چوپڑا کا حوصلہ اور ان کا مجھ پر یقین کا بہت بڑا ہاتھ ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ڈاکوئوں نے اعجاز اسلم کے ساتھ انکے دوست کا بھی موبائل فون کیوں واپس کیا؟‌

    ڈاکوئوں نے اعجاز اسلم کے ساتھ انکے دوست کا بھی موبائل فون کیوں واپس کیا؟‌

    سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے ، جب سے میں‌نے کام شروع کیا ہے ، میرے ساتھ موبائل چھیننے کی دو وارداتیں ہو چکی ہیں، اور دونوں ہی کراچی میں ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کبھی بھی کم نہیں ہوا. مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں‌اور میرے بچے ایک بک شاپ کے لئے گھر سے آئے میں‌گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا اور میرے بچے بک شاپ میں گئے ہوئے تھے ، میں نے دیکھا کہ موٹر سائیکل پر دو لڑکے تیزی سے میری طرف آرہے ہیں اور آتے ہی انہوں نے گاڑی کا شیشہ ناک کیا اور مجھے کہا کہ جنید جمشید بھائی شیشہ نیچے کریں ، میں نے شیشہ نیچے کیا تو بولے موبائل دو اور گاڑی کی چابیاں دو میں نے دے دیں تو انہوں نے مجھے ایکدم پہچان کر کہا کہ ارے اعجاز بھائی آپ ، وہ موبائل اور گاڑی کی چابیاں لوٹا گئے.

    ”اسی طرح سے میں اور میرا ایک دوست ایک بار کسی سٹوڈیو سے باہر آرہے تھے کہ موٹر سائیکل والے دو لڑکے ہمارے پاس رکے اور موبائل چھین لئے” جب ہمارا چہرہ دیکھا تو بولے اعجاز اسلم ، ہم تو آپ کے فین ہیں میں نے کہا تو پھر موبائل واپس کر دو میرا بھی اور میرے دوست کا بھی وہ دونوں موبائل واپس کرکے چلے گئے .

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    ویرات کوہلی کے حوالے سے شاہ رخ خان کا بڑا بیان

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا سیشن رکھتے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل وہ مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میں‌مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک سیشن رکھا، اس میں‌ان سے بہت سارے سوالات ہوئے ایک سوال معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے بھی کیا گیا. ایک مداح نے کہا کہ کنگ خان جی آپ ویرات کوہلی کے بارے میں‌کیا کہنا چاہیں گے ؟ شاہ رخ خان جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔

    شا رخ خان کے اس جواب کو بہت پسند کیا گیا اور کہا گیا کہ” شاہ رخ خان واقعتا ہر کسی کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں”. واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور انوشکا شرما نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں کی فلم کا نام تھا ‘رب نے بنادی جوڑی”، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیاشائقین ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌