Baaghi TV

Author: +9251

  • عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی اپنی دوستوں کو لیکر رہتی ہیں چرچا میں ، کبھی وہ کسی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں تو کبھی کسی کے ساتھ، پچھلے برس تک وہ اداکار راکیش بپت کو ڈیٹ کررہی تھیں ہر جگہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں گمان کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا، اداکارہ نے گزشتہ برس راکیش کے ساتھ اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا. اب اداکارہ شمیتا شیٹی کا نام اداکار عامر علی کے ساتھ جڑ رہا ہے. کہا جا رہا ہےکہ ان کی دوستی گہری ہو رہی ہے ہو سکتا ہے یہ دونوں شادی کر لیں ، اس طرح کی خبریں اڑنے کے بعد اداکارہ کو دینی پڑی ہے وضاحت ایک ٹویٹ کے زریعے انہوں نے کہا ہے کہ میرا عامر علی کے ساتھ بالکل بھی ایسا تعلق نہیں ہے نہ ہی میں ان کو ڈیٹ

    کررہی ہوں، ملک میں اور بھی مسائل ہیں صرف یہ کیوں دیکھا جاتا ہے کہ کون کس کو ڈیٹ کر رہا ہے یا کسی کی کس کے ساتھ دوستی ہےاور کیوں ہے. پلیز اپنی زندگی جئیں اور دوسروں کو انکی زندگی جینے دیں . یاد رہے کہ شمیتا شیٹی بگ باس میں بھی بطور کنٹیسٹنٹ بھی گئیں تھیں وہاں وہ اداکار ارمان کوہلی کو دل دے بیٹھی تھیں لیکن ان کے ساتھ ان کا تعلق بگ باس کے باہر پروان نہ چڑھ سکا.

  • عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا

    عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا

    بھارتی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید کے ساتھ ہوا ہے ایک حادثہ اور وہ حادثہ ہے ان کے فون کا ٹوٹ جانا ، جی ہاں عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق عرفی اپنے لباس کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ میڈیا سے کسی صحافی دوست نے ان سے کہا کہ فون سے کوئی کرتب کر کے تو دکھائیں تو انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان سے ان کا فون ٹوٹ گیا ، یوں عرفی کو میڈیا کے سامنے فون کے ساتھ کرتب کرنا مہنگا پڑ گیا. عرفی جاوید نے فون ٹوٹنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ آئی فون کے اندر کا حصہ کیسا ہوتا

    ہے اگر نہیں دیکھا تو دیکھ لیجیے. عرفی جاوید نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ آج میں نے جنیزکی پینٹ کو کاٹ کر لباس بنایا ہے ، اور یہ میرا خود کا آئیڈیا تھا کہ جینز کی پینٹ کو مکمل لباس کے طور پر زیب تن کروں . یاد رہے کہ عرفی جاوید کو انکی بولڈ لکس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ کسی کی بھی تنقید کو سیریس نہیں‌لیتیں ان کا ماننا ہے کہ جیسا دل کرے گا ویسا ہی لباس زیب تن کریں گی کسی کی جیب سے پیسے نکال کر لباس نہیں‌ بناتی .

  • ہم جنازے اٹھا رہے جبکہ پی ٹی آئی الیکشن تاریخ مانگ رہی. گورنر کے پی

    ہم جنازے اٹھا رہے جبکہ پی ٹی آئی الیکشن تاریخ مانگ رہی. گورنر کے پی

    ہم جنازے اٹھا رہے جبکہ پی ٹی آئی الیکشن تاریخ مانگ رہی. گورنر کے پی

    گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم جنازوں کو کندھا دے رہے ہیں پی ٹی آئی الیکشن کی تاریخ مانگ رہی تھی، میں نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کروانے کیلئے خط لکھا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ریاست کی مشکلات کونہیں دیکھ رہی کہ پشاور سے 100جنازے اٹھے، ہرشہری دکھی تھا ہم جنازوں کو کندھا دے رہے ہیں وہ الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، میں نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کروانے کیلئے خط لکھا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے کسی ذمہ دار نے جنازے میں شرکت نہیں کی فورسزکے خلاف سازش ریاست کے خلاف سازش ہے کل عمران خان نے کہا کہ میرے دورمیں ایک حملہ نہیں ہوا، عمران خان سے کہتا ہوں کہ جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ فوجیوں کی لاشوں پرسیاست کرناملک دشمنی سےبھی بڑااقدام ہےعمران خان کےدورمیں 465 حملے ہوئے ہیں، بنوں، ڈی آئی خان، مردان اور پشاور میں حملے ہوئے۔ گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ 465 میں سیاسی شخصیات پرحملے شامل نہیں ہیں، مولانافضل الرحمان پر3 حملے کیے گئے اور مولانا فضل الرحمان نے جھوٹ کی سیاست نہیں کی،286 پولیس جوان شہید اور 404 زخمی ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان تاحال پولیس لائنز نہیں آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قوم جانتی ہے کہ آپ نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں سڑکوں پر آکر فورسز کونشانہ بناتے ہوں پولیس گزشتہ 4 ماہ سے پے درپے قربانیاں دے رہی ہے محکمہ پولیس میں ہی خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پشاور سے دیگرجماعتیں جیتیں الیکشن ضرور ہونگے مگراس وقت ریاست خطرےمیں ہے، اے پی ایس جیسے پالیسی کی ضرورت ہے میں نے یہ نہیں کہا کہ میری تجویزکو قانون بنا دیا جائے امن قائم کرلوں اور الیکشن 70 دن میں کروالو، اعتراض نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے لوگوں کے فون ٹیپ کرواتے ہیں، سیاست فون ٹیپ کرنےسےنہیں ہوتی، ہم سیاسی لوگ ہیں ملیں گےاور بات بھی کریں گے سانحہ اےپی ایس کے بعد ہونےوالی کانفرنس کی طرح کانفرنس کرلیں، موجودہ حالات میں کوئی ڈیوٹی نہ کرے توکیا کریں گے؟ مزید کہا کہ تمام قبائلیوں کہتے ہیں انضمام کےنام پرزیادتی ہوئی حکومت نےہمیں مہاجربنایا ان کا کامطالبہ ہےکہ مردم شماری کروائی جائے، قبائلی وعدوں پرعمل درآمد کا مطالبہ کررہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئرکو تاحال آفسز نہیں ملے، عمران خان اور محمودخان نے بلدیاتی نظام کومفلوج کیا ہے۔

  • ملزم کو 36 سال ملازمت سے نکالنے کا کیس؛ سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا گیا

    ملزم کو 36 سال ملازمت سے نکالنے کا کیس؛ سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا گیا

    ملزم کو 36 سال ملازمت سے نکالنے کا کیس؛ سول ایوی ایشن سے جواب طلب کرلیا گیا.

    سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کو 36 سال بعد ملازمت سے نکالنے کے مقدمے میں سول ایوی ایشن سے 21 فروری تک جواب طلب کرلیا ہے جبکہ دروان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ 36 سال بعد سول ایوی ایشن نے نوکری سے نکال دیا تھا جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے درخواست گزارسے استفسار کیا کہ نوکری سے نکالنے کی کوئی تو وجہ ہوگی، ایسے کیوں کوئی آپ کو نکالے گا۔

    وکیل درخواست گزار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوکری سے اس لیے نکالا گیا کہ ایف ایس سی کی ڈگری جعلی ہے جبکہ عدالت نے کہا کہ آپ جعلی ڈگری رکھنے والے کا دفاع کررہے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جعلی ڈگری ہماری نہیں ہے کسی نے لگا لی ہے۔ اس پر پھر عدالت نے استفسارکیا کہ یہ کیسی بات کر رہے ہیں آپ کہ کسی نے لگا لی؟ اس پر وکیل نے جواباٌ کہا کہ میری درخواست یہ ہے کہ سول ایوی ایشن کے اور بھی جعلی ڈگریوں کے کیس ہیں، ہر کیس میں الگ طریقہ سے ڈیل کیا جا رہا ہے، کسی کو نکالا جا رہا ہے جبکہ کسی کو جبری ریٹائرڈ اور کسی کو تو ایک سال یا دو سال سزا دی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    جس پرعدالت نے سول ایوی ایشن پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کوئی بادشاہ ہیں،جب دل چاہا جو ایکشن لے لیا۔ جس پرسول ایوی ایشن نے کہا ڈی جی ہر سال تبدیل ہوتا ہے اس لیے عدالت کی طرح ہر ڈی جی اپنے حساب سے فیصلہ کرتا ہے۔ عدالت نے سول ایوی ایشن سے 21 فروری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • رات کی خوشی صبح سوگ میں بدل گئی

    رات کی خوشی صبح سوگ میں بدل گئی

    رات کی خوشی صبح سوگ میں بدل گئی

    شمالی سعودی عرب میں ہیٹر میں آتش گیر مادے کے استعمال سے لگنے والی آگ سے ایک خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی کہانی نے سعودیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تفصیلات سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔ اس واقعہ میں 6 بچے اور ان کے والد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے، ماں کو آخری لمحات میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی جان بچ گئی تھی۔

    واقعہ کے وقت آخری لمحات میں عافت الشراری کے اہل خانہ سب سے چھوٹے بھائی کی شادی میں جمع ہوئے اور تقریب کے اختتام کے بعد گھر واپس پہنچے اور علی الصبح گھر میں آگ لگ گئی اور خاندان کے 7 افراد آگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ نے خاندان کی خوشی کو سوگ اور اداسی میں بدل دیا۔ جاں بحق ہونے والے خاندان کے سربراہ کے بھائی شاکر الشراری نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘ کو بتاتے ہوئے کہا آخری لمحات جنہوں نے خاندان کو میرے مرحوم بھائی کے ساتھ اکٹھا کیا وہ ہمارے چھوٹے بھائی کی شادی میں مہمانوں کے استقبال کے دوران موجود تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جن 6 بچوں کی اموات ہوئیں ان میں یزید ، یاسر،یزن، مازن، وعد اور عہد ہیں۔ ان کے والد عافت الشراری بھی چل بسے ہیں ۔ ان بچوں کی ماں بچ گئی ہیں تاہم انہیں اب تک اپنے شوہر اور بچوں کی اموات کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو اشد صبر کی ضرورت ہے۔ ان کا نماز جنازہ آج جمعرات کو مسجد خادم حرمین شریفین میں ادا کی جائے گی۔ اس دردناک حادثے پر سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بڑے پیمانے پر پوسٹیں کی گئیں۔ لوگوں نے خاندان والوں سے اظہار تعزیت کیا اور صبر کی تلقین کی۔ اس حوالے سے بڑے پیمانے پر اس حوالے سے بھی خبردار کیا گیا کہ گھروں میں آگ کے متعلق خصوصی احتیاط برتی جائے کہ کہیں آگ کسی حادثہ کی وجہ نہ بن جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    سول ڈیفنس نے انکشاف کیا تھا کہ گھر کے ایک کمرے میں منگل کو علی الصبح آگ لگنے کے نتیجے میں ایک گھر میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعہ شمالی سعودی عرب میں قریات گورنریٹ میں پیش آیا تھا۔ الجوف النقیب کے علاقے میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے میڈیا ترجمان کیپٹن عبدالرحمن الضویحی نے کہا کہ منگل کی صبح 4 بج کر 54 منٹ پر گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔

  • کیا عالیہ بھٹ براہمسٹرا کا ریکارڈ توٹنے پر خوش ہیں ؟‌

    کیا عالیہ بھٹ براہمسٹرا کا ریکارڈ توٹنے پر خوش ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار ان خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جن کی گزشتہ برس فلم ہٹ ہوئی ، ان کی فلم براہمسٹرا نے پوری دنیا میں 425 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا. لیکن حال ہی میں‌ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر سے 600 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. یوں پٹھان نے براہمسٹرا کا بزنس میں ریکارڈ‌ توڑ دیا ہے. عالیہ بھٹ چونکہ براہمسٹرا کی ہیروئین تھیں ان سے میڈیا نے سوال کیا کہ وہ پٹھان کی کامیابی پر خوش ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور ہر نئی آنے والی فلم کو پہلے کی فلم کا ریکارڈ توڑنا چاہیے یوں یہی تو فلموں

    میں بہتری آئیگی. عالیہ نے مزید کہا کہ پٹھان ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میرے پسندیدہ سٹار شاہ رخ خان کی فلم سپر ہٹ ہوئی ہے. یوں عالیہ نے براہمسٹرا کا ریکارڈ ٹوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا . یاد رہے کہ براہمسٹرا گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی اس میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کے شوہر رنبیر کپور بھی تھے یہ پہلی فلم تھی جس میں عالیہ اور رنبیر نے ایکساتھ کام کیا تھا. دونوں کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا.

  • فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ آج کل اپنی فلم پٹھان کی کامیایی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھان سے قبل میری آخری فلم 2018 میں زیرو ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی ناکامی نے مجھے بہت مایوس کیا تھا اور اس سے بھی زیادہ مایوس میں ان لوگوں کی باتوں پر ہوتا تھا جب وہ کہتے تھے کہ شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے اب ان کی فلمیں‌ نہیں چلنے والی. شاہ رخ خان نے کہا کہ مایوسی میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے لیکن میں نے ایسا کوئی فیصلہ تو نہ کیا لیکن اداکاری کے متبادل سوچنا شروع کر دیا تھا.

    اس کے باوجود میں نے ہمت نہ ہاری اور فلموں کے اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہا. میں‌ٔ پٹھان کی ریلیز سے قبل کافی نروس تھا، میں سوچ رہا تھا کہ اگر فلم فلاپ ہوئی تو ان لوگوں کو پھر سے ایک بار ایک بڑا موقع مل جائیگا میرے خلاف بولنے کا جو یہ کہہ رہے تھے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر مستقبل مزاجی سے آپ کسی کام کے پیچھے لگے رہیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے. پٹھان کی کامیابی نے مجھے ایک بار پھر حوصلہ اور ہمت دی ہے.

  • ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    معروف ماڈل ایان علی جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ عدالت میں لی گئی ایک تصویر پر دلچپسپ تبصرہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم دسوی کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ۔ فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ایان علی نے جب اس قسم کا تبصرہ کیا تو پاکستان تحریک

    انصاف کے سپورٹرز نے ان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایان علی جو خود منی لانڈرنگ جیسے کیس میں گرفتار رہ چکی ہیں وہ بھی دوسروں کو باتیں کریں تو حیرانی ہوتی ہے. یاد رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے تقریبا ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دیا گیا ہے لیکن ایان علی کی پوسٹ پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے اور فواد چوہدری کے حامی ماڈل کو لے رہے ہیں آڑھے ہاتھوں.

  • انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    پاکستانی اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ ر‌خ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور شاہ رخ‌خان کو یونیورسل سٹار کہہ ڈالا.انوشے اشرف نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر اپنے اپنے انداز میں‌تبصرے کئے، کسی نے کہا کہ انوشے کو شہرت چاہیے اس لئے شاہ رخ خان کے حوالے سے ایسی پوسٹ لگا دی ، کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی تعریف کرے گی تو بھارت میں ان کے بارےمیں بات ہو گی ، کسی نے کہا کہ بھارتی ہم سے نفرت کرتے ہیں اور ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، اس قسم کے کمنٹس کے بعد بھارتی میڈیا نے انوشے اشرف کے حوالے سے خبریں چلائیں کہ پاکستانی اداکارہ کو کنگ خان کی تعریفیں کرنا مہنگا پڑا گیا ہے.

    یوں انوشے اشرف کی پوسٹ کو بھارت میں ایک بار پھر پاکستانیوں کے خلاف ٹول کے طور پر استعمال کیاگیا. تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ان کی کہی ہوئی معمولی سی بھی بات کا کب بتنگڑ بن جائے نہیں‌معلوم .دوسری طرف انوشے اشرف نے کہا کہ میں نے شہرت کے لئے شاہ رخ خان کی تعریف نہیں‌، شہرت لینے کے اور بھی طریقے ہیں.

  • ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی جو اب کافی عرصے سے ڈراموں سے دور دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں . انہوں نے کہا کہ میرے ایک قریبی جاننے والے نے میری نجی البم سے تصاویر چوری کرکے انہیں وائرل کر دیا. ماریہ واسطی نے کہا کہ میں اور میری سہیلی عائشہ عمر نے ساحل سمندر پر چند تصاویر بنوائیں تھیں اور انہیں ایک نجی البم میں محفوظ کر رکھا تھا چونکہ پہلے البمز میں تصاویر پر پرائیویسی لگانا ممکن نہیں تھا لہذا کسی قریبی دوست نے انہیں چوری کرکے وائرل کر دیا جو کہ بہت

    ہی غلط حرکت ہے . انہوں نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ اب ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کی آڈیو وڈیو لیک ہو رہی ہوتی ہیں اور جن کی آڈیو وڈیو لیکر ہو رہی ہوتی ہیں وہی دوسروں کو برا کہہ رہے ہوتےہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیوں کسی کی پرائیویٹ زندگی میں جھانکتا ہے کیوں ان کو لگتا ہے کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کیاجانا چاہیے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی کی کچھ عرصہ قبل بولڈ تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد انکو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا.