Baaghi TV

Author: +9251

  • سارک کانفرنس،بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر منہ لٹکا کر چل پڑے

    سارک کانفرنس،بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر منہ لٹکا کر چل پڑے

    سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دیےبغیر چلےگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں سارک کا اجلاس ہو رہا ہے جہاں پاکستانی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کیا اورکہاکہ کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا،بھارتی وزیر خارجہ سارک کانفرنس میں شریک ہوئے ،مختصر خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے بغیر چلے گئے،

    ایک صحافی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کشمیر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ جب میں نے سوال ہوچھا کہ آپ کشمیر پہ کچھ بولیں گے تو انہوں نے کہا کہ ‘نہیں’

    شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریرکا بائیکاٹ کیا ہے،وزیرخارجہ نےفیصلہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خاتمے، کرفیو اٹھانے سےمشروط کر دیا.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا،انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں،کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،بھارت کےہاتھ معصوم کشمیریوں کےخون سےرنگےہیں

    رجمان دفتر خارجہ کے مطابق سارک وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن میٹنگ ہر سال ہوتی ہے ،بھارت کی رضامندی کے بعد سارک سربراہ اجلاس کی تیاریاں کی گئیں ،مارچ 2016 میں طے ہواتھاسارک سربراہ اجلاس 9،10نومبرکواسلام آباد میں ہوگا،وزیراعظم بھی یہ بات کئی با ر کہہ چکےہیں کہ ہم پازیٹو ہیں تو یہاں آئے ہیں ،سارک سربراہ اجلاس پانچ بار ملتوی ہوچکا ، بھارت کا کسی نہ کسی سے جھگڑا ہوجاتاہے ،اس وقت کےبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے ،بعد میں بھارت کو کچھ خیال آیا اور اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلا س نہیں ہوسکا،

    پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا،اعلان ہو گیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ پا رہے ،ضروری ہے کے دوملکوں کے باہمی معاملات کثیر الجہتی فورم پر نہ لائے جائیں ،معاملات کو آگے لے کر جانے کا دانشمندانہ طریقہ کار موجود ہے افسوس ہمارے ہمسائے کوسمجھ نہیں آتی،پانچویں سارک سربراہ اجلاس التوامیں ہے،خطے میں غربت،بھوک اوربیماری ہےاس پر کام ہونا چاہیے

    روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

    مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

    طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • اصلاح معاشرہ اور ہم :علی چاند

    اصلاح معاشرہ اور ہم :علی چاند

    ہمارا معاشرہ اسلامی معاشرہ اور ہم سب مسلمان ہیں ۔ حج کرنے ، عمرہ کرنے ، خیرات دینے میں پاکستانیوں کا دنیا میں اور کوٸی ثانی نہیں اور الحَمْدُ ِلله ہمیں اس بات پر فخر ہے ۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں ہر انسان پریشانیوں ، دکھوں ، اور تکیلفوں میں کیوں گھرا ہوا ہے ؟ آخر کیا وجہ ہے کہ ہم ایک اللہ کو ماننے والے ، سارے اختیارات کا مالک صرف اللہ پاک کو ماننے والے ، حاجت روا صرف ایک اللہ کو ماننے والے ، ہم لوگ آخر بے چینیوں اور تکلیفوں کا شکار ہیں کیوں ؟

    اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑاٸیں اور اپنی معاشرتی زندگی پر غور کریں تو ہمیں اپنے اردگرد جھوٹ ، بددیانتی ، بد لحاظی ، منافقت ، نفرت ، فساد ، رشتوں سے الجھاٶ ہر جگہ کثرت سے نظر آٸے گا ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اسلام کو ماننے والے ، ایک اللہ کو قادر مطلق سمجھنے والے ، خود کو مسلمان کہنے والے اس قدر اخلاقی پستی کا شکار ہوتے جارہے ہیں کہ ہم جھوٹ بولنا حق سمجھتے ہیں ،ڈاکہ زنی لوٹ مار ، کسی مسلمان کا حق کھانا ، ناپ تول میں کمی کرنا ، والدین کی گستاخی کرنا ، کسی مسلمان کی چغلی اور غیبت کرنا ، کسی بھولے بھالے مسلمان پر بہتان لگانا ، الزام تراشی کرنا معیوب نہیں سمجھتے ؟ حالانکہ ہمیں ہمارا اسلام ان سب باتوں سے سختی سے منع کرتا ہے ۔ اسلام میں چغل خور کو شیطان کا بھاٸی کہا گیا ہے تو کہیں غیبت کو اپنے مردہ بھاٸی کا گوشت کھانے سے تشبیہ دی ہے ۔ کہیں دکھاوے کی مذمت کی گٸی ہے تو کہیں مسلمان کا راز فاش کرنے والے کو یہ کہا جارہا ہے کہ اگر وہ مسلمان کے کسی راز کو فاش کرے گا تو اللہ بھی اسے ذلیل و رسوا کر دے گا ، کہیں فضول خرچی سے منع کیا گیا ہے تو کہیں ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے واقعات بتا کر عبرت حاصل کرنے کی تنبیہ کی گٸی ہے ۔ کہیں چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا رکھی گٸی ہے تو کہیں زنا اور شراب پر حد مقرر کی گٸی ہے ۔ اور بات مختصرا یہ کہہ دی گٸی ہے کہ وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر شفقت نہیں کرتا اور بڑوں کا ادب نہیں کرتا ۔ قصور وار کون ؟ کیا ہمارے معاشرے کے بگاڑ کی اصل وجہ ہم خود تو نہیں ؟ کیا ہم صرف نام کے مسلمان تو نہیں ؟ کیا ہم نے اسلام کا صرف نام سنا ہے یا اسلام کو پڑھا بھی ہے کہ اسلام کہتا کیا ہے ؟ اگر ہم ان چند سوالوں پر غور کریں توبات سامنے یہ آتی ہے کہ ہم صرف پیداٸشی مسلمان ہیں جنہوں نے اسلام کا صرف نام ہی سن رکھا ہے ۔ اگر ہم نے اسلام پڑھا ہوتا تو ہمیں پتہ ہوتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔ اور اللہ نے ہمیں چغلی ، غیبت ، بے حیاٸی ، شراب جوٸے ،چوری ، جھوٹ ، بہتان سے نا صرف منع کیا ہے بلکہ اس پر سخت وعیدیں بھی آٸی ہیں ۔ ہم لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ ہمارے کیا حقوق ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سوچا کہ ہمارے فراٸض کیا ہیں ۔ والدین اولاد کا حق دینے کو تیار نہیں تو اولاد والدین کو بوجھ سمجھ رہی ہے ، سسرالی رشتوں کے ساتھ جو ہمارا رویہ ہوتا ہے وہ تو اللہ کی پناہ ۔ ساس یہ تو چاہتی ہے کہ بہو بیٹی بنے لیکن خود بہو کو بیٹی سمجنے کو تیار نہیں ۔ اسی طرح بہو یہ تو چاہتی ہے کہ ساس سسر اپنی بیٹی سے زیادہ بہو کا خیال رکھیں لیکن بہو خود اپنے ساس سسر کو والدین کا درجہ دینے کو تیار نہیں ، عورتیں صرف اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی بنا پر اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے دلوں میں ان کی دادی ، پھوپھو ، چچا جیسے مقدس رشتوں کے لیے نفرت ڈال رہی ہیں جبکہ مرد اپنے بچوں کے سامنے اپنے بچوں کی امی ، اس کے والدین اور بہن بھاٸیوں کو برا بھلا کہتے ہیں جس کی وجہ سے اولاد کے دل میں ماں کے مقدس رشتوں کے لیے بغض اور نفرت پیدا ہوتی ہے ۔ اس طرح جب مرد اور عورت اپنے بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے لڑاٸی جھگڑا کرتے ہیں تو بچے بھی والدین کی عزت و احترام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ جب والدین بچوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں تو بچے بھی ایسی ہی تربیت پاتے ہیں ۔ ہم اپنی خود غرضی اور لالچ کی بنا پر اپنے خون پسینے کی کماٸی کو جھوٹی قسم اٹھا کر ، ناپ تول میں کمی کر کے ، اپنے ڈیوٹی کے گھنٹوں میں کمی بیشی کر کے حلال سے حرام میں بدل دیتے ہیں ۔ اور جب ہمارا کھاناپینا حرام ہوجاتے ہیں تو پھر ہمارے گھروں میں نااتفاقی ، ناچاکی اور نفرتیں جنم لیتی ہیں ۔ بیوی کو یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ جس ساس کے خلاف وہ اپنے شوہر کے کان بھر رہی ہے وہ اس کے شوہر کی جنت ہے ایسی عورتیں اپنے ہم سفر اپنے مزاجی خدا کی جنت خود اپنے ہاتھوں برباد کر رہی ہوتی ہیں ۔ استاد اپنے فراٸض بھول کر بس اپنی تنخواہ کے چکروں میں پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے آج کے طالب علم کے پاس علم کا تو ذخیرہ ہوگا لیکن وہ تربیت سے بالکل خالی ہوگا ۔

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم دنیا و آخرت میں اعلی مقام حاصل کر سکیں ۔ اپنے غموں اور پریشانیوں کا خاتمہ کر سکیںتو ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلام کا مطالعہ کر کے سچے پکے مسلمان بنیں اور پھر اسلام کو اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کریں ۔ ہماری مشکلات کا حل صرف اور صرف اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے پہلے اسلامی تعلیمات کو جاننا ضروری ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اسلام کو سمجھنے اور اسلام کو اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کی توفیق عطا فرماٸے ۔
    آمین

  • بلاسٹرز خواتین ٹرائینگلولر کرکٹ چیمپئن شپ جیت گئیں‌ ، پی سی بی کو ٹھنڈ پہنچ گئی

    بلاسٹرز خواتین ٹرائینگلولر کرکٹ چیمپئن شپ جیت گئیں‌ ، پی سی بی کو ٹھنڈ پہنچ گئی

    لاہور : ایک طرف پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے ہی وطن میں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنے میچ کھیلنے کےلیے تیاریوں میں‌مصروف ہیں‌تو دوسری طرف پی سی بی بلاسٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پی سی بی چیلنجرز کو چھ رنز سے شکست دے کر قومی خواتین ٹرائینگلولر کرکٹ چیمپئن شپ جیت یہ ثابت کردیا ہےکہ کھیل کےمیدان میں خواتین مردوں سے کم نہیں‌،

    لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‌

    پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع کےمطابق آج لاہور کے باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 216 رنز بنائے، سدرہ امین نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 102 رنز بنائے۔ جواب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بناسکی، جویریہ رؤف نے 51، بسمہ معروف نے 44 رنز بنائے، طوبی حسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    وطن سے محبت کو سلام ! سمندر پار پاکستانی سائنسدانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا

     

    کرکٹ ٹیم خواتین کھلاڑیوں نے اس میچ کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ انہیں‌ اس ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیا ایسے ایونٹس تسلسل سے ہونے چاہیئیں جس سے ویمن کرکٹ میں بہتری آئے گی۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی رکن عروج ممتاز خان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کرکٹ کے سٹرکچر میں فرق ہے تاہم اب ویمن کرکٹ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

     

    مریضوں کے لیے خیرخواہی نہیں‌ اور کرتے ہیں‌ اپنے لیے بار بار جگہ جگہ مظاہرے ، ینگ ڈاکٹرز کی شامت آگئی

    باغ جناح سے کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری اسکور کرنے پر سدرہ امین کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا، ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

  • کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں سارک وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرخارجہ کےبیان دینے کے وقت اجلاس میں موجود نہ رہنےکافیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سارک وزرائے خارجہ جلاس میں بھارتی خارجہ امور کے وزیرسبرامنیم جےشنکرموجود ہیں،شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریرکا بائیکاٹ کیا ہے،وزیرخارجہ نےفیصلہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خاتمے، کرفیو اٹھانے سےمشروط کر دیا.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا،انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں،کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،بھارت کےہاتھ معصوم کشمیریوں کےخون سےرنگےہیں

    رجمان دفتر خارجہ کے مطابق سارک وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن میٹنگ ہر سال ہوتی ہے ،بھارت کی رضامندی کے بعد سارک سربراہ اجلاس کی تیاریاں کی گئیں ،مارچ 2016 میں طے ہواتھاسارک سربراہ اجلاس 9،10نومبرکواسلام آباد میں ہوگا،وزیراعظم بھی یہ بات کئی با ر کہہ چکےہیں کہ ہم پازیٹو ہیں تو یہاں آئے ہیں ،سارک سربراہ اجلاس پانچ بار ملتوی ہوچکا ، بھارت کا کسی نہ کسی سے جھگڑا ہوجاتاہے ،اس وقت کےبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے ،بعد میں بھارت کو کچھ خیال آیا اور اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلا س نہیں ہوسکا،

    پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا،اعلان ہو گیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ پا رہے ،ضروری ہے کے دوملکوں کے باہمی معاملات کثیر الجہتی فورم پر نہ لائے جائیں ،معاملات کو آگے لے کر جانے کا دانشمندانہ طریقہ کار موجود ہے افسوس ہمارے ہمسائے کوسمجھ نہیں آتی،پانچویں سارک سربراہ اجلاس التوامیں ہے،خطے میں غربت،بھوک اوربیماری ہےاس پر کام ہونا چاہیے

    روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

    مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

    طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • پاکستان اور چین ایک دوسرےکے مفادات کا دفاع کررہے ہیں،چینی سفیر کا تقریب سے خطاب

    پاکستان اور چین ایک دوسرےکے مفادات کا دفاع کررہے ہیں،چینی سفیر کا تقریب سے خطاب

    چین نے اعلان کیا ہے کہ ہم مختلف فورم پرایک دوسرےکے مفادات کا دفاع کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کےقیام کی70ویں سالگرہ کےموقع پرعشائیہ سے خطاب کیا، اس موقع پر چین کے سفیر بھی موجود تھے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اورعوام کو پاکستان کی طرف سےمبارکبادپیش کرتاہوں،وزیراعظم نےنیویارک میں بھی کہاکہ چین نےاپنےلوگوں کی حالت میں بہتری لائی،ہم بھی اپنےعوام کوغربت کی لکیرسےاوپرلاناچاہتےہیں ،چینی پرامن قوم ہےجوکہ دنیاکےساتھ امن چاہتی ہے.

    چینی سفیرژاوَجنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ابھی تک ایک ترقی یافتہ ملک ہے،صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین آگےبڑھ رہاہے،بیلٹ اینڈروڈمنصوبےکی بنیادباہمی ترقی اورخوشحالی پررکھی گئی،پاکستان پہلامسلم ملک ہےجس نےچین کوتسلیم کیا،

  • قوم کو صدمہ : سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے

    قوم کو صدمہ : سابق صدر دنیا سے رخصت ہوگئے

    پیرس: سابق صدر جیک شیراک طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔جہاں وہ چند دن بیمار رہنے کے بعد وفات پاگئے ، سابق صدر کی وفات پر پورے فرانس میں سوگ منایا جارہاہے

    لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‌
    پیرس سے فرانسیسی ڈاکٹروں کے مطابق سابق فرانسیسی صدر جیک شیراک کے دل کی دھڑکن جمعرات کی صبح بند ہوئیں جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے، اہل خانہ نے بھی اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔رپورٹ کے مطابق سابق فرانسیسی صدر جیک فرانکوئس متراں کے بعد وہ طویل ترین مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی دوسری شخصیت تھے۔

    وطن سے محبت کو سلام ! سمندر پار پاکستانی سائنسدانوں نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق سابق صدر فرانس کے دو بار وزیراعظم بننے کا بھی اعزاز حاصل کرچکے ہیں‌، انہیں 1974 سے 76 اور 1986 سے 1988 تک چارسال کا وقت ملا جبکہ 1997 اور 1995 میں وہ پیرس کے میئر بھی منتخب ہوئے۔جیک شیراک کو فرانسیسی عدالت نے عوامی فنڈ کے غلط استعمال اور غبن کے الزامات میں سزا بھی سنائی تھی۔جس کے بعد وہ زیادہ تر منظر پر آنے سے پرہیزہی کیا کرتے تھے،

    پاک فوج کو سلام ! پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، JF17 طیاروں کی تقریب رونمائی

    اے ایف پی کے مطابق فرانس کے سابق صدر کے دنیا سے رخصت ہونے کی خبر کے بعد اُن کے گھر کے باہر عوام کی بڑی تعداد نے گلدستے رکھے۔ اہل خانہ کی جانب سے ابھی آخری رسومات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔سابق صدر کی وفات عالمی لیڈروں کی طرف سے تعزیتی پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے

  • ماہی گیر نے ایسی مچھلی پکڑ لی، قیمت سن کر حیران ہو جائیں

    ماہی گیر نے ایسی مچھلی پکڑ لی، قیمت سن کر حیران ہو جائیں

    ایک ماہی گیر نے آئرلینڈ کے ساحل سے قریب ایک بڑی تعداد میں بلیوفن ٹونا پکڑا ہے، جس کا تخمینہ 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔

    ایکو لائیو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ کارک چارٹرس کے ڈیو ایڈورڈز نے اتوار کے روز 600 میل، 8.5 فٹ مچھلی پکڑی جہاں سے قریب تین میل کے فاصلے پر بوٹنگ فرم جنوب مغربی آئرلینڈ کے کورٹ میشری میں واقع ہے۔

    مچھلی روی اوسطا اٹلانٹک بلیو فن ٹونا سے 550 لیبز وزن اور لمبائی 6.5 فٹ سے بھی زیادہ بڑی تھی – عملہ صرف اتنا بڑا تھا کہ وہ پانی میں اس کے سائز کی پیمائش کرسکے۔

    ہلکنگ مخلوق کا وزن اس کے لگ بھگ 613lb بلیوفن ٹونا ہے جو رواں سال کے شروع میں جاپان میں 3 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوا تھا۔

    ویسٹ کارک چارٹرس نے فیس بک پر لکھا ہے کہ جانوروں کا پہلا بلیوفن ٹونا تھا جسے گرفت میں لیا گیا، اسے ٹیگ کیا گیا اور آئرلینڈ کے جنوبی ساحل پر، جس کی لمبائی 102 انچ تھی۔

    لیکن چونکہ یہ سفر کیچ اینڈ ریلیز کے اقدام کا حصہ تھا، ایڈورڈز نے ٹونا کو آزاد کردیا۔ 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے اس پروگرام میں جنوبی اور مغربی آئرش ساحلوں پر مزید 14 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں۔

  • حافظ سعید کو رقم نکالنے کی اجازت،بھارتی میڈیا غیر ضروری پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاکستان

    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے حافظ محمد سعید کوگھریلواخراجات کے لیے استثنیٰ دینے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے معاملے کو غیر ضروری طور پر اچھالا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید اور دیگر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے زیر اثر ہیں، حافظ محمد سعید اور دیگر کو استثنیٰ سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی کے ضابطہ کار کے مطابق دیا گیا ہے،

    حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید نے گھریلو اخراجات کے لئے اقوام متحدہ میں استثنیٰ کی درخواست دائر کیی تھی جے سلامتی کونسل کمیٹی نے معمول کے مطابق منظور کیا، اس حوالہ سے بھارتی میڈیا کا غیرضروری طور پرمعاملے کواچھالنا ا فسوسناک ہے،بھارتی میڈیا نے پاکستانی کاوشوں کومنفی رنگ دینے کی کوشش کی،

    حافظ محمد سعید کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کے پر پابندی لگا رکھی ہے، جس کے بعد پاکستان میں ان کے اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے تھے

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کی جانب سے اقوام متحدہ میں درخواست دی گئی تھی کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمند ہونا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی،حافظ محمد سعید کواکاوَنٹس استعمال کرنے کی اجازت روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے دی گئی .

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا ہوا ہے وہ اسوقت جیل میں ہے، لاہور ہائیکورٹ میں حکومتی اقدامات کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہے، حکومت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ و دیگر رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر رکھے ہیں.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

  • نیکول کڈمین کا کہنا ہے کہ سابق شوہر ٹام کروز کے ساتھ ان کے بچوں نے ان پر مذہبی ارتقا کا انتخاب کیا

    نیکول کڈمین کا کہنا ہے کہ سابق شوہر ٹام کروز کے ساتھ ان کے بچوں نے ان پر مذہبی ارتقا کا انتخاب کیا

    اداکارہ نیکول کڈمین کا کہنا ہے کہ سابق شوہر ٹام کروز کے ساتھ ان کے بچوں نے ان پر مذہبی ارتقا کا انتخاب کیا۔ کڈمین نے کروز کے ساتھ اسابیلہ ، جو اب 26 سال کی ہے ، اور کونور ، جو اب 24 سال کو اپنایا تھا۔

    کڈمین ان سے الگ ہو گیا جب انہوں نے کروز کے بعد چرچ آف سائینٹولوجی میں داخلہ لیا۔ اب وہ درار کو شفا بخشنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    "زچگی سفر کے بارے میں ہے۔ یہاں ناقابل یقین چوٹیاں اور وادیاں ہونے والی ہیں ، چاہے آپ گود لینے والی ماں ہو یا پیدائشی ماں۔ ایک بچے کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ پیار ہے۔ انہوں نے سائنسدان بننے کا انتخاب کیا ہے۔ والدین کی حیثیت سے یہ ہمارا کام ہے "ہمیشہ غیر مشروط محبت پیش کرتے ہیں ،” کڈمین نے دی سن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔

    یہ افواہ پھیلائی جارہی تھی کہ اداکار اور اس کے بچوں کے مابین تعلقات اتنے تنا. کا شکار ہوگئے تھے کہ انھیں سلوریا سے کونور کی شادی میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، جو سائینٹولوجی چرچ کے اطالوی بازو کی رہنما ہیں۔ در حقیقت ، اسابیلا سے اس کا بہت کم رابطہ ہے جو شادی شدہ اور جنوبی لندن کے کروڈن میں رہائش پزیر ہے۔

    کڈمین جس کے اپنے دوسرے شوہر اور موسیقار کیتھ اربن کے ساتھ دو بیٹیاں بھی ہیں، اس کا خیال ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے مطابق ہوچکی ہے۔ 52 سالہ نوجوان نے کہا، "یہ کسی اور کے بارے میں نہیں ہے ، "میں آپ سے پیار اور حمایت کرنے آیا ہوں”.

  • اخترمینگل ایک بار پھر وفاقی حکومت سے ناراض، کہا کام نہیں کرنا کم از کم جواب تو دے دو

    اخترمینگل ایک بار پھر وفاقی حکومت سے ناراض، کہا کام نہیں کرنا کم از کم جواب تو دے دو

    بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان کو صوبہ نہیں بلکہ اپنی کالونی سمجھتا ہے، بلوچستان کے مسئلے حل نہیں کیے جا رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل نے نوشکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے لیکن حکومت کو بلوچستان میں دلچسپی نہیں، وفاقی حکومت کے ہم اتحادی ہیں لیکن اتحاد کے وقت جو معاملات طے پائے تھے ان میں سے صرف دو پر ابھی تک عمل درآمد ہوا ہے، وہ بھی مکمل نہیں بلکہ دس فیصد کے قریب ،حکومت بلوچستان کے مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی

    حکومت نے بی این پی مینگل کی ایسی کونسی شرائط تسلیم کر لیں‌ کہ اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا؟ بڑی خبر آ گئی

    اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بلوچستان کے 5 ہزار لاپتہ افراد کی فہرست دی تھی،لاپتہ افراد کی دی گئی فہرست کے مطابق ان میں سے 400 کے قریب افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، میرے سمیت بلوچستان کا کوئی بھی باسی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں، حکومت نے جو وعدے کئے تھے اگر وہ پورا نہیں کر سکتی تو کم ازکم ہمیں بتایا تو جائے ،جواب بھی نہیں دیا جا رہا اور کام بھی نہیں کیاجا رہا، ایسا کب تک چلے گا

    بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل

    سرداراختر مینگل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے سی پیک کے لئے ملنے والے 56 ارب میں سے صوبہ بلوچستان کو وفاقی حکومت نے ایک ارب بھی نہیں دیا ،ہم کب تک زیادتیاں برداشت کریں گے،