Baaghi TV

Author: +9251

  • آمنہ الیاس نے اپنے کس کردار کو یادگار کہہ دیا ؟

    آمنہ الیاس نے اپنے کس کردار کو یادگار کہہ دیا ؟

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ڈرامہ سیریل دو بوند پانی میں‌کام کررہی ہوں اور اس میں جو میرا کردار ہے وہ میرے کیرئیر کا یادگار ترین کردار ہے. اس میں جو ڈائیلاگز ہیں وہ روٹین سے ہٹ کر ہیں ، موضوع بہت الگ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سنیگتا میڈم اس ڈرامے کی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے تمام فنکاروں سے بہت محنت اور اچھے سے کام لیا ہے. پانی صرف پاکستان کا ہی نہیں‌پوری دنیا کا مسئلہ ہے لیکن ہاکستان کے لئے بڑا مسئلہ اس لئے ہے کیونکہ ہمارے پاس ڈیمز نہیں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے وقتوں میں دنیا کی جنگیں کسی اور بات پر نہیں بلکہ کھانے اور پانی پر ہوں گی. ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ڈیمز بنانے پر توجہ دیں پانی کو محفوظ کریں.

    حکومت کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیوڈلز سے بھی التجاء کی اور کہا کہ خدارا زمینوں پر جو آپ نے قبضے کر رکھے ہیں ان کو چھوڑ دیں ڈیمز بننے دیں. آمنہ الیاس نے کہا کہ ہم نے جب یہ ڈرامہ شوٹ کرنا شروع کیا تھا تو گرمی کا موسم تھا اور سخت گرمی میں بہاولپور جا کر شوٹنگ کی اور اب سردی کا موسم آچکا ہے. ڈرامے کی شوٹنگ اختتام پذیر ہونے والی ہے. مجھے امید ہے کہ شائقین اس ڈرامے کو ضرور پسند کریں گے.

  • سر راہ : صبا قمر رانیہ کے کردار میں چھا گئیں‌

    سر راہ : صبا قمر رانیہ کے کردار میں چھا گئیں‌

    ڈرامہ سیریل سرا راہ جو حال میں نجی چینل سے شروع ہوا ہے اس کی پہلی قسط آن ائیر جا چکی ہے اور پہلی ہی قسط نے دھوم مچا دی ہے. کہانی کو بہت ہی خوبصورت انداز سے لکھا گیا ہے ڈائیلاگز کافی جاندار ہیں. ڈرامے کی کہانی مڈل کلاس فیملی کے گرد گھومتی ہے. رانیہ کی شادی اسکی پھوپھو کے بیٹے سے ہوتی ہے چھ سال کا عرصہ بیت جاتا ہے لیکن اسکی پھوپھو بارات لانے کے لئے تیار ہی نہیں‌نظر نہیں آتیں، بارات نہ آنے کی وجہ یہ دکھائئی گئی ہے کہ اب رانیہ کا منگیتر 80 ہزار کمانے لگا ہے اور رانیہ ان پڑھ ہے اور زیادہ جہیز بھی نہیں لا سکتی. اس لئے رانیہ کی پھوپھو اس رشے کو کرنے کے لئے راضی نہیں. دوسری طرف یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح‌سے والدین اپنی بیٹیوں کو نہیں‌بیٹوں کو

    پڑھانے پر توجہ دیتے ہیں. یہ کہانی ویمن امپاورمنٹ کی بھی بات کرتی ہے. یہ کہانی یہ بھی بتاتی ہےکہ جب عورت گھر سے باہر کام کے لئے نکلتی ہے تو اسکو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ کہانی معاشرتی رویوں پر بھی سوالیہ نشان ہیں جو لڑکی کو کمزور سمجھتے ہیں. صبا قمر نے بطور رانیہ بہترین کام کیا ہے پہلی ہی قسط نے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے.

  • نمرت کور بگ باس سے نکل گئیں

    نمرت کور بگ باس سے نکل گئیں

    بگ باس 16 جو کہ اپنئ اختتام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے. بگ باس کے اس آخری ویک اینڈ کے وار کے بعد گھر میں 6 پارٹیسپینٹس رہ گئے تھے ، اب گزشتہ روز نمرت کور گھر سے بے گھر ہو گئی ہیں. یوں اب گھر میں پانچ پارٹیسپینٹ بچے ہیں جن میں‌پریانکا چوہدری ، ارچنا گوتھم ، شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹین اور شالین. دیکھنا یہ ہے کہ ٹاپ تھری میں کونسے پارٹیپینٹس پہنچیں گے. اس وقت سوشل میڈیا پر کون ہوگا بگ باس 16 کا ونر کی بحث چل رہی ہے. زیادہ جو ووٹ ہیں وہ پریانکا چوہدری ، شیو ٹھاکرے اور ایم سی سٹین کے حق میں جا رہے ہیں اب یہ تینوں ہی کافی مضبوط امیدوار ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ کس کے سر بگ باس 16 کا تاج سجے گا. شیو ٹھاکرے تو بگ باس مراٹھی بھی جیت چکے ہیں اور اس کے بعد وہ اب بگ باس 16 کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں.

    یاد رہے کہ 12 فروری کو بگ باس 16 کا فائنل ہونے جا رہا ہے جس میں کسی ایک کی فتح‌کا اعلان ہوگا. بگ باس 16 اپنی نوعیت کا ایک الگ سیزن رہا کیونکہ اس میں سینئر اداکارہ سیمی گریوال نے بھی بطور مہمان شرکت کی اس شو کا دورانیہ چار ہفتے بڑھا. شائقین کی بڑی تعداد بگ باس 16 کو بے حد پسند کررہی ہے اور اس سیزن کا ہر پارٹیسیپینٹ گھر سے سلیبرٹی بن کر نکلا ہے.

  • عادل کو معاف کروں گی یا نہیں مجھے نہیں پتہ ، میڈیا کے سوال پر راکھی کا جواب

    عادل کو معاف کروں گی یا نہیں مجھے نہیں پتہ ، میڈیا کے سوال پر راکھی کا جواب

    راکھی ساونت جن کا اپنے شوہر عادل درانی سے بہت دل دکھا ہوا ہے ، ان سے جب سوال ہوا کہ اگر عادل آپ سے معافی مانگ لے تو آپ معاف کردیں گی اس کے جواب میں راکھی نے کہا کہ مجھے نہیں‌پتہ کہ میں اس کو معاف کر سکوں گی یا نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اس طرح کی چیزیں ہو رہی ہیں کہ میں بے حد پریشان ہوں، میں‌نے عادل کو چھ بار موقع دیا اور ہر بار اس نے کہا کہ اگلی بار ایسا نہیں ہوگا اور دو دن بھی نہیں گزرتے تو وہ ایک نئی گرل فرینڈ لے آتا ہے اور میرے سامنے اسکے ساتھ باتیں کرتا ہے. بار بار اس نے معافی مانگی لیکن وہی سب کچھ بار بار کیا. اس لئے مجھے اس کی معافی پر بھی اعتبار نہیں رہا.

    راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل تو گھٹیا حرکتیں کر ہی رہا ہے لیکن وہ جن لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں کررہا ہے وہ بھی سب جانتے بوجھتے ہوئے عادل میں انولو ہوتی ہیں، ان کو یہ کیوں سمجھ نہیں آتی کہ جو آدمی اپنی بیوی کو مار سکتا ہے اسکو دھوکہ دے سکتا ہے وہ کسی دوسری عورت کا کیسے ہو سکتا ہے کل اسکو بھی کسی دوسری کے لئے مارے گا ، دھوکہ دے گا. یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار راکھی نے عادل کو میڈیا کے زریعے کہا کہ صبح کابھولا اگر شام کو گھر آجائے تو اسکی خطائیں معاف کر دی جاتی ہے عادل سدھر جائو.

  • راکھی پولیس سٹیشن پہنچ گئیں

    راکھی پولیس سٹیشن پہنچ گئیں

    راکھی ساونت جو کہ آج کل کافی پریشانی کا شکار ہیں، ایک طرف حال ہی میں ان کی ماں کا انتقال ہوا وہیں وہ اپنی اذدواجی زندگی کو لیکر کافی ہیں پریشان. تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں‌کہ گزشتہ رات راکھی ساونت ممبئی پولیس کے پاس پہنچ گئیں انہوں‌نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے شوہرعادل کے پاس میرے فلیٹ‌ کی چابی ہے مجھے ڈر ہے کہ وہ آ کر مجھ سے مار پیٹ کرے گا اس لئے میری مدد کریں اور اس سے میرے فلیٹ کی چابی مجھے واپس لے دیں. راکھی نے پولیس کو اپنے اور عادل کے رشتے کی موجودہ صورتحال بتائی اور مدد مانگ لی. راکھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شوہر عاد ل درانی ان کو پریشان کررہا ہے، وہ نہ صرف مجھے مارتا ہے بلکہ میری

    عمر کے طعنے مجھے دیتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمارے پیغمبر نے بھی بڑی عورت کے ساتھ شادی کی تھی ، یوں ہمارے ہاں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا سنت ہے. راکھی نے کہا کہ میں عادل سے سات سال بڑی ہوں ، عادل نے اپنی مرضی سے مجھ سے شادی کی ہے میں نے کوئی زور زبردستی نہیں کی تھی. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں بڑی عمر کی ہوں تو کیا ہوا اس کے ساتھ کوئی دھوکہ تو نہیں کررہی ہوں نا یہ تو مجھے دھوکہ دے رہا ہے.

  • میں نمازپڑھ رہی تھی جب عادل نے مجھے مارا  راکھی ساونت کا انکشاف

    میں نمازپڑھ رہی تھی جب عادل نے مجھے مارا راکھی ساونت کا انکشاف

    راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ عادل درانی مجھے مارتا تھا اور جانوروں جیسا سلوک کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نماز پڑھ رہی تھی کہ عادل کو اسکی گرل فرینڈ کا فون آیا اوروہ اس سے باتیں کررہا تھا باتیں کرتا کرتا آیا اور مجھے مارنا شروع کر دیا، نماز پڑھنے کے دوران اس نے مجھے مارا، میں نے اپنی نماز خراب نہیں کی اور مار کھاتی رہی لیکن عادل کوشرم نہیں آئی. انہوں‌نے کہا کہ کئی بار عادل نے مجھے مارا اور جب مارتا تھا اکثر اسکی گرل فرینڈ‌ فون پر ہوتی تھی اور وہ کہتی تھی کہ راکھی کو اور مارو. راکھی نے یہ بھی کہا کہ جس روز میری ماں کا انتقال ہوا عادل اپنی گرل فرینڈ کے پاس تھا میں‌نے جب اس سےکہا کہ آج کے دن تو شرم کر لیتے تو اس نے مجھے مارنا شروع کردیا اپنے بچائو میں ، میں نے

    اسکو دھکے مارے اور گھر سے چلی گئی. انہوں‌نے کہا کہ عادل عجیب انسان ہے میرے ساتھ بیٹھا بیٹھا اپنی گردن ،سینے اور بازئوں پر ناخن مار کر وڈیو بنا لیتا تصاویر بنا لیتا اور کہتا کہ دیکھو میری ییوی مجھ پہ کتنا ظلم کرتی ہے. راکھی نے کہا کہ عادل کو میں‌نے بہت موقع دئیے جب سے میری زندگی میں آیا ہے چھ گرل فرینڈز بدل چکاہے.

  • عادل تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہا ہے راکھی نے لڑکی کی تصاویر جاری کر دیں

    عادل تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہا ہے راکھی نے لڑکی کی تصاویر جاری کر دیں

    راکھی ساونت جو اپنی والدہ کی بیماری کے دوران کہتی رہیں کہ میں شدید مسائل کا شکارہوں وقت آنے پر بتائوں گی، انہوں‌نے کہا ہے کہ میری والدہ کا جس روز انتقال ہوا اس روز میرا شوہر اپنی گرل فرینڈ تنو کے ساتھ ہوٹل میں تھا. میں گھر گئی تو اسکو بلایا اور کہا کہ میری ماں انتقال کر گئی ہے اور تم اس لڑکی کے ساتھ گل چھرے اڑا رہے ہو.تو اس نے مجھ سے بحث کرنا شروع کر دی . میں نے کہا کہ تم نے تو قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا اس لڑکی سے نہیں ملو گے، اور تم نے اپنی قسم کا مان نہیں رکھا پاک کتاب کا مان نہیں رکھا. انہوں نے کہا کہ میں عادل کے لئے مسلمان ہوئی اور وہ تنو کے لئے ہندو ہوگیا. اگر مسلمان ہی اپنی پاک کتاب پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کرکے توڑیں گے تو پھر ہم کافروں سے کیا شکایت.

    راکھی نے تنو کی تصاویر جاری کیں اور اسکی راکھی کو کی گئیں کالز کی ریکارڈنگ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیں جس میں وہ لڑکی صاف کہتی ہوئی سنی جا سکتی ہے کہ تم عادل کو چھوڑ‌دو کیونکہ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور راکھی تمہیں‌ کیوں سمجھ نہیں آرہی کہ عادل کو تم میں دلچپسی نہیں ہے. راکھی جب میڈیا سے بات کررہی تھیں تو رو رہیں تھیں کہ میں بیوی ہوں اور مجھے اپنی گرل فرینڈ سے میرا شوہر زلیل کروا رہا ہے.

  • عادل راکھی کے ڈیڑھ کروڑ‌لے اڑا

    عادل راکھی کے ڈیڑھ کروڑ‌لے اڑا

    آئٹم گرل راکھی ساونت نے گزشتہ روز انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ انکشافات کئے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میں جب بگ باس مراٹھی میں گئی اس وقت میری مآں سخت بیمار تھی، میں عادل کو دس لاکھ روپے کا چیک دے کر گئی تھی اور کہا تھا جیسے ہی ڈاکٹرز مانگیں ان کو دے دینا لیکن اس نے ڈاکٹروں کو پیسے نہیں دئیے. انہوں نے مزید کہا کہ جب میں گھر پہنچی تو یہ اپنا سارا سامان لیجا جا چکا تھا، میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا لاکر بنا رکھا تھا اس میں میری ماں کے زیورا اور میرے پیسے تھے وہ سب لے گیا ہے. مجھے چھوڑ گیا ہے . راکھی نے کہا کہ

    عادل نے جو گاڑی مجھے گفٹ کی تھی وہ ، وہ بھی ساتھ لے گیا ہے اب میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے.میں لٹ گئی ہوں، اس نے مجھے دھوکہ دیا ہے. اب می دوبارہ سے محنت کروں گی اور گاڑی لوں گی اور سیکنڈ‌ ہینڈ‌ہی لوں گی کیونکہ نئی گاڑٰی کے لئے کہاں اتنی جلدی پیسے جمع ہوں گے. انہوں نے کہا کہ عادل اب میری زندگی میں واپس نہیں آئیگا . اس نے میرے جذبات سے کھیلا ہے اور بالی وڈ میں اینٹری کے لئے میرا استعمال کیا ہے. میں‌ محسوس کررہی ہوں‌ کہ میرا عادل کے ساتھ شادی کا فیصلہ اچھا نہیں تھا.

  • جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    جھوٹے الزامات لگانے پر محمد عثمان یونس کا نجی ٹی وی کو جواب

    سابق چیئرمین کیپٹل ڈولپٹمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمیشنر اسلام آباد محمد عثمان یونس نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا 92 نیوز کے پروگرام میں جو ان سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں وہ حقائق سے برعکس ہیں جبکہ ان کا موقف بھی نہیں لیا گیا.

    خیال رہے کہ صحافی عامر متین نے اپنے پروگرام کو ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "سابق سی ڈی اے چیئرمین کے کارنامے؛ 30 ارب روپے کا پلاٹ G-9 میں جب کہ سب سے مہنگے سیکٹر میں 14 ارب روپے کا۔ 9 ارب کا کھانچہ کس نے لگایا۔ موصوف وکٹری کا نشان بناتے بھاگ لئے مگر دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ چیرمین نیلامی کو منسوخ کرتے ہیں یا حصہ دار بنتے ہیں.”
    https://twitter.com/CaptainUsman/status/1622179702017245184اس پر ردعمل دیتے ہوئے محمد عثمان یونس نے تفصیلی جواب شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ بولی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے حقائق کچھ یوں ہیں؛ الزام نمبر1 ” سی ڈی اے نےG9اور F9 بلیو ایریا کا ایک ایک پلاٹ تو 30ارب میں فروخت کیا تاہم F6بلیو ایریا کا پلاٹ 14ارب میں فروخت کیا؟
    حقیقت
    F6میں کسی پلاٹ کی حالیہ نیلامی میں فروخت ہی نہیں ہوئی جبکہ جی 9 اور F9 کا کوئی پلاٹ ماضی یا حال میں کبھی 30ارب میں فروخت نہیں ہوا۔حالیہ نیلامی میں 14لاکھ 35ہزار فی مربع گز کے حساب سے ذیادہ سے زیادہ نیلامی ڈیڑھ ارب میں ہوئی۔یہ قیمت 2021کی گزشتہ نیلامی میں 12لاکھ 56ہزار فی مربع گز تھی علاوہ ازیں انہوں نے مزید لکھا کہ الزام نمبر2 ” سی ڈی اے نے بلیو ایریا میں 2021 کی نیلامی میں 13سے 14لاکھ فی مربع گز کے حساب سے نیلامی کی جبکہ حالیہ نیلامی اس سے بھی کم قیمت پر ہوئی”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    انہوں نے مزید لکھا کہ؛ الزام نمبر2 ” سی ڈی اے نے بلیو ایریا میں 2021 کی نیلامی میں 13سے 14لاکھ فی مربع گز کے حساب سے نیلامی کی جبکہ حالیہ نیلامی اس سے بھی کم قیمت پر ہوئی؟
    حقیقت
    2021 ء میں ہونے والی نیلامی میں اوسط بولی تقریبا7لاکھ فی مربع گزتھی اور ایک پلاٹ کی زیادہ سے زیادہ بولی 14 لاکھ 30ہزار فی مربع گز تک گئی۔ 2021ء کی سب سے بڑی بولی کے حساب سے ہی حالیہ بولی میں پلاٹوں کی ریزروپرائس 14لاکھ 30ہزار فی مربع گز رکھی گئی جو کہ 2021کی سب سے زیادہ بولی کے برابر تھی اس کے مقابلے میں بلیو ایریا پلاٹوں کی حالیہ بولی 21لاکھ 40ہزار فی مربع گز موصول ہوئی.

    خیال رہے کہ محمد عثمان یونس نے تفصیلی جواب کے ساتھ جوابی تھرید لکھا جبکہ ایک صارف نے صحافی عامر متین بارے غلط زبان استعمال کی تو محمد عثمان یونس نے کہا "آپ کی بات اور الفاظ انتہائی نامناسب ہیں۔ سوال کرنا صحافی کا استحقاق ہے، سوال اور تنقید سے ہی نظام بہتر ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ میرا موقف نہ لینا اور حقائق کو نظر انداز کرنے کا ہے جس کے لیے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھاؤں گا تاوقتکہ میرا موقف بیان ہو اور قانونی چارہ جوئی کی نوبت نہ آئے.

  • پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کیلئے این او سی جاری

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کیلئے این او سی جاری

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل جبکہ این او سی جاری کردیا گیا

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا ہے اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔ اور سفارتی حکام نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔

    جبکہ اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے پیرکی صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔ خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے جبکہ سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔