Baaghi TV

Author: +9251

  • شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

    ریاض : شام کے اندر ترک افواج کا آپریشن شام کی داخلی خودمختاری اور سلامتی کی توہین ہے، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے ترکی کی شام کے اندر کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا

    12-اکتوبر، فیصل مسجد کی بنیاد شاہ خالدبن عبدالعزیز نے رکھی

    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ترکی نے شام کی سرحدوں میں گھس کر جارحیت کی یہ ناقابل قبول ہے،ہفتہ کے روز عرب لیگ کے 22 ممبر ممالک کی طرف سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ترکی کی شامی علاقوں کے اندر جاری آپریشن پر بحث کی گئی ،

    عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم جو کہ عرب لیگ کے صدر ہیں نے ترکی کی شامی علاقوں میں فوجی کارووائی کی مذمت کی ، اس موقع پر عرب لیگ کے صدر نے تجویز دی کہ شام کی دوبارہ ممبر ملک کی حیثیت بحال کردی جائے ، یاد رہے کہ 2011 میں شام کی عرب لیگ کے ممبر ملک کی حیثیت ختم کردی گئی تھی جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ شام نے مظاہرین کے خلاف بے جا آپریشن کرکے بڑی تعداد میں ان کو شہید کردیا تھا ،

    قرعہ اندازی کے ذریعے845 افراد کی تعیناتی کوہائی کورٹ میں چیلنج

    اطلاعات کے مطابق ترکی کی افواج شام کے انتہائی اندر جاکر شمالی شام میں آپریشن کررہی ہیں ، ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آپریشن کی ملک کی سالمیت کے خلاف نہیں بلکہ کرد جنگجووں کے خلاف شروع کیا ہے جو ترک شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں دوسری طرف امریکی فوجی دستوں کو بھی ان علاقوں سے نکال لیا گیا ہے،

    دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک اس علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ، ترک صدر نے کہا کہ وہ اس آپریشن کے بعد اس علاقے کو محفوظ ترین بنادیں گے تاکہ آئندہ کوئی دہشت گردی نہ کرسکے

    9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

    دوسری طرف ترکی کے نیٹو اتحادی ملکوں سمیت کئی اور ملکوں نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ آپریشن روک دے ، ان کے جواب میں ترک صدر نے کہا ہےکہ کیایہ ملک یہ چاہتے ہیں کہ میں آپریشن روک کر دہشت گردوں کو دوبارہ دوں ؟ ایسے نہیں ہوسکتا

  • پاکستان میں تجارتی ماحول کی بہتری کا اعتراف برطانیہ نے بھی کرلیا

    پاکستان میں تجارتی ماحول کی بہتری کا اعتراف برطانیہ نے بھی کرلیا

    کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھا وریناکس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہو رہا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں،

    ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان ، عبدالحسیب خان، سی ای او کائٹ زبیر چھایا، مسعود نقی، اکرام راجپوت، اور واجد حسین نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کیا،
    مائیک نیتھا وریناکس نے کہا کے پاکستان بالخصوص کراچی کی سکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں،برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، اس کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کرنے کی ضرورت ہے

    مزید پڑھیں
    وزیر ایکسائز سندھ کا ایکسائز دفتر میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے ملنے کا نوٹس

  • اسحاق ڈارسینٹ کے رکن ہیں یا نہیں آئین اور قانون بھی لاعلم نکلے۔

    اسحاق ڈارسینٹ کے رکن ہیں یا نہیں آئین اور قانون بھی لاعلم نکلے۔

    شہباز اکمل جندران۔۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔

    اسحاق ڈارسینٹ کے رکن ہیں یا نہیں آئین اور قانون بھی لاعلم نکلے۔

    اسحاق ڈار سینیٹر ہیں یا نہیں اس حوالے سے ملک کا آئین اور ملکی قوانین بھی خاموش ہیں۔3مارچ2018کو اسحاق ڈار سینٹ کی سیٹ پر دوبارہ منتخب ہوئے۔لیکن ان کا انتخاب ان کی غیر موجودگی میں ہوا۔سینٹ الیکشن کے وقت وہ ملک سے باہر تھے۔اور نیب کو مطلوب تھے۔مئی 2018میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو طلب کیا اور طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی سینٹ کی ممبر شپ معطل کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی ممبر شپ معطل کردی۔اور تب سے آج تک اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سوالیہ نشان کی زد میں ہے۔کیونکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 64کی کلاز2کے تحت سینٹ کے اجلاس سے مسلسل 40روز تک غیر حاضر رہنے والے رکن پارلیمنٹ یا سینیٹر کی رکنیت ختم تصور کرتے ہوئے اس کی سیٹ خالی ہوجاتی ہے۔یہی نہیں بلکہ رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس ان سینیٹ 2012کے رول 19کے تحت بھی40روز تک اجلاس سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے سینیٹر کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔


    لیکن یہاں ابہام پیدا ہوتا ہے کیونکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 64(2)اور سینٹ رولز محض سینیٹرز کے لیے ہیں لیکن اسحاق ڈار نے تو تاحال بطور سینیٹر حلف ہی نہیں اٹھایا اور نہ ہی انہیں سینیٹر کہا جاسکتا ہے۔ایسے میں
    آئین اور سینٹ کے رولز آف پروسیجر و بزنس اسحاق ڈار پر لاگو نہیں ہوتے۔


    یوں جہاں الیکشن کمیشن نے حلف اٹھانے سے قبل ہی اسحاق ڈار کو معطل کرکے آئین اور قانون پر بھی سوالیہ نشان ثبت کردیا۔وہیں سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی طرف سے معطلی اسحاق ڈار کے لیے ریلیف بن گئی۔
    آئین اور قانون کے تحت سینٹ اجلاس سے 40روز تک غیر حاضر رہنے پر اسحاق ڈار کی ممبر شپ ختم ہوجاتی لیکن چونکہ ابھی تک انہوں نے حلف ہی نہیں لیا اس لیے ان کی سینٹ کی ممبر شپ ہے یا نہیں اس پر آئین اور قانون بھی خاموش ہیں۔اور عملی طورپرمعطل ہونے کے بعد اسحاق ڈار کی ممبر شپ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔اور ان کے خلاف 40دن کی غیر حاضری غیر موثر ہوچکی ہے۔
    لیکن دوسری طرف اسحاق ڈار کی عدم موجودگی سے جہاں ایک طرف پنجاب کی نمائندگی کم ہوگئی ہے۔وہیں سینٹ میں ن لیگ کی عدی قوت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

  • لودہراں : نئے منصوبوں کے افتتاح کی تقریب

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم پاکستان خوشحالی منصوبہ گھریلو مرغبانی کا افتتاح،مہمان خصوصی صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور جہانگیر خان ترین وزیر جیل سمیت عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی شرکت، مرغبانی کےایک ہزاریونٹ تقسیم کیےگئے۔1646درخواستیں وصول کی گئیں،تیس فیصد رعایت پر پولٹری یونٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں

    سردار حسنین دریشک،حکومت مرغبانی پر باقاعدہ ٹریننگ بھی دے رہی ہے سردار حسنین دریشک، عمران خان ملک میں غربت کا خاتمہ کر رہے ہیں میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے،اس سکیم سے ہماری خوراک بھی پوری ہو گی اور منافہ بھی میاں شفیق ایم این اے، لودہراں کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جاۓ میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری،کسانوں کاشتکاروں کو قرضے دیے جائیں میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے،آج بہت خوشی کا دن ہے جہانگیر ترین مرکزی رہنما پی ٹی آئی،پاکستان تحریک انصاف بڑے پلوں سڑکوں کا بعد میں سوچے گی پہلے غریبوں کے لئے کام کرے گی جہانگیر خان ترین، مرغبانی کرنے والے لوگوں ڈیٹا موجود ہے جس چیک ہوتا رہے گا

    جہانگیر خان ترین،پکے کھالوں کے پروگرام کا افتتاح اگلے ماہ ہو گا جہانگیر ترین،پورے پاکستان میں 70 ہزار نئے کھالے بنائیں گے جہانگیر ترین،مکئ،گنا کی فصلوں کو نقصان پہنچا انشاء اگلے سال بہتر ہو جائے گا جہانگیر خان ترین،ملکی حالات کافی مشکل ہیں کسانوں کے لیے اچھے پیکج دیں گے جہانگیر ترین،تین سو ارب سے زراعت کا پروگرام پورے پاکستان میں شروع ہو چکا ھے جہانگیر ترین، گندم کی خریداری پورے پاکستان میں پہلی دفہ بہترین طریقے سے خریدی گئی جہانگیر ترین،لودہراں کے لیے میگا پراجیکٹس لانا میرا مشن ہے جہانگیر خان ترین ،اسلام آباد اور لاہور میں میری موجودگی لودہراں کی عوام کے لیے ھے جہانگیر ترین،تفصیلی رپورٹ عرفان ریحان

  • بورے والا : غیرقانونی طور پر درخت فروخت

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بلا اجازت درخت فروخت کرنے پر درخواست دائر کردی گئی
    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 317 ای بی کے گورنمنٹ ہائی سکول کے لاکھوں روپے مالیت کے شیشم کے درخت لکڑی کے ٹھیکیداروں کو فروخت کر دیے گئے شہری نے ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ اور ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کے لیے تھانہ ساہوکا میں درخواست دائر کر دی.

  • ن لیگ دو دھڑوں میں‌ بٹ گئی، اہم رہنما اجلاس سے غیر حاضر، پرویز رشید نے کی تصدیق

    ن لیگ دو دھڑوں میں‌ بٹ گئی، اہم رہنما اجلاس سے غیر حاضر، پرویز رشید نے کی تصدیق

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف نےکہاکہ حکومت کےخاتمےکی مہم کاآغازکیاجائے،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا آج اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آ گئی ہے، اس اجلاس میں متعدد رہنما غائب رہے جن میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، محمد زبیر اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں، لیگی رہنما پرویز رشید نے اجلاس کی دعوت نہ ملنے کی تصدیق کی ہے اور اس امر پر سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے، اجلاس کے دوران احسن اقبال نے رہنماؤں‌کی غیر حاضری سے متعلق صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر کراچی جا چکے ہیں، آج کے اجلاس میں صوبائی صدور کو بلایا گیا تھا،

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب

    احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک مشکلات کاشکارہےاوروزیراعظم دوروں پرجا رہے ہیں، شہبازشریف پارٹی کےصدرہیں اوررہیں گے، انہوں‌نے کہا کہ بھارتی افواج نہتےکشمیریوں پرمظالم کےپہاڑتوڑرہی ہے، عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں ،مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ ، نئے انتخابات ہیں، گلگت سے گودار اورنارووال سے کراچی تک ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ، حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہوگئی ہے لیکن ایسا نہیں‌ ہے،

  • ملک سے غداری اور بغاوت کے 110 مقدمات کس سیاسی رہنما کے خلاف درج ہوئے؟

    ملک سے غداری اور بغاوت کے 110 مقدمات کس سیاسی رہنما کے خلاف درج ہوئے؟

    شہباز اکمل جندران۔۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔

     

    ملک سے غداری اور بغاوت کے 110 مقدمات کس سیاسی رہنما کے خلاف درج ہوئے؟

    بانی متحدہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کی فہرست بہت طویل ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے خلاف قتل،اقدام قتل، بھتہ خوری،اغوا،کرپشن اور دیگر جرائم پر مشتمل مقدمات کی تعداد ساڑھے 3ہزار سے زائد ہے۔تاہم صرف ملک سے غداری کے 110مقدمات ہیں۔ جو مختلف اوقات میں مختلف شہریوں کی مدعیت میں درج کروائے گئے۔

    الطا ف حسین کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں، شکار پور، کشمور، کندھ کوٹ، سکھر، روہڑی، ٹھٹھہ، جامشورو، کوٹری، سہون، جیکب آباد، بدین، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، حیدر آباد مٹیاری، میر پور خاص، گھوٹکی اور میر پور ماتھیلو میں بغاوت کے مجموعی طورپر 29مقدمات۔ اسلام آباد میں 4، لاہور میں بھی 4،ملتان، چنیوٹ، سرگودھا، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، گجرات،منڈی بہاوالدین، چیچہ وطنی اوربورے والا سمیت پنجاب میں مجموعی طورپر 52کوئٹہ میں دو، بلوچستان میں مجموعی طورپر 11مقدمات، خبر پختونخواہ میں 5،کشمیر میں 2اور گلگت و بلتستان میں بغاوت کے الزامات کے تحت دو مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    الطا ف حسین کے خلاف بغاوت کے مقدمات تعزیرات پاکستان کی دفعہ 121،121-A۔122اور 123کے تحت ریاست کے خلاف جرم یا بغاوت کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے۔دفعہ 121کے تحت حکومت کے خلاف بغاوت جرم ہے۔ جس کی سزا موت یا پھر عمرقید جرمانہ ہے۔ اسی طرح دفعہ 121-Aکے تحت حکومت کے خلافبغاوت کی سازش جرم ہے۔ جس کی سزا عمرقید یا 10سال تک سزا اور جرمانہ ہے۔ دفعہ 122کے مطابق حکومت کے خلاف ہتھیار بند ہونا یااس مقصد کے لیے ہتھیار اکٹھے کرنا جرم ہے۔ جس کی سزا 10سال تک قید اور جرمانہ ہے۔ جبکہ دفعہ 123کے مطابق حکومت کے خلاف سازش میں سہولت کاری کرنا جرم ہے۔جس کی سزا10سال تک قید اور جرمانہ ہے۔

     

  • حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دہائی سے زیادہ کا سفر اختتام کو پہنچنے والا ہے۔ اس مہینے کے آخر میں میں نے ایک بہت اہم اعلان کرنا ہے۔ امید ہے کہ میری آواز بہت سے لوگوں تک پہنچ جائے گی۔ اکتوبر کے آخر تک سوشل میڈیا پر بند کر دوں گا.

    حمزہ علی عباسی جو سوشل میڈیا کی ایک اہم شخصیت ہیں, اس ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا چھوڑنے لگے ہیں اور یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے بہت ہی بری ہے.

    واضح رہے گزشتہ مہینے حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خوار سے نکاح کیا تھا اور حال میں ان جا ڈرامہ "الف” جاری ہے جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں. حمزہ علی عباسی کے اتنے بڑے فیصلے کی وجہ بھی کوئی ٹھوس ہوگی جسے وہ جلد ہی بتا دیں گے.

  • وزیراعلیٰ‌ سندھ کی زیرصدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ خبر آ گئی

    وزیراعلیٰ‌ سندھ کی زیرصدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ خبر آ گئی

    صفائی مہم کےحوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ نیب میں  پیش نہیں ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی سی ایسٹ احمد صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 6000 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچا چکے ہیں، 25000 ٹن کچراجی ٹی ایس میں پڑا ہوا ہے جو اٹھایا جا رہا ہے، ایسٹ میں 6 جی ٹی ایس ہیں، مختلف علاقوں میں اب بھی 600 ٹن کچراموجود ہے،جو اٹھایاجارہا ہے، یہ سارا کچرا 21 اکتوبرتک اٹھایا جائے گا، محمود آباد کی جی ٹی ایس سےکچرااٹھایاہے، اسے بند کررہےہیں،

    نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی

    نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا


    ڈی سی ایسٹ احمدصدیقی نے کہا کہ ‏غیرقانونی تعمیرات بند ہونی چاہئیں،جوقانونی ہیں وہ اپناملبہ خود اٹھائیں،

  • مولانا فضل الرحمن کیا چاہتے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے صاف بتا دیا

    مولانا فضل الرحمن کیا چاہتے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے صاف بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا تھا، وزیر اعظم عمران خان کو مشکل فیصلے کرنا پڑے،

    آزادی مارچ، کریک ڈاؤن شروع، کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے سے بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، کوئی بھی ملک قرضوں سے نہیں چلتا، ٹیکس لے کر حکومتیں چلتی ہیں، 5 فیصد سے کم لوگوں نے 95 فیصد کا بوجھ اٹھایا ہوا تھا، 3 فیصد تنخواہ دار طبقہ تھا جن سے زبردستی ٹیکس لیا جا رہا تھا، 10 سال میں ریکارڈ قرضے لیے گئے اس کی وجوہات کے تعین کے لیے کمیشن بنایا، قرضہ لینے اور خرچ کرنے کا طریقہ کار متعین کیا جائے، عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس میں رہنا حق تھا لیکن وہ اپنے گھر میں رہے، وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 32 فیصد کمی لائی گئی، ویلتھ کری ایشن کے لیے کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بند صنعتوں کو کھولا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیاکہ مولانا فضل الرحمان کچھ خاندانوں کوبچاناچاہتےہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جیلوں کے دروازے ٹوٹ جائیں،

    مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ملکی ایکسپورٹ بڑھے، ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کہا سہولتیں دیں 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ دیں گے، گیس و بجلی کے ٹیرف فکس کیے، انہوں نے 40 ارب کمائے، ٹیکس بھی ادا کیے، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلیے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایف بی آر میں اصلاحات لاکر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا گیا،