Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے. جی یو آئی ایف

    سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے. جی یو آئی ایف

    جی یو آئی ایف کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے اور یہی وجہ ہے ہم ایک نہیں ہوسکتے ہیں فلحال کیونکہ ہمارے نظریات اور ان کے نظریات میں زمین آسمان کا فرق ہے جبکہ جمعت کے رہنماء کا کہنا تھا کہ جیتنے کے بعد مل کر حکومت بنانا اور بات ہے مگر الیکشن میں مقابلہ ہونا چاہئے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیپلزپارٹی دوسروں پر کیوں تنقید کررہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے جلوسوں پر دہشت گرد حملے ہورہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کو لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی، سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے، سندھ میں ایم کیوایم، جے ڈی اے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد بنائیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    تاہم اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر ن لیگ نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہوگی، نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے گی اور خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، نوازشریف کی تقاریر دنیا بھر میں سنی جائیں گی۔

  • سعودی عرب کا  2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ

    سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی جمع کرائے گا۔ جبکہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو سعودی عرب فٹبال فیڈریشن (SAFF) کی قیادت میں ایک تاریخی اقدام کہا جا رہا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کو 2023 کے فیفا کلب ورلڈ کپ اور ایشیائی کپ 2027 کی بھی میزبانی مل چکی ہے۔

    2026 کے فیفا ورلڈکپ سے یہ ٹورنامنٹ 48 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب ،مملکت کے اندر ہی اس ایونٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے مکمل انتظامات کی یقین دہائی کرائے جائے گی، علاوہ ازیں سعودی عرب 2018 سے اب تک 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے جس میں فٹبال، موٹر اسپورٹس، گولف، الیکٹرانک اسپورٹس، ٹینس اور گھڑ سواری کے ٹورنامنٹس شامل ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کا ارادہ مملکت کی جانب سے دنیا میں امن اور محبت کے پیغامات پھیلانے کے لیے کی جانے والی واضح اور عظیم کوششوں کی تصدیق ہے، جن میں کھیل سب سے اہم اور نمایاں ہے جبکہ واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ 2023کی میزبانی کرے گا اور فیفا کلب ورلڈکپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر تک جدہ میں ہوں گے۔

  • جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت

    جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت

    وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وفاقی وزراء گوہر اعجاز، سرفراز بگٹی اور محمد علی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ معاہدے کیلئےسعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کو سردیوں میں توانائی کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں قانون کے مطابق بہترئی لائی گئی ہے، ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال ہوتا رہا، اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجا گیا پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل ہورہا تھا، حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی رُک گئی ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ گوہر اعجاز نے کہا کہ امید ہے رواں سال فصلوں کی ریکارڈ پیدوار حاصل ہوگی، وزیرتوانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، رواں سال دسمبر تک گیس کی کمی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    افغان سنٹری کی بلا اشتعال فائرنگ؛ 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہید
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    جبکہ وزیر داخہلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی فورسز کی جانب سے واقعے پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیاگیا، صبروتحمل کی وجہ وہاں پر موجود سویلین تھے، نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

  • افغان سنٹری کی  بلا اشتعال  فائرنگ؛  12 سالہ بچے سمیت دو  پاکستانی شہید

    افغان سنٹری کی بلا اشتعال فائرنگ؛ 12 سالہ بچے سمیت دو پاکستانی شہید

    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ 04 اکتوبر 2023 کو صبح 6 بجے صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات ایک افغان سنٹری نے پاکستان سے افغانستان جانے والے پیدل چلنے والوں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جبکہ یہ واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق جس کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچے سمیت دو بے گناہ پاکستانی شہریوں نے شہادت کو گلے لگا لیا جبکہ ایک اور بچہ زخمی ہوگیا تاہم فوجیوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور نقصان سے بچنے کے لئے معصوم مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے کسی بھی تبادلے سے گریز کیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کا بھٹو سے موازنہ ہی نہیں بنتا. مرتظیٰ وہاب
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی

    واضح رہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے اور زخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر نکال لیا تھا زیر علاج ہے۔ افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ اقدام کی وجہ معلوم کریں، مجرم کو پکڑیں اور پاکستانی حکام کے حوالے کریں۔

    خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی اے جی سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے فوجیوں پر کنٹرول کرے گی اور ذمہ داری سے کام کرنے کے لئے نظم و ضبط فراہم کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے، تاہم اس طرح کے ناخوشگوار واقعات مخلص ارادے اور مقصد کو نقصان پہنچانے کا امکان رکھتے ہیں۔

  • نواز شریف  کا بھٹو  سے موازنہ  ہی نہیں بنتا. مرتظیٰ وہاب

    نواز شریف کا بھٹو سے موازنہ ہی نہیں بنتا. مرتظیٰ وہاب

    پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف صاحب شہید بھٹو کا موازنہ نواز شریف سے کر رہے ہیں جو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے خیال رہے کہ اوکاڑہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں کوئی نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش نہ کرے، کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن سے آؤٹ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن مجھے یہ کوئی بتا دے جو 9 مئی کو ہوا کوئی سیاسی جماعت کرتی ہے، کوئی باہر سے 9 مئی جیسا کام کرے تو دہشت گردی اگر کوئی سیاسی جماعت کرے تو آپ کیا کہیں گے۔

    جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم نے الیکشن کو مانا، اب میاں نواز شریف یا مسلم لیگ نون کیوں الیکشن نہیں چاہیں گے، ہر مشکل وقت میں نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا، نواز شریف نے ہی پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، اللہ تعالی کی ذات کے بعد صرف نواز شریف ہی ملک کو گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر 2014 میں سول نافرمانی کو روکا ہوتا تو آج 9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا، ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر آب 2016 اور 17 کے ذمہ داروں کا احتساب نہیں کرتے تو 9 مئی کے ملزمان کا احتساب تو کریں اور ان کو سزا ملنی چاہیئے، اس وقت ملکی معاشی حالات یہ ہیں کہ لوگوں کو روٹی نہیں مل رہی تو ہم کیا جشن منائیں، اس لیے ہم مینار پاکستان پر جلسہ کر رہے ہیں، جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ 21 اکتوبر کو لاہور میں ہونے والا نواز شریف کا جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صدق دل سے انقلاب لانا ہے تو۔۔۔۔تجزیہ، شہزاد قریشی
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی

    تاہم دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف اور طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جاوید لطیف صاحب شہید بھٹو کا موازنہ نواز شریف سے کر رہے ہیں جو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ن لیگ کی کار گزاری بھٹو شہید کی قربانیوں کا عشرِ عشیر بھی نہیں ہیں، جاوید لطیف اور طلال چوہدری کس گھمنڈ سے بھٹو شہید کا موازنہ کرنے کی بات کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے مطابق مرتضٰی وہاب نے کہا کہ جاوید لطیف صاحب کو ماضی قریب کی سیاسی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں، بھٹو شہید کے خاندان نے جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے جس کا اعتراف نواز شریف بھی کرتے ہیں، جاوید لطیف اور طلال چوہدری اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے موازنے کی بات کریں تو مناسب ہو گا، جاوید لطیف ووٹ حاصل کرنے کے لیے پہلے سیاسی شعور بڑھائیں، حیرت ہے کہ ان کی کارنر میٹنگ میں اس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کو علم نہیں کہ پاکستان کو تحریکِ انتشار کے نرغے سے بھٹو شہید کی پارٹی نے نکالا تھا، بھٹو شہید کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے والوں کا سیاسی حال بھی دنیا نے دیکھا ہے۔

  • نواز شریف انتقام نہیں، ملک خوشحال کرنے واپس آرہے. شہباز شریف

    نواز شریف انتقام نہیں، ملک خوشحال کرنے واپس آرہے. شہباز شریف

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آ رہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ان کی گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو خوشحالی سے دور کرکے ترقی کے سفر سے محروم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انتقام لینے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے پاکستان آرہے ہیں،وہ 21 اکتوبرکو مینار پاکستان پر اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑ دیں گے۔

    جبکہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو ایک سازش کے تحت جعلی مقدمے میں سزا دی گئی، ہمیں چور اور ڈاکو کہا گیا اور کہلوایا گیا ، مجھ پر،میرے خاندان پر اور میری پارٹی پر الزامات لگائے گئے، ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، قطر ، چین کے ساتھ تعلقات خراب کر دیے گئے ، مجھ پرالزامات میں سچائی ہوتی تو میں جیل میں ہوتا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کیا، ملک میں اسپتال،یونیورسٹیاں،میٹرو اورپل بنائے، اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف ملک کی قسمت بدل دے گا، اگر قومی دولت کو غریبوں پر نہیں خرچ کیا اور کرپشن کی تو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

  • 9 مئی  کی پلاننگ عمران خان کی صدارت میں ہوئی . عثمان ڈار

    9 مئی کی پلاننگ عمران خان کی صدارت میں ہوئی . عثمان ڈار

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا جبکہ تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا منصوبہ تحریک انصاف کی زیر صدارت زمان پارک میں بنایا گیا۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی علاوہ ازیں عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی، کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

    تاہم ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کا اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے کیا گیا تھا، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک دن میں رونما نہیں ہوا، ہماری مرکزی حکومت ختم ہونے کے بعد دو گروپ بن گئے تھے، ایک گروپ میں مراد سعید،اعظم سواتی،حماد اظہر،فرخ حبیب تھے، یہ گروپ ٹکراؤ کی سیاست پر یقین رکھتا تھا، اسد عمر،عمر ایوب،علی محمد خان،شفقت محمود اور میں فوج کے ساتھ مفاہمت کی بات کرتے تھے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کو استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا، عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا،تمام واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیےکوسپورٹ کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی فوج سے ٹکراؤ سے پالیسی کی قیادت کی،اجلاسوں میں بات ہوتی تھی کہ گرفتاری کی صورت میں ریاستی اداروں پرحملہ آورہونا ہے، عثمان ڈار نے اعلان کیا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
    بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

  • بار بار دھوکے سے  فروخت کی جانے والی خاتون ،  ویڈیو وائرل

    بار بار دھوکے سے فروخت کی جانے والی خاتون ، ویڈیو وائرل

    مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور خاتون کو رشتہ داروں نے 40 لاکھ روپے کے عوض بیج دیا تھا جبکہ مردان کے تحصیل رستم سے تعلق رکھنی والی شادی شدہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم فضلت نامی خاتون نے ویڈیو بیان جاری کیا کہ 3 رشتہ دار لختی، ابراہم اور یار محمد نے مجھے دھوکے سے ملاکنڈ درگئی لا کر 40 لاکھ روپے میں فروخت کردیا اور میری شادی سوات کے رہائشی فضل ہادی نامی شخص سے کرادی گٸی جوکہ پہلے سے شادی شدہ ہے، میں شادی شدہ ہوں اور میرے 2 بچے بھی ہے، مجھے اپنے گھر واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جبکہ فضلت نامی خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے پہلے بھی کئی بارفروخت کیا جا چکا ہے اور مجھے باربار مختلف جگہوں اور مختلف لوکوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔ تاہم دوسری طرف پولیس نے موجودہ شوہر فضل ہادی پر اغواء کا روزنامہ رپورٹ درج کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
    بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل ہونے کے بعد اس کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد اصل حقائِق سامنے آٸیں گے، خاتون کا موجودہ شوہر فضل ہادی ملک سے باہر ہے۔

  • تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان

    تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان

    سعودی عرب نے دسمبر کے اختتام تک تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز سعودی وزارت توانائی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار میں یہ کمی ایک ملین بیرل ہو گی جبکہ عرب میڈیا کے مطابق وزارت توانائی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کے دوران تیل کی پیداوار نو ملین بیرل یومیہ ہو گی۔

    تاہم سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ ماہ جولائی میں کیا تھا۔ تاہم اگلے ماہ از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا کہ تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھی جائے یا اس میں اضافہ کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مستحق افراد کے بچوں کو آئی ٹی و دیگر تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں. چیئرمین بی آئی ایس پی
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
    بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
    علاوہ ازٰیں بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں یہ کمی مملکت کی طرف سے ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کمی کے بعد اضافی ہے۔ جسے دسمبر 2024 تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ فیصلہ اوپیک کی طرف عالمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن قائم رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

  • مستحق افراد  کے بچوں کو آئی ٹی  و  دیگر تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے  کیلئے کوشاں. چیئرمین بی آئی ایس پی

    مستحق افراد کے بچوں کو آئی ٹی و دیگر تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں. چیئرمین بی آئی ایس پی

    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خدمت کے لیے پرعزم ہے اور اپنے مستفیدین کو انکے پاؤں پر کھڑا کرکے پروگرام سے اخراج کی حکمت عملی پر فعال طور پر کام کر رہاہے۔ مستحق افراد کے بچوں کو آئی ٹی اور دیگر تکنیکی مہارتوں سے متعلق پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کرنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وژن کمزور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے پروگرام کے طویل مدتی عزم کا ثبوت ہے۔

    جبکہ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے پاکستان بھر میں 93 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے BISP کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروگرام کی ادائیگی کے طریقہ کار میں شفافیت اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے وعدے کا اعادہ کیا۔
    مخیر حضرات اور غیر منافع بخش تنظیموں سے درخواست کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ وہ 93 لاکھ رجسٹرڈ خاندانوں کی ترقی کے لیے BISP کے مشن میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی ڈیٹا بیس کو مستند قرار دیا اور شفاف چینلز کے ذریعے مخیر حضرات کے تعاون کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ سماجی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار ریاستی اور انفرادی وسائل دونوں کے موثر استعمال پر ہوتا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پسماندہ افراد کی خدمت کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ان خواتین کی عزت و تکریم کو یقینی بنانے کے لیے BISP کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق قبل ازیں، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے رسالپور میں پوائنٹ آف سیل (POS) رٹیلرزشاپ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ریٹیلرز کے ساتھ بات چیت کی، اور بی آئی ایس پی کے مستحقین کو خدمات فراہم کرنے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں ان کی قیمتی رائے حاصل کی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پروگرام کی افادیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چیئرمین سینیٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
    احتساب عدالت نے شاہد خاقان اور پرویز اشرف کو طلبی نوٹس جاری کردیئے
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    جبکہ اپنے دورے کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ریٹیلر شاپ پر خواتین مستحقین سے بھی بات چیت کی جو بینظیر کفالت پروگرام کے تحت اپنا سہ ماہی وظیفہ لینے آئیں تھیں۔ اس ملاقات کے دوران، انہوں نے رٹیلرز سے اپیل کی کہ وہ مستحق خواتین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان خواتین کو اپنے بچے اسکول بھیجنے، درخت لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دیں