Baaghi TV

Author: +9251

  • سلمی آغا ژالے سرحدی کی کیا لگتی ہیں؟‌

    سلمی آغا ژالے سرحدی کی کیا لگتی ہیں؟‌

    ٹی وی اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمی آغا رشتے میں میری پھوپھو لگتی ہیں. میرے دادا ضیاء سرحدی تھے ضیاء سرحدی وہ ہیں جنہوں نے دلیپ کمار سے بھی کام کروایا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمی آغا سے میں نے بہت کچھ سیکھا میری آدھی فیملی شوبز سے تعلق رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ اداکاری میں مجھے کبھی بھی دلچپسی نہیں تھی. مجھے گلوکاری میں دلچپسی تھی. لیکن قسمت میں اداکارہ بننا لکھا ہوا تھا تو اداکارہ بن گئی. ژالے سرحدی نے کہا کہ میں‌کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں. اسی لئے میں سکرینز پر

    کم کم دکھائی دیتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں ہوتا. چاہیے وہ اداکاری ہو یا گلوکاری دونوں ہی کام مشکل ہیں. دونوں ہی کام شوق اور کوشش سے ہوتے ہیں. ژالے سرحدی نے کہا کہ بڑی یا چھوٹی سکرین پر کام کرنے کا چارم الگ ہے. میرا دونوں میڈیم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ویب سیریز میں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ اچھی علامت ہے. یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا شائقین ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں.

  • پرویزالٰہی کی مبینہ بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    پرویزالٰہی کی مبینہ بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    پرویزالٰہی کی مبینہ دوسری بیوی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحقیقات کے دوران سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے، ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے اکاؤنٹ میں 26 کیش ٹرانکشنز کے ذریعے رقم منتقل ہوئی جبکہ تحقیقات میں ملزمہ کی جائیدادیں بھی سامنے آئیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے نام 3 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سائرہ انور کو متعدد بار طلب کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔
    FIR
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    خیال رہے کہ چوہدری برادران (چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی) کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کا سبب سیاست سے زیادہ خاندانی تھا، اس رشتے میں ایک بڑی خلیج چوہدری پرویز الہی کی مبینہ طور پر دوسری شادی تھی۔ کیونکہ 72 سالہ چوہدری پرویز الہی نے گزشتہ سال ایک 28 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی تھی۔ مذکورہ خاتون کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

    جبکہ مبینہ طور پر چوہدری پرویز الہی نے یہ شادی سب سے چھپ کر خفیہ طور پر کی تھی، لیکن اب یہ بات گھر تک پہنچ گئی تھی اور اسی کی وجہ سے چوہدری شجاعت حسین اس معاملے پر سخت غصے میں تھے۔ کیوں کہ چوہدری پرویز الہی کی پہلی بیوی چوہدری شجاعت حسین کی بہن اور چوہدری ظہور الٰہی کی بیٹی ہیں۔

  • ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    سیئنراداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اس لئے مجھ پہ خاندان والوں کی طرف سے شادی کا بہت زیادہ دبائو تھا. میرے والدین نے جب مجھے ماڈلنگ کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کروا دی ، کم عمری میں ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا. اعجاز اسلم نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے کیرئیر پر بھرپور توجہ دی . میں نے دیکھا کہ میری فیملی نے میری شادی کے بعد میرے شوق کی تکمیل کےلئے میرا بہت زیادہ ساتھ دیا. اعجاز اسلم

    نے کہا کہ شادی کے بعد میں بہت زیادہ ذمہ دار ہو گیا تھا یہ چیز دیکھ کر میرے والدین بہت خوش ہوتے تھے کہ میں جلد ہی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر لیا. میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتا ہوں اگر سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں نہیں‌ کرتا. میں ان لوگوں سے بالکل اتفاق نہیں کرتا جو لوگ یہ کہتے ہیں‌ کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں‌ بن رہا. آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے.

  • بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے

    بے نامی ایکٹ؛ حکومت نے ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دے دیئے.

    ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے لیے خبر سامنے آگئی، حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے اختیارات عدالتوں کو دینے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سندھ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں، کے پی کے لیے کورٹس آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دیے گیے ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، پنجاب کے لیے کورٹ آف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ٹو کو خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے لیے کورٹ آف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کو بھی خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیشل کورٹس کا دائرہ کار اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں پر محیط ہوگا۔ صوبائی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اسپشل کورٹس کیلئے نام تجویز کیے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ذرائع کے مطابق کابینہ نے نامزد کردہ عدالتوں کو اسپیشل کورٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی تھی، اسپیشل کورٹس میں بے نامی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 48 کے تحت ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ہر ٹرائل کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، اسپیشل کورٹس شکایت درج ہونے کے 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کریں گی۔

  • تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت کمی

    تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت کمی

    تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت کمی

    ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی۔ گزشتہ برس کے جولائی تا اگست تک گاڑیوں کی پیداوار 8 ہزار 77 یونٹس رہی جب کہ ان کی فروخت 7 ہزار 402 یونٹس رہی۔ اسی طرح ستمبر میں 3 ہزار 110 چھوٹی یونٹس کی پیداوار ہوئی جن میں 2 ہزار 981 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

    اکتوبر سے دسمبر 2022 تک 19 ہزار 553 کاروں کی پیداوار ہوئی جس میں سے صرف پانچ گاڑیاں فروخت نہیں ہو سکیں۔ سال 2022 کے آخری سات ماہ میں ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 31 ہزار 76 یوٹس رہی جب کہ ان گاڑیوں کی فروخت 30 ہزار 650 یوٹس رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    اس کے علاوہ گزشتہ برس کے جولائی سے جنوری 2023 تک ایک ہزار سی سی کی 10 ہزار 836 کاریں بنائی گئیں جن میں سے 1 ہزار 126 فروخت ہوئیں، ان ہی سات ماہ میں 1300 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں کی پیداوار 35 ہزار 179 رہی اور اس دوران 34 ہزار 157 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

    یاد رہے کہ زیادہ تر صارفین کو گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں یہ وضاحت دی جاتی کہ کہ ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کوئی بھی ایسی کمپنی موجود نہیں جو سو فیصد گاڑی پاکستان میں تیار کرتی ہو۔ لہذا زیادہ تر کمپنیاں دیگر ممالک سے گاڑیوں کے پارٹس برآمد کرتی ہیں۔ کمپنیوں کے مطابق پارٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک سے منگوایا جاتا ہے اور عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری سرگرمی متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کی تیاری ممکن نہیں جس کی وجہ سے صارفین کو گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر اور مہنگائی ہوئی ہے۔

  • بگ باس نہ جیتنے کا افسوس نہیں پریانکا چوہدری

    بگ باس نہ جیتنے کا افسوس نہیں پریانکا چوہدری

    بگ باس 16 کے فنالے سے باہر نکلنے والی پریانکا چوہدری نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے لوگوں کو ایم سی سٹین کی سادگی پسند آئی ہو جو وہ جیتا ہے. مجھے اپنی ہار کا افسوس نہیں ہے لیکن امید تھی کہ میں جیتوں گی یہ امید مجھے خود پہ یقین کی وجہ سے تھی. لیکن کوئی بات نہیں ہار جیت ہوتی رہتی ہے. گھر سے باہر نکلی تو پتہ چلا کہ لوگ مجھے اتنا پیار کرتے ہیں. مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہوں. لوگ مجھے اتنا پیار کرتے ہیں یہ دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے . لوگوں کی محبت کے احسان تلے دب گئی ہوں میں. لوگ تو یہ

    بھی کہہ رہے ہیں کہ مجھے شاہ رخ خآن اور سلمان خآن کے ساتھ فلم مل گئی ہے اگر تو ایسا ہے تو مجھے بہت خوشی ہے اور یہی میری جیت ہے. پریانکا نے کہا کہ میں اپنی ہار پر افسردہ نہیں ہوں اسلئے میرے مداح بھی افسردہ نہ ہوں. ایم سی سٹین جیتا ہے ہم سب اسکی خوشی میں شامل ہیں. یاد رہے کہ بگ باس 16 ایم سی سٹین جیتا ہے جبکہ پریانکا ہار گئی ہیں ، پریانکا کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ بگ باس کے تمغے کو اپنے نام کریں گی.

  • آئی ایم ایف شرط؛ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    آئی ایم ایف شرط؛ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    آئی ایم ایف شرط؛ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گھریلو، کمرشل اور پاور سیکٹرز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صداسرت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی کی جانب سے مالی سال 2022-23ء کے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے بارے میں پیش کردہ سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گھریلو، کمرشل اور پاور سیکٹرز کے لیے 6 ماہ بشمول جنوری تا جون 2023ء کے لیے گیس کی قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے اضافے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمت میں 16.6 سے 124 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 50 کیوبک میٹرتک گھریلو صارفین فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 100 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 16.6 فیصد اضافے کے بعد 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جب کہ 200 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 32 فیصد اضافے کے بعد 730 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

    اس کے علاوہ 300 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 69 فیصد اضافے سے 1250 روپے فی ایم ایم پی ٹی یو، 400 کیوبک میٹر گیس 99 فیصد مہنگی ہو کر 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل صارفین کے لئے کی قیمت میں 28.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کمرشل صارفین کے لئے کی قیمت 1650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    اس سے قبل حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی۔

  • پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان  مذاکرات کامیاب

    پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا لاہور میں ہونے والے کامیاب مذاکرات میں نگراں صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، منصور قادر، بلال افضل کے علاوہ سیکرٹری خوراک زمان وٹو بھی مذاکرات میں شامل ہوئے۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو مذاکرات کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس بلایا تھا۔ واضح رہے دو روز قبل پنجاب میں فلور ملز مالکان نے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے ردعمل میں حکومت نے فلور ملز مالکان کو گرفتار کرنے کے لئے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او تھری لگانے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    حکومت کو خدشہ تھا کہ فلور ملنگ انڈسٹری کے ساتھ محاذ آرائی ملک گیر آٹے کے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی فلور ملز ایسوسی ایشن پہلے ہی حمایت کا اعلان کر چکی تھیں جبکہ گرفتاریوں سے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا بھی امکان تھا۔

  • عمران خان کا مشن تھا کہ اقتدار میں آکر حزب اختلاف کا خاتمہ کرے. رانا ثناء اللہ

    عمران خان کا مشن تھا کہ اقتدار میں آکر حزب اختلاف کا خاتمہ کرے. رانا ثناء اللہ

    عمران خان کا مشن تھا کہ اقتدار میں آکر حزب اختلاف کا خاتمہ کرے. رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، لیکن کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ جن سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں اور عدم اعتماد کے وقت ان کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا اداروں کا کام نہیں تھا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’’بابا رحمتے‘‘ کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے، خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینیج کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، اس مشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، عمران خان کا مقصد یہ تھا کہ اپنی مرضی کا بندہ لگا سکوں.

  • اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند

    اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند تک بند کیا گیا ہے جبکہ چینی سفارت خانہ کی جانب جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تکنینی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا قونصلر سیکشن غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے جبکہ اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک یہ سلسلہ بند ہے تب تک اگر کسی قسم کی کوئی ضورت پیش آئے تو دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا شائد کسی دھشتگردانہ کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے تاہم ایسی کسی بھی صورت سے محفوظ رہا سکے. جبکہ اس سلسلہ میں باغی ٹی وی چین کے سفارت خانے سے رابطہ کرکے موقف لینا چاہا تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    خیال رہے کہ اس خبر کے بارے جیسے ہی چین کے سفارت خانے سے جواب موصول ہوگا تو اس خبر میں شامل کرکے اپڈیٹ کردیا جائے گا.